❮
❯
حدیث نمبر: 6151
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا قِرَانُ بْنُ تَمَّامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا أَعْجَزَ - أَوْ قَالَ : مَا أَضْعَفَ - فُلَانًا ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اغْتَبْتُمْ صَاحِبَكُمْ وَأَكَلْتُمْ لَحْمَهُ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کی خدمت اقدس میں موجود تھے کہ ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! فلاں شخص کتنا عاجز ہے؟“ -یا (راوی کو شک ہے کہ اس نے) کہا: ”کتنا کمزور ہے؟“- تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں نے اپنے ساتھی کی غیبت کی ہے اور اس کا گوشت کھایا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6151
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13145، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2667، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5367، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6125»