المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5089
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ ، قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " ابْتَاعَ عِيرًا قَدِمَتْ ، فَرَبِحَ فِيهَا أَوَاقٍ مِنْ ذَهَبٍ فَتَصَدَّقَ بِهَا عَلَى أَرَامِلِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ I " ، وَقَالَ : لَا أَشْتَرِي شَيْئًا لَيْسَ عِنْدِي ثَمَنُهُ .
I " لَمْ يُجَوِّدْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَرِيكٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَعَمْرُو بْنُ عَوْنٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آنے والا تجارتی قافلہ (اس کا مال) خرید لیا، تو اس میں آپ ﷺ کو کئی اوقیہ سونا نفع ہوا، آپ ﷺ نے وہ بنو عبدالمطلب کی بیوہ عورتوں پر صدقہ کر دیا، اور فرمایا: ”میں کوئی ایسی چیز نہیں خریدوں گا جس کی قیمت میرے پاس موجود نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شریک سے عمدہ طریقے سے سعید بن سلیمان اور عمرو بن عون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“