مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حدیث نمبر: 6171
حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تَقِيءُ الْأَرْضُ أَفْلَاذَ كَبِدِهَا أَمْثَالَ الْأُسْطُوَانِ مِنَ الْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ ، قَالَ : فَيَجِيءُ السَّارِقُ ، فَيَقُولُ : فِي هَذَا قُطِعَتْ يَدِي ، وَيَجِيءُ الْقَاتِلُ ، فَيَقُولُ : فِي هَذَا قَتَلْتُ ، وَيَجِيءُ الْقَاطِعُ ، فَيَقُولُ : فِي هَذَا قَطَعْتُ رَحِمِي ، وَيَدَعُونَهُ لَا يَأْخُذُونَ مِنْهُ شَيْئًا .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”زمین اپنے جگر کے ٹکڑے (یعنی پوشیدہ خزانے) سونے اور چاندی کے ستونوں کی مانند اگل دے گی، آپ ﷺ نے فرمایا: پھر چور آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی خاطر میرا ہاتھ کاٹا گیا تھا، اور قاتل آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی خاطر میں نے قتل کیا تھا، اور رشتہ داری توڑنے والا آئے گا اور کہے گا کہ اسی کی خاطر میں نے قطع رحمی کی تھی، پھر وہ سب اسے وہیں چھوڑ دیں گے اور اس میں سے کچھ بھی نہیں لیں گے۔“