عمرہ کا مکمل طریقہ قرآن و حدیث کی روشنی میں
تالیف : : محمد عظیم حاصلپوری حفظ اللہ عمرہ کی فضیلت ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّـهِ ”اور اللہ کے لیے حج اور عمرہ پورا کرو۔ “ [2-البقرة:192] عمرہ گناہوں کا کفارہ : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کے ثواب کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا : الْعُمْرَةُ إِلَى الْعُمْرَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُمَا، وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلَّا الْجَنَّةُ ”ایک عمرہ دوسرے عمرہ کے درمیانی گناہوں کا کفارہ ہے۔ حج مبرور ( نیکی والے حج )کا بدلہ صرف جنت ہے۔“ [صحيح بخاري، الحج 1773 و مسلم 3289] عمر فقیری اور گناہوں کا خاتمہ کرتا ہے : سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ وَالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ پےدرپے حج و عمرہ کرتے رہو بلاشبہ حج…