مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
تَفْسِيرُ قِصَّةِ الْإِفْكِ باب: واقعہ افک کی تفسیر
حدیث نمبر: 11211
وَعَنْ خُصَيْفٍ قَالَ : قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ : أَيُّمَا أَشَدُّ الزِّنَا أَوِ الْقَذْفُ قَذْفُ الْمُحْصَنَةِ ؟ قَالَ : الزِّنَا ، قُلْتُ : اللَّهُ يَقُولُ : إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ قَالَ : إِنَّمَا أُنْزِلَ هَذَا فِي شَأْنِ عَائِشَةَ خَاصَّةً . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
خصیف بیان کرتے ہیں : میں نے سعید بن جبیر سے دریافت کیا : کون سا گناہ زیادہ برا ہے ؟ زنا کرنا یا پاکدامن عورت پر زنا کا الزام لگانا ؟ انہوں نے کہا: زنا کرنا ، میں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے تو یہ فرمایا ہے : ” بے شک وہ لوگ جو پاکدامن غافل مومن خواتین پر زنا کا الزام لگاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ تو سعید بن جبیر نے کہا: یہ حکم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ مخصوص ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔