کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15808
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ أَقْرَبَكُمْ مِنِّي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ،مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ تَرَكْتُهُ عَلَيْهِ ، وَإِنَّهُ وَاللَّهِ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْهَا بِشَيْءٍ غَيْرِي " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، إِلَّا أَنَّ عِرَاكَ بْنَ مَالِكٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ فِيمَا أَحْسَبُ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ . وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : قیامت کے دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب ہوؤں گا ، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” قیامت کے دن تم میں سے ، میرے زیادہ قریب وہ شخص ہو گا ، جو دنیا سے جاتے ہوئے اُسی حالت میں ہو گا کہ جس حالت میں ، میں نے اُسے چھوڑا تھا ( پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ) اللہ کی قسم ! تم میں سے ہر شخص دنیا کے حوالے سے کسی نہ کسی چیز میں مبتلاء ہوا ، سوائے میرے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، البتہ عراک بن مالک نامی راوی نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے ، میرے خیال میں ، سماع نہیں کیا ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15808
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1627) اخرجه احمد فى المسند (165/5)»
حدیث نمبر: 15809
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ أَبُو ذَرٍّ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي الَّذِي يَخْلُفُنِي عَلَى الْعَهْدِ الَّذِي فَارَقَنِي عَلَيْهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” تم میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور میرے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہو گا ، جو میرے بعد بھی اس عہد پر کاربند رہے گا ، جس عہد پر وہ مجھ سے جدا ہوا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15809
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1628)»
حدیث نمبر: 15810
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي أَبِي ذَرٍّ : هُوَ جُنْدُبُ بْنُ جُنَادَةَ بْنِ سُفْيَانِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ حَرَامِ بْنِ غِفَارِ بْنِ مُلَيْلِ بْنِ ضَمْرَةَ بْنِ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ كِنَانَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ مُدْرِكَةَ بْنِ إِلْيَاسِ بْنِ مُضَرَ بْنِ نَزَارِ بْنِ مَعْدِ بْنِ عَدْنَانَ . ¤
محمد محی الدین
امام طبرانی نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ کہا: ہے : یہ سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بن جناده بن سفیان بن عبید بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمره بن بکر بن عبدمناف بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15810
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (147/2)»
حدیث نمبر: 15811
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ : اسْمُ أَبِي ذَرٍّ جُنْدُبُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَيُقَالُ : اسْمُ أَبِي ذَرٍّ بُرَيْرٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن عبدالله بن نمیر بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا نام ” جندب بن جنادہ “ تھا ، اور ایک قول کے مطابق سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا نام ” بریر “ تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15811
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1615)»
حدیث نمبر: 15812
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَبِي ذَرٍّ : " يَا بُرَيْرُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ اخْتَصَرْنَاهُ وَهُوَ مُرْسَلٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے فرمایا : ” اے بریر ! “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک حدیث میں نقل کی ہے ، جسے ہم نے مختصر طور پر نقل کیا ہے
یہ روایت ” مرسل “ ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15812
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ مرسل،
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1616)»
حدیث نمبر: 15813
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ : كَانَ أَبُو ذَرٍّ يَقُولُ : لَقَدْ رَأَيْتُنِي رُبُعَ الْإِسْلَامِ لَمْ يُسْلِمْ قَبْلِي إِلَّا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَبِلَالٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَأَحَدُهُمَا مُتَّصِلُ الْإِسْنَادِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں : مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ میں اسلام قبول کرنے والا چوتھا فرد تھا ، مجھ سے پہلے صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان میں سے ایک سند کے اعتبار سے ” متصل “ ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15813
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1618) و (1617)»
حدیث نمبر: 15814
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : كَانَ لِي أَخٌ يُقَالُ لَهُ : أُنَيْسٌ ، وَكَانَ شَاعِرًا ، فَتَنَافَرَ هُوَ وَشَاعِرٌ آخَرُ ، فَقَالَ أُنَيْسٌ : أَنَا أَشْعَرُ مِنْكَ ، وَقَالَ الْآخَرُ : أَنَا أَشْعَرُ ، فَقَالَ أُنَيْسٌ : فَبِمَنْ تَرْضَى أَنْ يَكُونَ بَيْنَنَا ؟ قَالَ : أَرْضَى أَنْ يَكُونَ بَيْنَنَا كَاهِنُ مَكَّةَ . قَالَ : نَعَمْ ، فَخَرَجَا إِلَى مَكَّةَ فَاجْتَمَعَا عِنْدَ الْكَاهِنِ ، فَأَنْشَدَهُ هَذَا كَلَامَهُ وَهَذَا كَلَامَهُ ، فَقَالَ لِأُنَيْسٍ : قَضَيْتَ لِنَفْسِكَ ، فَكَأَنَّهُ فَضَّلَ شِعْرَ أُنَيْسٍ . فَقَالَ أَخِي : بِمَكَّةَ رَجُلٌ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ وَهُوَ عَلَى دِينِكَ . ¤ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : قُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ : وَمَا كَانَ دِينُكَ ؟ قَالَ : رَغِبْتُ عَنْ آلِهَةِ قَوْمِي الَّتِي كَانُوا يَعْبُدُونَ . فَقُلْتُ : أَيَّ شَيْءٍ كُنْتَ تَعْبُدُ ؟ قَالَ : لَا شَيْءَ ، كُنْتُ أُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ حَتَّى أَسْقُطَ كَأَنِّي خَفَاءٌ حَتَّى يُوقِظَنِي حَرُّ الشَّمْسِ . فَقِيلَ لَهُ : أَيْنَ كُنْتَ تُوَجِّهُ وَجْهَكَ ؟ قَالَ : حَيْثُ وَجَّهَنِي رَبِّي . ¤ قَالَ لِي أُنَيْسٌ : وَقَدْ شَنَئُوهُ - يَعْنِي كَرِهُوهُ - . ¤ قَالَ أَبُو ذَرٍّ : فَجِئْتُ حَتَّى دَخَلْتُ مَكَّةَ ، فَكُنْتُ بَيْنَ الْكَعْبَةِ وَأَسْتَارِهَا خَمْسَ عَشْرَةَ لَيْلَةً وَيَوْمًا ، أَخْرُجُ كُلَّ لَيْلَةٍ فَأَشْرَبُ مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ شَرْبَةً ، فَمَا وَجَدْتُ عَلَى كَبِدِي سَخْفَةَ جُوعٍ وَقَدْ تَعَكَّنَ بَطْنِي ، فَجَعَلْتِ امْرَأَتَانِ تَدْعُوَانِ لَيْلَةً آلِهَتَهُمَا ، وَتَقُولُ إِحْدَاهُمَا : يَا أَسَافُ ، هَبْ لِي غُلَامًا ، وَتَقُولُ الْأُخْرَى : يَا نَائِلَةُ ، هَبْ لِي كَذَا وَكَذَا . فَقُلْتُ : هُنَّ بِهِنَّ فَوَلَّتَا وَجَعَلَتَا تَقُولَانِ : الصَّابِئُ بَيْنَ الْكَعْبَةِ وَأَسْتَارِهَا ، إِذْ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ يَمْشِي وَرَاءَهُ ، فَقَالَتَا : الصَّابِئُ بَيْنَ الْكَعْبَةِ وَأَسْتَارِهَا ، فَتَكَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَلَامٍ قَبَّحَ مَا قَالَتَا . قَالَ أَبُو ذَرٍّ : فَظَنَنْتُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ : السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَقَالَ : " وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ " . - ثَلَاثًا - ثُمَّ قَالَ لِي : " مُنْذُ كَمْ أَنْتَ هَهُنَا ؟ " . قُلْتُ : مُنْذُ خَمْسَةَ عَشَرَ يَوْمًا وَلَيْلَةً . قَالَ : " فَمِنْ أَيْنَ كُنْتَ تَأْكُلُ ؟ " . قُلْتُ : كُنْتُ آتِي زَمْزَمَ كُلَّ لَيْلَةٍ نِصْفَ اللَّيْلِ فَأَشْرَبُ مِنْهَا شَرْبَةً ، فَمَا وُجَدْتُ عَلَى كَبِدِي سَخْفَةَ جُوعٍ وَلَقَدْ تَعَكَّنَ بَطْنِي ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّهَا طُعْمٌ وَشُرْبٌ ، وَهِيَ مُبَارَكَةٌ " - قَالَهَا ثَلَاثًا - . ثُمَّ سَأَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مِمَّنْ أَنْتَ ؟ " . فَقُلْتُ : مِنْ غِفَارَ قَالَ : وَكَانَتْ غِفَارُ يَقْطَعُونَ عَلَى الْحَاجِّ ، فَكَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَقَبَّضَ عَنِّي ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ : " انْطَلِقْ يَا أَبَا بَكْرٍ انْطَلِقْ يَا أَبَا بَكْرٍ " . فَانْطَلَقَ بِنَا إِلَى مَنْزِلِ أَبِي بَكْرٍ ، فَقَرَّبَ لَنَا زَبِيبًا ، فَأَكَلْنَا مِنْهُ ، وَأَقَمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَنِي الْإِسْلَامَ ، وَقَرَأْتُ شَيْئًا مِنَ الْقُرْآنِ . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُظْهِرَ دِينِي ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكَ أَنْ تُقْتَلَ " . قُلْتُ : لَا بُدَّ مِنْهُ ، قَالَ : إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكَ أَنْ تُقْتَلَ " . قُلْتُ : لَا بُدَّ مِنْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ قُتِلْتُ، فَسَكَتَ عَنِّي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقُرَيْشٌ حِلَقٌ يَتَحَدَّثُونَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَقُلْتُ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ، فَتَنَفَّضَتِ الْحِلَقُ ، فَقَامُوا إِلَيَّ فَضَرَبُونِي حَتَّى تَرَكُونِي كَأَنِّي [ نُصُبٌ ] أَحْمَرُ ، وَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّهُمْ قَدْ قَتَلُونِي ، فَقُمْتُ فَجِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فَرَأَى مَا بِي مِنَ الْحَالِ ، فَقَالَ : " أَلَمْ أَنْهَكَ ؟ " . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ حَاجَةٌ كَانَتْ فِي نَفْسِي فَقَضَيْتُهَا ، فَأَقَمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] فَقَالَ لِي : " الْحَقْ بِقَوْمِكَ ، فَإِذَا بَلَغَكَ ظُهُورِي فَائْتِنِي " . فَجِئْتُ وَقَدْ أَبْطَأْتُ عَلَيْهِمْ ، فَلَقِيتُ أُنَيْسًا فَبَكَى وَقَالَ : يَا أَخِي ، مَا كُنْتُ أَرَاكَ إِلَّا قَدْ قُتِلْتَ لِمَا أَبْطَأْتَ عَلَيْنَا ، مَا صَنَعْتَ ؟ أَلَقِيتَ صَاحِبَكَ الَّذِي طَلَبْتَ ؟ فَقُلْتُ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ، فَأَسْلَمَ مَكَانَهُ ، ثُمَّ أَتَيْتُ أُمِّي فَلَمَّا رَأَتْنِي بَكَتْ وَقَالَتْ : [ يَا بُنَيَّ ] ، أَبْطَأْتَ عَلَيْنَا حَتَّى تَخَوَّفْتُ أَنْ قَدْ قُتِلْتَ ، مَا فَعَلْتَ ؟ أَلَقِيتَ صَاحِبَكَ الَّذِي طَلَبْتَ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ . قَالَتْ : فَمَا صَنَعَ أُنَيْسٌ ؟ قُلْتُ : أَسْلَمَ ، فَقَالَتْ : وَمَا بِي عَنْكُمَا رَغْبَةٌ ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ . فَأَقَمْتُ فِي قَوْمِي ، فَأَسْلَمَ مِنْهُمْ نَاسٌ كَثِيرٌ ، حَتَّى بَلَغَنَا ظُهُورُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهُ . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرا ایک بھائی تھا ، جس کا نام انیس تھا ، وہ شاعر تھا ، اس کا ایک شاعر کے ساتھ مکالمہ ہوا ، انیس نے کہا: میں تم سے زیادہ بڑا شاعر ہوں ، دوسرے نے کہا: میں بڑا شاعر ہوں ، انیس نے کہا: تم کس فرد پر راضی ہوتے ہو ؟ جو ہمارے درمیان فیصلہ کرے ، تو اس نے کہا: میں اس بات پر راضی ہوؤں گا کہ مکہ کا کاہن ہمارے درمیان فیصلہ کرے تو اس نے کہا: ٹھیک ہے ، پھر وہ دونوں نکل کر مکہ چلے گئے ، وہ دونوں اس کاہن کے پاس اکٹھے ہوئے ، انیس نے بھی اپنا کلام سنایا ، دوسرے نے بھی اپنا کلام سنایا ، تو کاہن نے انیس سے کہا: تم نے اپنے ذمہ لازم چیز کو ادا کر دیا ہے ، تو گویا اس نے انیس کے شعر کو بہتر قرار دیا ، میرے بھائی نے آ کر بتایا : مکہ میں ایک فرد ہیں ، جو یہ کہتے ہیں کہ وہ نبی ہیں اور وہ تمہارے دین کے مطابق ہیں ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : آپ کا دین کیا تھا ؟ انہوں نے بتایا : میری قوم کے لوگ جن معبودوں کی عبادت کرتے تھے ، میں نے ان سے منہ موڑ لیا ہوا تھا ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : پھر آپ کس کی عبادت کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا : کسی چیز کی نہیں کی ، میں رات کے وقت نماز پڑھتا تھا ( یا دعا کرتا تھا ) یہاں تک کہ میں یوں گر جاتا تھا ، جیسے میں چادر ہوں ، یہاں تک کہ دھوپ کی تپش مجھے بیدار کرتی تھی ، اُن سے دریافت کیا گیا : آپ کس طرف رُخ کرتے تھے ؟ انہوں نے کہا: جس طرح میرا پروردگار مجھے پھیر دیتا تھا ، اُس طرف ۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انیس نے مجھ سے کہا: اُن لوگوں نے انہیں برا قرار دیا ہے ، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں آیا ، میں مکہ میں داخل ہوا ، میں خانہ کعبہ اور اس کے پردوں کے درمیان پندرہ دن ٹھہرا رہا ، میں دن کے وقت باہر آتا تھا ، آب زمزم پی لیتا تھا ، تو مجھے بھوک محسوس نہیں ہوتی تھی ، بلکہ میرے پیٹ پر شکنیں پڑنا شروع ہو گئیں ، اسی دوران ایک مرتبہ دو عورتیں رات کے وقت آئیں ، وہ اپنے معبودوں سے دعا کر رہی تھیں ، ان میں سے ایک یہ کہہ رہی تھی : اے اساف ! تم مجھے بیٹا دے دو ، دوسری کہہ رہی تھی : اے نائلہ ! تم مجھے یہ یہ چیز دو ! تو میں نے کہا: یہ فضولیات ہیں ، تو وہ دونوں یہ کہتے ہوئے چلی گئیں کہ ایک بے دین شخص کعبہ کے پردوں کے درمیان موجود ہے ، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے گزرے ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے چلتے ہوئے جا رہے تھے ، اُن عورتوں نے کہا: کعبہ کے پردوں کے پیچھے ایک بے دین شخص موجود ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کہی ہوئی بات کو برا قرار دیا ، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : مجھے یہ اندازہ ہو گیا کہ یہی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ، میں نکل کر آپ کے پاس آیا ، میں نے کہا: یا رسول اللہ ! آپ کو سلام ہو ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم پر بھی سلام ہو ، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں ہوں ، یہ کلمات آپ نے تین مرتبہ کہے ، پھر آپ نے مجھ سے دریافت کیا : تم کتنے عرصے سے یہاں پر ہو ؟ میں نے عرض کی : پندرہ دن سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تم کہاں سے کھاتے ہو ؟ میں نے عرض کی : میں زمزم کے پاس نصف رات کے وقت آتا ہوں اور اس میں سے کچھ پی لیتا ہوں ، تو مجھے اپنے جگر پر بھوک کی سختی محسوس نہیں ہوتی ، بلکہ میرے پیٹ پر شکنیں پڑ گئی ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ضرورت بھی پوری کرتا ہے اور پینے کی ضرورت بھی پوری کرتا ہے ، اور یہ برکت والی چیز ہے ، یہ کلمات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے ، پھر آپ نے مجھ سے دریافت کیا : تمہارا تعلق کس قبیلے سے ہے ؟ میں نے کہا: غفار قبیلے سے ہے ، راوی کہتے ہیں : غفار قبیلے کے لوگ حاجیوں کو لوٹ لیا کرتے تھے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میرے حوالے سے کچھ الجھن ہوئی ، آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا : اے ابوبکر ! تم چلو ! اے ابوبکر ! تم چلو ! پھر وہ ہمیں ساتھ لے کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر چلے گئے ، انہوں نے میرے سامنے کشمش رکھی ، ہم نے اس میں سے کچھ کھایا ، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہر گیا ، آپ نے مجھے اسلامی احکامات کی تعلیم دی اور کچھ قرآن سکھایا ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں یہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے دین کو ظاہر کروں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے تمہارے بارے میں یہ اندیشہ ہے کہ تمہیں قتل کر دیا جائے گا ، میں نے کہا: لیکن میں ایسا ضرور کروں گا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے تمہارے بارے میں یہ اندیشہ ہے کہ تمہیں قتل کر دیا جائے گا ، میں نے کہا: یا رسول اللہ ! میں ایسا ضرور کروں گا ، اگرچہ مجھے قتل کر دیا جائے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے ، قریش کے لوگ خانہ کعبہ کے آس پاس حلقے بنا کر بیٹھے ہوئے بات چیت کر رہے تھے ، میں نے آ کے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں ، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، تو وہ حلقے ختم ہوئے اور وہ لوگ اُٹھ کر میری طرف آئے اور انہوں نے میری پٹائی کرنی شروع کر دی ، یہاں تک کہ انہوں نے مجھے ایسی حالت میں چھوڑا کہ میں سرخ استھان کی مانند تھا ، وہ یہ سمجھے تھے کہ وہ مجھے قتل کر چکے ہیں ، میں اُٹھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری یہ صورت حال دیکھی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا میں نے تمہیں منع نہیں کیا تھا ؟ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے دل میں ایک خواہش تھی ، وہ میں نے پوری کر لی ہے ، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ٹھہرا رہا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اپنی قوم کے پاس واپس چلے جاؤ ! جب تمہیں میرے ظہور کے بارے میں پتہ چلے ، تو تم میرے پاس آ جانا ، تو میں اپنی قوم کے پاس واپس آ گیا ۔ مجھے اُن لوگوں کے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی ، میری ملاقات ( اپنے بھائی ) انیس سے ہوئی ، تو وہ رونے لگا اس نے کہا: اے میرے بھائی ! تمہیں آنے میں اتنی تاخیر ہو گئی تھی کہ تمہارے بارے میں ، میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ تم شاید قتل ہو گئے ہو گے ، تمہارا کیا بنا ؟ کیا تمہاری ملاقات ان صاحب سے ہو گئی ؟ جن کی تلاش میں تم گئے تھے ، میں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہیں ، تو انیس نے بھی اسی جگہ اسلام قبول کر لیا ، پھر میں اپنی والدہ کے پاس آیا ، جب انہوں نے مجھے دیکھا تو رونے لگیں اور بولیں : اے میرے بیٹے ! تمہیں ہمارے پاس آنے میں اتنی تاخیر ہو گئی کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں تم قتل نہ ہو گئے ، ہو تمہارا کیا بنا ؟ کیا تمہاری ملاقات ان صاحب سے ہو گئی ؟ جن کی تلاش میں تم گئے تھے ؟ میں نے جواب دیا : جی ہاں ! میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ، تو میری والدہ نے جواب دیا : انیس نے کیا کیا ؟ میں نے کہا: اس نے اسلام قبول کر لیا ، تو میری والدہ نے کہا: میں بھی تم دونوں سے منہ نہیں پھیروں گی ، میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں ، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : تو میں اپنی قوم میں مقیم رہا اور ان میں سے بہت سے لوگوں نے اسلام قبول کر لیا ، یہاں تک کہ جب ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کا پتہ چلا تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت ” صحیح “ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15814
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15815
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدِهِ أَيْضًا : فَاحْتَمَلْتُ أُمِّي وَأُخْتِي حَتَّى نَزَلْنَا بِحَضْرَةِ مَكَّةَ ، فَقَالَ أَخِي : إِنِّي مُدَافِعٌ رَجُلًا عَلَى الْمَاءِ بِشِعْرٍ - وَكَانَ امْرَأً شَاعِرًا - فَقُلْتُ : لَا تَفْعَلْ ، فَخَرَجَ بِهِ اللَّجَاجُ حَتَّى دَافَعَ دُرَيْدَ بْنَ الصِّمَّةِ صِرْمَتُهُ إِلَى صِرْمَتِهِ ، وَأَيْمُ اللَّهِ لَدُرَيْدٌ يَوْمَئِذٍ أَشْعَرُ مِنْ أَخِي ، فَتَقَاضَيَا إِلَى خَنْسَاءَ ، فَقَضَتْ لِأَخِي عَلَى دُرَيْدٍ وَذَلِكَ أَنْ دُرَيْدًا خَطَبَهَا إِلَى أَبِيهَا ، فَقَالَتْ : شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا حَاجَةَ لِي فِيهِ ، فَحَقَدَتْ ذَلِكَ عَلَيْهِ ، فَضَمَمْنَا صِرْمَتَهُ إِلَى صِرْمَتَنَا ، فَكَانَتْ لَنَا هَجْمَةٌ . ¤ ثُمَّ أَتَيْتُ مَكَّةَ فَابْتَدَأَتُ بِالصَّفَا ، فَإِذَا عَلَيْهِ رِجَالَاتُ قُرَيْشٍ ، وَقَدْ بَلَغَنِي أَنَّ بِهَا صَابِئًا ، أَوْ مَجْنُونًا ، أَوْ شَاعِرًا ، أَوْ سَاحِرًا ، فَقُلْتُ : أَيْنَ الَّذِي يَزْعُمُونَ ؟ فَقَالُوا : هُوَ ذَاكَ حَيْثُ تَرَى ، فَانْقَلَبْتُ إِلَيْهِ فَوَاللَّهِ مَا جُزْتُ عَنْهُمْ قِيسَ حَجَرٍ حَتَّى أَكَبُّوا عَلَيَّ كُلَّ حَجَرٍ وَعَظْمٍ وَمَدَرٍ فَضَرَجُونِي بِدَمِي ، فَأَتَيْتُ الْبَيْتَ فَدَخَلْتُ بَيْنَ السُّتُورِ وَالْبِنَاءَ ، وَصُمْتُ فِيهِ ثَلَاثِينَ يَوْمًا لَا آكُلُ وَلَا أَشْرَبُ إِلَّا مَاءَ زَمْزَمَ ، حَتَّى إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ قَمْرَاءُ إِضْحِيَانَ فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتَانِ مِنْ خُزَاعَةَ فَطَافَتَا بِالْبَيْتِ . ¤ قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ . وَفِي الطَّرِيقِ الْأُولَى أَبُو الطَّاهِرِ يَرْوِي عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْ أَبَا الطَّاهِرِ . وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . وَفِي الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
اُن کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : میں نے اپنی والدہ اور اپنی بہن کو سوار کیا ، یہاں تک کہ ہم مکہ کے قریب آ کر ٹھہر گئے ، میرے بھائی نے کہا: میں نے ایک شخص کے ساتھ پانی کے پاس مقابلہ کرنا ہے ، وہ شخص ایک شاعر تھا ، میں نے کہا: تم ایسا نہ کرو ، لیکن پھر لجاج اسے اپنے ساتھ لے گیا اور اس کا مقابلہ درید بن صمہ سے کروایا ، اس میں اونٹوں کی بڑی تعداد انعام یا شرط قرار پائی ، راوی کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! درید میرے بھائی سے زیادہ بڑا شاعر تھا ، اُن دونوں نے خنساء نامی خاتون کو ثالث مقرر کیا ، تو اس خاتون نے درید کے مقابلے میں ، میرے بھائی کے حق میں فیصلہ دے دیا ، اس کی وجہ یہ تھی کہ درید نے اس خاتون کے باپ کو اس خاتون کے ساتھ شادی کا پیغام دیا تھا ، تو اس خاتون نے کہا: تھا : یہ ایک بوڑھا آدمی ہے ، مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، تو اس خاتون نے درید کے خلاف دل میں غصہ رکھا ہوا تھا ، ہم نے انعام کے اونٹ اپنے اونٹوں کے ساتھ ملا لئے ، تو ہمارے اونٹوں کی تعداد ایک سو کے قریب ہو گئی ، پھر میں مکہ آیا ، میں پہلے صفا پر آیا ، وہاں قریش کے کچھ افراد موجود تھے ، مجھے یہ بات پتہ چلی کہ وہ لوگ یہ کہتے ہیں : وہ فرد بے دین ہے ، یا پاگل ہے ، یا شاعر ہے ، یا جادوگر ہے ، تو میں نے کہا: وہ صاحب کہاں ہیں ؟ جن کے بارے میں لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ ایسے ہیں ، تو لوگوں نے بتایا کہ وہ ہیں ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اللہ کی قسم ! ابھی میں اُن سے ذرا ہی دور گیا تھا کہ انہوں نے اپنے پاس موجود ہر پتھر ، ہڈی اور ڈھیلے کو پکڑا اور مجھے مار مار کے خون آلود کر دیا ، میں بیت اللہ کے پاس آیا اور اس کی عمارت اور پردوں کے درمیان داخل ہو گیا ، میں نے تین دن تک روزہ رکھا ، اس دوران میں نے کچھ کھایا پیا نہیں ، صرف آب زمزم پیتا تھا ، یہاں تک کہ جب ایک چاندنی رات آئی ، تو اسی دوران خزاعہ قبیلے کی دو عورتیں آئیں اور انہوں نے بیت اللہ کا طواف کیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جو اس روایت کی مانند ہے ، جو ” صحیح “ میں مذکور ہے ۔ پہلے طریق میں ایک راوی ابوطاہر ہے جس نے ابویزید مدینی کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے اور میں ابوطاہر سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ دوسری روایت میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15815
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (60)»
حدیث نمبر: 15816
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ ، مِنْ ذِي لَهْجَةٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” آسمان نے ایسے کسی شخص پر سایہ نہیں کیا اور زمین نے اپنے اوپر کسی ایسے شخص کو نہیں اُٹھایا ، جو ابوذر غفاری سے زیادہ سچا ہو ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے ، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15816
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (4424)»
حدیث نمبر: 15817
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غُنْمٍ : ، أَنَّهُ زَارَ أَبَا الدَّرْدَاءِ بِحِمْصَ ، فَمَكَثَ عِنْدَهُ لَيَالِي ، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُوكِفَ لَهُ ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : لَا أَرَانِي إِلَّا مُتَّبِعَكَ ، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُسْرِجَ ، فَسَارَا عَلَى حِمَارَيْهِمَا فَلَقِيَا رَجُلًا شَهِدَ الْجُمُعَةَ بِالْأَمْسِ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بِالْجَابِيَةِ ، فَعَرَفَهُمَا الرَّجُلُ وَلَمْ يَعْرِفَاهُ ، فَأَخْبَرَهُمَا خَبَرَ النَّاسِ . ¤ ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ قَالَ : وَخَبَرٌ آخَرُ كَرِهْتُ أَنْ أُخْبِرَكُمَاهُ أَرَاكُمَا تَكْرَهَانِهِ ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : فَلَعَلَّ أَبَا ذَرٍّ نُفِيَ ! قَالَ : نَعَمْ وَاللَّهِ ، فَاسْتَرْجَعَ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَصَاحِبُهُ قَرِيبًا مِنْ عَشْرِ مَرَّاتٍ . ثُمَّ قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ : ارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ كَمَا قِيلَ لِأَصْحَابِ النَّاقَةِ ، اللَّهُمَّ إِنْ كَذَّبُوا أَبَا ذَرٍّ فَإِنِّي لَا أُكَذِّبُهُ ، اللَّهُمَّ إِنِ اتَّهَمُوهُ فَإِنِّي لَا أَتَّهِمُهُ ، اللَّهُمَّ وَإِنِ اسْتَغْشَوْهُ فَإِنِّي لَا أَسْتَغْشِهِ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْتَمِنُهُ حِينَ لَا يَأْتَمِنُ أَحَدًا ، وَيُسِرُّ إِلَيْهِ حِينَ لَا يُسِرُّ لِأَحَدٍ ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الدَّرْدَاءِ بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَطَعَ يَمِينِي مَا أَبْغَضْتُهُ بَعْدَ الَّذِي سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ ، مِنْ ذِي لَهْجَةٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَزَادَ : وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى الْمَسِيحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ إِلَى بِرِّهِ وَصِدْقِهِ وَجِدِّهِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي ذَرٍّ " . وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ . ¤
محمد محی الدین
عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں : وہ حمص میں ، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لئے گئے ، اور چند دن ان کے ہاں ٹھہرے ، ان کے حکم کے تحت ان کے گدھے پر چادر رکھی گئی ، پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اپنے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ میں تمہارے پیچھے چلوں گا ، پھر انہوں نے اپنے گدھے کے بارے میں حکم دیا اس پر زین رکھی گئی ، پھر وہ دونوں اپنے دونوں گدھوں پر سوار ہو کر روانہ ہوئے ، ان دونوں کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی ، جس نے گزشتہ دن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں ” جابیہ “ کے مقام پر جمعہ کی نماز میں شرکت کی تھی ، اُس شخص نے ان دونوں کو پہچان لیا ، لیکن یہ دونوں صاحبان اس شخص کو نہیں پہچان پائے ، اس شخص نے ان دونوں کو لوگوں کی صورت حال کے بارے میں بتایا ، پھر اس شخص نے یہ کہا: ایک اور خبر بھی ہے اور مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ میں آپ کو اس کے بارے میں بتاؤں ، کیونکہ آپ دونوں کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ آپ دونوں بھی اسے ناپسند کریں گے ، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا : شاید سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو جلاوطن کر دیا گیا ہے ، اس شخص نے جواب دیا : جی ہاں ! راوی کہتے ہیں : اللہ کی قسم ! سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھی نے تقریباً دس مرتبہ انا لله وانا اليه راجعون پڑھا ۔ پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم انہیں دیکھتے رہو اور صبر سے کام لو ، جیسا کہ اونٹنی والے لوگوں ( یعنی سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم کے افراد ) سے کہا: گیا ، پھر انہوں نے کہا: اے اللہ ! اگر ان لوگوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو جھوٹا قرار دیا ہے ، تو میں انہیں جھوٹا قرار نہیں دیتا ، اے اللہ ! اگر ان لوگوں نے ان پر تہمت عائد کی ہے ، تو میں اُن پر تہمت عائد نہیں کرتا ، اے اللہ ! اگر ان لوگوں نے انہیں فریبی قرار دیا ہے ، تو میں انہیں فریبی قرار نہیں دیتا ، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت انہیں ” امین “ بنایا تھا ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو ” امین “ نہیں بنایا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے ساتھ راز کی باتیں کی تھیں ، جب کسی کے ساتھ راز کی باتیں نہیں کی تھیں ، اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں ابودرداء کی جان ہے ، اگر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ میرا دایاں ہاتھ کاٹ دیں ، تو میں پھر بھی انہیں ناپسند نہیں کروں گا ، اس کے بعد کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” آسمان نے ایسے کسی شخص پر سایہ نہیں کیا اور زمین نے کسی ایسے شخص کو اپنے اوپر نہیں اٹھایا ، جو ابوذر سے زیادہ سچا ہو ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں : سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص سیدنا مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی طرف ، اُن کی نیکی ، اُن کی سچائی اور ان کی کوشش کی طرف دیکھنا چاہے ، اُسے ابوذر کو دیکھ لینا چاہیے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15817
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (197/3)»
حدیث نمبر: 15818
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : وَاللَّهِ أَنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيُدْنِي أَبَا ذَرٍّ إِذَا حَضَرَ ، وَيَفْتَقِدُهُ إِذَا غَابَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اللہ کی قسم ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا ، جب سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ موجود ہوتے تھے تو آپ انہیں اپنے قریب رکھتے تھے اور جب وہ غیر موجود ہوتے تھے تو اُن کے بارے میں پوچھ گچھ کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15818
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15819
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ أَبَا ذَرٍّ لِيُبَارِي عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عِبَادَتِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَإِبْرَاهِيمُ مَعَ ضَعْفِهِ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ابوذر اپنی عبادت میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے ، اور ابراہیم نامی راوی کے ضعیف ہونے کے ہمراہ ، اُس نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ بھی نہیں پایا ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15819
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1625)»
حدیث نمبر: 15820
وَبِسَنَدِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى شَبِيهِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلْقًا وَخُلُقًا - فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " .
محمد محی الدین
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اخلاق اور ظاہری تخلیق کے اعتبار سے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے مشابہت رکھنے والے فرد کو دیکھنا چاہے ، اُسے ابوذر کو دیکھ لینا چاہیے ۔ “
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15820
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1626)»
حدیث نمبر: 15821
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا أَبَا ذَرٍّ ، رَأَيْتُ كَأَنِّي وَزَنْتُ بِأَرْبَعِينَ أَنْتَ فِيهِمْ فَوَزَنْتُهُمْ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے ابوذر ! میں نے دیکھا کہ جیسے چالیس افراد کے ساتھ میرا وزن کیا گیا ، جن میں ایک تم بھی تھے ، تو میں اُن پر بھاری رہا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15821
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2717)»
حدیث نمبر: 15822
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ مِنْ أَصْحَابِكَ ثَلَاثَةً فَأَحِبَّهُمْ : عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، وَأَبُو ذَرٍّ ، وَالْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ النَّضْرُ بَنُ حُمَيْدٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے : اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! اللہ تعالیٰ آپ کے اصحاب میں سے تین افراد سے محبت کرتا ہے ، تو آپ بھی اُن سے محبت رکھیں ! علی بن ابوطالب ، ابوذر اور مقداد بن اسود ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15822
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6772)»
حدیث نمبر: 15823
وَعَنْ أَنَسٍ رَفَعَهُ قَالَ : " الْجَنَّةُ تَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ : عَلِيٌّ ، وَعَمَّارٌ - أَحْسَبُهُ قَالَ : - وَأَبُو ذَرٍّ " . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ ذِكْرِ أَبِي ذَرٍّ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) ” جنت تین آدمیوں کی مشتاق ہے ، علی ، عمار ( راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے ، روایت میں یہ الفاظ ہیں : ) ابوذر ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15823
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2715)»
حدیث نمبر: 15824
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : كِتَابُ الْمَنَاقِبِ الْبَابُ الْأَحَادِيثُ : مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا مِمَّا صَبَّهُ جِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - فِي صَدْرِهِ إِلَّا صَبَّهُ فِي صَدْرِي . وَمَا تَرَكْتُ شَيْئًا مِمَّا صَبَّهُ فِي صَدْرِي إِلَّا صَبَبْتُهُ فِي صَدْرِ مَالِكِ بْنِ ضَمْرَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا جبرائیل علیہ السلام اور سیدنا میکائیل علیہ السلام نے جو کچھ بھی دیا تھا ، اس میں سے آپ نے کوئی بھی چیز نہیں چھوڑی ، مگر یہ کہ وہ آپ نے میرے سینے میں ڈال دی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے میں جو کچھ بھی ڈالا تھا ، میں نے اُس میں کوئی بھی چیز نہیں چھوڑی ، مگر یہ کہ اُسے مالک بن ضمرہ کے سینے میں ڈال دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں وقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15824
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1624)»
حدیث نمبر: 15825
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خِرَاشٍ قَالَ : رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ فِي ظُلَّةٍ سَوْدَاءَ وَمَعَهُ امْرَأَةٌ شَحْمَاءُ ، وَهُوَ جَالِسٌ عَلَى قِطْعَةِ جَوَالِقَ ، فَقِيلَ لَهُ : يَا أَبَا ذَرٍّ ، إِنَّكَ امْرُؤٌ لَا يَبْقَى لَكَ وَلَدٌ ، فَقَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يَأْخُذُهُمْ فِي الْفَنَاءِ وَيَدَّخِرُهُمْ فِي دَارِ الْبَقَاءِ ، فَقَالُوا : يَا أَبَا ذَرٍّ ، لَوِ اتَّخَذْتَ امْرَأَةً غَيْرَ هَذِهِ ، فَقَالَ : لَأَنْ أَتَزَوَّجَ امْرَأَةً تَضَعُنِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنِ امْرَأَةٍ تَرْفَعُنِي قَالُوا لَهُ : لَوِ اتَّخَذْتَ بِسَاطًا أَلْيَنَ مِنْ هَذَا ! فَقَالَ : اللَّهُمَّ غُفْرًا ; خُذْ مِمَّا خَوَّلْتَ مَا بَدَا لَكَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
عبدالله بن خراش بیان کرتے ہیں : میں نے ” ربذہ “ کے مقام پر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو ایک سیاہ چھپر میں دیکھا ، اُن کے ساتھ ایک بھاری بھرکم خاتون تھیں اور سیدنا ابوزر رضی اللہ عنہ اس وقت جوالق ( شاید مشکیزہ مراد ہے ) کے ٹکڑے پر بیٹھے ہوئے تھے ، ان سے کہا: گیا : آپ ایک ایسے افراد ہیں کہ آپ کی اولاد زندہ نہیں رہتی ہے ، تو انہوں نے فرمایا : ” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے ، جس نے فنا ہونے والی دنیا میں سے اُنہیں لے لیا اور باقی رہ جانے والی ( آخرت ) میں اُنہیں ذخیرہ کر لیا ۔ “ لوگوں نے کہا: اے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ ! اگر آپ اس خاتون کی بجائے کسی اور خاتون کو رکھتے ، تو مناسب تھا ، انہوں نے فرمایا : میں ایک ایسی عورت کے ساتھ شادی کروں ، جو مجھے پست رکھے ، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ ایسی عورت ہو جو مجھے بلند کرے ۔ لوگوں نے کہا: اگر آپ اس سے زیادہ نرم بچھونا بچھا لیتے تو مناسب ہوتا ، انہوں نے فرمایا : اے اللہ ! تجھ سے مغفرت کا سوال ہے ، تم نے جو عطیہ کے طور پر دیا ہو اس میں سے جو تمہیں مناسب لگے وہ لے لو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15825
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1629)»
حدیث نمبر: 15826
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ : بَلَغَ الْحَارِثَ - رَجُلٌ كَانَ بِالشَّامِ مِنْ قُرَيْشٍ - أَنَّ أَبَا ذَرٍّ كَانَ بِهِ عَوَزٌ ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ بِثَلَاثِ مِائَةِ دِينَارٍ ، فَقَالَ : مَا وَجَدَ عَبْدُ اللَّهِ مَنْ هُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ مِنِّي ! سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ سَأَلَ وَلَهُ أَرْبَعُونَ فَقَدْ أَلْحَفَ " . وَلِأَبِي ذَرٍّ أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا ، وَأَرْبَعُونَ شَاةً وَمَاهِنَانِ . قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ : يَعْنِي خَادِمَيْنِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں : شام میں قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا ، اس کا نام حارث تھا ، وہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو حاجت لاحق ہوئی ، تو انہوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو تین سو دینار بھیجے ، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : عبداللہ کو ایسا کوئی بندہ نہیں ملا ، جو اس کے نزدیک مجھ سے زیادہ بے حیثیت ہوتا ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص مانگے اور اُس کے پاس چالیس ہوں ، تو اس نے لپٹ کر مانگا ۔ “ راوی کہتے ہیں : سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے پاس چالیس درہم تھے ، چالیس بکریاں تھیں اور دو خادم تھے ۔ ابوبکر بن عیاش کہتے ہیں : اس سے مراد خادم ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف عبداللہ بن أحمد بن عبداللہ بن یونس کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15826
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1630)»
حدیث نمبر: 15827
وَعَنْ أَبِي شُعْبَةَ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي ذَرٍّ فَعَرَضَ عَلَيْهِ نَفَقَةً ، فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ : عِنْدَنَا أَعْنُزُ نَحْلِبُهَا ، وَحُمُرٌ تَنْقِلُنَا ، وَمُحَرَّرَةٌ تَخْدِمُنَا ، وَفَضْلُ عَبَاءَةٍ عَنْ كِسْوَتِنَا ، إِنِّي لَأَخَافُ أَنْ أُحَاسَبَ عَلَى الْفَضْلِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَأَبُو شُعْبَةَ الْبَكْرِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ابوشعبہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان کے سامنے رقم پیش کی ، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہمارے پاس بکریاں ہیں ، جن کا دودھ ہم دوہ لیتے ہیں ، اور گدھے ہیں جن پر ہم سفر کر لیتے ہیں ، اور آزاد بیوی ہے جو ہماری خدمت کرتی ہے ، اور اضافی لباس بھی ہے ، مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں اضافی چیز کے حوالے سے مجھ سے حساب نہ لیا جائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور شعبہ بکری نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15827
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1631)»
حدیث نمبر: 15828
وَعَنْ أَبِي الْأُسُودِ الدِّيَلِيِّ قَالَ : رَأَيْتُ أَصْحَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا رَأَيْتُ لِأَبِي ذَرٍّ شَبِيهًا . رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ . ¤
محمد محی الدین
ابواسود دؤلی بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو دیکھا ہے ، میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ جیسا کوئی فرد نہیں دیکھا ۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15828
حدیث نمبر: 15829
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ - يَعْنِي : ابْنَ الْأَشْتَرِ - أَنَّ أَبَا ذَرٍّ حَضَرَهُ الْمَوْتُ وَهُوَ بِالرَّبَذَةِ ، فَبَكَتِ امْرَأَتُهُ فَقَالَ : مَا يُبْكِيكِ ؟ فَقَالَتْ : أَبْكِي أَنَّهُ لَا يَدَ لِي بِنَفْسِكَ وَلَيْسَ عِنْدِي ثَوْبٌ يَسَعُ لَكَ كَفَنًا قَالَ : لَا تَبْكِي ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ [ ذَاتَ يَوْمٍ وَأَنَا فِى عِنْدَهُ فِي نَفَرٍ ] : " لِيَمُوتَنَّ رَجُلٌ مِنْكُمْ بِفَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ تَشْهَدُهُ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ " . قَالَ : فَكُلُّ مَنْ كَانَ مِنْهُمْ فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ مَاتَ فِي جَمَاعَةٍ وَقَرْيَةٍ ، لَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ غَيْرِي ، وَقَدْ أَصْبَحْتُ بِالْفَلَاةِ أَمُوتُ ، فَرَاقِبِي الطَّرِيقَ فَإِنَّكِ سَوْفَ تَرَيْنَ مَا أَقُولُ ، فَإِنِّي وَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ قَالَتْ : وَأَنَّى ذَلِكَ وَقَدِ انْقَطَعَ الْحَاجُّ قَالَ : رَاقِبِي الطَّرِيقَ . قَالَ : فَبَيْنَا هِيَ كَذَلِكَ إِذَا هِيَ بِالْقَوْمِ تَخُبُّ بِهِمْ رَوَاحِلُهُمْ كَأَنَّهُمُ الرَّخَمُ ، فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ حَتَّى وَقَفُوا عَلَيْهَا ، فَقَالُوا : مَا لَكِ ؟ فَقَالَتِ : امْرُؤٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ تُكَفِّنُوهُ وَتُؤْجَرُونَ فِيهِ قَالُوا : وَمَنْ هُوَ ؟ قَالَتْ : أَبُو ذَرٍّ ، فَفَدَوْهُ بِآبَائِهِمْ وَأُمَّهَاتِهِمْ ، وَوَضَعُوا سِيَاطَهُمْ فِي نِحْوَرِهَا يَبْتَدِرُونَهُ ، فَقَالَ : أَبْشِرُوا فَأَنْتُمُ النَّفَرُ الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيكُمْ مَا قَالَ [ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَا مِنِ امْرَأَيْنِ مُسْلِمَيْنِ هَلَكَ بَيْنَهُمَا وَلَدَانِ أَوْ ثَلَاثَةٌ فَاحْتَسَبَا وَصَبَرَا ، فَيَرَيَانِ النَّارَ أَبَدًا ] ثُمَّ [ قَدْ ] أَصْبَحْتُ الْيَوْمَ حَيْثُ تَرَوْنَ ، وَلَوْ أَنَّ لِي ثَوْبًا مِنْ أَثْوَابِي يَسَعُ لَأُكَفَّنَ فِيهِ ، فَأَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ [ أَنْ ] لَا يُكَفِّنِّي رَجُلٌ مِنْكُمْ كَانَ عَرِيفًا ، أَوْ أَمِيرًا ، أَوْ بَرِيدًا ; فَكُلُّ الْقَوْمِ قَدْ نَالَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا إِلَّا فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ مَعَ الْقَوْمِ قَالَ : أَنَا صَاحِبُكَ ، ثَوْبَانِ فِي عِبْيَتِي مِنْ غَزَلِ أُمِّي وَأَحَدُ ثَوْبَيْ هَذَيْنِ اللَّذَيْنِ عَلَيَّ قَالَ : أَنْتَ صَاحِبِي [ فَكَفِّنِّي ] . رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَتَيْنِ أَحَدُهُمَا هَذِهِ ، وَالْأُخْرَى مُخْتَصَرَةٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْأَشْتَرِ عَنْ أُمِّ ذَرٍّ ، وَرِجَالُ الطَّرِيقِ الْأُولَى رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ . ¤
محمد محی الدین
ابراہیم بن اشتر بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا ، وہ اُس وقت ” ربذہ “ میں موجود تھے ، ان کی بیوی رونے لگی ، سیدنا ابوزر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : تم کیوں رو رہی ہو ؟ اس خاتون نے جواب دیا : میں اس بات پر رو رہی ہوں کہ میں آپ کے لئے کچھ نہیں کر سکتی ، میرے پاس اتنا کپڑا بھی نہیں ہے جو آپ کے کفن کے لئے کفایت کر جائے ، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم نہ رؤو ! کیونکہ میں نے ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ، اُس وقت میں کچھ افراد سمیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے ایک شخص ویرانے میں انتقال کرے گا اور اہل ایمان کی ایک جماعت اُس کے جنازے میں شریک ہو گی ۔ “ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اس محفل میں جتنے بھی لوگ موجود تھے ، وہ سب اجتماع اور بستیوں میں فوت ہوئے ہیں ، اب اُن میں سے میرے علاوہ اور کوئی باقی نہیں رہا ، اور میں بھی اس وقت ایک ویرانے میں مرنے کے قریب ہوں ، تو تم راستے کا دھیان رکھو ! تم عنقریب وہ چیز دیکھ لو گی ، جو میں نے بیان کی ہے ، کیونکہ اللہ کی قسم ! نہ تو میں نے غلط بیانی کی ہے اور نہ میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی ہے ، اس خاتون نے کہا: اب بھلا ایسا کیسے ہو سکتا ہے ؟ جبکہ حاجی رخصت ہو چکے ہیں ، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ اللہ نے فرمایا : تم راستے کا دھیان رکھنا ۔ راوی بیان کرتے ہیں : وہ خاتون راستے میں موجود تھی ، وہاں سے کچھ لوگ گزرے جو اپنی سواریوں کو دوڑاتے ہوئے لے جا رہے تھے ، وہ لوگ وہاں آئے اور اس خاتون کے پاس ٹھہر گئے ، انہوں نے دریافت کیا : تمہارا کیا معاملہ ہے ؟ اس نے کہا: ایک مسلمان شخص کے کفن کا بندوبست کرنا ہے ، تمہیں اُس کا اجر ملے گا ، اُن لوگوں نے دریافت کیا : وہ شخص کون ہے ؟ اُس عورت نے بتایا : سیدنا ابوزر رضی اللہ عنہ ، تو وہ لوگ یہ کہنے لگے : ہمارے ماں باپ اُن پر قربان ہوں ، پھر وہ تیزی سے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی طرف گئے ، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم لوگ یہ خوشخبری قبول کرو کہ تم وہ لوگ ہو جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بات ارشاد فرمائی تھی ، تم لوگ یہ خوشخبری قبول کرو کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب بھی دو مسلمان ( میاں بیوی ) کے دو یا تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ دونوں ثواب کی امید رکھیں ، اور صبر سے کام لیں ، تو وہ دونوں کبھی بھی جہنم کو نہیں دیکھیں گے ۔ “ پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میری جو صورت حال ہے ، وہ تمہارے سامنے ہے ، اگر میرے پاس اتنا کپڑا ہوتا ، جو میرے کفن کے لئے کفایت کر جاتا ، تو مجھے اُسی کپڑے میں کفن دیا جاتا ( میرے کفن کا بندوبست تم نے کرنا ہے ) لیکن میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں کہ تم میں سے کوئی ایسا شخص مجھے کفن فراہم نہ کرے ، جو عریف یا امیر یا برید ( یعنی کسی سرکاری عہدے پر فائز ) رہ چکا ہو ، راوی کہتے ہیں : تو ان سب لوگوں میں سے کوئی نہ کوئی ، کسی نہ کسی عہدے پر فائز رہا تھا ، صرف انصار سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کا معاملہ مختلف تھا ، وہ ان لوگوں کے ساتھ تھا ، اس نے کہا: میں آپ کا یہ کام کروں گا ، میرے تھیلے میں دو کپڑے ہیں ، جو میری والدہ نے تیار کیے ہیں ، ان دو کپڑوں میں سے ایک میرے جسم پر ہے ، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم میرے متعلقہ فرد ہو ، تم مجھے کفن دینا ۔
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور ان میں سے ایک یہ ہے اور دوسری روایت مختصر ہے انہوں نے اسے ابراہیم بن اشتر کے حوالے سے سیدہ ام ذر رضی اللہ عنہا سے نقل کیا ہے ، پہلی روایت کے طریق کے رجال صحیح کے رجال ہیں ،
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15829
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2716) اخرجه احمد فى المسند (155/5)»
حدیث نمبر: 15830
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ : أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَقْبَلَ فِي رَكْبِ عَمَّارٍ ، فَمَرَّ بِجِنَازَةِ أَبِي ذَرٍّ عَلَى ظَهْرِ الطَّرِيقِ ، فَنَزَلَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ فَوَارَوْهُ ، وَكَانَ أَبُو ذَرٍّ دَخَلَ مِصْرَ وَاخْتَطَّ بِهَا دَارًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا ذَرٍّ ، وَابْنُ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن کعب بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے سواروں ہمراہ آئے ، اُن کا گزر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے جنازے کے پاس سے ہوا ، جو راستے میں تھا ، تو وہ اور ان کے ساتھی نیچے اترے اور انہیں دفن کیا ۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ مصر میں داخل ہوئے تھے اور وہاں انہوں نے ایک گھر کی نشاندہی کروائی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور محمد بن کعب نامی راوی نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اور ابن اسحاق نامی راوی مدلس ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15830
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1621)»
حدیث نمبر: 15831
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ : وَكَانَ أَبُو ذَرٍّ مِمَّنْ شَهِدَ الْفَتْحَ مَعَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ . ¤
محمد محی الدین
یزید بن ابوحبیب بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ ان افراد میں سے ایک ہیں جو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے ہمراہ ( مصر کی ) فتح میں شریک ہوئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15831
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع۔
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1622)»
حدیث نمبر: 15832
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : مَاتَ أَبُو ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ سَنَةَ ثِنْتَيْنِ وَثَلَاثِينَ ، وَاسْمُهُ جُنْدُبُ بْنُ جُنَادَةَ . وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ . ¤
محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا انتقال ” ربذہ “ کے مقام 32 ہجری میں ہوا تھا ، ان کا نام سیدنا جندب بن جنادہ رضی اللہ عنہ تھا ۔ اس روایت کی سند منقطع ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15832
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1620)»