المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5086
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا أَبُو مَرْيَمَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قِيلَ يَا رَسُولَ اللهِ ، بِأَيِّ شَيْءٍ تَعْرِفُ أُمَّتَكَ ؟ قَالَ : غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ أَثَرِ الطُّهُورِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو مَرْيَمَ ، وَابْنُ فُضَيْلٍ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ فُضَيْلٍ إِلَّا السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ اپنی امت کو کس چیز سے پہچانیں گے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وضو کے اثر سے ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں روشن اور چمکدار ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے ابو مریم اور ابن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن فضیل سے سری بن عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“