مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ باب: واقعہ افک کی تفسیر
حدیث نمبر: 11215
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْسَحُ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ وَيَقُولُ : يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ اللَّهُ دِينَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِينُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ ذَكْوَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے زانوں پر ہاتھ پھیرا اور ارشاد فرمایا : ” اس دن ، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ان کے اعمال کی پوری ، پوری جزا دے گا ، جس کے وہ حق دار ہیں ، اور وہ یہ بات جان لیں گے کہ اللہ تعالیٰ ہی حق ہے اور ( حق کو ) واضح کرنے والا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عون بن ذکوان ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، وہ کہتے ہیں یہ غلطی کر جاتا ہے اور دوسروں کے برخلاف نقل کرتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔