المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5117
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُسْتَمْلِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ - سَبَلَانُ - قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ ، عَنْ هِلَالٍ الْوَزَّانِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِحَسَّانٍ : اهْجُ الْمُشْرِكِينَ ، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِلَالٍ الْوَزَّانِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبَلَانُ وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ : عَنْ سَبَلَانَ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا حسان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”مشرکوں کی ہجو کرو (ان کا جواب دو)۔“ اور دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ» ”اے اللہ! روح القدس (جبریل علیہ السلام) کے ذریعے سے اس کی تائید فرما۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہلال وزان سے اسماعیل بن مجالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابراہیم بن زیاد سبلان منفرد ہیں۔ اور اسے علی بن مدینی رحمہ اللہ نے سبلان سے روایت کیا ہے۔“