قبروں والی مسجدوں میں نماز
تحریر: الشیخ مبشر احمد ربانی حفظ اللہ سوال : ایسی مساجد جہاں قبریں ہوں، نماز پڑھنا جائز ہے ؟ کیا نماز ادا ہو جائے گی؟ جواب : ایسی مسجدیں جہاں قبریں ہوں وہاں نماز ادا کرنے سے اجتناب برتنا چاہیے۔ قبروں والی جگہ یا قبروں کی طرف منہ کر کے نماز ادا کرنے کے متعلق پہلے چند احادیث ملاحظہ فرمایئے : ➊ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ام حبیبہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما نے حبشہ کے ایک گرجے اور اس میں لگائی گئی تصویروں کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : إن اولئك إذا كان فيهم الرجل الصالح فمات، بنوا على قبره مسجدا وصوروا فيه تلك الصور، فاولئك شرار الخلق عند الله يوم القيامة [ بخاري، كِتَاب الصَّلَاةِ، بَابُ هَلْ تُنْبَشُ قُبُورُ مُشْرِكِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَيُتَّخَذُ…