مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15818
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : وَاللَّهِ أَنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيُدْنِي أَبَا ذَرٍّ إِذَا حَضَرَ ، وَيَفْتَقِدُهُ إِذَا غَابَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : اللہ کی قسم ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا ، جب سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ موجود ہوتے تھے تو آپ انہیں اپنے قریب رکھتے تھے اور جب وہ غیر موجود ہوتے تھے تو اُن کے بارے میں پوچھ گچھ کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔