المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ زُبَيْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ : خَرَجَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا سَابِعُ سَبْعَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ ، فَقَالَ : أَلَا هَلْ تَسْمَعُونَ ؟ I " ثَلَاثَ مِرَارٍ I " إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أَئِمَّةٌ أَوْ أُمَرَاءُ فَمَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ ، [ وَأَعَانَهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ ، فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ ، وَأَنَا مِنْهُ بَرِيءٌ ، وَمَنْ لَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهِمْ ، وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ ] ، وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى ظُلْمِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ ، وَسَيَلْقَانِي فَيَكُونُ مَعِي .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُبَيْدٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ I " .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت میں قریش کے سات آدمیوں میں ساتواں تھا، تو آپ ﷺ نے تین بار فرمایا: ”سنو! کیا تم سن رہے ہو؟ عنقریب تم پر ایسے حکمران یا امیر مسلط ہوں گے، تو جو شخص ان کے پاس جائے، ان کے جھوٹ میں ان کی تصدیق کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے، تو وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں، اور میں اس سے بری ہوں۔ اور جو ان کے پاس نہ جائے، ان کے جھوٹ میں ان کی تصدیق نہ کرے اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کرے، تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ (حوضِ کوثر پر) مجھ سے ملے گا اور میرے ساتھ ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زبید سے محمد بن طلحہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“