مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ أَقْرَبَكُمْ مِنِّي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ،مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ تَرَكْتُهُ عَلَيْهِ ، وَإِنَّهُ وَاللَّهِ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْهَا بِشَيْءٍ غَيْرِي " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، إِلَّا أَنَّ عِرَاكَ بْنَ مَالِكٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ فِيمَا أَحْسَبُ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ . وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ . ¤سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : قیامت کے دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب ہوؤں گا ، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” قیامت کے دن تم میں سے ، میرے زیادہ قریب وہ شخص ہو گا ، جو دنیا سے جاتے ہوئے اُسی حالت میں ہو گا کہ جس حالت میں ، میں نے اُسے چھوڑا تھا ( پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ) اللہ کی قسم ! تم میں سے ہر شخص دنیا کے حوالے سے کسی نہ کسی چیز میں مبتلاء ہوا ، سوائے میرے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، البتہ عراک بن مالک نامی راوی نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے ، میرے خیال میں ، سماع نہیں کیا ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔