کتب حدیث › مسند أبي يعلى الموصلي › ابواب › باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
❮
❯
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ السَّكَنِ الْبَصْرِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «لِكُلِّ شَيْءٍ صَفْوَةٌ وَصَفْوَةُ الصَّلَاةِ التَّكْبِيرَةُ الْأُولَى»
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز کا ایک نچوڑ اور بہترین حصہ ہوتا ہے اور نماز کا بہترین حصہ تکبیرِ اولیٰ ہے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6143
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا . »
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2598، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1235، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6117»
حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُرَيْجٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ : يَوْمَ نَدْعُوا كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ ، قَالَ : يُدْعَى أَحَدُهُمْ فَيُعْطَى كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ، وَيُمَدُّ لَهُ فِي جِسْمِهِ سِتُّونَ ذِرَاعًا ، وَيَبْيَضُّ وَجْهُهُ ، وَيُجْعَلُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجٌ مِنْ لُؤْلُؤٍ .
قَالَ : فَيَنْطَلِقُ إِلَى أَصْحَابِهِ فَيَرَوْنَهُ مِنْ بَعِيدٍ ، فَيَقُولُونَ : اللَّهُمَّ ائْتِنَا بِهَذَا ، وَبَارِكْ لَنَا فِي هَذَا ، حَتَّى يَأْتِيَهُمْ ، فَيَقُولُ : أَبْشِرُوا ، إِنَّ لِكُلِّ رَجُلٍ مِنْكُمْ هَذَا .
وَأَمَّا الْكَافِرُ فَيُؤْتَى كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ يُسَوَّدُ وَجْهُهُ ، وَيُزَادُ فِي جِسْمِهِ سِتُّونَ ذِرَاعًا عَلَى صُورَةِ آدَمَ ، وَيَلْبَسُ تَاجًا مِنَ النَّارِ ، فَيَرَاهُ أَصْحَابُهُ فَيَقُولُونَ : نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّ هَذَا ، اللَّهُمَّ لَا تَأْتِنَا بِهَذَا ، فَيَأْتِيهِمْ ، فَيَقُولُونَ : اللَّهُمَّ أَخِّرْهُ ، فَيَقُولُ : أَبْعَدَكُمُ اللهُ ، فَإِنَّ لِكُلِّ رَجُلٍ مِنْكُمْ مِثْلَ هَذَا .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے آیت ﴿يَوْمَ نَدْعُو كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ﴾ کے متعلق فرمایا: ”ان میں سے ایک کو بلایا جائے گا، اس کا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، اس کا جسم ساٹھ ہاتھ تک بڑھایا جائے گا، اس کا چہرہ سفید کیا جائے گا اور سر پر موتیوں کا تاج رکھا جائے گا۔ وہ اپنے ساتھیوں کی طرف جائے گا؛ وہ اسے دور سے دیکھ کر کہیں گے: اے اللہ، اسے ہمارے پاس لے آ اور اس کے معاملے میں ہمیں برکت دے۔ جب وہ ان کے پاس آئے گا تو کہے گا: خوش ہو جاؤ، تم میں سے ہر ایک کو ایسا ہی ملے گا۔ کافر کو نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، اس کا چہرہ سیاہ کیا جائے گا، اس کا جسم آدم علیہ السلام کی صورت میں ساٹھ ہاتھ تک بڑھایا جائے گا اور اسے آگ کا تاج پہنایا جائے گا۔ اس کے ساتھی اسے دیکھ کر کہیں گے: ہم اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں؛ اے اللہ، اسے ہمارے پاس نہ لانا۔ جب وہ ان کے پاس آئے گا تو کہیں گے: اے اللہ، اسے دور رکھ۔ وہ کہے گا: اللہ تمہیں دور کرے، تم میں سے ہر ایک کو یہی ملے گا۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6144
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3136، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3009، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7349، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9717، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6118»
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَطَاءٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ مَاتَ مَرِيضًا مَاتَ شَهِيدًا ، وَوُقِيَ فَتَّانَيِ الْقَبْرِ ، وَغُدِيَ وَرِيحَ عَلَيْهِ بِرِزْقٍ مِنَ الْجَنَّةِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص بیماری کی حالت میں فوت ہوا وہ شہادت کی موت مرا، اسے قبر کی آزمائش کرنے والے دو فرشتوں سے محفوظ کر لیا گیا اور اس کے لیے صبح و شام جنت سے رزق لایا جاتا ہے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6145
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: باطل»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1615، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5258، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8775، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6119»
قَالَ : وَحَدَّثَنِيهِ ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ الْكِلَابِيُّ جَمِيعًا ، قَالَا : حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِثْلَهُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ”اسی کے مثل (یعنی سابقہ حدیث کے مانند)“ مروی ہے۔
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6146
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات . »
«قال سعيد بن محمد السناري: باطل»
«أخرجه ابن عدي في "الكامل" [2/ 319، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6120»
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا ضِمَامٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَكْثِرُوا مِنْ شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ قَبْلَ أَنْ يُحَالَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم «أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے“ کی گواہی کثرت سے دیا کرو، اس سے پہلے کہ تمہارے اور اس (کلمہ کی ادائیگی) کے درمیان کوئی رکاوٹ حائل ہو جائے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6147
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه الطبراني في "الدعاء" [رقم 1143]، والخطيب في "تاريخه" [3/ 38]، وابن عبد البر في "التمهيد" [6/ 52 - 53]، وأبو القاسم حمزة الكنانى في "جزء البطاقة" [ص 47]، وابن عساكر في "تاريخه" [61/ 225]، وابن عدي في "الكامل" [4/ 104]، وأبو المظافر محمود المشيعي في "مسموعه من أبي عبد الله الغرناطي" كما في "تاريخ قزوين" [2/ 20]، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6121»
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا ضِمَامٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تَهَادَوْا تَحَابُّوا .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک دوسرے کو ہدیہ (تحائف) دیا کرو، اس سے تمہارے مابین باہمی محبت پیدا ہوگی۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6148
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7236، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6115، وأخرجه شرح السنة برقم: 1612، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2959/2، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2228، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6122»
وَبِهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : يَا بَنِي قُصَيٍّ ، يَا بَنِي هَاشِمٍ ، يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ ، أَنَا النَّذِيرُ ، وَالْمَوْتُ الْمُغِيرُ ، وَالسَّاعَةُ الْمَوْعِدُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے بنی قصّی! اے بنی ہاشم! اے بنی عبدِ مناف! میں (تمہیں اللہ کے عذاب سے) خبردار کرنے والا ہوں، اور موت (تم پر) اچانک حملہ آور ہونے والی ہے، اور قیامت (تمہارے انجام کے لیے) وعدے کا اصل وقت ہے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6149
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه البيهقي في "الشعب" [7/ 10578]، والطحاوي في "شرح المعاني" [3/ 258] و [4/ 387]، والقضاعي في "الشهاب" [1/ 333]، وابن عدي في "الكامل" [4/ 104]، وابن أبي داود في "البعث" [3]، وابن أبي الدنيا في "قصر الأمل" [18]، وفي "الأهوال" [رقم 2]، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6123»
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا تَزَالُ الْمَلِيلَةُ وَالصُّدَاعُ بِالْعَبْدِ وَالْأَمَةِ ، وَإِنَّ عَلَيْهِمَا مِنَ الْخَطَايَا مِثْلَ أُحُدٍ ، فَمَا يَدَعُهُمَا وَعَلَيْهِمَا مِثْقَالُ خَرْدَلَةٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہلکا بخار اور سر کا درد مومن مرد اور مومن عورت کو مسلسل لاحق رہتے ہیں - خواہ ان پر احد پہاڑ کے برابر گناہ (کا بوجھ) کیوں نہ ہو - پھر یہ تکلیفیں انہیں اس حالت میں چھوڑتی ہیں کہ ان پر رائی کے دانے کے برابر بھی کوئی گناہ باقی نہیں رہتا۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6150
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3184، 3185، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6124»
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا قِرَانُ بْنُ تَمَّامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا أَعْجَزَ - أَوْ قَالَ : مَا أَضْعَفَ - فُلَانًا ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اغْتَبْتُمْ صَاحِبَكُمْ وَأَكَلْتُمْ لَحْمَهُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کی خدمت اقدس میں موجود تھے کہ ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! فلاں شخص کتنا عاجز ہے؟“ -یا (راوی کو شک ہے کہ اس نے) کہا: ”کتنا کمزور ہے؟“- تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں نے اپنے ساتھی کی غیبت کی ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6151
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13145، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2667، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5367، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6125»
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : عُذِّبَتِ امْرَأَةٌ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا ، فَلَمْ تَدَعْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ حَتَّى مَاتَتْ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا جسے اس نے قید کر رکھا تھا اور اسے زمین کے کیڑے مکوڑے کھا کر پیٹ بھرنے کے لیے آزاد بھی نہیں چھوڑا تھا، یہاں تک کہ وہ مر گئی۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6152
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 5935]»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 1482، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1194، وأخرجه فتح الباري برقم: 1003، وأخرجه مسند البزار برقم: 2356، 3660، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1269، 1276، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1375، 1389، 1392، 1393، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5622، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2069، 2092، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1580، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6126»
حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنِ الْأَغَرِّ ، قَالَ : أَشْهَدُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : خَمْسٌ مَنْ قَالَهُنَّ صَدَّقَهُ اللهُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ .
قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ تَكَلَّمَ بِهَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ فِي مَرَضِهِ ، حَرَّمَهُ اللهُ عَلَى النَّارِ .
ترجمہ
الاغَر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہما کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ ان دونوں صحابہ نے رسول اللہ ﷺ کے بارے میں گواہی دی کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پانچ کلمات ایسے ہیں کہ جو کوئی انہیں کہے گا، اللہ تعالیٰ اس کی تصدیق فرمائے گا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں“، «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں جو حقیقی بادشاہ ہے، بادشاہت اسی کے لیے ہے اور تمام تعریفیں بھی اسی کے لیے ہیں“، «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہوں سے بچنے کی ہمت ہے اور نہ نیکی کرنے کی طاقت“۔“ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اپنی بیماری کے دوران ان کلمات کو ادا کیا، اللہ تعالیٰ اسے (جہنم کی) آگ پر حرام فرما دے گا۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6153
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: هذا حديث قد اختلف في سنده ومتنه على أبي إسحاق على ألوان، والمحفوظ فيه: موقوفًا على أبي هريرة … ، وقد مضى الكلام عليه [برقم 1258]، و»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3430، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3794، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2982، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 214، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 948، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10084، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8273، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6127»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، أَنَّهُ شَهِدَ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : إِذَا قَالَ الْعَبْدُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ ، يَقُولُ اللهُ : صَدَقَ عَبْدِي ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي ، وَإِذَا قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلِيَ الْمُلْكُ وَالْحَمْدُ ، قَالَ : وَإِذَا قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، قَالَ : يَقُولُ : صَدَقَ عَبْدِي ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي .
قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ : ثُمَّ قَالَ الْأَغَرُّ شَيْئًا لَمْ أَفْهَمْهُ ، فَقُلْتُ لِأَبِي جَعْفَرٍ : أَيَّ شَيْءٍ قَالَ ؟ فَقَالَ : فَمَنْ رُزِقَهُنَّ عِنْدَ مَوْتِهِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے رسول اللہ ﷺ کے متعلق یہ گواہی دی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب بندہ یہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں اکیلا ہوں، اور جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، بادشاہت اسی کی ہے اور تعریف بھی اسی کے لیے ہے“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، بادشاہت اور تعریف میرے ہی لیے ہے، اور جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہوں سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کی طاقت“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میرے بغیر کوئی طاقت نہیں“، ابواسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر اغر رحمہ اللہ نے ایک ایسی بات کہی جو میں سمجھ نہ سکا، تو میں نے ابوجعفر رحمہ اللہ سے پوچھا کہ انہوں نے کیا کہا تھا؟ تو انہوں نے بتایا کہ: ”جسے موت کے وقت یہ کلمات نصیب ہو گئے اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی“۔
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6154
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3430، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3794، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2982، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 214، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 948، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10084، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8273، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6128»
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَأَبِي عَبْدِ اللهِ الْأَغَرِّ صَاحِبِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَنْزِلُ اللهُ حِينَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا كُلَّ لَيْلَةٍ ، فَيَقُولُ : مَنْ يَشْكُو أُعْطِهِ ، وَمَنْ يَدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَهُ ، مَنْ يَسْتَغْفِرْ أَغْفِرْ لَهُ .
فَلِذَلِكَ كَانُوا يُفَضِّلُونَ صَلَاةَ آخِرِ اللَّيْلِ عَلَى أَوَّلِهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر رات جب آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے اور کہتا ہے: کون مجھ سے مانگتا ہے کہ میں اسے عطا کروں؟ کون مجھے پکارتا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون مجھ سے بخشش مانگتا ہے کہ میں اسے بخش دوں؟“ اسی وجہ سے وہ رات کے ابتدائی حصے کی نسبت آخری حصے کی نماز کو افضل سمجھتے تھے۔
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6155
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 5937]»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1094، 5962، 7056، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 758، 1264، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 446، 3498، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1315، 4733، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1366، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7538، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1478، 1479، 1484، وأخرجه فتح الباري برقم: 542، 1094، 1832، 1903، 6813، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2106، 19605، 19653، 19654، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 531، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 139، 140، 342، 2006، 2168، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13389، 13592، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1260، 5358، 6707، 7420، 8374، 8443، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1118، 1119، 2543، 2544، 2545، 2548، 2551، 17247، 17248، 17249، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7882، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6129»
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ بْنِ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ سَلْمَانَ الْأَغَرِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ تَزِيدُ عَلَى صَلَاةِ الْفَذِّ خَمْسَةً وَعِشْرِينَ دَرَجَةً .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”باجماعت نماز، تنہا ادا کی جانے والی نماز کے مقابلے میں پچیس درجے زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6156
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 5857]»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 839، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23701، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 1009، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6130»
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا جَلَسَ قَوْمٌ مُسْلِمُونَ يَذْكُرُونَ اللهَ إِلَّا حَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ ، وَتَغَشَّتْهُمُ الرَّحْمَةُ ، وَتَنَزَّلَتْ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی مسلمانوں کی کوئی جماعت اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے لیے بیٹھتی ہے تو فرشتے انہیں (اپنے پروں سے) ڈھانپ لیتے ہیں، اللہ کی رحمت انہیں اپنی آغوش میں لے لیتی ہے اور ان پر سکینت (قلبی اطمینان و سکون) نازل ہوتی ہے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6157
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 1525، 1283]»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3378، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3791، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1523، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 855، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6131»
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الْأَغَرُّ ، أَنَّهُ شَهِدَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ ، كَانَ عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلَائِكَةٌ يَكْتُبُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ ، فَإِذَا جَلَسَ الْإِمَامُ طَوَوُا الصُّحُفَ وَجَاءُوا يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ ، وَمَثَلُ الْمُهَجِّرِ كَمَثَلِ الَّذِي يُهْدِي بَدَنَةً ، وَكَالَّذِي يُهْدِي الْبَقَرَةَ ، وَكَالَّذِي يُهْدِي الْكَبْشَ ، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي الدَّجَاجَةَ ، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي الْبَيْضَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے متعین ہوتے ہیں جو پہلے آنے والے کا نام پہلے (ترتیب وار) درج کرتے ہیں، پھر جب امام (خطبے کے لیے) بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر لپیٹ دیتے ہیں اور ذکر (خطبہ) سننے کے لیے حاضر ہو جاتے ہیں، اور جمعہ کے لیے اول وقت میں مسجد پہنچنے والے کی مثال اس شخص جیسی ہے جو (اللہ کی راہ میں) اونٹ کا ہدیہ پیش کرے، پھر اس کی جو گائے کا ہدیہ دے، پھر اس کی جو مینڈھے کا ہدیہ دے، پھر اس کی جو مرغی کا ہدیہ پیش کرے اور پھر اس کی مثال ہے جو انڈے کا ہدیہ پیش کرے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6158
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 841، 887، 3039، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 499، وأخرجه سنن النسائي برقم: 864، 1385، 1386، 1387، 1388، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 351، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1092، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7217، 7467، 7528، 7630، 7708، 9582، 9610، 10096، 10190، 10268، وأخرجه موطأ مالك برقم: 227، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1543، 1544، وأخرجه فتح الباري برقم: 837، 841، 861، 887، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1770، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3650، 8785، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6241، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 1864، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8828، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2600، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1775، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6132»
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، أَنَّهُ شَهِدَ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : لَا يَقْعُدُ قَوْمٌ يَذْكُرُونَ اللهَ إِلَّا حَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ ، وَغَشِيَتْهُمُ الرَّحْمَةُ ، وَتَنَزَّلَتْ عَلَيْهِمْ السَّكِينَةُ ، وَذَكَرَهُمُ اللهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «لَا يَقْعُدُ قَوْمٌ يَذْكُرُونَ اللَّهَ إِلَّا حَفَّتْهُمُ الْمَلَائِكَةُ، وَغَشِيَتْهُمُ الرَّحْمَةُ، وَتَنَزَّلَتْ عَلَيْهِمِ السَّكِينَةُ، وَذَكَّرَهُمُ اللَّهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ» ”جب بھی کچھ لوگ اللہ کا ذکر کرنے کے لیے اکٹھے بیٹھتے ہیں تو فرشتے انہیں (ہر طرف سے) گھیر لیتے ہیں، رحمتِ الہی انہیں ڈھانپ لیتی ہے، ان پر قلبی اطمینان و سکون کا نزول ہوتا ہے اور اللہ تبارک و تعالیٰ اپنے پاس موجود مقرب فرشتوں کی محفل میں ان کا تذکرہ فرماتا ہے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6159
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 1252]»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2700، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2945، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1455، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 225، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7379، وأخرجه فتح الباري برقم: 78، 2310، 5680، 6044، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 18933، 18934، 18935، 20577، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 306، 8220، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1354، 1523، 1972، 3792، 5661، 7869، 9237، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 563، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1505، وأخرجه شرح السنة برقم: 1240، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6133»
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، قَالَ : أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا جَلَسَ قَوْمٌ يَذْكُرُونَ اللهَ ، إِلَّا حَفَّتْ بِهِمُ الْمَلَائِكَةُ ، وَتَنَزَّلَتْ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ ، وَغَشِيَتْهُمُ الرَّحْمَةُ ، وَذَكَرَهُمُ اللهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ .
ترجمہ
اغر ابو مسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا ابو سعید اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما نے اللہ کے رسول ﷺ کے متعلق یہ گواہی دی کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کچھ لوگ اللہ کا ذکر کرنے کے لیے بیٹھتے ہیں تو فرشتے انہیں اپنے حصار میں لے لیتے ہیں، ان پر سکینت نازل ہوتی ہے، اللہ کی رحمت انہیں اپنی آغوش میں ڈھانپ لیتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے پاس موجود مقربین کی محفل میں ان کا (فخریہ) تذکرہ فرماتا ہے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6160
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 1252]»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3378، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3791، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1523، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8272، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6134»
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : تَوَضَّئُوا مِمَّا أَنْضَجَتِ النَّارُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم ہر اس چیز (کے کھانے) کے بعد وضو کیا کرو جسے آگ نے پکا کر تیار کیا ہو۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6161
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 178، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15927، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3930، 4728، 4730، 4834، 4835، 4836، 4837، 4838، 4839، 4840، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 229، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8275، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6135»
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ ، عَنِ الْأَغَرِّ بْنِ مُسْلِمٍ ، وَيُكْنَى أَبَا مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : دَخَلْتُ يَوْمًا السُّوقَ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَلَسَ إِلَى الْبَزَّارِينَ ، فَاشْتَرَى سَرَاوِيلًا بِأَرْبَعَةِ دَرَاهِمَ ، وَكَانَ لِأَهْلِ السُّوقِ وَزَّانٌ يَزِنُ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اتَّزِنْ وَأَرْجِحْ ، فَقَالَ الْوَزَّانُ : إِنَّ هَذِهِ لَكَلِمَةٌ مَا سَمِعْتُهَا مِنْ أَحَدٍ ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : فَقُلْتُ لَهُ : كَفَى بِكَ مِنَ الرَّهَقِ وَالْجَفَاءِ فِي دِينِكَ أَنْ لَا تَعْرِفَ نَبِيَّكَ ، فَطَرَحَ الْمِيزَانَ وَوَثَبَ إِلَى يَدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرِيدُ أَنْ يُقَبِّلَهَا ، فَحَذَفَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ مِنْهُ ، فَقَالَ : مَا هَذَا ؟ إِنَّمَا يَفْعَلُ هَذَا الْأَعَاجِمُ بِمُلُوكِهَا ، وَلَسْتُ بِمَلِكٍ ، إِنَّمَا أَنَا رَجُلٌ مِنْكُمْ ، فَوَزَنَ وَأَرْجَحَ وَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّرَاوِيلَ .
قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : فَذَهَبْتُ لِأَحْمِلَهُ عَنْهُ ، فَقَالَ : صَاحِبُ الشَّيْءِ أَحَقُّ بِشَيْئِهِ أَنْ يَحْمِلَهُ ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ ضَعِيفًا يَعْجِزُ عَنْهُ ، فَيُعِينُهُ أَخُوهُ الْمُسْلِمُ .
قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَإِنَّكَ لَتَلْبَسُ السَّرَاوِيلَ ؟ قَالَ : أَجَلْ ، فِي السَّفَرِ وَالْحَضَرِ ، وَبِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ، فَإِنِّي أُمِرْتُ بِالسَّتْرِ فَلَمْ أَجِدْ شَيْئًا أَسْتَرَ مِنْهُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”ایک دن میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بازار گیا، آپ ﷺ کپڑا فروشوں کے پاس تشریف فرما ہوئے اور چار درہم کے عوض ایک پاجامہ خریدا، وہاں بازار کا ایک وزن کرنے والا تھا جو تول رہا تھا، رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: «اتَّزِنْ وَأَرْجِحْ» ”تولو اور (وزن میں) جھکاؤ رکھو (یعنی پورا اور بڑھا کر تولو)“، وزن کرنے والے نے کہا کہ یقیناً یہ ایسی بات ہے جو میں نے (آج سے پہلے) کسی سے نہیں سنی، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس شخص سے کہا: ”تیرے دین کی محرومی اور سنگدلی کے لیے یہی کافی ہے کہ تو اپنے نبی ﷺ کو نہیں پہچانتا“، یہ سن کر اس نے فوراً ترازو پھینک دیا اور رسول اللہ ﷺ کے دستِ مبارک کی طرف لپکا تاکہ اسے بوسہ دے، مگر رسول اللہ ﷺ نے اپنا ہاتھ مبارک اس سے پیچھے کھینچ لیا اور ارشاد فرمایا: ”یہ کیا ہے؟ ایسا تو عجمی لوگ اپنے بادشاہوں کے ساتھ کرتے ہیں، حالانکہ میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں، میں تو بس تمہاری ہی طرح کا ایک انسان ہوں“، چنانچہ پھر اس نے وزن کیا اور ترازو کو جھکایا، اور رسول اللہ ﷺ نے وہ پاجامہ لے لیا۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آگے بڑھا کہ آپ ﷺ سے وہ (پاجامہ) لے کر اٹھا لوں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”چیز کا مالک اپنی چیز اٹھانے کا زیادہ حق دار ہے، الا یہ کہ وہ کمزور ہو اور اسے اٹھانے سے عاجز ہو تو اس کا مسلمان بھائی اس کی مدد کرے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ پاجامہ پہنتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، سفر میں بھی اور حضر میں بھی، رات میں بھی اور دن میں بھی، کیونکہ مجھے ستر پوشی کا حکم دیا گیا ہے اور میں نے اس سے زیادہ پردہ پوش کوئی چیز نہیں پائی۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6162
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدا
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا . »
«قال سعيد بن محمد السناري: باطل»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6590، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8509، 8510، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9904، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3996، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6136»
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْأَغَرَّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُصَدِّقُ الْعَبْدَ فِي خَمْسٍ يَقُولُهُنَّ ، إِذَا قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي ، وَإِذَا قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ ، قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي ، وَإِذَا قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَالْحَمْدُ لِلهِ ، قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي ، وَإِذَا قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ، قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ بندے کی ان پانچ باتوں میں تصدیق فرماتا ہے جو وہ کہتا ہے؛ جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا“، اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا“، اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا“، اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے حمد ہے“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا“۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6163
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه [برقم 128]»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3430، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3794، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2982، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 214، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 851، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10083، 10085، 10403، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6137»
قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ : وَحَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ ، عَنِ الْأَغَرِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ : إِذَا قَالَهُنَّ فِي مَرَضِهِ ، ثُمَّ مَاتَ لَمْ يَدْخُلِ النَّارَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنی بیماری کی حالت میں ان کلمات کو ادا کیا اور پھر اسی مرض میں اس کا انتقال ہو گیا تو وہ جہنم کی آگ میں داخل نہیں ہوگا۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6164
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: هذا جزء من الذي قبله، ف»
«راجع [رقم 1258، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6137»
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنِ ابْنِ قَارِظٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ ، إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے سوا دیگر تمام مساجد میں ایک ہزار نمازیں پڑھنے سے بہتر ہے، سوائے مسجدِ حرام کے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6165
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1133، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2470، 1394، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 325، وأخرجه سنن النسائي برقم: 694، 2899، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1404، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7212، 7367، 7676، 7681، 8785، 9680، 9701، 9762، 9905، 9926، 10097، وأخرجه موطأ مالك برقم: 461، وأخرجه فتح الباري برقم: 619، 1133، وأخرجه مسند البزار برقم: 1225، 2196، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1611، 3919، 3920، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5257، 5272، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 945، 946، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8289، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 595، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 10936، وأخرجه شرح السنة برقم: 2445، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 952/1، 955/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6138»
قَالَ مُحَمَّدٌ : أَخْبَرَنِي سَلْمَانُ الْأَغَرُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِثْلَ هَذَا .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اسی کے مانند (گزشتہ حدیث کی طرح) روایت بیان فرمائی ہے۔
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6166
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه إسماعيل بن جعفر في "حديثه" [رقم 209]، والسراج في "مسنده" [1/ 228]، وأحمد [2/ 473]، وأبو جعفر بن البختري في "جزء من أماليه" [رقم 10/ ضمن مجموع مؤلفاته]، وابن أبي خيثمة في "تاريخه" [3/ 149، 369]، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6138»
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ الْمَدَنِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَلْمَانَ الْأَغَرِّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي جَدِّي سَلْمَانُ الْأَغَرُّ ، أَرَدْتُ الْكَرِيَّ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ ، فَرَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ : الْزَمْ مَسْجِدَكَ هَذَا ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ ، إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ ، وَمَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سلمان الاغر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بیت المقدس جانے کے لیے سواری کرائے پر لینے کا ارادہ کیا تو میری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے (مجھے نصیحت کرتے ہوئے) فرمایا: ”تم اپنی اسی مسجد ہی کو لازم پکڑو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا دیگر مساجد میں ایک ہزار نمازیں پڑھنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے سوائے مسجدِ حرام کے، اور میرے گھر اور میرے منبر کے درمیانی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔“ “
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6167
درجۂ حدیث محدثین: إسناده واه
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده واه . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد حسن صالح؛ وعبد الواحد المدني: هو ابن سلمان الأغر: ترجمه ابن أبي حاتم في "الجرح والتعديل" [6/ 21]، ثم نقل عن أبيه أنه قال: "ما أعلم أحدًا روى عنه غير أبي الربيع الزهراني - وهو شيخ المؤلف هنا - وأرى حديثه مستقيمًا، ما أرى به بأسًا"»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 16290، وأخرجه مسند البزار برقم: 2196، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3920، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5254، 5259، 5261، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6139»
أَبُو حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنِّي مَجْهُودٌ ، فَأَرْسَلَ إِلَى بَعْضِ نِسَائِهِ ، فَقَالَتْ : وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا عِنْدِي إِلَّا مَاءٌ ، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى أُخْرَى ، فَقَالَتْ مِثْلَ ذَلِكَ ، حَتَّى قُلْنَ كُلُّهُنَّ مِثْلَ ذَلِكَ : لَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا عِنْدِي إِلَّا مَاءٌ . فَقَالَ : مَنْ يُضِيفُ هَذَا اللَّيْلَةَ ؟ فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَقَالَ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، فَانْطَلَقَ بِهِ إِلَى رَحْلِهِ ، فَقَالَ لِامْرَأَتِهِ : هَلْ عِنْدَكِ شَيْءٌ ؟ قَالَتْ : لَا ، إِلَّا قُوتَ صِبْيَانِي ، قَالَ : فَعَلِّلِيهِمْ بِشَيْءٍ ، فَإِذَا دَخَلَ ضَيْفُنَا أَصْبِحِي السِّرَاجَ وَأَرِيهِ أَنَّا نَأْكُلُ ، فَإِذَا أَهْوَى لِيَأْكُلَ فَقُومِي إِلَى السِّرَاجِ حَتَّى تُطْفِئِيهِ ، قَالَ : فَقَعَدُوا وَأَكَلَ الضَّيْفُ ، فَلَمَّا أَصْبَحَ غَدَا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : قَدْ عَجِبَ اللهُ مِنْ صَنِيعِكُمَا اللَّيْلَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ ”میں (بھوک کی وجہ سے) نہایت نڈھال ہوں“، آپ ﷺ نے اپنی ایک زوجہ مطہرہ کے پاس (کھانے کی طلب کا) پیغام بھیجا تو انہوں نے جواب دیا: ”اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میرے پاس پانی کے سوا کچھ نہیں ہے“، پھر آپ ﷺ نے دوسری زوجہ کے پاس پیغام بھیجا تو انہوں نے بھی یہی جواب دیا، یہاں تک کہ آپ ﷺ کی تمام ازواجِ مطہرات نے یہی عرض کیا کہ ”نہیں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! میرے پاس پانی کے سوا کچھ نہیں ہے“، تب رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کون ہے جو آج کی رات اس شخص کی میزبانی کرے گا؟“، تو ایک انصاری صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! میں میزبانی کروں گا“، پھر وہ اس مہمان کو اپنے گھر لے گئے اور اپنی اہلیہ سے پوچھا: ”کیا تمہارے پاس (کھانے کی) کوئی چیز ہے؟“، انہوں نے جواب دیا: ”نہیں، سوائے بچوں کی خوراک کے میرے پاس کچھ نہیں ہے“، انہوں نے اپنی اہلیہ سے کہا: ”تم بچوں کو کسی چیز سے بہلا کر سلا دینا، اور جب ہمارا مہمان (کھانے کے لیے) اندر آئے تو تم چراغ جلا لینا اور اسے یہ باور کرانا کہ ہم بھی کھانا کھا رہے ہیں، پھر جب وہ کھانے کے لیے ہاتھ بڑھائے تو تم چراغ کی طرف اٹھنا اور (بہانے سے) اسے بجھا دینا“، راوی کہتے ہیں کہ پھر وہ سب بیٹھ گئے اور مہمان نے پیٹ بھر کر کھانا کھا لیا، جب صبح ہوئی اور وہ صحابی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ تم دونوں کے گزشتہ رات والے عمل سے نہایت خوش ہوا ہے“۔
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6168
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3587، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3304، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7258، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3296، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5286، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 589، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6140»
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْحِنْطَةُ بِالْحِنْطَةِ ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ ، يَدًا بِيَدٍ ، وَزْنًا بِوَزْنٍ ، فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى ، إِلَّا مَا اخْتَلَفَ أَلْوَانُهُ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”گندم کا گندم کے ساتھ، جو کا جو کے ساتھ، کھجور کا کھجور کے ساتھ اور نمک کا نمک کے ساتھ تبادلہ دست بدست اور وزن میں برابر سرابر ہونا چاہیے، پس جس نے (اپنی طرف سے) مقدار زیادہ دی یا (دوسرے سے) اضافے کا مطالبہ کیا تو اس نے سود کا ارتکاب کیا، سوائے ان صورتوں کے جن میں اشیاء کی اقسام مختلف ہوں۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6169
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1588، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4559، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2255، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7131، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6396، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6141»
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ثَلَاثَةٌ إِذَا خَرَجْنَ لَمْ يَنْفَعْ نَفْسًا إِيمَانُهَا : الدَّابَّةُ ، وَالدَّجَّالُ ، وَطُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تین نشانیاں ایسی ہیں کہ جب وہ ظاہر ہو جائیں گی تو کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان نفع نہ دے گا (جو پہلے سے ایمان نہ لایا ہو): دابۃ الارض، دجال، اور سورج کا اپنے مقامِ مغرب سے طلوع ہونا۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6170
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 6085]»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4360، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 157، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3072، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4312، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4068، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9460، وأخرجه فتح الباري برقم: 6705، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6142»
حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تَقِيءُ الْأَرْضُ أَفْلَاذَ كَبِدِهَا أَمْثَالَ الْأُسْطُوَانِ مِنَ الْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ ، قَالَ : فَيَجِيءُ السَّارِقُ ، فَيَقُولُ : فِي هَذَا قُطِعَتْ يَدِي ، وَيَجِيءُ الْقَاتِلُ ، فَيَقُولُ : فِي هَذَا قَتَلْتُ ، وَيَجِيءُ الْقَاطِعُ ، فَيَقُولُ : فِي هَذَا قَطَعْتُ رَحِمِي ، وَيَدَعُونَهُ لَا يَأْخُذُونَ مِنْهُ شَيْئًا .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”زمین اپنے جگر کے ٹکڑے (یعنی پوشیدہ خزانے) سونے اور چاندی کے ستونوں کی مانند اگل دے گی، آپ ﷺ نے فرمایا: پھر چور آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی خاطر میرا ہاتھ کاٹا گیا تھا، اور قاتل آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی خاطر میں نے قتل کیا تھا، اور رشتہ داری توڑنے والا آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی خاطر میں نے قطع رحمی کی تھی، پھر وہ سب اسے وہیں چھوڑ دیں گے اور اس میں سے کچھ بھی نہیں لیں گے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6171
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1013، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2208، وأخرجه فتح الباري برقم: 6702، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6697، وأخرجه شرح السنة برقم: 4241، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6143»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ثَلَاثَةٌ إِذَا خَرَجْنَ لَمْ يَنْفَعْ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا : طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا ، وَخُرُوجُ الدَّجَّالِ ، وَخُرُوجُ الدَّابَّةِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تین نشانیاں ایسی ہیں کہ جب وہ ظاہر ہو جائیں گی تو کسی ایسے شخص کو اس کا ایمان لانا فائدہ نہ دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لایا ہو یا جس نے اپنے ایمان کی حالت میں کوئی نیکی نہ کمائی ہو: سورج کا اپنے مقامِ مغرب سے طلوع ہونا، دجال کا نکلنا اور زمین سے جانور (دابۃ الارض) کا برآمد ہونا۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6172
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 6085]»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2941، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4310، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4069، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6842، وأخرجه مسند البزار برقم: 4012، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8689، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12579، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 937، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6144»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : أَصَابَنِي جَهْدٌ شَدِيدٌ ، فَلَقِيتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، فَاسْتَقْرَأْتُهُ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللهِ ، فَدَخَلَ دَارَهُ وَفَتَحَهَا عَلَيَّ ، قَالَ : فَمَشَيْتُ غَيْرَ بَعِيدٍ فَخَرَرْتُ لِوَجْهِي مِنَ الْجَهْدِ ، فَإِذَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ عَلَى رَأْسِي ، فَقَالَ : يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، فَقُلْتُ : لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ وَسَعْدَيْكَ ، قَالَ : فَأَخَذَ بِيَدِي ، قَالَ : فَأَقَامَنِي وَعَرَفَ الَّذِي بِي ، فَانْطَلَقَ بِي إِلَى رَحْلِهِ ، فَأَمَرَ لِي بِعُسٍّ مِنْ لَبَنٍ ، فَشَرِبْتُ مِنْهُ ، ثُمَّ قَالَ : عُدْ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، فَعُدْتُ فَشَرِبْتُ مِنْهُ ، ثُمَّ قَالَ : عُدْ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، فَعُدْتُ فَشَرِبْتُ ، حَتَّى اسْتَوَى بَطْنِي فَصَارَ كَالْقِدْحِ ، قَالَ : وَرَأَيْتُ عُمَرَ فَذَكَرْتُ لَهُ الَّذِي كَانَ مِنْ أَمْرِي ، قَالَ : فَقُلْتُ لَهُ : تَوَلَّى ذَلِكَ مَنْ كَانَ أَحَقَّ بِهِ مِنْكَ يَا عُمَرُ ، وَاللهِ لَقَدِ اسْتَقْرَأْتُكَ الْآيَاتِ وَلَأَنَا أَقْرَأُ لَهَا مِنْكَ ، قَالَ عُمَرُ : وَاللهِ لَأَنْ أَكُونَ أَدْخَلْتُكَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَكُونَ لِي حُمْرُ النَّعَمِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے شدید بھوک لگی۔ میری ملاقات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے ان سے قرآن کی ایک آیت پڑھ کر سنانے کو کہا۔ وہ اپنے گھر میں داخل ہوئے اور دروازہ کھولا۔ میں تھوڑی دور چلا ہی تھا کہ بھوک سے منہ کے بل گر پڑا۔ اچانک رسول اللہ ﷺ میرے سرہانے کھڑے تھے۔ آپ ﷺ نے مجھے پکارا، میرا ہاتھ پکڑ کر اٹھایا، میری حالت سمجھ گئے اور اپنے گھر لے گئے۔ آپ ﷺ نے میرے لیے دودھ کا پیالہ منگوایا؛ میں نے پیا۔ آپ ﷺ کے دوبارہ پینے کو کہنے پر میں نے مزید پیا، یہاں تک کہ میرا پیٹ بھر گیا۔ بعد میں میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بتایا کہ اللہ کی قسم، میں نے آیت پڑھوانے کی درخواست کی تھی، حالانکہ میں خود اسے آپ سے زیادہ جانتا تھا؛ میری ضرورت اس ہستی نے پوری کی جو اس کی زیادہ حق دار تھی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم، اگر میں تمہیں اپنے گھر لے جاتا تو یہ مجھے سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ محبوب ہوتا۔
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6173
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5060، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2477، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10301، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4348، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3295، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7151، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6145»
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، ادْعُ عَلَى الْمُشْرِكِينَ ، قَالَ : إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ لَعَّانًا ، إِنَّمَا بُعِثْتُ رَحْمَةً .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! آپ مشرکین کے خلاف بد دعا فرمائیے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں لعنت کرنے والا بنا کر نہیں بھیجا گیا، بلکہ میں تو محض رحمت بنا کر مبعوث کیا گیا ہوں۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6174
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2599، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 243، وأخرجه شرح السنة برقم: 3671، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6146»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : مَا أَشْبَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَهْلَهُ ثَلَاثًا تِبَاعًا مِنْ خُبْزِ الْبُرِّ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے اپنے اہل و عیال کو کبھی مسلسل تین دن تک گندم کی روٹی سے شکم سیر نہیں فرمایا یہاں تک کہ آپ ﷺ اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6175
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5059، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2976، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2358، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3343، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9328، وأخرجه فتح الباري برقم: 5059، 6086، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6346، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6147»
حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُرَيْجٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَذَاكَرْنَا لَيْلَةَ الْقَدْرِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَيُّكُمْ يَذْكُرُ لَيَالِيَنَا الصَّهْبَاءَ بِحُنَيْنٍ حِينَ طَلَعَ الْقَمَرُ وَهُوَ مِثْلُ شِقِّ جَفْنَةٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کی معیت میں بیٹھے ہوئے تھے، پس ہم نے شبِ قدر کے متعلق گفتگو کی تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسے حنین کے مقام پر ہماری وہ سرخی مائل راتیں یاد ہیں جب چاند اس حال میں طلوع ہوا کہ وہ کسی بڑے پیالے کے ٹکڑے کی مانند دکھائی دے رہا تھا؟“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6176
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1170، وأخرجه فتح الباري برقم: 1918، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6148»
حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ سُرَيْجٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : أَخَذَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ الشَّفْرَةَ ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِ الْأَنْصَارِيِّ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِيَّاكَ وَالْحَلُوبَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک انصاری صحابی نے (جانور ذبح کرنے کی غرض سے) چھری پکڑی، اس وقت نبی کریم ﷺ اس انصاری صحابی کے گھر میں تشریف فرما تھے، تو آپ ﷺ نے (انہیں ہدایت دیتے ہوئے) ارشاد فرمایا: «إِيَّاكَ وَالْحَلُوبَ» ”دودھ دینے والے جانور کو ذبح کرنے سے بچنا۔“ “
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6177
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2038، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2369، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3180، وأخرجه فتح الباري برقم: 1865، 5288، 6773، وأخرجه مسند البزار برقم: 27، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7260، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2216، 2268، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6149»
حَدَّثَنَا الْحَارِثُ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِأَبِي طَالِبٍ حِينَ حَضَرَهُ الْمَوْتُ: «قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْفَعُ لَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»، قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي لَوْلَا أَنْ تُعَيِّرَنِي قُرَيْشٌ لَأَقْرَرْتُ عَيْنَكَ بِهَا، فَنَزَلَتْ {إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ} [القصص: 56]
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ابوطالب سے، جب ان کی وفات کا وقت آیا، فرمایا: ”لا إله إلا الله کہہ دو تاکہ قیامت کے دن میں تمہارے حق میں شفاعت کروں۔“ انہوں نے کہا: ”بھتیجے! اگر قریش مجھے طعنہ نہ دیتے تو یہ کلمہ کہہ کر تمہاری آنکھیں ٹھنڈی کر دیتا۔“ پھر آیت ﴿إِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ﴾ نازل ہوئی: ”بے شک آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6178
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 25، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3188، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9394، وأخرجه فتح الباري برقم: 3671، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6270، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9752، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6150»
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ سَمِعْنَا وَجْبَةً فَزِعْنَا لَهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ هَذَا حَجَرٌ أُقْذِفَ بِهِ فِي جَهَنَّمَ مُنْذُ سَبْعِينَ خَرِيفًا ، فَهَذَا حِينَ سَقَطَ فِيهَا فَسَمِعْتُمْ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر بیٹھے تھے کہ اچانک ہم نے کسی چیز کے گرنے کی ایک زوردار آواز سنی جس سے ہم چونک پڑے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ ایک پتھر ہے جسے ستر برس قبل جہنم میں پھینکا گیا تھا، پس یہ اس وقت اس کی انتہا اور گہرائی میں جا گرا ہے جس کی آواز تم نے ابھی سنی ہے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6179
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسلم [2844]، وأحمد [2/ 371]، وابن حبان [7469]، وابن أبي الدنيا في "صفة النار" [رقم 13]، والآجرى في "الشريعة" [رقم 918]، والبيهقي في "البعث والنشور" [رقم 465]، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6151»
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : احْشُدُوا فَإِنِّي سَأَقْرَأُ عَلَيْكُمْ ثُلُثَ الْقُرْآنِ ، فَحَشَدُوا فَقَرَأَ عَلَيْنَا : قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ ، حَتَّى خَتَمَهَا ، ثُمَّ دَخَلَ ، فَقَالَ بَعْضُنَا : قَدْ كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : سَأَقْرَأُ عَلَيْكُمْ ثُلُثَ الْقُرْآنِ ، وَلَمْ يَقْرَأْ ، مَا هَذَا إِلَّا لِخَبَرٍ جَاءَهُ مِنَ السَّمَاءِ ، قَالَ : ثُمَّ خَرَجَ إِلَيْنَا ، فَقَالَ : إِنَّهَا ثُلُثُ الْقُرْآنِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم سب جمع ہو جاؤ، کیونکہ میں عنقریب تمہارے سامنے قرآن کریم کا ایک تہائی حصہ تلاوت کروں گا“، چنانچہ لوگ جمع ہو گئے، پھر آپ ﷺ نے ہمارے سامنے سورۃ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ کی تلاوت فرمائی یہاں تک کہ اسے مکمل کر لیا، پھر آپ ﷺ (اندر) تشریف لے گئے تو ہم میں سے بعض نے ایک دوسرے سے کہا: ”نبی ﷺ نے تو فرمایا تھا کہ میں تمہارے سامنے قرآن کا تہائی حصہ پڑھوں گا، جبکہ آپ ﷺ نے تو ابھی (مکمل) نہیں پڑھا، یقیناً یہ کسی ایسی خبر (وحی) کی وجہ سے ہے جو آسمان سے آپ ﷺ کے پاس آئی ہو گی“، پھر آپ ﷺ دوبارہ ہماری طرف باہر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”بیشک یہ (سورہ) قرآن کا تہائی حصہ ہے۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6180
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2899، 2900، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3787، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9251، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 3432، وأخرجه فتح الباري برقم: 4727، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1051، 1053، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1219، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6152»
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا ، فَإِذَا هُوَ بِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، فَقَالَ : مَا أَخْرَجَكُمَا هَذِهِ السَّاعَةَ ؟ قَالَا : الْجُوعُ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : وَأَنَا وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ مَا أَخْرَجَنِي إِلَّا الَّذِي أَخْرَجَكُمْ ، قُومُوا ، قَالَ : فَقَامُوا مَعَهُ ، فَأَتَى بَيْتَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَإِذَا هُوَ لَيْسَ ثَمَّ ، وَإِذَا الْمَرْأَةُ ، فَلَمَّا نَظَرَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَاحِبَيْهِ ، قَالَتْ : مَرْحَبًا وَأَهْلًا ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَيْنَ أَبُو فُلَانٍ ؟ قَالَتِ : انْطَلَقَ يَسْتَعْذِبُ لَنَا مِنَ الْمَاءِ ، قَالَ : فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ جَاءَ الْأَنْصَارِيُّ وَعَلَيْهِ قِرْبَةٌ ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَى نَبِيِّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَاحِبَيْهِ كَبَّرَ ، ثُمَّ قَالَ : الْحَمْدُ لِلهِ ، مَا أَجِدُ مِنَ النَّاسِ الْيَوْمَ أَكْرَمَ أَضْيَافًا ، قَالَ : فَانْطَلَقَ فَقَطَعَ لَهُمْ عِذْقًا فِيهِ بُسْرٌ وَتَمْرٌ ، فَوَضَعَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَوْلَا اجْتَنَيْتَ ، فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ : يَا رَسُولَ اللهِ تَخَيَّرُوا عَلَى أَعْيُنِكُمْ ، وَأَخَذَ الْمُدْيَةَ فَانْطَلَقَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِيَّاكَ وَالْحَلُوبَ .
قَالَ : فَذَبَحَ لَهُمْ فَأَكَلُوا مِنْ ذَلِكَ الْعِذْقِ وَمِنْ تِيكَ الشَّاةِ ، وَشَرِبُوا مِنَ الْمَاءِ . فَقَالَ لَهُمْ نَبِيُّ اللهِ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُسْأَلُنَّ عَنْ هَذَا النَّعِيمِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُيُوتِكُمُ الْجُوعُ ، ثُمَّ لَمْ تَرْجِعُوا حَتَّى أَصَبْتُمْ هَذَا ، هَذَا مِنَ النَّعِيمِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے تو وہاں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما موجود تھے۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم دونوں کو اس وقت کس چیز نے گھر سے نکالا ہے؟“ ان دونوں نے عرض کیا: بھوک نے۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! مجھے بھی اسی چیز نے نکالا ہے جس نے تم دونوں کو نکالا ہے، چلو اٹھو۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ وہ دونوں آپ ﷺ کے ہمراہ چل پڑے اور ایک انصاری صحابی کے گھر تشریف لائے، مگر وہ وہاں موجود نہ تھے، البتہ ان کی اہلیہ وہاں موجود تھیں۔ جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ اور آپ کے دونوں رفقاء کو دیکھا تو خوش آمدید کہا۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”ابو فلاں (گھر کے سربراہ) کہاں ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: وہ ہمارے لیے میٹھا پانی لینے گئے ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ اسی دوران وہ انصاری صحابی تشریف لے آئے جن کے کندھے پر مشکیزہ تھا، جب انہوں نے اللہ کے نبی ﷺ اور آپ کے دونوں صحابہ کو دیکھا تو اللہ کی بڑائی بیان کی اور کہا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ مَا أَجِدُ مِنَ النَّاسِ الْيَوْمَ أَكْرَمَ أَضْيَافًا» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، آج کے دن لوگوں میں مجھ سے زیادہ معزز مہمانوں والا کوئی نہیں ہے۔“ پھر وہ گئے اور کھجوروں کا ایک گچھا توڑ لائے جس میں گدر، پکی اور خشک ہر طرح کی کھجوریں تھیں اور اسے ان کے سامنے رکھ دیا۔ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اگر تم (صرف پکی ہوئی) کھجوریں چن کر لاتے (تو بہتر ہوتا)۔“ انصاری صحابی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ حضرات خود اپنی مرضی سے ان میں سے انتخاب فرمائیں، اور پھر انہوں نے چھری پکڑ لی اور (ذبح کرنے کے لیے) چل دیے۔ رسول اللہ ﷺ نے (احتیاطاً) فرمایا: ”دودھ دینے والے جانور سے بچنا (اسے ذبح نہ کرنا)۔“ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے ان کے لیے جانور ذبح کیا، پھر ان سب نے اس گچھے کی کھجوریں اور اس بکری کا گوشت کھایا اور پانی پیا۔ پھر اللہ کے نبی ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم سے قیامت کے دن ان نعمتوں کے بارے میں ضرور بازپرس کی جائے گی۔ تمہیں بھوک نے تمہارے گھروں سے نکالا تھا، پھر تم واپس نہیں لوٹے یہاں تک کہ تمہیں یہ سب میسر آگیا، یہ بھی ان نعمتوں میں سے ہے (جس کا حساب ہوگا)۔“
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6181
درجۂ حدیث محدثین: إسناده قوي
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده قوي . »
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن بهذا اللفظ والسياق»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2038، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2369، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3180، وأخرجه فتح الباري برقم: 1865، 5288، 6773، وأخرجه مسند البزار برقم: 27، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7260، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2216، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 522، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 467، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6153»
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ ضَيْفًا نَزَلَ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا ، فَأَرْسَلَ إِلَى نِسَائِهِ : هَلْ عِنْدَكُمْ مِنْ شَيْءٍ ؟ فَقَدْ نَزَلَ بِي ضَيْفٌ اللَّيْلَةَ ، فَأَرْسَلْنَ إِلَيْهِ : لَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا عِنْدَنَا إِلَّا الْمَاءُ . قَالَ : فَبَيْنَمَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ : أَعِنْدَكَ شَيْءٌ تَذْهَبُ بِضَيْفِنَا هَذِهِ اللَّيْلَةَ ؟ قَالَ الْأَنْصَارِيُّ : نَعَمْ يَا نَبِيَّ اللهِ ، قَالَ : فَانْطَلَقَ بِالضَّيْفِ ، قَالَ : فَلَمَّا أَتَى مَنْزِلَهُ قَالَ لِلْمَرْأَةِ : أَعِنْدَكِ شَيْءٌ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، خُبْزَةٌ لَنَا ، قَالَ : فَكَأَنَّكِ تُصْلِحِينَ الْمِصْبَاحَ فَأَطْفِئِيهِ ، وَضَعِي الْخُبْزَ ، فَجَعَلَ يُدْخِلُ يَدَهُ مَعَ الضَّيْفِ هُوَ وَامْرَأَتُهُ ، وَيَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ إِلَى أَفْوَاهِهِمْ وَلَا يَأْكُلُونَ شَيْئًا ، وَخَلَّوْا بَيْنَ الضَّيْفِ وَالْخُبْزِ فَأَكَلَهَا ، فَلَمَّا أَصْبَحَ انْطَلَقَ الضَّيْفُ إِلَى حَاجَتِهِ .
قَالَ الْأَنْصَارِيُّ : بَلَغَ سَاعَتِي الَّتِي آتِي فِيهَا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فَجِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَظَرَ إِلَيَّ مِنْ بَعِيدٍ ، قَالَ : مَا صَنَعْتَ بِضَيْفِكَ اللَّيْلَةَ ؟ قَالَ : فَظَنَنْتُ أَنَّ الضَّيْفَ شَكَانِي إِلَى رَسُولِ اللهِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقُلْتُ : كَذَا وَكَذَا ، قَالَ : أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَأَخْبَرَنِي أَنَّ رَبَّكَ عَجِبَ مِمَّا صَنَعْتَ بِضَيْفِكَ . أَوْ قَالَ : ضَحِكَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک مہمان آیا، آپ ﷺ نے اپنی ازواجِ مطہرات کے پاس پیغام بھیجا کہ ”کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟ کیونکہ آج رات میرے پاس ایک مہمان آیا ہے“، انہوں نے آپ ﷺ کی طرف جواب بھیجا کہ ”نہیں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! ہمارے پاس پانی کے سوا کچھ نہیں ہے“، راوی کہتے ہیں کہ اسی اثنا میں ایک انصاری صحابی آئے تو اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کوئی ایسی چیز ہے کہ آج رات ہمارے اس مہمان کو اپنے ساتھ لے جاؤ؟“ انصاری رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”جی ہاں اے اللہ کے نبی ﷺ!“، چنانچہ وہ مہمان کو لے کر چل دیے، جب وہ اپنے گھر پہنچے تو اپنی زوجہ سے پوچھا: ”کیا تمہارے پاس (کھانے کو) کوئی چیز ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں، ہمارے پاس صرف ایک روٹی ہے“، انہوں نے کہا: ”تم ایسا کرنا کہ چراغ درست کرنے کے بہانے اسے بجھا دینا اور روٹی سامنے رکھ دینا“، پھر وہ اور ان کی زوجہ مہمان کے ساتھ (کھانے کے لیے) اپنا ہاتھ برتن میں ڈالنے لگے اور اپنے ہاتھ اپنے مونہوں تک لے جاتے (جیسے کھانا کھا رہے ہوں) حالانکہ وہ کچھ نہیں کھا رہے تھے، انہوں نے مہمان کو روٹی کھانے کے لیے تنہا چھوڑ دیا اور اس نے وہ روٹی کھا لی، جب صبح ہوئی تو مہمان اپنی ضرورت کے لیے روانہ ہو گیا، انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب میرے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہونے کا وقت ہوا تو میں آپ ﷺ کے پاس آیا، آپ ﷺ نے مجھے دور سے دیکھا اور دریافت فرمایا: ”تم نے گزشتہ رات اپنے مہمان کے ساتھ کیا سلوک کیا تھا؟“ وہ کہتے ہیں کہ میں نے گمان کیا کہ شاید مہمان نے رسول اللہ ﷺ سے میری شکایت کر دی ہے، چنانچہ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں نے تو اس طرح اور اس طرح کیا تھا“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے مجھے خبر دی کہ تمہارے رب نے تمہارے اس فعل پر جو تم نے اپنے مہمان کے ساتھ کیا، تعجب فرمایا ہے - یا فرمایا کہ: (اللہ تعالیٰ) ہنس دیے ہیں -“۔
حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6182
درجۂ حدیث محدثین: إسناده قوي
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده قوي . »
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن بهذا السياق والتمام: مضى الكلام عليه [برقم 6168]»
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3798، 4889، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2054، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5286، 7264، والنسائي فى (الكبرى) برقم: 11518، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3304، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) برقم: 35850 «مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6154»
…