❮
❯
حدیث نمبر: 6169
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْحِنْطَةُ بِالْحِنْطَةِ ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ ، يَدًا بِيَدٍ ، وَزْنًا بِوَزْنٍ ، فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى ، إِلَّا مَا اخْتَلَفَ أَلْوَانُهُ .
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”گندم کا گندم کے ساتھ، جو کا جو کے ساتھ، کھجور کا کھجور کے ساتھ اور نمک کا نمک کے ساتھ تبادلہ دست بدست اور وزن میں برابر سرابر ہونا چاہیے، پس جس نے (اپنی طرف سے) مقدار زیادہ دی یا (دوسرے سے) اضافے کا مطالبہ کیا تو اس نے سود کا ارتکاب کیا، سوائے ان صورتوں کے جن میں اشیاء کی اقسام مختلف ہوں۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه / حدیث: 6169
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1588، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4559، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2255، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7131، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6396، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6141»