❮
❯
حدیث نمبر: 5087
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : طَهِّرُوا هَذِهِ الْأَجْسَادَ طَهَّرَكُمُ اللهُ ، فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يَبِيتُ طَاهِرًا إِلَّا بَاتَ مَعَهُ فِي شِعَارِهِ مَلَكٌ ، لَا يَنْقَلِبُ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا قَالَ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ إِلَّا الْعَبَّاسُ بْنُ عُتْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ I " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ان جسموں کو پاک رکھو، اللہ تمہیں پاک کرے۔ جو بندہ بھی پاکیزگی کی حالت میں رات گزارتا ہے، اس کے ساتھ اس کے اندرونی لباس (بدن سے لگے کپڑے) میں ایک فرشتہ رات گزارتا ہے۔ رات کی جس گھڑی بھی وہ کروٹ بدلتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعَبْدِكَ فَإِنَّهُ بَاتَ طَاهِرًا» ”اے اللہ! اپنے اس بندے کو بخش دے، کیونکہ اس نے پاکیزگی کی حالت میں رات گزاری ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء بن ابی رباح سے عباس بن عتبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں اسماعیل بن عیاش منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5087
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وإسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 128»»