کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: واقعہ افک کی تفسیر
حدیث نمبر: 11196
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِنْكُمْ يُرِيدُ الَّذِينَ جَاؤُوا بِالْكَذِبِ عَلَى عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَرْبَعَةٌ مِنْكُمْ لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَكُمْ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَكُمْ يُرِيدُ : خَيْرٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَرَاءَةً لِسَيِّدَةِ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ وَخَيْرٌ لِأَبِي بَكْرٍ وَأُمِّ عَائِشَةَ وَصَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطِّلِ لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ مَا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ يُرِيدُ إِشَاعَتَهُ مِنْهُمْ يُرِيدُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ ابْنَ سَلُولَ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ يُرِيدُ فِي الدُّنْيَا جَلَدَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَمَانِينَ وَفِي الْآخِرَةِ مَصِيرُهُ إِلَى النَّارِ لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بِأَنْفُسِهِمْ خَيْرًا وَقَالُوا هَذَا إِفْكٌ مُبِينٌ وَذَلِكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَشَارَ فِيهَا ، فَقَالُوا خَيْرًا ،[ وَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَذَا كَذِبٌ وَزُورٌ " وَالْمُؤْمِنَاتُ يُرِيدُ زَيْنَبَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] وَبَرِيرَةُ مَوْلَاةُ عَائِشَةَ وَأَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالُوا : هَذَا كَذِبٌ عَظِيمٌ . قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : لَوْلَا جَاءُوا عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ لَكَانُوا هُمْ وَالَّذِينَ شَهِدُوا كَاذِبِينَ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا بِالشُّهَدَاءِ فَأُولَئِكَ عِنْدَ اللَّهِ هُمُ الْكَاذِبُونَ يُرِيدُ الْكَذِبَ بِعَيْنِهِ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ يُرِيدُ فَلَوْلَا مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ وَسَتَرَكُمْ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَفَضْتُمْ فِيهِ [ يُرِيدُ مِنَ الْكَذِبِ " عَذَابٌ عَظِيمٌ " يُرِيدُ لَا انْقِطَاعَ لَهُ " إِذْ تَلَقَّوْنَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ وَتَقُولُونَ بِأَفْوَاهِكُمْ مَا لَيْسَ لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ " يَعْلَمُ اللَّهُ خِلَافَهُ " ، " وَتَحْسَبُونَهُ هَيِّنًا وَهُوَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمٌ " يُرِيدُ أَنْ تَرْمُوا سَيِّدَةَ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ وَزَوْجَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبْهَتُونَهَا بِمَا لَمْ يَكُنْ فِيهَا ، وَلَمْ يَقَعْ فِي قَلْبِهَا قَطُّ أَعْرَابُهَا ، وَإِنَّمَا خِلْقَتُهَا طَيِّبَةٌ ، وَعِصْمَتُهَا مِنْ كُلِّ قَبِيحٍ " وَلَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُمْ مَا يَكُونُ لَنَا أَنْ نَتَكَلَّمَ بِهَذَا سُبْحَانَكَ هَذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ " ] يُرِيدُ بِالْبُهْتَانِ الِافْتِرَاءَ مِثْلَ قَوْلِهِ فِي مَرْيَمَ " بُهْتَانًا عَظِيمًا " . يَعِظُكُمُ اللَّهُ أَنْ تَعُودُوا لِمِثْلِهِ أَبَدًا يُرِيدُ مِسْطَحَ بْنَ أُثَاثَةَ وَحَمْنَةَ بِنْتَ جَحْشٍ وَحَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ [ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ يُرِيدُ إِنْ كُنْتُمْ مُصَدِّقِينَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ] وَيُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْآيَاتِ الَّتِي أَنْزَلَهَا فِي عَائِشَةَ وَالْبَرَاءَةَ لَهَا وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِمَا فِي قُلُوبِكُمْ مِنَ النَّدَامَةِ فِيمَا خُضْتُمْ فِيهِ حَكِيمٌ حَكَمَ فِي الْقَذْفِ ثَمَانِينَ جَلْدَةً إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا يُرِيدُ بَعْدَ هَذَا فِي الَّذِينَ آمَنُوا الْمُحْصَنِينَ وَالْمُحْصَنَاتِ مِنَ الْمُصَدِّقِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ وَجِيعٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ يُرِيدُ فِي الدُّنْيَا الْجَلْدَ وَفِي الْآخِرَةِ الْعَذَابَ فِي النَّارِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ سَوَاءٌ مَا دَخَلْتُمْ فِيهِ وَمَا فِيهِ مِنْ شِدَّةِ الْعِقَابِ ، وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ شِدَّةَ سَخَطِ اللَّهِ عَلَى مَنْ فَعَلَ هَذَا وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ يُرِيدُ لَوْلَا مَا تَفَضَّلَ اللَّهُ بِهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ يُرِيدُ مِسْطَحًا وَحَمْنَةَ وَحَسَّانَ وَأَنَّ اللَّهَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ يُرِيدُ مِنَ الرَّحْمَةِ رَؤُوفٌ بِكُمْ حَيْثُ نَدِمْتُمْ وَرَجَعْتُمْ إِلَى الْحَقِّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا يُرِيدُ صَدِّقُوا بِتَوْحِيدِ اللَّهِ لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ يُرِيدُ الزَّلَّاتِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ يُرِيدُ بِالْفَحْشَاءِ عِصْيَانَ اللَّهِ وَالْمُنْكَرِ كُلَّ مَا نَكِرَهُ اللَّهُ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ يُرِيدُ مَا تَفَضَّلَ اللَّهُ بِهِ عَلَيْكُمْ وَرَحِمَكُمُ الْآيَةَ مَا زَكَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا يُرِيدُ مَا قَبِلَ تَوْبَةَ أَحَدٍ مِنْكُمْ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ يُرِيدُ فَقَدْ شِئْتُ أَنْ أَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ يُرِيدُ سَمِيعٌ لِقَوْلِكُمْ عَلِيمٌ بِمَا فِي أَنْفُسِكُمْ مِنَ النَّدَامَةِ مِنَ التَّوْبَةِ وَلَا يَأْتَلِ يُرِيدُ وَلَا يَحْلِفْ أُولُو الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ يُرِيدُ لَا يَحْلِفْ أَبُو بَكْرٍ أَنْ لَا يُنْفِقَ عَلَى مِسْطَحٍ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَالْمَسَاكِينَ وَالْمُهَاجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا فَقَدْ جَعَلْتُ فِيكَ يَا أَبَا بَكْرٍ الْفَضْلَ ، وَجَعَلْتُ عِنْدَكَ السَّعَةَ وَالْمَعْرِفَةَ بِاللَّهِ ، فَتَعَطَّفْ يَا أَبَا بَكْرٍ عَلَى مِسْطَحٍ فَلَهُ قَرَابَةٌ وَلَهُ هِجْرَةٌ وَمَسْكَنَةٌ وَمَشَاهِدُ رَضِيتُهَا مِنْهُ يَوْمَ بَدْرٍ أَلَا تُحِبُّونَ يَا أَبَا بَكْرٍ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ يُرِيدُ فَاغْفِرْ لِمِسْطَحٍ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ يُرِيدُ فَإِنِّي غَفُورٌ لِمَنْ أَخْطَأَ رَحِيمٌ بِأَوْلِيَائِي إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ يُرِيدُ الْعَفَائِفَ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ يُرِيدُ الْمُصَدِّقَاتِ بِتَوْحِيدِ اللَّهِ وَبِرُسُلِهِ . وَقَالَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ فِي عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ : حَصَانٌ رَزَانٌ مَا تَزِنُّ بِرِيبَةٍ وَتُصْبِحُ غَرْثَى مِنْ لُحُومِ الْغَوَافِلِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ : يَا حَسَّانُ ، لَكِنَّكَ لَسْتَ كَذَلِكَ . لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ يَقُولُ : أَخْرَجَهُمْ مِنَ الْإِيمَانِ مِثْلَ قَوْلِهِ فِي سُورَةِ الْأَحْزَابِ لِلْمُنَافِقِينَ مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِّلُوا تَقْتِيلًا . وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ يُرِيدُ كِبْرَ الْقَذْفِ وَإِشَاعَتَهُ ، يُرِيدُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ ابْنَ سَلُولَ الْمَلْعُونَ يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ يُرِيدُ أَنَّ اللَّهَ خَتَمَ عَلَى أَلْسِنَتِهِمْ فَتَكَلَّمَتِ الْجَوَارِحُ وَشَهِدَتْ عَلَى أَهْلِهَا ، وَذَلِكَ أَنَّهُمْ قَالُوا : تَعَالَوْا نَحْلِفْ بِاللَّهِ مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ ، فَخَتَمَ اللَّهُ عَلَى أَلْسِنَتِهِمْ فَتَكَلَّمَتِ الْجَوَارِحُ بِمَا عَمِلُوا ، ثُمَّ شَهِدَتْ أَلْسِنَتُهُمْ بَعْدَ ذَلِكَ ، يُرِيدُ يُجَازِيهِمْ بِأَعْمَالِهِمْ بِالْحَقِّ كَمَا يُجَازِي أَوْلِيَاءَهُ بِالثَّوَابِ ، كَذَلِكَ يَجْزِي أَهْلَهُ بِالْعِقَابِ كَقَوْلِهِ فِي الْحَمْدِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ يُرِيدُ يَوْمَ الْجَزَاءِ وَيَعْلَمُونَ يُرِيدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ وَذَلِكَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ كَانَ يُمْسِكُ فِي الدُّنْيَا وَكَانَ رَأْسَ الْمُنَافِقِينَ وَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُ ابْنُ سَلُولَ [ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ] أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ يُرِيدُ انْقَطَعَ الشَّكُّ وَاسْتَيْقَنَ حَيْثُ لَا يَنْفَعُهُ الْيَقِينُ . الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ يُرِيدُ أَمْثَالَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ ابْنِ سَلُولَ وَمَنْ شَكَّ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَيَقْذِفُ مِثْلَ سَيِّدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ ، ثُمَّ قَالَ : وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ عَائِشَةُ طَيَّبَهَا اللَّهُ لِرَسُولِهِ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَتَى بِهَا جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فِي سَرَقَةِ حَرِيرٍ قَبْلَ أَنْ تُصَوَّرَ فِي رَحِمِ أُمِّهَا ، فَقَالَ لَهُ : عَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ زَوْجَتُكَ فِي الدُّنْيَا وَزَوْجَتُكَ فِي الْجَنَّةِ عِوَضًا مِنْ خَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ وَذَلِكَ عِنْدَ مَوْتِهَا . فَسُرَّ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَرَّ بِهَا عَيْنًا ثُمَّ قَالَ : وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ يُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَيَّبَهُ اللَّهُ لِنَفْسِهِ وَجَعَلَهُ سَيِّدَ وَلَدِ آدَمَ ، وَالطَّيِّبَاتُ يُرِيدُ عَائِشَةَ أُولَئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ يُرِيدُ بَرَّأَهَا اللَّهُ مِنْ كَذِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ ابْنِ سَلُولَ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ يُرِيدُ عِصْمَةً فِي الدُّنْيَا وَمَغْفِرَةً فِي الْآخِرَةِ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ يُرِيدُ رِزْقَ الْجَنَّةِ وَثَوَابٌ عَظِيمٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعًا بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ ، فَلَا فَائِدَةَ فِي إِعَادَتِهِ فِي كُلِّ قِطْعَةٍ ، وَفِي إِسْنَادِهِ مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصَّنْعَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَقَدْ رَوَى قِطَعًا مِنْهُ عَنْ مُجَاهِدٍ وَعَنْ قَتَادَةَ وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَهِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، وَفِي أَسَانِيدِهِمْ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” بے شک وہ لوگ کہ تم میں سے ایک گروہ جو جھوٹا الزام لے کر آیا “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے : تم میں سے جن چار افراد نے اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں جھوٹی بات بیان کی ۔ ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” تم اسے اپنے لئے برا نہ سمجھو بلکہ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : یعنی یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں بہتر ہے ، اور اہل ایمان کی خواتین کی سردار خاتون کی برات کا اظہار ہے یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ اور سیدنا صفوان بن حسن رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی بہتر ہے ۔ ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ان میں سے ہر ایک کو اتنا ہی گناہ ملے گا جتنا گناہ اس نے کمایا ہے ، اور جس نے اس میں زیادہ حصہ لیا “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے : جس نے اس کو پھیلایا ۔ ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ان میں سے ایک “ ۔ اس سے مراد عبداللہ بن اُبی بن سلول ہے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اس کے لئے عظیم عذاب ہے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : دنیا میں اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کوڑے لگوائے تھے اور آخرت میں اس کا ٹھکانہ جہنم ہو گا ۔ ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم لوگوں نے اس بات کو سنا “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : جب تم لوگوں نے یہ بات سنی تو ایسا کیوں نہیں ہوا ۔ ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” مومن مردوں اور مومن خواتین نے ان کے بارے میں بھلائی کا گمان کیوں نہیں کیا ، اور یہ کیوں نہیں کہا: یہ واضح جھوٹ ہے “ ۔ ( سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : ) اس کی وجہ یہ ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مشورہ لیا تھا ، تو لوگوں نے بھلائی کی بات کہی تھی اور یہ کہا: تھا کہ یا رسول اللہ ! یہ جھوٹ اور بہتان ہے ، اور ” مومن خواتین “ ۔ اس سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہ ہیں ، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی کنیز سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہ ہیں ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دیگر ازواج ہیں ، جنہوں نے یہ کہا: تھا کہ یہ بہت بڑا جھوٹ ہے ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا : ” لوگ اس کے بارے میں چار گواہ کیوں نہیں لے کر آئے “ ۔ تو وہ لوگ اور جنہوں نے گواہی دی ہے وہ جھوٹے ہوتے ۔ ” اور جب وہ گواہ نہیں لے کر آئے ، تو یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے نزدیک جھوٹے شمار ہوں گے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : وہ متعین لوگ جھوٹے شمار ہوں گے ۔ ” اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور رحمت دنیا اور آخرت میں تم پر نہ ہوتی “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اگر اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان نہ کیا ہوتا اور تمہاری پردہ پوشی نہ کی ہوتی ۔ ” تو جو کام تم نے کیا ہے اس کے حوالے سے تمہیں لاحق ہونا تھا “ ۔ اس سے مراد جھوٹا الزام عائد کرنا ہے ۔ ” عظیم عذاب “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اس عذاب میں کوئی انقطاع نہیں ہونا تھا ۔ ” جب تم اپنی زبانوں کے ذریعے اس بات کو پھیلاتے رہے ، اور اپنے منہ کے ذریعے وہ بات کہتے رہے جس کے بارے میں تمہیں علم نہیں تھا “ ۔ اور اللہ تعالیٰ کو علم تھا کہ بات ایسی نہیں ہے ۔ ” اور تم اسے ہلکا گمان کر رہے تھے اور یہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بڑی بات تھی “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : تم لوگ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر جو اہل ایمان کی خواتین کی سردار ہیں ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں تم ان پر بہتان عائد کر رہے تھے ایک ایسی چیز کے حوالے سے جو ان میں نہیں پائی جاتی اور ان کے دل میں کبھی اس کا خیال آیا کیونکہ انہیں تو پاکیزہ پیدا کیا گیا ہے اور ہر قبیح چیز سے محفوظ رکھا گیا ہے ۔ ” ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے وہ بات سنی تو تم نے یہ کہا: ہوتا کہ ہمارے لئے یہ حق نہیں ہے کہ ہم اس کے بارے میں بات چیت کریں تو ہر عیب سے پاک ہے بے شک یہ بڑا بہتان ہے “ ۔ یہاں بہتان سے مراد افتراء ہے جس طرح سیدہ مریم رضی اللہ عنہا کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے : ” بڑا بہتان “ ۔ ” اللہ تعالیٰ تمہیں یہ نصیحت کرتا ہے کہ اب تم دوبارہ کبھی ایسا نہ کرنا “ ۔ اس سے مراد مسطح بن اثاثہ اور حمنہ بنت جحش اور سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں ۔ ” اور اگر تم مومن ہو “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی تصدیق کرنے والے ہو ۔ اور اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آیات کو بیان کرتا ہے “ ۔ اس سے مراد وہ آیات ہیں جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما اور ان کی برات کے بارے میں نازل ہوئیں ۔ ” اور اللہ تعالیٰ علم رکھنے والا ہے “ ۔ یعنی اس چیز کے بارے میں جو تمہارے دلوں میں ندامت پائی جاتی ہے اس چیز کے حوالے سے جو تم نے کام کیا ہے ۔ ” اور حکم دینے والا ہے “ ۔ یعنی اس نے جھوٹا الزام لگانے کے بارے میں یہ حکم دیا ہے کہ اسی کوڑے لگائے جائیں گے ۔ ” بے شک وہ لوگ جو اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ برائی پھیلے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اس کے بعد بھی جو لوگ ایسا کرتے ہیں ۔ ” ایمان والوں کے بارے میں “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : تصدیق کرنے والوں میں سے پاکدامن مردوں اور پاکدامن عورتوں کے بارے میں ۔ ” تو ان کے لئے درد ناک عذاب ہو گا “ ۔ یعنی تکلیف دہ عذاب ہو گا ۔ ” دنیا میں اور آخرت میں “ ۔ دنیا کے عذاب سے مراد کوڑے لگنا اور آخرت کے عذاب سے مراد جہنم میں عذاب ہونا ہے ۔ ” اور اللہ تعالیٰ علم رکھتا ہے ، اور تم لوگ علم نہیں رکھتے ہو “ ۔ یعنی اس چیز کی خرابی کے بارے میں علم نہیں رکھتے ہو جس میں تم داخل ہوئے تھے اور اس میں جتنا شدید عذاب پایا جاتا ہے ، اور تم لوگ یہ بھی علم نہیں رکھتے ہو کہ جو شخص ایسا کرے گا اس پر اللہ تعالیٰ کتنا سخت ناراض ہو گا ۔ ” اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل تم پر نہ ہوتا اور اس کی رحمت نہ ہوتی “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اگر اللہ تعالیٰ نے تم پر فضل نہ کیا ہوتا اور رحمت نہ کی ہوتی اس سے مراد سیدنا مسطح رضی اللہ عنہ سیدہ حمنہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا حسان رضی اللہ عنہ ہیں ۔ ” بے شک اللہ تعالیٰ مہربان رحم کرنے والا ہے “ ۔ یہاں رحمت سے مراد یہ ہے : تمہاری ندامت کے حوالے سے تم پر مہربان ہے کہ تم نے حق کی طرف رجوع کر لیا ۔ ” اے ایمان والو ! “ ۔ اس سے مراد وہ لوگ ہیں ، جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی توحید کی تصدیق کی ۔ ” تم لوگ شیطان کے راستے پر نہ چلو “ ۔ اس سے مراد پھسلنے والی صورتیں ہیں ۔ ” اور جو شخص شیطان کے راستے کی پیروی کرے گا ، تو وہ فحاشی اور برائی کا حکم دیتا ہے “ ۔ یہاں فحاشی سے مراد اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنا ہے ، اور منکر سے مراد ہر وہ چیز ہے ، جسے اللہ تعالٰی ناپسند کرے ۔ ” اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل تم پر نہ ہوتا اور اس کی رحمت نہ ہوتی “ ۔ اس سے مراد یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو تم پر فضل کیا ہے ، اور جو تم پر رحم کیا ہے اگر یہ چیز نہ ہوتی ۔ ” تو تم میں سے کسی نے کبھی پاکیزہ نہیں ہونا تھا “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اس نے تم میں سے کسی کی توبہ کبھی قبول نہیں کرنی تھی ۔ ” لیکن اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے پاکیزہ کر دیتا ہے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اگر میں چاہوں تو تمہاری توبہ قبول کرتا ہوں ۔ ” اور اللہ تعالیٰ سننے والا علم رکھنے والا ہے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : وہ تمہاری بات کو سننے والا ہے ، اور تمہارے من میں جو ہے اس کے بارے میں جاننے والا ہے جس کا تعلق ندامت اور توبہ سے ہے ۔ ” اور قسم نہ اٹھائیں “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : حلف نہ اٹھائیں ۔ ” تم میں سے فضیلت اور گنجائش رکھنے والے لوگ “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ قسم نہیں اٹھانی چاہیے تھی کہ وہ مسطع پر خرچ نہیں کریں گے ۔ ” کہ وہ لوگ قرابت داروں یا مسکینوں یا اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو کچھ ( نہیں ) دیں گے انہیں چاہیے کہ وہ معاف کریں اور درگزر سے کام لیں “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اے ابوبکر میں نے تمہارے اندر فضیلت رکھی ہے ، اور تمہیں گنجائش دی ہے ، اور اللہ تعالیٰ کی معرفت عطا کی ہے ، اور اے ابوبکر ! تم مسطح پر خرچ کرو کیونکہ اسے رشتے داری کا حق بھی حاصل ہے ہجرت کا شرف بھی حاصل ہے وہ رہائشی بھی ہے اس نے جنگوں میں حصہ بھی لیا ہے جن سے میں راضی ہوا ہوں جن میں سے ایک غزوہ بدر ہے ۔ ” کیا تم لوگ پسند نہیں کرتے ہو “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اے ابوبکر ! کیا ایسا نہیں ہے ۔ ” یہ کہ اللہ تعالیٰ تم لوگوں کی مغفرت کر دے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : تم بھی مسطح کو معاف کر دو ۔ ” اور اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : جو شخص غلطی کرے میں اس کی مغفرت کرنے والا ہوں اور اپنے دوستوں پر مہربان ہوں ۔ ” بے شک وہ لوگ جو پاکدامن عورتوں پر الزام لگاتے ہیں “ ۔ یہاں محصنات سے مراد پاک دامن عورتیں ہیں ۔ ” غافل اور مومن خواتین “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کے رسولوں کی تصدیق کرنے والی خواتین ۔ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ شعر کہا: تھا : ” وہ پاکدامن ہیں ، حرکت کم کرتی ہیں ، ان پر شک نہیں کیا جا سکتا ، اور وہ ایسی حالت میں صبح کرتی ہیں کہ اُن کا پیٹ غافل ( لوگوں کی غیبت کر کے ، ان لوگوں کا ) گوشت کھانے کے حوالے سے خالی ہوتا ہے “ ۔ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ فرمایا تھا : اے حسان ! لیکن تم ایسے نہیں ہو ۔ ” دنیا میں اور آخرت میں ان پر لعنت کی گئی ہے ، اور ان کے لئے عظیم عذاب ہو گا “ ۔ اللہ تعالیٰ یہ فرما رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایمان سے نکال دیا ہے جس طرح سورت احزاب میں منافقین کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ” ان پر لعنت کی گئی ہے وہ جہاں پائے جائیں گے انہیں پکڑا جائے گا اور قتل کیا جائے گا “ ۔ ” اور جو شخص اس کے بڑے حصے کا نگران بنا “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : جس شخص نے اس الزام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کو پھیلایا اس سے مراد عبداللہ بن اُبی بن سلول ملعون ہے ۔ ” جس دن ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں ان کے خلاف گواہی دیں گے اس چیز کے حوالے سے جو دہ عمل کرتے تھے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اللہ تعالیٰ ان کی زبانوں پر مہر لگا دے گا اور اعضاء کلام کریں گے اور اپنے متعلقہ فرد کے خلاف گواہی دیں گے اس کی وجہ یہ ہے : ان لوگوں نے یہ کہا: تھا کہ تم لوگ آگے آؤ ! ہم اللہ کے نام پر یہ حلف اٹھاتے ہیں کہ ہم مشرک نہیں تھے ، تو اللہ تعالیٰ ان کی زبانوں پر مہر لگا دے گا اور ان کے اعضا ان کے عمل کے بارے میں کلام کریں گے اور پھر ان کی زبانیں ان کے بعد ان کے خلاف گواہی دیں گی اور اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ ان کے اعمال کے حساب سے حق کے مطابق انہیں بدلہ دے جس طرح وہ اپنے دوستوں کو ثواب عطا کرے گا اسی طرح گناہ گاروں کو سزا دے گا جیسا کہ سورت فاطر میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : ” وہ یوم الدین کا مالک ہے “ ۔ اس سے مراد یوم جزا ہے ۔ ” اور وہ لوگ علم رکھتے ہیں “ ۔ اس سے مراد قیامت کے دن کا علم ہے ” بے شک اللہ تعالیٰ ہی حق ، مبین ہے “ ۔ اس کی وجہ یہ ہے : عبداللہ بن اُبی دین کے بارے میں شک کرتا تھا وہ منافقین کا سردار تھا اسی بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ” اس دن اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ان کے دین کا حق کے مطابق بدلہ دے گا “ ۔ اور ابن سلول قیامت کے دن کے بارے میں علم رکھتا تھا ۔ ” بے شک اللہ تعالیٰ ہی حق مبین ہے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اس کا شک ختم ہو جائے گا اور اسے اس بات کا یقین ہو جائے گا اس وقت جب یقین اسے فائدہ نہیں دے گا ۔ ” خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لئے ہیں ، اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لئے ہیں “ ۔ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے عبداللہ بن اُبی بن سلول اور ان لوگوں کے بارے میں مثال بیان کرنے کا ارادہ کیا ہے جو اللہ تعالیٰ کے بارے میں شک کا شکار ہوتے ہیں ، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جیسی خواتین پر الزام لگاتے ہیں پھر اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا : ” اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پاکیزہ رکھا ہے سیدنا جبرائیل علیہ السلام سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کی تصویر ریشم کے بنے ہوئے کپڑے میں لے کر اس وقت آئے تھے اس وقت جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ کے رحم میں ابھی ان کی شباہت بھی نہیں بنی تھی اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بتایا تھا کہ یہ سیدہ عائشہ بنت ابوبکر ہیں جو دنیا میں آپ کی اہلیہ ہوں گی اور جنت میں آپ کی اہلیہ ہوں گی اور یہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کی جگہ آپ کو ملیں گی یہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے موت کے وقت کی بات ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس حوالے سے خوش ہو گئے تھے اور اس حوالے سے آپ کی آنکھیں ٹھنڈی ہوئی تھیں پھر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : ” اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہوتے ہیں “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے آپ کی ذات کے اعتبار سے پاکیزہ رکھا ہے ، اور آپ کو تمام اولاد آدم کا سردار بنایا ہے ، اور پاکیزہ خواتین سے مراد سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہیں ۔ ” یہ وہ لوگ ہیں جو اس سے لاتعلق ہیں جو وہ لوگ کہتے ہیں : “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اللہ تعالیٰ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس چیز سے لاتعلق رکھا ہے جو عبداللہ بن اُبی بن سلول نے ان کی طرف جھوٹی بات منسوب کی تھی ۔ ” ان لوگوں کے لئے مغفرت ہے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : دنیا میں ان کے لئے عصمت ہے ، اور آخرت میں مغفرت ہو گی ۔ ” اور معزز رزق ہے “ ۔ اس سے مراد جنت کا رزق اور عظیم ثواب ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ٹکڑوں کی شکل میں ایک ہی سند کے ساتھ نقل کی ہے ، تو ہر ٹکڑے میں اس سند کو دہرانے کی ضرورت نہیں تھی اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبدالرحمن صنعانی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ اس روایت کا ایک ٹکڑا انہوں نے مجاہد کے حوالے سے اور قتادہ کے حوالے سے اور سعید بن جبیر کے حوالے سے اور ہشام بن عروہ کے حوالے سے نقل کیا ہے لیکن ان کی اسانید میں بھی ضعف پایا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11196
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (130/23)»
حدیث نمبر: 11197
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ : وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ يَعْنِي عِظَمَهُ مِنْهُمْ يَعْنِي الْقَذْفَةَ ، وَهُوَ ابْنُ أُبَيٍّ رَأْسُ الْمُنَافِقِينَ ، وَهُوَ الَّذِي قَالَ : مَا بَرِئَتْ مِنْهُ وَمَا بَرِئَ مِنْهَا لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ وَفِي هَذِهِ الْآيَةِ عِبْرَةٌ ، فَجَمِيعُ الْمُسْلِمِينَ إِذَا كَانَتْ فِيهِمْ خَطِيئَةٌ فَمَنْ أَعَانَ عَلَيْهَا بِفِعْلٍ أَوْ كَلَامٍ أَوْ عَرَّضَ بِهَا أَوْ أَعْجَبَهُ ذَلِكَ أَوْ رَضِيَهُ فَهُوَ فِي تِلْكَ الْخَطِيئَةِ عَلَى قَدْرِ مَا كَانَ مِنْهُمْ ، وَإِذَا كَانَتْ خَطِيئَةٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ فَمَنْ شَهِدَ وَكَرِهَ فَهُوَ مِثْلُ الْغَائِبِ ، وَمَنْ غَابَ وَرَضِيَ فَهُوَ مِثْلُ شَاهِدٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ يُحَسَّنُ حَدِيثُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : ” اور جو شخص اس کے بڑے حصے کا نگران بنا “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : اس کے عظیم حصے کا ۔ ” ان میں سے ایک “ ۔ یعنی الزام لگانے والوں میں سے ایک یہ ابن ابی ہے جو منافقین کا سردار ہے ، اور یہی وہ شخص ہے جس نے یہ کہا: تھا کہ وہ خاتون اس مرد سے لاتعلق نہیں ہے ، اور وہ مرد اس خاتون سے لا تعلق نہیں ہے ۔ ” اس کے لئے عظیم عذاب ہو گا “ ۔ اس آیت میں مسلمانوں کے لئے ایک عبرت آموز سبق ہے کہ جب مسلمانوں کے درمیان کوئی غلطی رونما ہو تو جو شخص فعل یا کلام یا اس کو پیش کرنے یا اس کو پسند کرنے یا اس سے راضی ہونے کے حوالے سے اس غلطی کے بارے میں مدد کرے گا ، تو وہ اس غلطی میں شامل شمار ہو گا ان لوگوں کے حساب سے جو اس غلطی میں حصہ لے رہے ہیں ، اور جب مسلمانوں کے درمیان کوئی غلطی آ جائے تو جو شخص وہاں موجود ہو لیکن اس کو ناپسند کرے تو وہ غیر موجود شخص کی مانند ہو گا اور جو شخص غیر موجود ہونے کے باوجود اس سے راضی ہو ، تو وہ موجود کی مانند ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11197
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (138/23)»
حدیث نمبر: 11198
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ : الَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ ابْنُ سَلُولَ وَمِسْطَحُ بْنُ أُثَاثَةَ وَحَسَّانُ وَحَمْنَةُ بِنْتُ جَحْشٍ ، وَكَانَ كِبْرُ ذَلِكَ مِنْ قِبَلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ ابْنِ سَلُولَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْهُ وَعَنْ مُجَاهِدٍ وَإِسْنَادُهُمَا جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین
ہشام بن عروہ بیان کرتے ہیں : ( ارشا باری تعالیٰ ہے : ) ” جس شخص نے اس میں زیادہ حصہ لیا “ ۔ اس سے مراد عبداللہ بن ابی بن سلول ، مسطح بن اثاثہ ، حسان بن ثابت جمنہ بنت جحش ہیں ، اور ان سب میں زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ عبداللہ بن اُبی بن سلول کی طرف سے لیا گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ان سے اور مجاہد سے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کی سند ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11198
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (137/23)»
حدیث نمبر: 11199
وَعَنْ قَتَادَةَ فِي قَوْلِهِ لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ كَذَّبْتُمْ وَقُلْتُمْ : هَذَا كَذِبٌ بَيِّنٌ ، وَلَعَمْرِي أَنْ تَكْذِبَ عَلَى أَخِيكَ بِالشَّرِّ إِذْ سَمِعْتَهُ خَيْرٌ لَكَ وَأَسْلَمُ مِنْ أَنْ تُذِيعَهُ وَتُفْشِيَهُ وَتُصَدِّقَ بِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین
قتادہ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کیا ہے ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم لوگوں نے اسے سنا “ ۔ کہ تم اس کو جھٹلاتے اور تم یہ کہتے کہ یہ واضح جھوٹ ہے مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے اپنے بھائی کے بارے میں برائی کو جھوٹا قرار دینا جب تم اسے سنو یہ تمہارے لئے زیادہ بہتر ہے ، اور زیادہ سلامتی کا باعث ہے بہ نسبت اس کے کہ تم اسے پھیلاؤ اور نمایاں کرو اور اس کی تصدیق کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند عمدہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11199
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139/23)»
حدیث نمبر: 11200
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قَذَفَ عَائِشَةَ وَصَفْوَانَ هَلَّا كَذَّبْتُمْ بِهِ هَلَّا ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ لِأَنَّ مِنْهُمْ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ بِأَنْفُسِهِمْ خَيْرًا أَلَا ظَنَّ بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ خَيْرًا بِأَنَّهُمْ لَمْ يَرَوْا هَذَا وَقَالُوا هَذَا إِفْكٌ أَلَا قَالُوا : هَذَا الْقَذْفُ كَذِبٌ بَيِّنٌ . ¤
محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اسے سنا “ ۔ یعنی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ پر لگنے والے الزام کو سنا ، تو تم نے اسے جھٹلایا کیوں نہیں ؟ ایسا کیوں نہ ہوا کہ مومن مرد اور مومن خواتین یہ گمان کرتے ۔ ان میں ایک سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہ ہیں ” ان لوگوں کے بارے میں بھلائی کا “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : انہوں نے ایک دوسرے کے بارے میں بھلائی کا گمان کیوں نہیں کیا کہ جب انہوں نے یہ چیز نہیں دیکھی تھی اور یہ کیوں نہیں کہا: کہ وہ یہ کہتے : یہ جھوٹ ہے کہ یعنی انہوں نے یہ کیوں نہیں کہا: یہ جھوٹا الزام ہے ، اور واضح جھوٹ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11200
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139/23)»
حدیث نمبر: 11201
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ فِي قَوْلِهِ لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ يَقُولُ بَعْضُهُمْ : أَلَا تَسْمَعُ إِلَى قَوْلِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین
ابن جریح ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اسے سنا ، تو مومن مرد اور مومن خواتین نے یہ گمان کیا ہوتا “ ۔ یعنی ان کا ایک دوسرے کو یہ کہنا کہ کیا تم نے اس بات کو نہیں سنا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند عمدہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11201
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (139/23)»
حدیث نمبر: 11202
وَعَنْ أَبِي صَخْرٍ لَوْلَا جَاؤُوا عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا بِالشُّهَدَاءِ فَأُولَئِكَ عِنْدَ اللَّهِ هُمُ الْكَاذِبُونَ كُلُّ مَنْ قَذَفَ مُسْلِمًا ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَهُوَ قَاذِفٌ عَلَيْهِ حَدُّ الْقَذْفِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوصخر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ لوگ اس پر چار گواہ کیوں نہیں لے کر آئے اور اگر وہ گواہ نہیں لا سکتے تو پھر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وہ لوگ جھوٹے شمار ہوں گے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : ہر وہ شخص جو کسی مسلمان پر جھوٹا الزام عائد کرتا ہے ۔ ” پھر اگر وہ چار گواہ نہیں لے کر آتے “ ۔ تو جس شخص نے جھوٹا الزام لگایا ہے اس پر حد قذف جاری ہو گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11202
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (140/23)»
حدیث نمبر: 11203
وَعَنْ قَتَادَةَ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَمَسَّكُمْ فِي مَا أَفَضْتُمْ فِيهِ عَذَابٌ عَظِيمٌ قَالَ : هَذَا فِي شَأْنِ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - وَفِيمَا قِيلَ : كَادَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَهْلِكُوا فِيهِ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین
قتادہ ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتے تو تم نے جو کام کیا ہے اس کے حوالے سے تمہیں عظیم عذاب لاحق ہونا تھا “ ۔ قتادہ کہتے ہیں : یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں تھا اور یہ بات کہی گئی ہے کہ قریب تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی اس حوالے سے ہلاکت کا شکار ہو جاتے ۔ اس کی سند عمدہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11203
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (141/23)»
حدیث نمبر: 11204
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ إِذْ تَلَقَّوْنَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ وَذَلِكَ حِينَ خَاضُوا فِي أَمْرِ عَائِشَةَ فَقَالَ بَعْضُهُمْ : سَمِعْتُ فُلَانًا يَقُولُ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ : تَلَقَّوْنَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ يَقُولُ : يَرْوِيهِ بَعْضُكُمْ عَنْ بَعْضٍ ، سَمِعْتُ مِنْ فُلَانٍ وَسَمِعْتُ مِنْ فُلَانٍ وَتَقُولُونَ بِأَفْوَاهِكُمْ يَعْنِي بِأَلْسِنَتِكُمْ ، يَعْنِي مَنْ قَذَفَهَا مَا لَيْسَ لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ يَعْنِي مِنْ غَيْرِ أَنْ تَعْلَمُوا أَنَّ الَّذِي قُلْتُمْ مِنَ الْقَذْفِ حَقٌّ وَتَحْسَبُونَهُ هَيِّنًا يَعْنِي وَتَحْسَبُونَ أَنَّ الْقَذْفَ ذَنْبٌ هَيِّنٌ وَهُوَ عِنْدَ اللَّهِ عَظِيمٌ يَعْنِي فِي الزُّورِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ . وَرَوَاهُ بِاخْتِصَارٍ عَنْ مُجَاهِدٍ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” جب تم اپنی زبانوں کے ذریعے اسے پھیلا رہے تھے “ ۔ یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں معاملہ پھیل گیا تھا اور کوئی شخص یہ کہتا تھا : میں نے فلاں کو یہ ، یہ بات ذکر کرتے ہوئے سنا ہے ، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ” کہ جب تم اپنی زبانوں کے ذریعے اسے پھیلا رہے تھے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : تم ایک دوسرے کو اسے روایت کر رہے تھے کہ میں نے فلاں سے سنا ہے ، اور میں نے فلاں سے سنا ہے ، اور تم اپنے منہ کے ذریعے کہہ رہے تھے “ ۔ یعنی اپنی زبانوں کے ذریعے یہ کہہ رہے تھے ، یعنی وہ شخص جس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا ” وہ چیز جس کے بارے میں تمہیں علم نہیں ہے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : تم لوگ یہ نہیں جانتے تھے تم لوگ جو الزام لگا رہے ہو وہ حق ہے ؟ اور تم لوگ اسے ہلکا گمان کر رہے تھے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : تم لوگ یہ سمجھتے تھے جھوٹا الزام لگانا معمولی گناہ ہے ” اور وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بڑا ہے “ ۔ یعنی جھوٹا الزام لگانا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ مجاہد کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11204
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (142/23)»
حدیث نمبر: 11205
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ يَعْنِي الْقَذْفَ [ أَلَا " قُلْتُمْ مَا يَكُونُ لَنَا " ] قُلْتُمْ مَا يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَتَكَلَّمَ بِهَذَا يَعْنِي الْقَذْفَ وَلَمْ تَرَ أَعْيُنُنَا سُبْحَانَكَ هَذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ يَعْنِي أَلَا قُلْتُمْ مِثْلَ مَا قَالَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ الْأَنْصَارِيُّ ، وَذَلِكَ أَنَّ سَعْدًا لَمَّا سَمِعَ قَوْلَ مَنْ قَالَ فِي أَمْرِ عَائِشَةَ قَالَ : سُبْحَانَكَ هَذَا بُهْتَانٌ عَظِيمٌ ، وَالْبُهْتَانُ : الَّذِي يَبْهَتُ فَيَقُولُ مَا لَمْ يَكُنْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اسے سنا “ ۔ یعنی جھوٹے الزام کو سنا ، تو تم نے یہ کیوں نہیں کہا: ” کہ تم کہتے ہمیں یہ حق نہیں ہے “ ۔ یعنی تم یہ کہتے کہ ہمارے لئے یہ مناسب نہیں ہے : ” کہ ہم اس کے بارے میں بات کریں “ ۔ یعنی زنا کے الزام کے بارے میں بات کریں جب کہ ہماری آنکھوں نے دیکھا بھی کچھ نہیں ہے : ” تو ہر عیب سے پاک ہے یہ بڑا بہتان ہے “ ۔ اس سے مراد یہ ہے : تم لوگوں نے اس طرح کیوں نہیں کہا: جس طرح سعد بن معاذ انصاری نے کہا: تھا ، اس کی صورت یوں ہوئی کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے جب یہ قول سنا ، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں کسی نے کہا: تھا ، تو انہوں نے کہا: تو ہر عیب سے پاک ہے بے شک یہ بڑا بہتان ہے ۔ ( راوی کہتے ہیں : ) بہتان اس چیز کو کہتے ہیں : جسے سننے والا مبہوت ہو جائے اور یہ کہے : یہ نہیں ہو سکتا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11205
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (144/23)»
حدیث نمبر: 11206
وَبِسَنَدِهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ يَعِظُكُمُ اللَّهُ أَنْ تَعُودُوا لِمِثْلِهِ أَبَدًا يَعْنِي الْقَذْفَ .
محمد محی الدین
اسی سند کے ساتھ سعید بن جبیر کے حوالے سے منقول ہے : ” اللہ تعالیٰ تمہیں یہ نصیحت کرتا ہے کہ تم دوبارہ کبھی ایسا نہ کرنا “ ۔ یعنی زنا کا الزام نہ لگانا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11206
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (145/23)»
حدیث نمبر: 11207
وَبِسَنَدِهِ عَنْهُ إِنَّ الَّذِينَ يَعْنِي بَيْنَ قَذْفِ عَائِشَةَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ يَعْنِي أَنْ تَفْشُوَ وَيَظْهَرَ الزِّنَا فِي الَّذِينَ آمَنُوا يَعْنِي صَفْوَانَ وَعَائِشَةَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ يَعْنِي وَجِيعٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَكَانَ عَذَابُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ فِي الدُّنْيَا الْجَلْدَ وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابَ النَّارِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ . وَرَوَى نَحْوَ هَذَا عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ ، وَرَوَى بَعْضَهُ عَنْ مُجَاهِدٍ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
اسی سند کے ساتھ ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : ” بے شک وہ لوگ “ ۔ یعنی جنہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا ” وہ یہ پسند کرتے ہیں کہ برائی پھلیے “ ۔ یعنی وہ یہ چاہتے ہیں کہ زنا پھیلے اور ظاہر ہو ” ان لوگوں میں جو ایمان لائے “ ۔ یعنی سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ” ان لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے “ ۔ یعنی تکلیف دہ عذاب ہے ۔ ” دنیا میں اور آخرت میں تو عبداللہ بن ابی کا دنیا میں عذاب یہ ہے کہ اسے کوڑے لگائے گئے اور آخرت میں یہ عذاب ہو گا کہ اسے جہنم میں عذاب دیا جائے گا ” اور اللہ تعالیٰ علم رکھتا ہے ، اور تم علم نہیں رکھتے ہو “ ۔ اس کی مانند روایت قتادہ کے حوالے سے عمدہ سند کے ساتھ نقل کی گئی ہے ۔ انہوں نے اس کا کچھ حصہ مجاہد کے حوالے سے دو اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے ، اور ان دونوں روایات میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11207
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (146/23)»
حدیث نمبر: 11208
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ : يَعِظُكُمُ اللَّهُ أَنْ تَعُودُوا لِمِثْلِهِ أَبَدًا قَالَ : يَنْهَاكُمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
مجاہد ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اللہ تعالیٰ تمہیں یہ نصیحت کرتا ہے کہ تم دوبارہ کبھی ایسا نہ کرنا “ ( مجاہد کہتے ہیں : ) اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ( اس بات سے ) منع کرتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11208
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (147/23)»
حدیث نمبر: 11209
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ يَعْنِي تَزْيِينَ الشَّيْطَانِ وَمَنْ يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ يَعْنِي تَزْيِينَ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ يَعْنِي بِالْمَعَاصِي وَالْمُنْكَرِ مَا لَا يُعْرَفُ مِثْلُ مَا قِيلَ لِعَائِشَةَ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ يَعْنِي نِعْمَتَهُ مَا زَكَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا مَا صَلُحَ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ يَعْنِي يُصْلِحُ مَنْ يَشَاءُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اے ایمان والو ! تم شیطان کے نقش قدم کی پیروی نہ کرو “ اس سے مراد یہ ہے کہ شیطان نے جس چیز کو آراستہ کیا ہے ( اس کی پیروی نہ کرو ) ۔ ” اور جو شخص شیطان کے نقش قدم کی پیروی کرے گا “ یعنی شیطان کی آراستہ کی ہوئی چیز کی پیروی کرے گا ۔ ” تو بے شک وہ برائی کا حکم دیتا ہے “ اس سے مراد یہ ہے کہ گناہوں کا حکم دیتا ہے ” اور منکر کا “ یعنی جسے معروف نہیں کہا: جا سکتا ، جس طرح سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں ایک بات کہی گئی ۔ ” اور اگر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اُس کی رحمت تم پر نہ ہو “ یعنی اُس کی نعمت نہ ہو ۔ ” تو تم میں سے کبھی کوئی پاک نہ ہو “ یعنی تم میں سے کوئی شخص کبھی کسی کے حوالے سے نیک نہ ہو ۔ ” لیکن اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے “ یعنی جسے چاہتا ہے ، بہتر کر دیتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11209
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11210
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ وَلَا يَأْتَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ قَالَ : أَبُو بَكْرٍ حَلَفَ أَنْ لَا يَنْفَعَ يَتِيمًا كَانَ فِي حَجْرِهِ ، قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ : وَهُوَ مِسْطَحُ بْنُ أُثَاثَةَ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْمُطَّلِبِ أَشَاعَ ذَلِكَ ، فَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ قَالَ أَبُو بَكْرٍ : بَلَى أَنَا أُحِبُّ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لِي ، وَأَكُونَ لِلْيَتَامَى خَيْرَ مَا كُنْتُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ عَنْهُ ضَعِيفٍ . وَرَوَى نَحْوَهُ عَنْ قَتَادَةَ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ ، وَرَوَى نَحْوَهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأَبِي بَكْرٍ : " أَلَا تُحِبُّ أَنْ يَغْفِرَ اللَّهُ لَكَ ؟ " ، قَالَ : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " فَاعْفُ وَاصْفَحْ " ، قَالَ : قَدْ عَفَوْتُ وَصَفَحْتُ ، لَا أَمْنَعُهُ مَعْرُوفًا بَعْدَ الْيَوْمِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین
مجاہد ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور تم میں سے فضیلت والے اور گنجائش والے لوگ یہ قسم نہ اُٹھائیں“ مجاہد بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ قسم اٹھائی تھی کہ وہ اپنے زیر پرورش یتیم شخص کو کوئی نفع نہیں پہنچائیں گے ۔ عبدالملک نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : وہ صاحب سیدنا مسطح بن اثاثہ بن عباد بن مطلب تھے ، جنہوں نے اس بات کو پھیلایا تھا ، جب یہ آیت نازل ہوئی : ” کیا تم لوگ اس بات کو پسند نہیں کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کرے ؟ “ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں ! میں یہ پسند کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری مغفرت کرے اور اب میں یتیموں کے حق میں پہلے سے زیادہ بہتر ہو جاؤں گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، انہوں نے اسے ایک اور سند کے ساتھ بھی نقل کیا ہے جو سند ضعیف ہے ، اور اس کی مانند ایک روایت قتادہ کے حوالے سے بھی نقل کی ہے ، جس کی سند عمدہ ہے ، اس کی مانند روایت انہوں نے سعید بن جبیر کے حوالے سے نقل کی ہے ، تا ہم اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا : کیا تم یہ بات پسند نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت کر دے ؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پھر تم معاف کرو اور درگزر سے کام لو ! تو انہوں نے عرض کی : میں نے معاف کیا اور درگزر سے کام لیا ، اب میں آج کے بعد ، اُس کے ساتھ کی جانے والی کوئی بھلائی نہیں روکوں گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11210
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (148/23)»
حدیث نمبر: 11211
وَعَنْ خُصَيْفٍ قَالَ : قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ : أَيُّمَا أَشَدُّ الزِّنَا أَوِ الْقَذْفُ قَذْفُ الْمُحْصَنَةِ ؟ قَالَ : الزِّنَا ، قُلْتُ : اللَّهُ يَقُولُ : إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ قَالَ : إِنَّمَا أُنْزِلَ هَذَا فِي شَأْنِ عَائِشَةَ خَاصَّةً . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
خصیف بیان کرتے ہیں : میں نے سعید بن جبیر سے دریافت کیا : کون سا گناہ زیادہ برا ہے ؟ زنا کرنا یا پاکدامن عورت پر زنا کا الزام لگانا ؟ انہوں نے کہا: زنا کرنا ، میں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے تو یہ فرمایا ہے : ” بے شک وہ لوگ جو پاکدامن غافل مومن خواتین پر زنا کا الزام لگاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ تو سعید بن جبیر نے کہا: یہ حکم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ مخصوص ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11211
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (151/23)»
حدیث نمبر: 11212
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ قَالَ : نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَاصَّةً إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ الْآيَةَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
ضحاک بن مزاحم بیان کرتے ہیں یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے بارے میں بطور خاص نازل ہوئی تھی : ” بے شک وہ لوگ ، جو پاکدامن غافل مومن خواتین پر الزام لگاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11212
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (152/23)»
حدیث نمبر: 11213
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَرَأَ سُورَةَ النُّورِ فَفَسَّرَهَا حَتَّى أَتَى هَذِهِ الْآيَةَ : إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ قَالَ : هَذِهِ فِي شَأْنِ عَائِشَةَ وَأَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَجْعَلْ لِمَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ تَوْبَةً ، وَجَعَلَ لِمَنْ رَمَى امْرَأَةً مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ مِنْ غَيْرِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّوْبَةَ ، ثُمَّ قَرَأَ : وَالَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ فَاجْلِدُوهُمْ ثَمَانِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً أَبَدًا وَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ وَأَصْلَحُوا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ فَجَعَلَ لِمَنْ قَذَفَ امْرَأَةً مِنَ الْمُؤْمِنِينَ التَّوْبَةَ ، وَلَمْ يَجْعَلْ لِمَنْ قَذَفَ امْرَأَةً مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوْبَةً ، ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ : لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ . فَهَمَّ بَعْضُ الْقَوْمِ أَنْ يَقُومَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَيُقَبِّلَ رَأْسَهُ لِحُسْنِ مَا فَسَّرَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَفِي هَذَا الْإِسْنَادِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَهُوَ أَمْثَلُهَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے سورت نور کی تلاوت کی اور اس کی تفسیر کرتے رہے یہاں تک کہ وہ اس آیت پر پہنچے : ” بے شک وہ لوگ جو پاکدامن غافل مؤمن خواتین پر الزام لگاتے ہیں ان لوگوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ہے اور ان لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہو گا “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے بارے میں ہے ، جو شخص ایسا کرے گا ، اس کی توبہ قبول نہیں ہو گی ، لیکن جو شخص مومن خواتین میں سے کسی عورت پر الزام لگاتا ہے ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے علاوہ ہو ، تو اس کے لئے توبہ کی گنجائش ہے ، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی : وہ لوگ جو پاکدامن عورتوں پر الزام لگاتے ہیں اور پھر چار گواہ نہیں لے کر آتے ، تم انہیں اسی کوڑے لگاؤ اور ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرنا ، یہی لوگ فاسق ہیں ، البتہ ان لوگوں کا معاملہ مختلف ہے ، جو اس کے بعد توبہ کر لیں اور اصلاح کریں ، بے شک اللہ تعامل مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے “ تو اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مومن عورت پر الزام لگانے والے کے لئے توبہ کا حق مقرر کیا ہے ، لیکن جو شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے ، کسی خاتون پر الزام لگائے ، اُس کے لئے توبہ کو مقرر نہیں کیا ، پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی : ” ان لوگوں پر دنیا میں اور آخرت میں لعنت کی گئی ، اور ان لوگوں کے لئے عظیم عذاب ہو گا “ ۔ تو حاضرین میں سے ایک صاحب اُٹھ کر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گئے اور ان کے سر کو بوسہ دیا ، جو اس کی عمدہ تفسیر کی وجہ سے تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، جس کی ایک سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور یہ اس کی مانند ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11213
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (153/23)»
حدیث نمبر: 11214
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ يَعْنِي إِنَّ الَّذِينَ يَقْذِفُونَ بِالزِّنَا ، يَعْنِي : لِفُرُوجِهِنَّ عَفَائِفَ ، الْغَافِلَاتِ يَعْنِي : عَنِ الْفَوَاحِشِ ، يَعْنِي : عَائِشَةَ ، الْمُؤْمِنَاتِ يَعْنِي : الصَّادِقَاتِ ، "لُعِنُوا " جُلِدُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ يَعْنِي : عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ ابْنَ سَلُولَ يُعَذَّبُ بِالنَّارِ لِأَنَّهُ مُنَافِقٌ ، وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ قَالَ : جَلَدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ وَمِسْطَحًا وَحَمْنَةَ بِنْتَ جَحْشٍ ، كُلَّ وَاحِدٍ ثَمَانِينَ جَلْدَةً فِي قَذْفِ عَائِشَةَ ، ثُمَّ تَابُوا مِنْ بَعْدِ ذَلِكَ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ رَأْسِ الْمُنَافِقِينَ مَاتَ عَلَى نِفَاقِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” بے شک وہ لوگ جو پاکدامن عورتوں پر الزام لگاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ اس سے مراد یہ ہے کہ جو لوگ زنا کا الزام لگاتے ہیں ، ان خواتین پر ، جو اپنی شرمگاہوں کے حوالے سے پاکیزہ ہوتی ہیں ، یعنی پاکدامن ہوتی ہیں ، ” جو غافل ہوں “ ۔ یعنی برائیوں سے غافل ہوں ، اس سے مراد سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہیں ” جو مومن ہوں “ ۔ یعنی تصدیق کرنے والی ہوں ” ان لوگوں پر لعنت کی گئی ہے “ ۔ یعنی ان کو اسی کوڑے لگائے جائیں گے ” دنیا میں اور آخرت میں “ ۔ اس سے مراد عبداللہ بن اُبی بن سلول ہے کہ جسے آخرت میں آگ کا عذاب دیا جائے گا کیونکہ وہ منافق ہے ” اور ان لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہے “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ اور عبداللہ بن ابی اور سیدنا مسطح رضی اللہ عنہ اور سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا ان میں سے ہر ایک کو اسی کوڑے لگوائے تھے ، جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگانے کی وجہ سے تھے ، اُس کے بعد عبداللہ بن ابی ، جو منافقین کا سردار تھا ، اس کے علاوہ باقی سب نے توبہ کر لی تھی اور وہ اپنے نفاق پر ہی مرا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11214
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (154/23)»
حدیث نمبر: 11215
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ وَيَقُولُ : يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ ذَكْوَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے زانوں پر ہاتھ پھیرا اور ارشاد فرمایا : ” اس دن ، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ان کے اعمال کی پوری ، پوری جزا دے گا ، جس کے وہ حق دار ہیں ، اور وہ یہ بات جان لیں گے کہ اللہ تعالیٰ ہی حق ہے اور ( حق کو ) واضح کرنے والا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عون بن ذکوان ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، وہ کہتے ہیں یہ غلطی کر جاتا ہے اور دوسروں کے برخلاف نقل کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11215
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (422/19)»
حدیث نمبر: 11216
وَعَنْ قَتَادَةَ فِي قَوْلِهِ يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ أَهْلَ الْحَقِّ حَقَّهُمْ وَأَهْلَ الْبَاطِلِ بَاطِلَهُمْ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین
قتادہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اس دن اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ان کا پورا بدلہ حق کے مطابق دے گا “ اس سے مراد یہ ہے کہ اہل حق کو ان کے حق کے حساب دے گا اور اہل باطل کو ان کے باطل کے حساب سے بدلہ دے گا ۔ ” اور وہ لوگ یہ بات جان لیں گے کہ بے شک اللہ تعالیٰ حق ہے اور وہ حق کو واضح کرنے والا ہے “ اس سے مراد یہ ہے کہ وہ واضح طور پر عادل ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11216
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (154/23)»
حدیث نمبر: 11217
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ يَوْمَئِذٍ فِي الْآخِرَةِ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ حِسَابَهُمُ الْعَدْلَ لَا يَظْلِمُهُمْ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ يَعْنِي الْعَدْلَ الْمُبِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : ” اس دن “ یعنی آخرت میں ” اللہ تعالیٰ ان کو ان کا بدلہ حق کے مطابق دے گا “ ۔ یعنی ان کا حساب عدل کے مطابق کرے گا وہ ان پر ظلم نہیں کرے گا ۔ ” اور وہ لوگ یہ بات جان لیں گے کہ بے شک اللہ تعالیٰ ہی حق مبین ہے “ ۔ یعنی واضح طور پر عادل ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11217
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (155/23)»
حدیث نمبر: 11218
وَبِسَنَدِهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينِ يَعْنِي السَّيِّئَ مِنَ الْكَلَامِ قَذْفَ عَائِشَةَ وَنَحْوَهُ لِلْخَبِيثِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ ، يَعْنِي الَّذِينَ قَذَفُوهَا ، وَالْخَبِيثُونَ يَعْنِي مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ لِلْخَبِيثَاتِ يَعْنِي السَّيِّئَ مِنَ الْكَلَامِ لِأَنَّهُ يَلِيقُ بِهِمُ الْكَلَامُ السَّيِّئُ . ثُمَّ قَالَ وَالطَّيِّبَاتُ يَعْنِي الْحَسَنَ مِنَ الْكَلَامِ لِأَنَّهُ يَلِيقُ بِهِمُ الْكَلَامُ الْحَسَنُ . ¤
محمد محی الدین
اس سند کے ساتھ سعید بن جبیر کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ( وہ فرماتے ہیں : ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” خبیثات خبیثوں کے لئے “ ۔ اس سے مراد بری بات کرنے والے لوگ ہیں ، جیسے وہ لوگ جنہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگائی ، تو خبیث مردوں اور عورتوں کے لئے یہ حکم آیا ہے یعنی وہ جنہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا تھا اور خبیث لوگ یعنی مردوں اور خواتین سے تعلق رکھنے والے خبیث لوگ خبیث چیزوں کے لئے ہیں ، یعنی برے کلام کے لئے ہیں ، کیونکہ برا کلام کرنا ان لوگوں کے لائق ہے ، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا : طیبات یعنی پاکیزہ کلام پاکیزہ لوگوں کے لئے یعنی مردوں اور خواتین کے لئے ہے ، یعنی وہ لوگ جنہوں نے مومن مردوں اور مومن خواتین کے بارے میں بھلائی کا گمان کیا اور طیب لوگ یعنی مردوں اور خواتین سے تعلق رکھنے والے لوگ ، طیب چیزوں یعنی عمدہ کلام کے لئے ہیں ، کیونکہ ان لوگوں کے لائق صرف اچھا کلام ہے اور وہ لوگ ہی اچھے کلام کے لائق ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11218
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (156/23)»
حدیث نمبر: 11219
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فِي قَوْلِهِ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ قَالَ : نَزَلَتْ فِي عَائِشَةَ حِينَ رَمَاهَا الْمُنَافِقُ بِالْبُهْتَانِ وَالْفِرْيَةِ ، فَبَرَّأَهَا اللَّهُ مِنْ ذَلِكَ ، وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ هُوَ خَبِيثًا فَكَانَ هُوَ أَوْلَى بِأَنْ تَكُونَ لَهُ الْخَبِيثَةُ وَيَكُونَ لَهَا ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَيِّبًا وَكَانَ أَوْلَى أَنْ تَكُونَ لَهُ الطَّيِّبَةُ ، وَكَانَتْ عَائِشَةُ الطَّيِّبَةَ وَكَانَتْ أَوْلَى أَنْ يَكُونَ لَهَا الطَّيِّبُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ . ¤
محمد محی الدین
عبدالرحمن بن زید بن اسلم ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” خبیث عورتیں خبیث مردوں کے لئے ہیں اور خبیث مرد ، خبیث عورتوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ عورتیں ، پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں “ ۔ عبدالرحمن بن زید بیان کرتے ہیں یہ آیت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں نازل ہوئی تھی ، جب منافقین نے ان پر الزام اور بہتان لگایا تھا تو اللہ تعالیٰ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لا تعلق ہونے کا اظہار کیا اور عبداللہ بن ابی ایک خبیث شخص تھا ، وہ اس بات کا زیادہ حق دار تھا کہ خبیث چیز اس کے لئے مخصوص ہو اور وہ خبیث چیز کے لئے مخصوص ہو اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پاکیزہ تھے اور آپ کی شان کے لائق یہ تھا کہ آپ کے لئے پاکیزہ ( بیوی ) ہو ، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پاکیزہ تھیں اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اس بات کی زیادہ حق دار تھیں کہ ان کے لئے پاکیزہ ( شوہر ) ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال عبدالرحمن بن زید بن اسلم تک ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11219
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير “ (156/23)»
حدیث نمبر: 11220
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينِ قَالَ : الْخَبِيثَاتُ مِنَ الْكَلَامِ لِلْخَبِيثِينَ مِنَ النَّاسِ وَالْخَبِيثُونَ مِنَ النَّاسِ لِلْخَبِيثَاتِ مِنَ الْكَلَامِ ، وَالطَّيِّبَاتُ مِنَ الْكَلَامِ لِلطَّيِّبِينَ مِنَ النَّاسِ وَالطَّيِّبُونَ مِنَ النَّاسِ لِلطَّيِّبَاتِ مِنَ الْكَلَامِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ هَذَا ثِقَاتٌ .
محمد محی الدین
مجاہد ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” خبیثات خبیثوں کے لئے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ مجاہد کہتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے کہ خبیث کلام ، خبیث لوگوں کے لئے مخصوص ہے اور خبیث لوگ ، خبیث کلام کے لئے مخصوص ہیں اور پاکیزہ کلام ، پاکیزہ لوگوں کے لئے مخصوص ہے اور پاکیزہ لوگ ، پاکیزہ لوگوں کے لئے مخصوص ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11220
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157/23)»
حدیث نمبر: 11221
وَزَادَ فِي الرِّوَايَةِ الْأُخْرَى : فَالْقَوْلُ الْحَسَنُ لِلْمُؤْمِنِينَ وَالْقَوْلُ السَّيِّئُ لِلْكَافِرِينَ . ¤
محمد محی الدین
ایک اور روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں : ” تو اچھی بات مومنین کے لئے مخصوص ہے اور بری بات کافروں کے لئے مخصوص ہے “ ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11221
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157/23)»
حدیث نمبر: 11222
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ يَقُولُ : الْخَبِيثَاتُ مِنَ الْقَوْلِ لِلْخَبِيثِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالْخَبِيثُونَ مِنَ الرِّجَالِ لِلْخَبِيثَاتِ مِنَ الْقَوْلِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ يَقُولُ : وَالطَّيِّبَاتُ مِنَ الْقَوْلِ لِلطَّيِّبِينَ مِنَ الرِّجَالِ ، نَزَلَتْ فِي الَّذِينَ قَالُوا فِي زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالُوا مِنَ الْبُهْتَانِ ، وَيُقَالُ : الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ : الْأَعْمَالُ الْخَبِيثَةُ تَكُونُ لِلْخَبِيثِينَ ، وَالطَّيِّبَاتُ مِنَ الْأَعْمَالِ تَكُونُ لِلطَّيِّبِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَكُلُّ إِسْنَادٍ مِنْهَا فِيهِ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ ، وَرَوَاهُ مَوْقُوفًا عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . وَرَوَى نَحْوَهُ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ” خبیث چیزیں ، خبیث لوگوں کے لئے مخصوص ہیں اور خبیث لوگ ، خبیث چیزوں کے لئے مخصوص ہیں “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : یعنی خبیث قول ، خبیث مردوں کے لئے مخصوص ہے اور خبیث لوگ ، خبیث اقوال کے لئے مخصوص ہیں ۔ ” اور پاکیزہ چیزیں ، پاکیزہ لوگوں کے لئے ہیں “ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں یعنی پاکیزہ قول ، پاکیزہ لوگوں کے لئے مخصوص ہے ۔ یہ آیت اُن لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ کے بارے میں بہتان لگایا تھا تو یہ بات کہی گئی کہ خبیث باتیں ، خبیث لوگوں کے لئے ہیں ، یعنی خبیث اعمال بھی خبیث لوگوں کے لئے ہوں گے ، اور پاکیزہ اعمال پاکیزہ لوگوں کے لئے ہوں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ہر ایک سند میں ایسا ضعیف راوی موجود ہے جس سے استدلال نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے
یہ روایت سعید بن جبیر پر موقوف روایت کے طور پر دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ انہوں نے اس کی مانند روایت ضحاک بن مزاحم کے حوالے سے نقل کی ہے جس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11222
درجۂ حدیث محدثین: مرفوعاً ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157/23)»
حدیث نمبر: 11223
وَعَنْ قَتَادَةَ فِي قَوْلِهِ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ مِنَ الْقَوْلِ وَالْعَمَلِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ مِنَ الْقَوْلِ وَالْعَمَلِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین
قتادہ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بیان کیا ہے ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” خبیث چیزیں ، خبیث لوگوں کے لئے اور خبیث لوگ ، خبیث چیزوں کے لئے مخصوص ہیں “ ۔ قتادہ کہتے ہیں : اس سے مراد قول اور عمل ہے ” اور پاکیزہ چیزیں ، پاکیزہ لوگوں کے لئے اور پاکیزہ لوگ ، پاکیزہ چیزوں کے لئے مخصوص ہیں “ ۔ قتادہ کہتے ہیں : اس سے مراد بھی قول اور عمل ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11223
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (160/23)»
حدیث نمبر: 11224
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ قَالَ : لَمَّا خَاضَ النَّاسُ فِي أَمْرِ عَائِشَةَ أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عَائِشَةَ قَالَتْ : فَجِئْتُ وَأَنَا أَنْتَفِضُ مِنْ غَيْرِ حُمَّى ، فَقَالَ : " يَا عَائِشَةُ مَا يَقُولُ النَّاسُ ؟ " ، فَقَالَتْ : لَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَعْتَذِرُ مِنْ شَيْءٍ قَالُوهُ حَتَّى يَنْزِلَ عُذْرِي مِنَ السَّمَاءِ . فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِيهَا خَمْسَ عَشْرَةَ آيَةً مِنْ سُورَةِ النُّورِ . ثُمَّ قَرَأَ الْحُكْمَ حَتَّى بَلَغَ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ قَالَ : فَالْخَبِيثَاتُ مِنَ النِّسَاءِ لِلْخَبِيثِينَ مِنَ الرِّجَالِ ، وَالْخَبِيثُونَ مِنَ الرِّجَالِ لِلْخَبِيثَاتِ مِنَ النِّسَاءِ ، وَالطَّيِّبَاتُ مِنَ النِّسَاءِ لِلطَّيِّبِينَ مِنَ الرِّجَالِ ، وَالطَّيِّبُونَ مِنَ الرِّجَالِ لِلطَّيِّبَاتِ مِنَ النِّسَاءِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِنْ كَانَ سُلَيْمَانُ الْمُبْهَمُ سُلَيْمَانَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيَّ ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ . ¤
محمد محی الدین
حکم بن عتیبہ بیان کرتے ہیں : جب لوگوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے معاملے میں بات چیت شروع کی ، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغام بھیجا ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں آئی اور مجھے بخار نہیں تھا ، لیکن میں اضطراب کا شکار تھی ( یا کپکپا رہی تھی ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : اے عائشہ ! لوگ کیا کہہ رہے ہیں ؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : میں نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے ، لوگ جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کے حوالے سے میں کوئی عذر پیش نہیں کروں گی ، جب تک آسمان سے میرے لاتعلق ہونے کا حکم نازل نہیں ہوتا ، تو اللہ تعالیٰ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں سورت نور کی پندرہ آیات نازل کیں ، پھر حکم نامی راوی نے یہ آیات تلاوت کیں ، یہاں تک کہ وہ اس مقام پر پہنچے : ” خبیث عورتیں ، خبیث مردوں کے لئے اور خبیث مرد ، خبیث عورتوں کے لئے اور پاکیزہ عورتیں ، پاکیزہ مردوں کے لئے اور پاکیزہ مرد ، پاکیزہ عورتوں کے لئے مخصوص ہیں “ ۔ حکم بیان کرتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے کہ خبیث عورتیں ، خبیث مردوں کے لئے ہیں اور خبیث مرد ، خبیث عورتوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد ، پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد ، پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، اگر تو سلیمان نامی راوی جو مبہم ہے ، وہ سلیمان بن عبدالرحمن دمشقی ہے ، تو بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ وہی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11224
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ مرسل،
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (160/23)»
حدیث نمبر: 11225
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أُولَئِكَ يَعْنِي الطَّيِّبِينَ مِنَ الرِّجَالِ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ [ يَعْنِي : مِمَّا يَقُولُ هَؤُلَاءِ الْقَاذِفُونَ الَّذِينَ قَذَفُوا عَائِشَةَ : هُمْ بَرَاءٌ مِنَ الْكَلَامِ السَّيِّءِ ، ثُمَّ قَالَ ] لَهُمْ مَغْفِرَةٌ يَعْنِي لِذُنُوبِهِمْ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ يَعْنِي حَسَنًا فِي الْجَنَّةِ . فَلَمَّا نَزَلَ عُذْرُ عَائِشَةَ ضَمَّهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى نَفْسِهِ وَهِيَ مِنْ أَزْوَاجِهِ فِي الْجَنَّةِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ لوگ “ یعنی پاکیزہ مرد ” اس چیز سے لاتعلق ہیں جو وہ کہتے ہیں “ یعنی الزام لگانے والے لوگ جو کہتے ہیں ، جنہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا ، تو وہ پاکیزہ لوگ اس برے کلام سے لاتعلق ہیں ، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ” ان لوگوں کے لئے مغفرت ہے “ اس سے مراد یہ ہے کہ ان لوگوں کے گناہوں کی مغفرت ہے اور انہیں معزز رزق عطا کیا جائے گا یعنی جنت میں اچھائی عطا کی جائے گی جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لاتعلق ہونے کا حکم نازل ہو گیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے ساتھ ملا لیا اور وہ جنت میں بھی آپ کی ازواج میں سے ایک ہوں گی “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11225
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11226
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ أُولَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ فَمَنْ كَانَ طَيِّبًا فَهُوَ مُبَرَّأٌ مِنْ كُلِّ قَوْلٍ خَبِيثٍ يَقُولُهُ بِمَغْفِرَةِ اللَّهِ لَهُ ، وَمَنْ كَانَ خَبِيثًا فَهُوَ مُبَرَّأٌ مِنْ كُلِّ قَوْلٍ صَالِحٍ قَالَهُ يَرُدُّهُ اللَّهُ عَلَيْهِ لَا يُقْبَلُ مِنْهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
مجاہد ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ لوگ اس چیز سے لاتعلق ہیں ، جو وہ ( دوسرے لوگ ) کہتے ہیں “ ( مجاہد کہتے ہیں : ) تو جو شخص پاکیزہ ہو گا وہ ہر خبیث بات سے لاتعلق ہو گا اور اللہ تعالیٰ کی مغفرت اسے نصیب ہو گی اور جو شخص خبیث ہو گا وہ ہر اچھی بات سے لاتعلق ہو گا اور اللہ تعالیٰ اس کو لوٹا دے گا اور اُس سے اچھی بات قبول نہیں کرے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11226
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161/23)»
حدیث نمبر: 11227
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ أُولَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ وَذَلِكَ أَنَّهُمْ مَا قَالَ الْكَافِرُ مِنْ كَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ فَهِيَ لِلْمُؤْمِنِينَ ، وَمَا قَالَ الْمُؤْمِنُ مِنْ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ فَهِيَ لِلْكَافِرِينَ ، بَرِيءٌ كُلٌّ مِمَّا لَيْسَ لَهُ بِحَقٍّ مِنَ الْكَلَامِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، وَلَهُ إِسْنَادٌ آخَرُ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
مجاہد ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ لوگ اس چیز سے لاتعلق ہیں ، جو وہ ( دوسرے لوگ ) کہتے ہیں “ ۔ مجاہد کہتے ہیں : اس کی وجہ یہ ہے کہ کافر جو پاکیزہ بات کہے گا وہ مومنین کے لئے مخصوص ہو گی اور مومن جو بری بات کہے گا وہ کافروں کے لئے مخصوص ہو گی اور ان میں سے ہر ایک اُس چیز سے لاتعلق شمار ہو گا جو کلام کے حوالے سے اس کا مخصوص حق نہیں ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس کی ایک اور ضعیف سند بھی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11227
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161/23)»
حدیث نمبر: 11228
وَعَنْ قَتَادَةَ فِي قَوْلِهِ أُولَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ قَالَ : مِنَ الْقَوْلِ وَالْعَمَلِ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ مَغْفِرَةٌ لِذُنُوبِهِمْ وَهِيَ الْجَنَّةُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
قتادہ ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ لوگ اس چیز سے لاتعلق ہیں ، جو وہ ( دوسرے لوگ ) کہتے ہیں “ قتادہ کہتے ہیں : اس چیز کا تعلق قول اور عمل سے ہے ۔ ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) اور ان لوگوں کے لئے مغفرت اور معزز رزق ہے “ اس سے مراد یہ ہے کہ ان کے گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی اور انہیں معزز رزق عطا کیا جائے گا ، جو جنت ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11228
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162/23)»
حدیث نمبر: 11229
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فِي قَوْلِهِ أُولَئِكَ مُبَرَّؤُونَ مِمَّا يَقُولُونَ قَالَ : هَاهُنَا بَرِئَتْ عَائِشَةُ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ . ¤
محمد محی الدین
عبدالرحمن بن زید بن اسلم ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ لوگ اس سے لاتعلق ہیں جو وہ ( دوسرے لوگ ) بیان کرتے ہیں “ عبدالرحمن کہتے ہیں : یہاں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا لاتعلق ہونا ظاہر ہوتا ہے ۔ ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ان لوگوں کے لئے مغفرت ہے اور معزز رزق ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عبدالرحمن بن زید بن اسلم تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11229
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (162/23)»