مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ باب: واقعہ افک کی تفسیر
حدیث نمبر: 11220
وَعَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينِ قَالَ : الْخَبِيثَاتُ مِنَ الْكَلَامِ لِلْخَبِيثِينَ مِنَ النَّاسِ وَالْخَبِيثُونَ مِنَ النَّاسِ لِلْخَبِيثَاتِ مِنَ الْكَلَامِ ، وَالطَّيِّبَاتُ مِنَ الْكَلَامِ لِلطَّيِّبِينَ مِنَ النَّاسِ وَالطَّيِّبُونَ مِنَ النَّاسِ لِلطَّيِّبَاتِ مِنَ الْكَلَامِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ هَذَا ثِقَاتٌ .محمد محی الدین
مجاہد ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” خبیثات خبیثوں کے لئے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ مجاہد کہتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے کہ خبیث کلام ، خبیث لوگوں کے لئے مخصوص ہے اور خبیث لوگ ، خبیث کلام کے لئے مخصوص ہیں اور پاکیزہ کلام ، پاکیزہ لوگوں کے لئے مخصوص ہے اور پاکیزہ لوگ ، پاکیزہ لوگوں کے لئے مخصوص ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔