المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5103
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ آذِينٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ الْإِيمَانَ كُلَّهُ حَتَّى يَتْرُكَ الْكَذِبَ فِي الْمُزَاحَةِ ، وَالْمِرَاءِ ، وَإِنْ كَانَ صَادِقًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَكْحُولٍ إِلَّا مَنْصُورُ بْنُ آذِينٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی بندہ اس وقت تک مکمل ایمان والا نہیں ہوتا جب تک وہ ہنسی مذاق میں جھوٹ بولنا اور جھگڑنا نہ چھوڑ دے، خواہ وہ سچا ہی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مکحول سے منصور بن آذین کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبدالعزیز بن ابی سلمہ منفرد ہیں۔“