مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15824
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : كِتَابُ الْمَنَاقِبِ الْبَابُ الْأَحَادِيثُ : مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا مِمَّا صَبَّهُ جِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - فِي صَدْرِهِ إِلَّا صَبَّهُ فِي صَدْرِي . وَمَا تَرَكْتُ شَيْئًا مِمَّا صَبَّهُ فِي صَدْرِي إِلَّا صَبَبْتُهُ فِي صَدْرِ مَالِكِ بْنِ ضَمْرَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا جبرائیل علیہ السلام اور سیدنا میکائیل علیہ السلام نے جو کچھ بھی دیا تھا ، اس میں سے آپ نے کوئی بھی چیز نہیں چھوڑی ، مگر یہ کہ وہ آپ نے میرے سینے میں ڈال دی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے میں جو کچھ بھی ڈالا تھا ، میں نے اُس میں کوئی بھی چیز نہیں چھوڑی ، مگر یہ کہ اُسے مالک بن ضمرہ کے سینے میں ڈال دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں وقف نہیں ہوں ۔