المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5108
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ لَيُبَلِّغُ الْعَبْدَ الدَّرَجَةَ ، فَيَقُولُ : يَا رَبِّ ، أَنَّى لِي هَذِهِ الدَّرَجَةُ ؟ فَيَقُولُ : بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ [ لَكَ ] .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بندے کو (جنت میں) ایک بلند درجہ عطا فرماتا ہے تو وہ عرض کرتا ہے: ”اے میرے رب! مجھے یہ درجہ کہاں سے ملا؟“ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”تیری اولاد کے تیرے لیے استغفار کرنے کی وجہ سے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“