مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6155
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَأَبِي عَبْدِ اللهِ الْأَغَرِّ صَاحِبِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَنْزِلُ اللهُ حِينَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا كُلَّ لَيْلَةٍ ، فَيَقُولُ : مَنْ يَشْكُو أُعْطِهِ ، وَمَنْ يَدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَهُ ، مَنْ يَسْتَغْفِرْ أَغْفِرْ لَهُ .
فَلِذَلِكَ كَانُوا يُفَضِّلُونَ صَلَاةَ آخِرِ اللَّيْلِ عَلَى أَوَّلِهِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر رات جب آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو اللہ آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے اور کہتا ہے: کون مجھ سے مانگتا ہے کہ میں اسے عطا کروں؟ کون مجھے پکارتا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون مجھ سے بخشش مانگتا ہے کہ میں اسے بخش دوں؟“ اسی وجہ سے وہ رات کے ابتدائی حصے کی نسبت آخری حصے کی نماز کو افضل سمجھتے تھے۔