مسند أبي يعلى الموصلي
تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه— ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
تَابِعُ مُسْنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو ہریرہ کی مرویات کا بیان (بقیہ حصہ)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، أَنَّهُ شَهِدَ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : إِذَا قَالَ الْعَبْدُ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ ، يَقُولُ اللهُ : صَدَقَ عَبْدِي ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي ، وَإِذَا قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلِيَ الْمُلْكُ وَالْحَمْدُ ، قَالَ : وَإِذَا قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، قَالَ : يَقُولُ : صَدَقَ عَبْدِي ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي .
قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ : ثُمَّ قَالَ الْأَغَرُّ شَيْئًا لَمْ أَفْهَمْهُ ، فَقُلْتُ لِأَبِي جَعْفَرٍ : أَيَّ شَيْءٍ قَالَ ؟ فَقَالَ : فَمَنْ رُزِقَهُنَّ عِنْدَ مَوْتِهِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ .
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے رسول اللہ ﷺ کے متعلق یہ گواہی دی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب بندہ یہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میں اکیلا ہوں، اور جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، بادشاہت اسی کی ہے اور تعریف بھی اسی کے لیے ہے“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، بادشاہت اور تعریف میرے ہی لیے ہے، اور جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہوں سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کی طاقت“، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور میرے بغیر کوئی طاقت نہیں“، ابواسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر اغر رحمہ اللہ نے ایک ایسی بات کہی جو میں سمجھ نہ سکا، تو میں نے ابوجعفر رحمہ اللہ سے پوچھا کہ انہوں نے کیا کہا تھا؟ تو انہوں نے بتایا کہ: ”جسے موت کے وقت یہ کلمات نصیب ہو گئے اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی“۔