ذی روح اشیا کی تصویروں کی خرید و فروخت
36- ذی روح اشیا کی تصویروں کی خرید و فروخت ذی روح اشیا کی خرید و فروخت حرام ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی بیع حرام قرار دی ہے۔“ [صحيح البخاري، رقم الحديث 2236 صحيح مسلم 1581/71] یہ تصویریں ان کے اہل خانہ اور ماننے والوں میں غلو پیدا کرنے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ نیز یہ ان (تصویروں والوں) کی محبت میں غلو کا سبب بھی بن سکتی ہے، جس طرح حضرت نوح علیہ کی قوم میں یہ پیدا ہو گیا تھا۔ صحیح بخاری میں اس آیت: «وَقَالُوا لَا تَذَرُنَّ آلِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا» [نوح: 23] ”اور انہوں نے کہا تم ہگز اپنے معبودوں کو نہ چھوڑنا اور…