مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ باب: واقعہ افک کی تفسیر
حدیث نمبر: 11201
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ فِي قَوْلِهِ لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ يَقُولُ بَعْضُهُمْ : أَلَا تَسْمَعُ إِلَى قَوْلِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
ابن جریح ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اسے سنا ، تو مومن مرد اور مومن خواتین نے یہ گمان کیا ہوتا “ ۔ یعنی ان کا ایک دوسرے کو یہ کہنا کہ کیا تم نے اس بات کو نہیں سنا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند عمدہ ہے ۔