مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6167
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ الْمَدَنِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَلْمَانَ الْأَغَرِّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي جَدِّي سَلْمَانُ الْأَغَرُّ ، أَرَدْتُ الْكَرِيَّ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ ، فَرَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ : الْزَمْ مَسْجِدَكَ هَذَا ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ ، إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ ، وَمَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سلمان الاغر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بیت المقدس جانے کے لیے سواری کرائے پر لینے کا ارادہ کیا تو میری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے (مجھے نصیحت کرتے ہوئے) فرمایا: ”تم اپنی اسی مسجد ہی کو لازم پکڑو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا دیگر مساجد میں ایک ہزار نمازیں پڑھنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے سوائے مسجدِ حرام کے، اور میرے گھر اور میرے منبر کے درمیانی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔“ “