المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5088
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ ، وَيُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ ، وَأَيُّكُمْ مِثْلُهُ ؟ كَانَ أَمْلَكَكُمْ لِأَرَبِهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں اپنی ازواج سے بدن لگا لیتے تھے اور روزے کی حالت میں بوسہ بھی لے لیتے تھے، اور تم میں سے کون آپ ﷺ جیسا ہے؟ آپ ﷺ تم سب سے زیادہ اپنی خواہش پر قابو رکھنے والے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد سے محمد بن طلحہ اور محمد بن ابان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“