مردوں کو سونے کی گھڑیاں، انگوٹھیاں اور قلمیں بیچنے کا حکم
تحریر : فتاویٰ سعودی فتویٰ کمیٹی 54- مردوں کو سونے کی گھڑیاں، انگوٹھیاں اور قلمیں بیچنے کا حکم سونے اور چاندی کی گھڑیاں اور انگوٹھیاں مردوں اور عورتوں کو بیچناجائز ہے لیکن مرد کو سونا، سونے کی یا سونے کا پانی چڑھی انگوٹھی پہنے کی اجازت نہیں، اسی طرح چاندی کی گھڑی ہے، یہ صرف عورتوں کے لیے ہے، البتہ چاندی کی انگوٹھی مرد و عورت دونوں کے لیے جائز ہے، سونے اور چاندی کے قلم مردوں کے لیے جائز ہیں نہ عورتوں کے لیے کیونکہ یہ زیور کی قسم نہیں، بلکہ یہ سونے اور چاندی کے برتنوں کے مشابہ ہیں، اور سونے اور چاندی کے برتن سب پر حرام ہیں، کیونکہ فرمان نبوی ہے: ”سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ پیو، نہ ان کی پلیٹوں میں کھاؤ، کیونکہ یہ ان کے لیے (کافروں کے لیے) دنیا میں ہیں اور تمہارے لیے…