مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15820
وَبِسَنَدِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى شَبِيهِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلْقًا وَخُلُقًا - فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " .محمد محی الدین
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اخلاق اور ظاہری تخلیق کے اعتبار سے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے مشابہت رکھنے والے فرد کو دیکھنا چاہے ، اُسے ابوذر کو دیکھ لینا چاہیے ۔ “