المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 5104
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا قَطَرِيٌّ الْخَشَّابُ ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الرَّجُلَ لَيُوضَعُ طَعَامُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَمَا يُرْفَعُ حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ . فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، بِمَ ذَاكَ ؟ قَالَ : I " يَقُولُ : بِسْمِ اللهِ إِذَا وُضِعَ ، وَالْحَمْدُ لِلهِ إِذَا رُفِعَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک آدمی کے سامنے کھانا رکھا جاتا ہے، پھر وہ اٹھایا نہیں جاتا مگر اس سے پہلے اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کیسے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب کھانا رکھا جائے تو وہ «بِسْمِ اللهِ» کہتا ہے اور جب اٹھایا جائے تو «الْحَمْدُ لِلهِ» کہتا ہے۔“