مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6160
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، قَالَ : أَشْهَدُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا جَلَسَ قَوْمٌ يَذْكُرُونَ اللهَ ، إِلَّا حَفَّتْ بِهِمُ الْمَلَائِكَةُ ، وَتَنَزَّلَتْ عَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ ، وَغَشِيَتْهُمُ الرَّحْمَةُ ، وَذَكَرَهُمُ اللهُ فِيمَنْ عِنْدَهُ .
ترجمہ
اغر ابو مسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا ابو سعید اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما نے اللہ کے رسول ﷺ کے متعلق یہ گواہی دی کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی کچھ لوگ اللہ کا ذکر کرنے کے لیے بیٹھتے ہیں تو فرشتے انہیں اپنے حصار میں لے لیتے ہیں، ان پر سکینت نازل ہوتی ہے، اللہ کی رحمت انہیں اپنی آغوش میں ڈھانپ لیتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے پاس موجود مقربین کی محفل میں ان کا (فخریہ) تذکرہ فرماتا ہے۔“