❮
❯
حدیث نمبر: 5105
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ قَالَ : نَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا قَطَرِيٌّ الْخَشَّابُ ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا كَانَ آخِرُ الزَّمَانِ صَارَتْ أُمَّتِي ثَلَاثَ فِرَقٍ : فِرْقَةٌ يَعْبُدُونَ [ اللهَ ] خَالِصًا ، وَفِرْقَةٌ يَعْبُدُونَ اللهَ رِيَاءً ، وَفِرْقَةٌ يَعْبُدُونَ اللهَ يَسْتَأْكِلُونَ بِهِ النَّاسَ ، فَإِذَا جَمَعَهُمُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، قَالَ لِلَّذِي يَسْتَأْكِلُ النَّاسَ : بِعِزَّتِي وَجَلَالِي ، وَمَا أَرَدْتَ بِعِبَادَتِي ؟ قَالَ : وَعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ أَسْتَأْكِلُ بِهِ النَّاسَ . قَالَ : لَمْ يَنْفَعْكَ مَا جَمَعْتَ شَيْئًا تَلْجَأُ إِلَيْهِ ، انْطَلِقُوا بِهِ إِلَى النَّارِ ، ثُمَّ قَالَ لِلَّذِي كَانَ يَعْبُدُهُ رِيَاءً : بِعِزَّتِي وَجَلَالِي مَا أَرَدْتَ بِعِبَادَتِي ؟ قَالَ : بِعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ رِيَاءَ النَّاسِ . قَالَ : لَمْ يَصْعَدْ إِلَيَّ مِنْهُ شَيْءٌ ، انْطَلِقُوا بِهِ إِلَى النَّارِ ، ثُمَّ يَقُولُ لِلَّذِي كَانَ يَعْبُدُهُ خَالِصًا : بِعِزَّتِي وَجَلَالِي مَا أَرَدْتَ بِعِبَادَتِي ؟ قَالَ : بِعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ أَنْتَ أَعْلَمُ بِذَلِكَ مِنِّي أَرَدْتُ بِهِ ذِكْرَكَ وَوَجْهَكَ . قَالَ : صَدَقَ عَبْدِي ، انْطَلِقُوا بِهِ إِلَى الْجَنَّةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ إِلَّا قَطَرِيٌّ الْخَشَّابُ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ I " .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب آخری زمانہ ہوگا تو میری امت تین گروہوں میں بٹ جائے گی: ایک گروہ خالص اللہ کی عبادت کرے گا، دوسرا گروہ دکھاوے کے لیے اللہ کی عبادت کرے گا، اور تیسرا گروہ اللہ کی عبادت کے ذریعے لوگوں سے کمائے گا اور کھائے گا۔ پھر جب اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انہیں جمع فرمائے گا تو لوگوں سے کھانے کمانے والے سے فرمائے گا: ”میری عزت اور میرے جلال کی قسم! تو نے میری عبادت سے کیا ارادہ کیا تھا؟“ وہ عرض کرے گا: ”تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم! میں اس کے ذریعے لوگوں سے کھاتا کماتا تھا۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”جو کچھ تو نے جمع کیا وہ تجھے کوئی فائدہ نہ دے گا اور تیرے پاس پناہ لینے کی کوئی چیز نہیں، اسے آگ کی طرف لے جاؤ۔“ پھر اس شخص سے فرمائے گا جو دکھاوے کے لیے عبادت کرتا تھا: ”میری عزت اور میرے جلال کی قسم! تو نے میری عبادت سے کیا ارادہ کیا تھا؟“ وہ عرض کرے گا: ”تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم! لوگوں کو دکھانا مقصود تھا۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”اس کا کوئی عمل میری طرف بلند نہیں ہوا، اسے آگ کی طرف لے جاؤ۔“ پھر اس شخص سے فرمائے گا جو خالص عبادت کرتا تھا: ”میری عزت اور میرے جلال کی قسم! تو نے میری عبادت سے کیا ارادہ کیا تھا؟“ وہ عرض کرے گا: ”تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم! تو مجھ سے بہتر جانتا ہے، میں نے اس سے تیرا ذکر اور تیری رضا چاہی تھی۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”میرے بندے نے سچ کہا، اسے جنت کی طرف لے جاؤ۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو عبد الوارث سے قطری خشاب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان دونوں کی روایت میں عبید بن اسحاق عطار منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 5105
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف عبيد بن إسحاق العطار
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه عبيد بن إسحاق العطار وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 222»»
«قال الهيثمي: فيه عبيد بن إسحاق العطار وقد ضعفه الجمهور ورضيه أبو حاتم الرازي ووثقه ابن حبان وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 351»»