حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَدِّبِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشِيرٍ الْكِنْدِيُّ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ ، عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو مَرْيَمَ الْأَنْصَارِيُّ ، وَكَانَ ابْنَ خَمْسِينَ وَمِائَةِ سَنَةٍ قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، يَقُولُ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : إِدْخَالُكَ السُّرُورَ عَلَى مُؤْمِنٍ أَشْبَعْتَ جَوْعَتَهُ ، أَوْ كَسَوْتَ عُرْيَهُ ، أَوْ قَضَيْتَ لَهُ حَاجَةً .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ بَشِيرٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ هَاشِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ بَشِيرٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا: ”کون سے اعمال سب سے افضل ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا کسی مومن کو خوش کر دینا، (اس طرح کہ) تم اس کی بھوک مٹا دو، یا اس کے ننگے بدن کو کپڑا پہنا دو، یا اس کی کوئی حاجت پوری کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کثیر النواء سے علی بن ہاشم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن بشیر منفرد ہیں، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اس سند کے علاوہ مروی نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کثیر النواء سے علی بن ہاشم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن بشیر منفرد ہیں، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث اس سند کے علاوہ مروی نہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ - قَالَ : وَكُنْتُ أَدْعُو جَدِّي أَبِي - قَالَ : نَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ : كَانَ لِآلِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَادِمٌ تَخْدُمُهُمْ ، يُقَالُ لَهَا : بَرَّةُ ، فَلَقِيَهَا رَجُلٌ ، فَقَالَ لَهَا : يَا بَرَّةُ غَطِّي شُعَيْفَاتِكِ ، فَإِنَّ مُحَمَّدًا لَنْ يُغْنِيَ عَنْكِ مِنَ اللهِ شَيْئًا ، فَأَخْبَرَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَخَرَجَ يَجُرُّ رِدَاءَهُ مُحْمَرَّةً وَجْنَتَاهُ - وَكُنَّا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ نَعْرِفُ غَضَبَهُ بِجَرِّ رِدَائِهِ ، وَحُمْرَةِ وَجْنَتَيْهِ - فَأَخَذْنَا السِّلَاحَ ، ثُمَّ أَتَيْنَاهُ فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، مُرْنَا بِمَا شِئْتَ ، فَوَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَوْ أَمَرْتَنَا بِأُمَّهَاتِنَا وَآبَائِنَا وَأَوْلَادِنَا لَأَمْضَيْنَا قَوْلَكَ فِيهِمْ ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ ، فَحَمِدَ اللهَ ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ ، وَقَالَ : I " مَنْ أَنَا ؟ I " فَقُلْنَا : أَنْتَ رَسُولُ اللهِ . قَالَ : I " نَعَمْ وَلَكِنْ مَنْ أَنَا ؟ I " . فَقُلْنَا : أَنْتَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ . قَالَ : أَنَا سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ وَلَا فَخْرَ ، وَأَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ وَلَا فَخْرَ ، وَأَوَّلُ مَنْ يُنْفَضُ التُّرَابُ عَنْ رَأْسِهِ وَلَا فَخْرَ ، وَأَوَّلُ دَاخِلٍ الْجَنَّةَ وَلَا فَخْرَ ، مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَحِمِي لَا تَنْفَعُ ، لَيْسَ كَمَا زَعَمُوا ، إِنِّي لَأَشْفَعُ ، وَأُشَفَّعُ حَتَّى إِنَّ مَنْ أَشْفَعُ لَهُ لَيَشْفَعُ فَيُشَفَّعُ ، حَتَّى إِنَّ إِبْلِيسَ لَيَتَطَاوَلُ فِي الشَّفَاعَةِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے گھر والوں کی ایک خادمہ تھی جو ان کی خدمت کرتی تھی، اسے ”بَرَّہ“ کہا جاتا تھا۔ ایک آدمی اسے ملا اور کہنے لگا: ”اے بَرَّہ! اپنے ذرا سے بال ڈھانپ لے، کیونکہ محمد ﷺ اللہ کے مقابلے میں تجھے ذرا بھی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گے۔“ اس نے یہ بات نبی کریم ﷺ کو بتائی تو آپ ﷺ اس حال میں باہر تشریف لائے کہ اپنی چادر گھسیٹ رہے تھے اور آپ ﷺ کے رخسار سرخ تھے، اور ہم انصاری لوگ آپ ﷺ کے غصے کو چادر گھسیٹنے اور رخساروں کی سرخی سے پہچان لیتے تھے۔ چنانچہ ہم نے ہتھیار اٹھائے اور آپ ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ جو چاہیں ہمیں حکم دیں، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا! اگر آپ ہمیں ہماری ماؤں، باپوں اور اولاد کے بارے میں بھی حکم دیں تو ہم ان کے حق میں آپ کا فرمان نافذ کر دیں گے۔“ پھر آپ ﷺ منبر پر چڑھے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”میں کون ہوں؟“ ہم نے عرض کیا: ”آپ اللہ کے رسول ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، لیکن (یہ بتاؤ کہ) میں کون ہوں؟“ ہم نے کہا: ”آپ محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں اولادِ آدم کا سردار ہوں اور اس میں کوئی فخر نہیں، سب سے پہلے میری قبر کی زمین شق ہوگی اور اس میں کوئی فخر نہیں، سب سے پہلے میرے سر سے مٹی جھاڑی جائے گی اور اس میں کوئی فخر نہیں، اور سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والا میں ہوں گا اور اس میں کوئی فخر نہیں۔ لوگوں کا کیا حال ہے جو سمجھتے ہیں کہ میری قرابت داری فائدہ نہیں دیتی؟ ایسا ہرگز نہیں جیسا انہوں نے گمان کیا۔ میں شفاعت کروں گا اور میری شفاعت قبول کی جائے گی، یہاں تک کہ جس کی میں شفاعت کروں گا وہ بھی شفاعت کرے گا اور اس کی شفاعت بھی قبول کی جائے گی، حتیٰ کہ ابلیس بھی شفاعت کی امید میں گردن اونچی کرے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن محمد بن عقیل سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے، قاسم بن عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبید بن اسحاق منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن محمد بن عقیل سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے، قاسم بن عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبید بن اسحاق منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا كَامِلٌ أَبُو الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يُنَادِي مُنَادٍ كُلَّ صَبَاحٍ : اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا ، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر صبح ایک پکارنے والا (فرشتہ) پکارتا ہے: «اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا» ”اے اللہ! خرچ کرنے والے کو (اس کا) بدلہ عطا فرما، اور روک کر رکھنے والے کو تباہی دے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا كَامِلٌ أَبُو الْعَلَاءِ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَامِلٍ إِلَّا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَامِلٍ إِلَّا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے خون کی قیمت (لینے) سے منع فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کامل سے عبید بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کامل سے عبید بن اسحاق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَأَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ شَرَّ النَّاسِ عِنْدَ اللهِ ذُو الْوَجْهَيْنِ ، الَّذِي يَأْتِي هَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ وَهَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا قَيْسٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا قَيْسٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک سب سے برا انسان دو چہروں والا ہے، جو ان لوگوں کے پاس ایک چہرہ لے کر جاتا ہے اور ان لوگوں کے پاس دوسرا چہرہ لے کر جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے، انہوں نے ابو حازم سے، قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبید بن اسحاق منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے، انہوں نے ابو حازم سے، قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عبید بن اسحاق منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا أَبُو مَرْيَمَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قِيلَ يَا رَسُولَ اللهِ ، بِأَيِّ شَيْءٍ تَعْرِفُ أُمَّتَكَ ؟ قَالَ : غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ أَثَرِ الطُّهُورِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو مَرْيَمَ ، وَابْنُ فُضَيْلٍ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ فُضَيْلٍ إِلَّا السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو مَرْيَمَ ، وَابْنُ فُضَيْلٍ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ فُضَيْلٍ إِلَّا السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ اپنی امت کو کس چیز سے پہچانیں گے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وضو کے اثر سے ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں روشن اور چمکدار ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے ابو مریم اور ابن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن فضیل سے سری بن عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے ابو مریم اور ابن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن فضیل سے سری بن عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللهُ ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يَبِيتُ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ مَعَهُ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ ، لَا يَنْقَلِبُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ إِلَّا الْعَبَّاسُ بْنُ عُتْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ إِلَّا الْعَبَّاسُ بْنُ عُتْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان جسموں کو پاک رکھو، اللہ تمہیں پاک کرے۔ جو بندہ بھی پاکیزگی کی حالت میں رات گزارتا ہے، اس کے ساتھ اس کے اندرونی لباس (بدن سے لگے کپڑے) میں ایک فرشتہ رات گزارتا ہے۔ رات کی جس گھڑی بھی وہ کروٹ بدلتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا» ”اے اللہ! اپنے اس بندے کو بخش دے، کیونکہ اس نے پاکیزگی کی حالت میں رات گزاری ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء بن ابی رباح سے عباس بن عتبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں اسماعیل بن عیاش منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء بن ابی رباح سے عباس بن عتبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں اسماعیل بن عیاش منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ ، وَيُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ ، وَأَيُّكُمْ مِثْلُهُ ؟ كَانَ أَمْلَكَكُمْ لِأَرَبِهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں اپنی ازواج سے بدن لگا لیتے تھے اور روزے کی حالت میں بوسہ بھی لے لیتے تھے، اور تم میں سے کون آپ ﷺ جیسا ہے؟ آپ ﷺ تم سب سے زیادہ اپنی خواہش پر قابو رکھنے والے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد سے محمد بن طلحہ اور محمد بن ابان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد سے محمد بن طلحہ اور محمد بن ابان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " ابْتَاعَ عِيرًا قَدِمَتْ ، فَرَبِحَ فِيهَا أَوَاقٍ مِنْ ذَهَبٍ فَتَصَدَّقَ بِهَا عَلَى أَرَامِلِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ I " ، وَقَالَ : لَا أَشْتَرِي شَيْئًا لَيْسَ عِنْدِي ثَمَنُهُ .
I " لَمْ يُجَوِّدْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَرِيكٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَعَمْرُو بْنُ عَوْنٍ I " .
I " لَمْ يُجَوِّدْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَرِيكٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَعَمْرُو بْنُ عَوْنٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آنے والا تجارتی قافلہ (اس کا مال) خرید لیا، تو اس میں آپ ﷺ کو کئی اوقیہ سونا نفع ہوا، آپ ﷺ نے وہ بنو عبدالمطلب کی بیوہ عورتوں پر صدقہ کر دیا، اور فرمایا: ”میں کوئی ایسی چیز نہیں خریدوں گا جس کی قیمت میرے پاس موجود نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شریک سے عمدہ طریقے سے سعید بن سلیمان اور عمرو بن عون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شریک سے عمدہ طریقے سے سعید بن سلیمان اور عمرو بن عون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لِيَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کا پیٹ پیپ سے بھر جائے، یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر سے بھرا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے ابو جعفر رازی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے ابو جعفر رازی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ قَالَ : نَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ لَيُبْغِضُ الْبَلِيغَ مِنَ الرِّجَالِ ، الَّذِي يَتَخَلَّلُ بِلِسَانِهِ تَخَلُّلَ الْبَاقِرَةِ .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : نَافِعُ [ بْنُ ] عُمَرَ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : نَافِعُ [ بْنُ ] عُمَرَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس فصیح و بلیغ آدمی کو ناپسند کرتا ہے جو اپنی زبان کو اس طرح گھماتا پھراتا ہے جیسے گائے (اپنی زبان سے چارہ سمیٹتے ہوئے) گھماتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں نافع بن عمر منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں نافع بن عمر منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَدَنِيُّ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَالٍ ، وَلَا زَادَ اللهُ رَجُلًا بِعَفْوٍ إِلَّا عِزًّا ، وَلَا تَوَاضَعَ أَحَدٌ إِلَّا رَفَعَهُ اللهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا عَفَّانُ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا عَفَّانُ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”صدقہ کسی مال میں کمی نہیں کرتا، اور اللہ تعالیٰ معاف کر دینے کی وجہ سے بندے کی عزت ہی میں اضافہ فرماتا ہے، اور جو کوئی بھی (اللہ کے لیے) عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ اسے بلند فرما دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالرحمن بن ابراہیم سے عفان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالرحمن بن ابراہیم سے عفان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ : خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا سَابِعُ سَبْعَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ ، فَقَالَ : أَلَا هَلْ تَسْمَعُونَ ؟ I " ثَلَاثَ مِرَارٍ I " إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أَئِمَّةٌ أَوْ أُمَرَاءُ فَمَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ ، [ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ ، فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ ، وَأَنَا مِنْهُ بَرِيءٌ ، وَمَنْ لَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهِمْ ، وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ ] ، وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ ، وَسَيَلْقَانِي فَيَكُونُ مَعِي .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُبَيْدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُبَيْدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت میں قریش کے سات آدمیوں میں ساتواں تھا، تو آپ ﷺ نے تین بار فرمایا: ”سنو! کیا تم سن رہے ہو؟ عنقریب تم پر ایسے حکمران یا امیر مسلط ہوں گے، تو جو شخص ان کے پاس جائے، ان کے جھوٹ میں ان کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے، تو وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں، اور میں اس سے بری ہوں۔ اور جو ان کے پاس نہ جائے، ان کے جھوٹ میں ان کی تصدیق نہ کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرے، تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ (حوضِ کوثر پر) مجھ سے ملے گا اور میرے ساتھ ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زبید سے محمد بن طلحہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زبید سے محمد بن طلحہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا عَالَ مَنِ اقْتَصَدَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ إِلَّا سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ إِلَّا سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے میانہ روی اختیار کی وہ محتاج نہیں ہوا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم ہجری سے سکین بن عبدالعزیز کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم ہجری سے سکین بن عبدالعزیز کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ مِنَ الشَّجَرِ شَجَرَةً تَكُونُ مَثَلَ الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ ، هِيَ النَّخْلَةُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُبَيْدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُبَيْدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”درختوں میں ایک درخت ایسا ہے جو مسلمان آدمی کی مثل ہے، وہ کھجور کا درخت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زبید سے محمد بن طلحہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زبید سے محمد بن طلحہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ : لا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ قَالَ : I " مَكَّةُ ، وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ قَالَ : I " مَكَّةُ I " ، وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ قَالَ : I " آدَمُ I " ، لَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ قَالَ : I " فِي اعْتِدَالٍ ، فِي انْتِصَابٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ أَبِي الْمِقْدَامِ إِلَّا ابْنُهُ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ أَبِي الْمِقْدَامِ إِلَّا ابْنُهُ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ﴾ کے بارے میں مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اس شہر سے مراد مکہ ہے۔“ اور ﴿وَأَنتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ﴾ کے بارے میں فرمایا: ”اس سے مراد (بھی) مکہ ہے۔“ اور ﴿وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ﴾ کے بارے میں فرمایا: ”والد سے مراد آدم علیہ السلام ہیں۔“ اور ﴿لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ﴾ کے بارے میں فرمایا: ”یعنی ہم نے انسان کو سیدھی قامت اور متوازن ساخت میں پیدا کیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت ابو المقدام سے ان کے بیٹے عمرو بن ثابت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت ابو المقدام سے ان کے بیٹے عمرو بن ثابت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّاسٍ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عُتْبَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهُ تُصُدِّقَ عَلَى بَرِيرَةَ مِنْ لَحْمِ الصَّدَقَةِ ، فَأَهْدَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقِيلَ لَهُ : إِنَّهُ مِنْ لَحْمِ الصَّدَقَةِ ، فَقَالَ : هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ ، وَلَنَا هَدِيَّةٌ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عُتْبَةَ إِلَّا حُمَيْدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عُتْبَةَ إِلَّا حُمَيْدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا پر صدقے کے گوشت میں سے صدقہ کیا گیا، تو انہوں نے اس میں سے نبی کریم ﷺ کو ہدیہ بھیجا۔ آپ ﷺ سے عرض کیا گیا کہ یہ تو صدقے کا گوشت ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن ابی عتبہ سے حمید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حماد بن سلمہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن ابی عتبہ سے حمید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حماد بن سلمہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خُبْزِ بُرٍّ حَتَّى قُبِضَ ، وَمَا رُفِعَ مِنْ مَائِدَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِسْرَةُ فَضْلٍ حَتَّى قُبِضَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”آلِ محمد ﷺ نے وفات پانے تک کبھی گیہوں کی روٹی سے سیر ہو کر نہیں کھایا، اور رسول اللہ ﷺ کے دستر خوان سے وفات تک روٹی کا کوئی بچا ہوا ٹکڑا نہیں اٹھایا گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حمزہ سے محمد بن طلحہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو حمزہ سے محمد بن طلحہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " يَأْمُرُ بِالْبَاءَةِ ، وَيَنْهَى عَنِ التَّبَتُّلِ نَهْيًا شَدِيدًا I " ، وَيَقُولُ : تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ ، فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأَنْبِيَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَفْصٍ ابْنِ أَخِي أَنَسٍ ، إِلَّا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَفْصٍ ابْنِ أَخِي أَنَسٍ ، إِلَّا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نکاح کا حکم دیتے تھے اور ترکِ نکاح (تبتل) سے سختی کے ساتھ منع فرماتے تھے، اور فرماتے: ”ایسی عورتوں سے نکاح کرو جو محبت کرنے والی اور زیادہ بچے جننے والی ہوں، کیونکہ میں قیامت کے دن تمہاری کثرت کی بنا پر دیگر انبیاء پر فخر کروں گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے بھتیجے حفص سے خلف بن خلیفہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے بھتیجے حفص سے خلف بن خلیفہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ الْعِجْلِيُّ قَالَ : نَا عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ قَالَ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ : أَمَّا نَحْنُ ، فَكُنَّا نُعْطِي صَدَقَةَ الْفِطْرِ التَّمْرَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ إِلَّا عَبْثَرٌ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ إِلَّا عَبْثَرٌ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہم تو صدقۂ فطر کھجور سے ادا کیا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان تیمی سے عبثر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان تیمی سے عبثر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ : نَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ قَالَ : نَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، عَنْ جُنْدُبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ فِي الْقُرْآنِ بِرَأْيِهِ فَأَصَابَ فَقَدْ أَخْطَأَ .
I " لَمْ يُسْنِدْ سُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ I " .
I " لَمْ يُسْنِدْ سُهَيْلُ بْنُ أَبِي حَزْمٍ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ I " .
ترجمہ
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے قرآن کے بارے میں اپنی رائے سے کوئی بات کہی، پھر وہ درست بھی نکلی تو اس نے خطا کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سہیل بن ابی حزم نے ابو عمران جونی سے صرف یہی ایک حدیث مسنداً روایت کی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سہیل بن ابی حزم نے ابو عمران جونی سے صرف یہی ایک حدیث مسنداً روایت کی ہے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الْجَزَرِيُّ ، [ عَنْ ] عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ نُوحِ بْنِ أَبِي بِلَالٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، [ أَنَّهُ ] كَانَ يَقُولُ : الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سَبْعُ آيَاتٍ إِحْدَاهُنَّ : بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، وَهِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي ، وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ ، وَهِيَ أُمُّ الْقُرْآنِ ، وَفَاتِحَةُ الْكِتَابِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نُوحِ بْنِ أَبِي بِلَالٍ إِلَّا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نُوحِ بْنِ أَبِي بِلَالٍ إِلَّا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”«الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» سات آیات پر مشتمل ہے، ان میں سے ایک آیت «بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ہے، اور یہی سبعِ مثانی ہے، یہی قرآنِ عظیم ہے، یہی امّ القرآن ہے اور یہی فاتحۃ الکتاب ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نوح بن ابی بلال سے عبدالحمید بن جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں علی بن ثابت منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نوح بن ابی بلال سے عبدالحمید بن جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں علی بن ثابت منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ آذِينٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ الْإِيمَانَ كُلَّهُ حَتَّى يَتْرُكَ الْكَذِبَ فِي الْمُزَاحَةِ ، وَالْمِرَاءِ ، وَإِنْ كَانَ صَادِقًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَكْحُولٍ إِلَّا مَنْصُورُ بْنُ آذِينٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَكْحُولٍ إِلَّا مَنْصُورُ بْنُ آذِينٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی بندہ اس وقت تک مکمل ایمان والا نہیں ہوتا جب تک وہ ہنسی مذاق میں جھوٹ بولنا اور جھگڑنا نہ چھوڑ دے، خواہ وہ سچا ہی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مکحول سے منصور بن آذین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبدالعزیز بن ابی سلمہ منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مکحول سے منصور بن آذین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبدالعزیز بن ابی سلمہ منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا قَطَرِيٌّ الْخَشَّابُ ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الرَّجُلَ لَيُوضَعُ طَعَامُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَمَا يُرْفَعُ حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ . فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، بِمَ ذَاكَ ؟ قَالَ : I " يَقُولُ : بِسْمِ اللهِ إِذَا وُضِعَ ، وَالْحَمْدُ لِلهِ إِذَا رُفِعَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک آدمی کے سامنے کھانا رکھا جاتا ہے، پھر وہ اٹھایا نہیں جاتا مگر اس سے پہلے اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کیسے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب کھانا رکھا جائے تو وہ «بِسْمِ اللهِ» کہتا ہے اور جب اٹھایا جائے تو «الْحَمْدُ لِلهِ» کہتا ہے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا قَطَرِيٌّ الْخَشَّابُ ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا كَانَ آخِرُ الزَّمَانِ صَارَتْ أُمَّتِي ثَلَاثَ فِرَقٍ : فِرْقَةٌ يَعْبُدُونَ [ اللهَ ] خَالِصًا ، وَفِرْقَةٌ يَعْبُدُونَ اللهَ رِيَاءً ، وَفِرْقَةٌ يَعْبُدُونَ اللهَ يَسْتَأْكِلُونَ بِهِ النَّاسَ ، فَإِذَا جَمَعَهُمُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، قَالَ لِلَّذِي يَسْتَأْكِلُ النَّاسَ : بِعِزَّتِي وَجَلَالِي ، وَمَا أَرَدْتَ بِعِبَادَتِي ؟ قَالَ : وَعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ أَسْتَأْكِلُ بِهِ النَّاسَ . قَالَ : لَمْ يَنْفَعْكَ مَا جَمَعْتَ شَيْئًا تَلْجَأُ إِلَيْهِ ، انْطَلِقُوا بِهِ إِلَى النَّارِ ، ثُمَّ قَالَ لِلَّذِي كَانَ يَعْبُدُهُ رِيَاءً : بِعِزَّتِي وَجَلَالِي مَا أَرَدْتَ بِعِبَادَتِي ؟ قَالَ : بِعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ رِيَاءَ النَّاسِ . قَالَ : لَمْ يَصْعَدْ إِلَيَّ مِنْهُ شَيْءٌ ، انْطَلِقُوا بِهِ إِلَى النَّارِ ، ثُمَّ يَقُولُ لِلَّذِي كَانَ يَعْبُدُهُ خَالِصًا : بِعِزَّتِي وَجَلَالِي مَا أَرَدْتَ بِعِبَادَتِي ؟ قَالَ : بِعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ أَنْتَ أَعْلَمُ بِذَلِكَ مِنِّي أَرَدْتُ بِهِ ذِكْرَكَ وَوَجْهَكَ . قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي ، انْطَلِقُوا بِهِ إِلَى الْجَنَّةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ إِلَّا قَطَرِيٌّ الْخَشَّابُ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ إِلَّا قَطَرِيٌّ الْخَشَّابُ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب آخری زمانہ ہوگا تو میری امت تین گروہوں میں بٹ جائے گی: ایک گروہ خالص اللہ کی عبادت کرے گا، دوسرا گروہ دکھاوے کے لیے اللہ کی عبادت کرے گا، اور تیسرا گروہ اللہ کی عبادت کے ذریعے لوگوں سے کمائے گا اور کھائے گا۔ پھر جب اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انہیں جمع فرمائے گا تو لوگوں سے کھانے کمانے والے سے فرمائے گا: ”میری عزت اور میرے جلال کی قسم! تو نے میری عبادت سے کیا ارادہ کیا تھا؟“ وہ عرض کرے گا: ”تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم! میں اس کے ذریعے لوگوں سے کھاتا کماتا تھا۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”جو کچھ تو نے جمع کیا وہ تجھے کوئی فائدہ نہ دے گا اور تیرے پاس پناہ لینے کی کوئی چیز نہیں، اسے آگ کی طرف لے جاؤ۔“ پھر اس شخص سے فرمائے گا جو دکھاوے کے لیے عبادت کرتا تھا: ”میری عزت اور میرے جلال کی قسم! تو نے میری عبادت سے کیا ارادہ کیا تھا؟“ وہ عرض کرے گا: ”تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم! لوگوں کو دکھانا مقصود تھا۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”اس کا کوئی عمل میری طرف بلند نہیں ہوا، اسے آگ کی طرف لے جاؤ۔“ پھر اس شخص سے فرمائے گا جو خالص عبادت کرتا تھا: ”میری عزت اور میرے جلال کی قسم! تو نے میری عبادت سے کیا ارادہ کیا تھا؟“ وہ عرض کرے گا: ”تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم! تو مجھ سے بہتر جانتا ہے، میں نے اس سے تیرا ذکر اور تیری رضا چاہی تھی۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”میرے بندے نے سچ کہا، اسے جنت کی طرف لے جاؤ۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو عبد الوارث سے قطری خشاب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان دونوں کی روایت میں عبید بن اسحاق عطار منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو عبد الوارث سے قطری خشاب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان دونوں کی روایت میں عبید بن اسحاق عطار منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ قَالَ : نَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، وَحَفْصَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلَى زَوْجٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُلَيْحٍ إِلَّا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُلَيْحٍ إِلَّا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ اور ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی ایسی عورت کے لیے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہو، حلال نہیں کہ وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے، سوائے شوہر کے (کہ اس کا سوگ چار مہینے دس دن ہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فلیح سے سریج بن نعمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فلیح سے سریج بن نعمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا وُهَيْبٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى ثَلَاثِ طَرَائِقَ : رَاغِبِينَ ، رَاهِبِينَ ، وَاثْنَانِ عَلَى بَعِيرٍ ، وَثَلَاثَةٌ عَلَى بَعِيرٍ ، وَعَشَرَةٌ عَلَى بَعِيرٍ ، وَتَحْشُرُ بَقِيَّتَهُمُ النَّارُ ، تَقِيلُ مَعَهُمْ حَيْثُ قَالُوا ، وَتَبِيتُ مَعَهُمْ حَيْثُ بَاتُوا ، وَتُصْبِحُ مَعَهُمْ حَيْثُ أَصْبَحُوا ، وَتُمْسِي مَعَهُمْ حَيْثُ أَمْسَوْا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ إِلَّا وُهَيْبٌ ، وَابْنُ جُرَيْجٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَجَّاجٌ الْأَعْوَرُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ إِلَّا وُهَيْبٌ ، وَابْنُ جُرَيْجٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَجَّاجٌ الْأَعْوَرُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کو تین طریقوں پر اکٹھا کیا جائے گا: کچھ امید اور شوق رکھنے والے اور خوف زدہ ہوں گے؛ (کچھ ایسے ہوں گے کہ) دو آدمی ایک اونٹ پر، تین آدمی ایک اونٹ پر اور دس آدمی ایک اونٹ پر سوار ہوں گے؛ اور ان میں سے باقی ماندہ لوگوں کو آگ اکٹھا کرے گی، جو ان کے ساتھ دوپہر کے آرام کے وقت وہیں ٹھہرے گی جہاں وہ ٹھہریں گے، رات کو ان کے ساتھ وہیں رہے گی جہاں وہ رات گزاریں گے، صبح کو ان کے ساتھ وہیں ہوگی جہاں وہ صبح کریں گے، اور شام کو ان کے ساتھ وہیں ہوگی جہاں وہ شام کریں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن طاؤس سے وہیب اور ابن جریج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن جریج سے روایت کرنے میں حجاج اعور منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن طاؤس سے وہیب اور ابن جریج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن جریج سے روایت کرنے میں حجاج اعور منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ لَيُبَلِّغُ الْعَبْدَ الدَّرَجَةَ ، فَيَقُولُ : يَا رَبِّ ، أَنَّى لِي هَذِهِ الدَّرَجَةُ ؟ فَيَقُولُ : بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ [ لَكَ ] .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بندے کو (جنت میں) ایک بلند درجہ عطا فرماتا ہے تو وہ عرض کرتا ہے: ”اے میرے رب! مجھے یہ درجہ کہاں سے ملا؟“ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”تیری اولاد کے تیرے لیے استغفار کرنے کی وجہ سے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ : نَا صَالِحٌ الْمُرِّيُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : ادْعُوا اللهَ وَأَنْتُمْ مُوقِنُونَ بِالْإِجَابَةِ ، وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ لَا يَسْتَجِيبُ دُعَاءً مِنْ قَلْبٍ غَافِلٍ لَاهٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ إِلَّا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ سے اس حال میں دعا کرو کہ تمہیں قبولیت کا یقین ہو، اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ غافل اور بے پروا دل کی دعا قبول نہیں فرماتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن حسان سے صالح مری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن حسان سے صالح مری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ ، عَنْ خُثَيْمِ بْنِ مَرْوَانَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ : مَسْجِدِ الْخَيْفِ ، وَمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، وَمَسْجِدِي هَذَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَلَمْ يُذْكَرْ I " مَسْجِدُ الْخَيْفِ I " فِي شَدِّ الرِّحَالِ إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كُلْثُومِ بْنِ جَبْرٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَلَمْ يُذْكَرْ I " مَسْجِدُ الْخَيْفِ I " فِي شَدِّ الرِّحَالِ إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”(عبادت اور تقرب کی نیت سے) سفر کا سامان صرف تین مسجدوں کی طرف باندھا جائے: مسجد خیف، مسجد حرام اور میری یہ مسجد۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کلثوم بن جبر سے صرف حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور شدِّ رحال (سفر کا سامان باندھنے) کے باب میں ’مسجد خیف‘ کا ذکر صرف اسی حدیث میں آیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کلثوم بن جبر سے صرف حماد بن سلمہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور شدِّ رحال (سفر کا سامان باندھنے) کے باب میں ’مسجد خیف‘ کا ذکر صرف اسی حدیث میں آیا ہے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : نَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، وَعَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا كَانَتْ تَفْرُكُ الْمَنِيَّ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ يُصَلِّي فِيهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُجَاهِدٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، وَحُمَيْدٌ الْأَعْرَجِ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْهُمَا إِلَّا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُجَاهِدٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، وَحُمَيْدٌ الْأَعْرَجِ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْهُمَا إِلَّا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے کپڑے سے منی کو کھرچ دیا کرتی تھیں، پھر آپ ﷺ اسی کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مجاہد رحمہ اللہ سے صرف ابن ابی نجیح اور حمید اعرج رحمہما اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان دونوں سے اسے صرف قزعہ بن سوید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مجاہد رحمہ اللہ سے صرف ابن ابی نجیح اور حمید اعرج رحمہما اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان دونوں سے اسے صرف قزعہ بن سوید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَطَاءً ، يُحَدِّثُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : اسْمَحْ يُسْمَحْ لَكَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم نرمی اور فراخ دلی سے کام لو، تمہارے ساتھ بھی نرمی اور فراخ دلی کا معاملہ کیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف ولید بن مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف ولید بن مسلم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ : نَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : مَا شَبِعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خُبْزِ بُرٍّ فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ حَتَّى لَحِقَ بِاللهِ عَزَّ وَجَلَّ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُجَالِدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُجَالِدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے اللہ عزوجل سے جا ملنے تک کبھی ایک دن میں دو مرتبہ گندم کی روٹی سے پیٹ نہیں بھرا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مجالد رحمہ اللہ سے صرف حماد بن زید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مجالد رحمہ اللہ سے صرف حماد بن زید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ : نَا مُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّكُمُ الْيَوْمَ عَلَى دِينٍ ، وَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ ، فَلَا تَمْشُوا الْقَهْقَرَى بَعْدِي .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُجَالِدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُجَالِدٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم آج ایک (صحیح) دین پر ہو، اور میں (قیامت کے دن) تمہاری کثرت کی بنا پر دوسری امتوں پر فخر کروں گا، لہٰذا میرے بعد الٹے پاؤں (یعنی دین سے پیچھے) نہ لوٹ جانا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مجالد رحمہ اللہ سے صرف حماد بن زید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مجالد رحمہ اللہ سے صرف حماد بن زید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ الْعِجْلِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، [ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ] ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تُؤْخَذُ صَدَقَاتُ أَهْلِ الْبَادِيَةِ عَلَى مِيَاهِهِمْ ، وَبِأَفْنِيَتِهِمْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دیہات والوں (بدوؤں) کی زکوٰۃ و صدقات ان کے پانی کے گھاٹوں پر اور ان کے صحنوں (یعنی ان کی رہائش گاہوں) میں وصول کیے جائیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن ابی بکر سے عبدالملک بن محمد بن ابی بکر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبداللہ بن صالح منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن ابی بکر سے عبدالملک بن محمد بن ابی بکر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبداللہ بن صالح منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامِ بْنِ أَبِي الدُّمَيْكِ الْمُسْتَمْلِيُّ قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَبٌّ فَلَمْ يَأْكُلْهُ I " ، قَالَتْ عَائِشَةُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَلَا نُطْعِمُهُ الْمَسَاكِينَ ؟ قَالَ : لَا تُطْعِمُوهُمْ مَا لَا تَأْكُلُونَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک گوہ (ضب) تحفے میں پیش کی گئی تو آپ ﷺ نے اسے نہیں کھایا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم یہ مسکینوں کو نہ کھلا دیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو چیز تم خود نہیں کھاتے وہ انہیں بھی نہ کھلاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن ابی سلیمان سے حماد بن سلمہ اور سفیان ثوری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن ابی سلیمان سے حماد بن سلمہ اور سفیان ثوری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ - سَبَلَانُ - قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ ، عَنْ هِلَالٍ الْوَزَّانِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِحَسَّانٍ : اهْجُ الْمُشْرِكِينَ ، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِلَالٍ الْوَزَّانِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبَلَانُ وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ : عَنْ سَبَلَانَ I " .

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا حسان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”مشرکوں کی ہجو کرو (ان کا جواب دو)۔“ اور دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ» ”اے اللہ! روح القدس (جبریل علیہ السلام) کے ذریعے سے اس کی تائید فرما۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہلال وزان سے اسماعیل بن مجالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابراہیم بن زیاد سبلان منفرد ہیں۔ اور اسے علی بن مدینی رحمہ اللہ نے سبلان سے روایت کیا ہے۔“

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِيُّ قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْعِجْلِيُّ قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ الْحَاجَةَ لَمْ يَرْفَعْ ثَوْبَهُ حَتَّى يَدْنُوَ مِنَ الْأَرْضِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحُسَيْنُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْعِجْلِيُّ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحُسَيْنُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْعِجْلِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب قضائے حاجت کا ارادہ فرماتے تو اپنا کپڑا اس وقت تک نہ اٹھاتے جب تک زمین کے قریب نہ ہو جاتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اور اس میں حسین بن عبیداللہ عجلی منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اور اس میں حسین بن عبیداللہ عجلی منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ صَالِحٍ الْهَرَوِيُّ قَالَ : نَا عَبَّادٌ الْعَوَّامُ ، عَنْ جَمِيلِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا ، عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا ، وَأَبْغِضْ بَغِيضَكَ هَوْنًا مَا ، عَسَى أَنْ يَكُونَ حَبِيبَكَ يَوْمًا مَا .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے دوست سے محبت میں اعتدال رکھو، ہو سکتا ہے کسی دن وہ تمہارا دشمن بن جائے، اور اپنے دشمن سے عداوت میں بھی اعتدال رکھو، ہو سکتا ہے کسی دن وہ تمہارا دوست بن جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عباد بن عوام منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عباد بن عوام منفرد ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْفِهْرِيُّ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوْنًا مَا ، عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا ، وَأَبْغِضْ بَغِيضَكَ هَوْنًا مَا ، عَسَى أَنْ يَكُونَ حَبِيبَكَ يَوْمًا مَا .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْفِهْرِيُّ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْفِهْرِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے دوست سے محبت میں اعتدال رکھو، ہو سکتا ہے کسی دن وہ تمہارا دشمن بن جائے، اور اپنے دشمن سے عداوت میں بھی اعتدال رکھو، ہو سکتا ہے کسی دن وہ تمہارا دوست بن جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں محمد بن کثیر فہری منفرد ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں محمد بن کثیر فہری منفرد ہیں۔“
…