مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15823
وَعَنْ أَنَسٍ رَفَعَهُ قَالَ : " الْجَنَّةُ تَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ : عَلِيٌّ ، وَعَمَّارٌ - أَحْسَبُهُ قَالَ : - وَأَبُو ذَرٍّ " . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ ذِكْرِ أَبِي ذَرٍّ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) ” جنت تین آدمیوں کی مشتاق ہے ، علی ، عمار ( راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے ، روایت میں یہ الفاظ ہیں : ) ابوذر ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔