مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15813
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ : كَانَ أَبُو ذَرٍّ يَقُولُ : لَقَدْ رَأَيْتُنِي رُبُعَ الْإِسْلَامِ لَمْ يُسْلِمْ قَبْلِي إِلَّا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَبِلَالٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَأَحَدُهُمَا مُتَّصِلُ الْإِسْنَادِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں : مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ میں اسلام قبول کرنے والا چوتھا فرد تھا ، مجھ سے پہلے صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان میں سے ایک سند کے اعتبار سے ” متصل “ ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔