المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5099
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، قَالَ : نَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " يَأْمُرُ بِالْبَاءَةِ ، وَيَنْهَى عَنِ التَّبَتُّلِ نَهْيًا شَدِيدًا I " ، وَيَقُولُ : تَزَوَّجُوا الْوَدُودَ الْوَلُودَ ، فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأَنْبِيَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَفْصٍ ابْنِ أَخِي أَنَسٍ ، إِلَّا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نکاح کا حکم دیتے تھے اور ترکِ نکاح (تبتل) سے سختی کے ساتھ منع فرماتے تھے، اور فرماتے: ”ایسی عورتوں سے نکاح کرو جو محبت کرنے والی اور زیادہ بچے جننے والی ہوں، کیونکہ میں قیامت کے دن تمہاری کثرت کی بنا پر دیگر انبیاء پر فخر کروں گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے بھتیجے حفص سے خلف بن خلیفہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“