مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6179
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ سَمِعْنَا وَجْبَةً فَزِعْنَا لَهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ هَذَا حَجَرٌ أُقْذِفَ بِهِ فِي جَهَنَّمَ مُنْذُ سَبْعِينَ خَرِيفًا ، فَهَذَا حِينَ سَقَطَ فِيهَا فَسَمِعْتُمْ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر بیٹھے تھے کہ اچانک ہم نے کسی چیز کے گرنے کی ایک زوردار آواز سنی جس سے ہم چونک پڑے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ ایک پتھر ہے جسے ستر برس قبل جہنم میں پھینکا گیا تھا، پس یہ اس وقت اس کی انتہا اور گہرائی میں جا گرا ہے جس کی آواز تم نے ابھی سنی ہے۔“