کتب حدیث › فضائل الصحابة › ابواب › باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کا بیان۔
❮
❯
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الدُّولَابِيُّ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَغْضَبُ إِذَا قِيلَ: إِنَّهُ هَاجَرَ قَبْلَ عُمَرَ ، قَالَ: قَدِمْتُ أَنَا وَعُمَرُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، فَوَجَدْنَاهُ قَائِلًا، فَرَجَعْنَا إِلَى الْمَنْزِلِ، فَبَعَثَنِي عُمَرُ فَقَالَ: اذْهَبْ فَانْظُرْ هَلِ اسْتَيْقَظَ؟ فَأَتَيْتُهُ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَبَايَعْتُهُ، ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَى عُمَرَ فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّهُ قَدِ اسْتَيْقَظَ، فَانْطَلَقْنَا إِلَيْهِ، فَهَرْوَلَ هَرْوَلَةً حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهِ عُمَرُ ، فَبَايَعَهُ ثُمَّ بَايَعْتُهُ، فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَغْضَبُ إِذَا قِيلَ إِنَّهُ هَاجَرَ قَبْلَ أَبِيهِ.
ترجمہ
ابوعثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو اس بات پر غصہ ہوتے ہوئے سنا جب یہ کہا جاتا کہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پہلے ہجرت کی ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”میں اور (سیدنا) عمر (رضی اللہ عنہ) مدینہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ہم نے آپ ﷺ کو «قائلا» (دوپہر کے وقت آرام کرتے ہوئے) پایا، چنانچہ ہم اپنی قیام گاہ کی طرف لوٹ آئے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے بھیجا اور فرمایا: ”جاؤ دیکھو، کیا آپ ﷺ بیدار ہو گئے ہیں؟“ پس میں آپ ﷺ کے پاس آیا، آپ کی خدمت میں داخل ہوا اور آپ کی بیعت کی۔ پھر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور انہیں بتایا کہ آپ ﷺ بیدار ہو چکے ہیں۔ چنانچہ ہم آپ ﷺ کی طرف چل پڑے تو وہ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) اس قدر تیزی سے دوڑے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے پاس پہنچ کر آپ کی بیعت کی، پھر میں نے (دوبارہ) بیعت کی۔“
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اس بات پر غصہ ہوتے تھے جب یہ کہا جاتا کہ انہوں نے اپنے والد سے پہلے ہجرت کی ہے۔
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 367
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح وأبو عثمان هو النهدي . . »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3703»
«صحيح بخاري: 255/7»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُكَيْرٍ النَّاقِدُ ، قَثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ يَقُولُ: مَا زِلْنَا أَعِزَّةً مُنْذُ أَسْلَمَ عُمَرُ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: ”جب سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسلام لائے ہیں، ہم مسلسل صاحبِ عزت رہے ہیں۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 368
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . وأخرجه البخاري (٧ : ٤١ ، ١٧٧) والطبراني (٩ : ١٨٢) كلاهما من طريق اسماعيل . . »
«صحيح بخاري: 7/ 177، 41؛ المعجم الكبير للطبراني: 182/9»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ يَقُولُ: وَاللَّهِ، لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنَّ عُمَرَ لَمُوثِقِي، وَأُخْتُهُ عَلَى الْإِسْلَامِ قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ عُمَرُ ، وَلَوْ أَنَّ أُحُدًا ارْفَضَّ لِلَّذِي صَنَعْتُمْ بِابْنِ عَفَّانَ لَكَانَ قَدْ.
ترجمہ
سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نے خود کو اس حال میں دیکھا ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے اور اپنی بہن کو اسلام قبول کرنے کی وجہ سے جکڑ رکھا تھا، اور یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے سے پہلے کی بات ہے۔ اور اگر احد پہاڑ اس سلوک کی وجہ سے پاش پاش ہو کر گر جاتا جو تم نے سیدنا ابن عفان رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا ہے، تو یقیناً وہ اسی کے لائق تھا۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 369
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . وأخرجه البخاري (٧ : ١٧٦) بلفظ لكان محقوقا أن يرفض و (٧ : ١٧٨) و (١٢ : ٣١٥) بلفظ ولو انقض أحد مما فعلتم بعثمان لكان محقوقا أن ينقض ومثله عند ابن شبة (٢ : ل ٣٧٧) وابن سعد (٣ : ٧٩) من طريق اسماعيل وأخرجه البيهقي في الدلائل (١ : ٤٢٢) من طريق سفيان . . »
«صحيح بخاري: 176/7؛ الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 79/3»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: فَلَمَّا قَدِمَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ ، وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ ، عَلَى قُرَيْشٍ وَلَمْ يُدْرِكُوا مَا طَلَبُوا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَدَّهُمُ النَّجَاشِيُّ بِمَا يَكْرَهُونَ، أَسْلَمَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، وَكَانَ رَجُلًا ذَا شَكِيمَةٍ، لَا يُرَامُ مَا وَرَاءَ ظَهْرِهِ، امْتَنَعَ بِهِ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِحَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، حَتَّى غَزَا قُرَيْشًا، فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يَقُولُ: مَا كُنَّا نَقْدِرُ عَلَى أَنْ نُصَلِّيَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ حَتَّى أَسْلَمَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَلَمَّا أَسْلَمَ قَاتَلَ قُرَيْشًا حَتَّى صَلَّى عِنْدَ الْكَعْبَةِ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ، وَكَانَ إِسْلَامُ عُمَرَ بَعْدَ خُرُوجِ مَنْ خَرَجَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ.
ترجمہ
محمد بن اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عبد اللہ بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ قریش کے پاس واپس پہنچے اور وہ اپنی اس مراد کو نہ پا سکے جس کی انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کے متعلق طلب کی تھی، بلکہ نجاشی نے انہیں ناپسندیدہ جواب دے کر لوٹا دیا، تو اسی دوران سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اسلام لے آئے؛ وہ ایک انتہائی با رعب اور صاحبِ عزیمت شخص تھے جن کے ہوتے ہوئے (مسلمانوں کے خلاف) کسی نقصان کا ارادہ کرنا ممکن نہ تھا۔
ان کے اور سیدنا حمزہ بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کے ذریعے رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کو تحفظ و قوت ملی یہاں تک کہ انہوں نے قریش کا مقابلہ کیا۔ چنانچہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”ہم کعبہ کے پاس نماز پڑھنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے یہاں تک کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اسلام لے آئے، پھر جب وہ اسلام لائے تو انہوں نے قریش سے مقابلہ کیا یہاں تک کہ انہوں نے بیت اللہ کے پاس نماز ادا کی اور ہم نے بھی ان کے ساتھ مل کر نماز پڑھی۔“
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام لانا رسول اللہ ﷺ کے ان صحابہ کے نکل جانے کے بعد ہوا تھا جو سرزمینِ حبشہ کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 370
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: ضعيف لانقطاعه . . »
«ذكره الهيثمي في مجمع الزوائد: 63/9؛ والقرطبي في تفسيره: 43/8»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَمَّنْ لَا يُتَّهَمُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ بِنْتِ أَبِي حَثْمَةَ قَالَتْ: وَاللَّهِ، إِنَّهُ لَنَرْتَحِلُ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ وَقَدْ ذَهَبَ عَامِرٌ فِي بَعْضِ حَاجَتِنَا، إِذْ أَقْبَلَ عُمَرُ حَتَّى وَقَفَ عَلَيَّ وَهُوَ عَلَى شِرْكِهِ، قَالَتْ: وَكُنَّا نَلْقَى مِنْهُ الْبَلَاءَ أَذًى لَنَا وَشَرًّا عَلَيْنَا، فَقَالَتْ: فَقَالَ: إِنَّهُ لَانْطِلَاقٌ يَا أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَتْ: قُلْتُ: نَعَمْ، وَاللَّهِ لَنَخْرُجَنَّ فِي أَرْضِ اللَّهِ، آذَيْتُمُونَا وَقَهَرْتُمُونَا، حَتَّى يَجْعَلَ اللَّهُ لَنَا مَخْرَجًا، قَالَتْ: فَقَالَ: صَحِبَكُمُ اللَّهُ، وَرَأَيْتُ لَهُ رِقَّةً لَمْ أَكُنْ أَرَاهَا، ثُمَّ انْصَرَفَ وَقَدْ أَحْزَنَهُ فِيمَا أَرَى خُرُوجُنَا، قَالَتْ: فَجَاءَ عَامِرٌ مِنْ حَاجَتِنَا تِلْكَ فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ، لَوْ رَأَيْتَ عُمَرَ آنِفًا وَرِقَّتَهُ وَحُزْنَهُ عَلَيْنَا، قَالَ: أَطَمِعْتِ فِي إِسْلَامِهِ؟ قَالَتْ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: لَا يُسْلِمُ الَّذِي رَأَيْتِ حَتَّى يُسْلِمَ حِمَارُ الْخَطَّابِ، قَالَتْ: يَأْسًا لِمَا كَانَ يَرَى مِنْ غِلْظَتِهِ وَقَسْوَتِهِ عَنِ الْإِسْلَامِ.
ترجمہ
سیدہ ام عبداللہ بنت ابی حثمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! ہم حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کی تیاری کر رہے تھے اور سیدنا عامر رضی اللہ عنہ ہماری کسی ضرورت کے لیے باہر گئے ہوئے تھے، کہ اسی اثنا میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور میرے پاس آ کر کھڑے ہو گئے، جبکہ وہ ابھی اپنے شرک پر ہی قائم تھے۔“
انہوں نے فرمایا: ”ہمیں ان کی طرف سے سخت آزمائش اور اذیت و شر کا سامنا کرنا پڑتا تھا، پس انہوں نے مجھ سے کہا: ’اے ام عبداللہ! کیا اب واقعی روانگی ہے؟‘ میں نے کہا: ’ہاں! اللہ کی قسم، ہم اللہ کی زمین میں ضرور نکل جائیں گے، تم لوگوں نے ہمیں بڑی اذیت دی اور ہم پر بہت ظلم کیا، یہاں تک کہ اب اللہ ہمارے لیے نکلنے کی کوئی راہ پیدا کر دے۔‘“
فرماتی ہیں: ”تب انہوں نے کہا: «صَحِبَكُمُ اللَّهُ» ”اللہ تمہارا حامی و ناصر ہو“، اور میں نے ان میں ایسی رقت و نرمی دیکھی جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، پھر وہ مڑے اور چلے گئے اور میرے خیال کے مطابق ہماری روانگی نے انہیں غمگین کر دیا تھا۔“
فرماتی ہیں: ”چنانچہ سیدنا عامر رضی اللہ عنہ اپنی اس ضرورت سے فارغ ہو کر آئے تو میں نے ان سے کہا: اے ابو عبداللہ! کاش آپ ابھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی حالت اور ان کی ہم پر رقت اور غم کو دیکھتے۔ انہوں نے کہا: کیا تمہیں ان کے اسلام لانے کی کوئی امید ہو گئی ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔ انہوں نے کہا: جس شخص کو تم نے دیکھا ہے وہ اس وقت تک اسلام نہیں لائے گا جب تک خطاب کا گدھا اسلام نہ لے آئے۔“
فرماتی ہیں: ”یہ سیدنا عامر رضی اللہ عنہ کی مایوسی اس سختی اور سنگ دلی کی وجہ سے تھی جو وہ اسلام کے معاملے میں ان کی طرف سے دیکھا کرتے تھے۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 371
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن, (۳۷۱) منقطع
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: (أ) اسناده حسن . وشيخ ابن اسحاق الذي لا يتهم هو عبدالرحمن بن عبدالحارث بن عبدالله بن عياش ( صدوق ) كما في سيرة ابن هشام ( ۱ : ٣٤٣ ) .
(۳۷۱) (ب) منقطع ، وهو بهذا السياق في سيرة ابن هشام ( ۱ : ٣٤٣ ) . وأخرج ابن سعد نحوه ( ٣ : ٢٦٧ ) عن القاسم ابن عثمان البصري عن أنس والقاسم ضعيف . . »
«دلائل النبوة لابي نعيم: 9/2
الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 267/3»
وَكَانَ إِسْلَامُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِيمَا بَلَغَنِي أَنَّ أُخْتَهُ فَاطِمَةَ بِنْتَ الْخَطَّابِ، وَكَانَتْ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، كَانَتْ قَدْ أَسْلَمَتْ وَأَسْلَمَ زَوْجُهَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ مَعَهَا، وَهُمْ يَسْتَخْفُونَ بِإِسْلَامِهِمْ مِنْ عُمَرَ ، وَكَانَ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّحَّامُ رَجُلًا مِنْ قَوْمِهِ مِنْ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ قَدْ أَسْلَمَ، وَكَانَ أَيْضًا يَسْتَخْفِي بِإِسْلَامِهِ فَرَقًا مِنْ قَوْمِهِ، وَكَانَ خَبَّابُ بْنُ الْأَرَتِّ يَخْتَلِفُ إِلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ الْخَطَّابِ يُقْرِئُهَا الْقُرْآنَ، فَخَرَجَ عُمَرُ يَوْمًا مُتَوَشِّحًا سَيْفَهُ يُرِيدُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَهْطًا مِنْ أَصْحَابِهِ، فَذُكِرَ لَهُ أَنَّهُمْ قَدِ اجْتَمَعُوا فِي بَيْتٍ عِنْدَ الصَّفَا وَهُمْ قَرِيبٌ مِنْ أَرْبَعِينَ مِنْ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ، وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمُّهُ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، وَأَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ بْنُ أَبِي قُحَافَةَ ، فِي رِجَالٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ مِمَّنْ كَانَ أَقَامَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ، وَلَمْ يَخْرُجْ فِيمَنْ خَرَجَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَلَقِيَهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ لَهُ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ قَالَ: أُرِيدُ مُحَمَّدًا، هَذَا الصَّابِئُ الَّذِي قَدْ فَرَّقَ أَمْرَ قُرَيْشٍ، وَسَفَّهَ أَحْلَامَهَا، وَعَابَ دِينَهَا، وَسَبَّ آلِهَتَهَا، فَأَقْتُلُهُ، فَقَالَ لَهُ نُعَيْمٌ: وَاللَّهِ، لَقَدْ غَرَّتْكَ نَفْسُكَ مِنْ نَفْسِكَ يَا عُمَرُ ، أَتَرَى بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ تَارِكِيكَ تَمْشِي عَلَى الْأَرْضِ وَقَدْ قَتَلْتَ مُحَمَّدًا؟ أَفَلَا تَرْجِعُ إِلَى أَهْلِ بَيْتِكَ فَتُقِيمَ أَمْرَهُمْ؟ قَالَ: وَأَيُّ أَهْلِ بَيْتِي؟ قَالَ: خَتَنُكَ وَابْنُ عَمِّكَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ ، وَأُخْتُكَ فَاطِمَةُ بِنْتُ الْخَطَّابِ، فَقَدْ أَسْلَمَا وَتَابَعَا مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى دِينِهِ، فَعَلَيْكَ بِهِمَا، فَرَجَعَ عُمَرُ عَامِدًا لِخَتَنِهِ وَأُخْتِهِ، وَعِنْدَهُمَا خَبَّابُ بْنُ الْأَرَتِّ مَعَهُ صَحِيفَةٌ فِيهَا طَهَ يُقْرِئُهُمَا إِيَّاهَا، فَلَمَّا سَمِعُوا حَسَّ عُمَرَ تَغَيَّبَ خَبَّابُ بْنُ الْأَرَتِّ فِي مَخْدَعٍ لِعُمَرَ أَوْ فِي بَعْضِ الْبَيْتِ، وَأَخَذَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ الْخَطَّابِ الصَّحِيفَةَ فَجَعَلَتْهَا تَحْتَ فَخِذِهَا، وَقَدْ سَمِعَ عُمَرُ حِينَ دَنَا مِنَ الْبَيْتِ قِرَاءَتَهُ عَلَيْهِمَا، فَلَمَّا دَخَلَ قَالَ: مَا هَذِهِ الْهَيْنَمَةُ الَّتِي سَمِعْتُهَا؟ قَالَا: مَا سَمِعْتَ شَيْئًا، قَالَ: بَلَى وَاللَّهِ لَقَدْ أُخْبِرْتُ عَمَّا تَابَعْتُمَا مُحَمَّدًا عَلَى دِينِهِ، وَبَطَشَ بِخَتَنِهِ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ، وَقَامَتْ إِلَيْهِ فَاطِمَةُ أُخْتُهُ لِتَكُفَّهُ عَنْ زَوْجِهَا، فَضَرَبَهَا فَشَجَّهَا، فَلَمَّا فَعَلَ ذَلِكَ قَالَتْ لَهُ أُخْتُهُ وَخَتَنُهُ: نَعَمْ، قَدْ أَسْلَمْنَا وَآمَنَّا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، فَاصْنَعْ مَا بَدَا لَكَ. وَلَمَّا رَأَى عُمَرُ مَا بِأُخْتِهِ مِنَ الدَّمِ نَدِمَ عَلَى مَا صَنَعَ فَارْعَوَى وَقَالَ لِأُخْتِهِ: أَعْطِينِي هَذِهِ الصَّحِيفَةَ الَّتِي سَمِعْتُكُمْ تُقْرَآنِ آنِفًا أَنْظُرْ مَا هَذَا الَّذِي جَاءَ بِهِ مُحَمَّدٌ؟ وَكَانَ عُمَرُ كَاتِبًا، فَلَمَّا قَالَ ذَلِكَ قَالَتْ لَهُ أُخْتُهُ: إِنَّا نَخْشَاكَ عَلَيْهَا، قَالَ: لَا تَخَافِي، وَحَلَفَ لَهَا بِآلِهَتِهِ لَيَرُدَّنَّهَا إِلَيْهَا إِذَا قَرَأَهَا، فَلَمَّا قَالَ لَهَا ذَلِكَ طَمِعَتْ فِي إِسْلَامِهِ، فَقَالَتْ لَهُ: يَا أَخِي، إِنَّكَ نَجِسٌ عَلَى شِرْكِكَ، وَإِنَّهُ لَا يَمَسُّهَا إِلَّا الطَّاهِرُ، فَقَامَ عُمَرُ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ أَعْطَتْهُ الصَّحِيفَةَ، وَفِيهَا طَهَ، فَقَرَأَهَا، فَلَمَّا قَرَأَ صَدْرًا مِنْهَا قَالَ: مَا أَحْسَنَ هَذَا الْكَلَامَ وَأَكْرَمَهُ فَلَمَّا سَمِعَ خَبَّابٌ ذَلِكَ خَرَجَ إِلَيْهِ فَقَالَ لَهُ: يَا عُمَرُ ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدْ خَصَّكَ بِدَعْوَةِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنِّي سَمِعْتُهُ وَهُوَ يَقُولُ: "اللَّهُمَّ أَيِّدِ الْإِسْلَامَ بِأَبِي الْحَكَمِ بْنِ هِشَامٍ أَوْ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ" ، فَاللَّهَ اللَّهَ يَا عُمَرُ ، فَقَالَ لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ: فَادْلُلَّنِي عَلَيْهِ يَا خَبَّابُ حَتَّى آتِيَهُ فَأُسْلِمَ، فَقَالَ لَهُ خَبَّابٌ: هُوَ فِي بَيْتٍ عِنْدَ الصَّفَا، مَعَهُ فِئَةٌ، يَعْنِي مِنْ أَصْحَابِهِ، فَأَخَذَ عُمَرُ سَيْفَهُ فَتَوَشَّحَهُ، ثُمَّ عَمَدَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ فَضَرَبَ عَلَيْهِمُ الْبَابَ، فَرَآهُ مُتَوَشِّحًا السَّيْفَ، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فَزِعٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مُتَوَشِّحًا السَّيْفَ، فَقَالَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ: فَائْذَنْ لَهُ، فَإِنْ كَانَ يُرِيدُ خَيْرًا بَذَلْنَا لَهُ، وَإِنْ كَانَ يُرِيدُ شَرًّا قَتَلْنَاهُ بِسَيْفِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "ائْذَنْ لَهُ" ، فَأَذِنَ لَهُ الرَّجُلُ وَنَهَضَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى لَقِيَهُ فِي الْحُجْرَةِ، فَأَخَذَ بِحُجْزَتِهِ أَوْ بِجُمْعِ رِدَائِهِ، ثُمَّ جَبَذَهُ جَبْذَةً شَدِيدَةً وَقَالَ: "مَا جَاءَ بِكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟ وَاللَّهِ مَا أَرَى أَنْ تَنْتَهِيَ حَتَّى يُنْزِلَ اللَّهُ بِكَ قَارِعَةً" ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جِئْتُكَ أُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَبِمَا جِئْتَ بِهِ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ، قَالَ: فَكَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَكْبِيرَةً عَرَفَ أَهْلُ الْبَيْتِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ عُمَرَ قَدْ أَسْلَمَ، فَتَفَرَّقَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَانِهِمْ ذَلِكَ وَقَدْ عَزُّوا فِي أَنْفُسِهِمْ حِينَ أَسْلَمَ عُمَرُ مَعَ إِسْلَامِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، وَعَرَفُوا أَنَّهُمَا سَيَمْنَعَانِ رَسُولَ اللَّهِ، وَيَنْتَصِفُونَ بِهِمَا مِنْ عَدُوِّهِمْ. فَهَذَا حَدِيثُ الرُّوَاةِ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ عَنْ إِسْلَامِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ حِينَ أَسْلَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
ترجمہ
امام ابن اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کا واقعہ یوں ہوا کہ ان کی بہن سیدہ فاطمہ بنت خطاب رضی اللہ عنہا، جو سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، اسلام لا چکی تھیں اور ان کے شوہر سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بھی ان کے ساتھ مسلمان ہو چکے تھے، مگر وہ دونوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ڈر سے اپنا اسلام چھپائے ہوئے تھے۔ سیدنا نعیم بن عبداللہ النحام رضی اللہ عنہ، جو ان کی قوم بنو عدی بن کعب سے تعلق رکھتے تھے، وہ بھی اسلام لا چکے تھے اور اپنی قوم کے خوف سے اپنا اسلام مخفی رکھتے تھے۔ سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کثرت سے سیدہ فاطمہ بنت خطاب رضی اللہ عنہا کے ہاں آتے جاتے تھے تاکہ انہیں قرآن پڑھا سکیں۔ ایک دن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنی تلوار لٹکائے ہوئے رسول اللہ ﷺ اور ان کے صحابہ کی ایک جماعت کی تلاش میں نکلے، جن کے بارے میں انہیں معلوم ہوا تھا کہ وہ صفا کے پاس ایک گھر میں جمع ہیں، اور وہ مرد و خواتین ملا کر تقریباً چالیس افراد تھے۔ وہاں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ کے چچا سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ، سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوبکر صدیق بن ابی قحافہ رضی اللہ عنہ بھی مکہ میں مقیم رہنے والے دیگر مسلمان مردوں کے ساتھ موجود تھے جنہوں نے حبشہ کی طرف ہجرت نہیں کی تھی۔ راستے میں انہیں سیدنا نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ملے تو انہوں نے پوچھا: ”تمہارا ارادہ کہاں کا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میرا ارادہ (سیدنا) محمد (ﷺ) کی طرف جانے کا ہے، وہ بے دین جس نے قریش کے معاملے میں تفرقہ ڈال دیا ہے، ان کی عقلوں کو بے وقوف قرار دیا، ان کے دین پر عیب لگائے اور ان کے معبودوں کو برا بھلا کہا، اب میں اسے قتل کر دوں گا۔“ سیدنا نعیم رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”اے عمر! اللہ کی قسم، تمہارے نفس نے تمہیں دھوکے میں ڈال دیا ہے، کیا تم سمجھتے ہو کہ بنو عبدمناف تمہیں زمین پر چلتا پھرتا چھوڑ دیں گے جبکہ تم نے (سیدنا) محمد (ﷺ) کو قتل کیا ہوگا؟ تم اپنے گھر والوں کے پاس کیوں نہیں چلے جاتے اور ان کی خبر کیوں نہیں لیتے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”میرے کون سے گھر والے؟“ انہوں نے کہا: ”تمہارے بہنوئی اور چچا زاد بھائی سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ اور تمہاری بہن سیدہ فاطمہ بنت خطاب رضی اللہ عنہا؛ وہ دونوں مسلمان ہو چکے ہیں اور (سیدنا) محمد (ﷺ) کے دین کی پیروی کر لی ہے، لہٰذا تم ان کی فکر کرو۔“
یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنے بہنوئی اور بہن کی طرف لوٹ پڑے۔ اس وقت ان کے پاس سیدنا خباب بن ارت رضی اللہ عنہ موجود تھے جن کے پاس ایک صحیفہ تھا جس میں ﴿طہ﴾ لکھی تھی اور وہ انہیں پڑھا رہے تھے۔ جب انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی آہٹ سنی تو سیدنا خباب رضی اللہ عنہ گھر کے کسی اندرونی حصے میں چھپ گئے اور سیدہ فاطمہ بنت خطاب رضی اللہ عنہا نے صحیفہ اپنی ران کے نیچے چھپا لیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے گھر کے قریب پہنچتے ہی ان کی قرات سن لی تھی، چنانچہ داخل ہوتے ہی پوچھا: ”یہ دبی دبی آواز کیسی تھی جو میں نے سنی؟“ ان دونوں نے کہا: ”آپ نے کچھ نہیں سنا۔“ انہوں نے کہا: ”کیوں نہیں! اللہ کی قسم مجھے اطلاع مل چکی ہے کہ تم دونوں نے (سیدنا) محمد (ﷺ) کے دین کی پیروی کر لی ہے۔“ پھر انہوں نے اپنے بہنوئی سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو پکڑ لیا اور ان پر سختی کرنے لگے۔ ان کی بہن سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا انہیں اپنے شوہر سے دور کرنے کے لیے اٹھیں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں مارا جس سے ان کا سر زخمی ہو گیا۔ جب انہوں نے ایسا کیا تو ان کی بہن اور بہنوئی نے پکار کر کہا: ”ہاں! ہم اسلام لا چکے ہیں اور ہم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے ہیں، اب تم سے جو ہو سکتا ہے کر لو۔“ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی بہن کے جسم سے خون نکلتا دیکھا تو انہیں اپنے کیے پر ندامت ہوئی اور وہ ٹھنڈے پڑ گئے۔ انہوں نے اپنی بہن سے کہا: ”مجھے وہ صحیفہ دو جو تم ابھی پڑھ رہے تھے تاکہ میں دیکھوں کہ (سیدنا) محمد (ﷺ) کیا لائے ہیں؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔ جب انہوں نے یہ کہا تو ان کی بہن نے جواب دیا: ”ہمیں ڈر ہے کہ کہیں آپ اسے ضائع نہ کر دیں۔“ انہوں نے کہا: ”ڈرو مت“ اور اپنے معبودوں کی قسم کھا کر وعدہ کیا کہ پڑھنے کے بعد اسے واپس کر دیں گے۔ جب انہوں نے یہ بات کہی تو ان کی بہن کو ان کے اسلام لانے کی امید پیدا ہوئی، چنانچہ انہوں نے کہا: ”اے بھائی! آپ اپنے شرک کی وجہ سے ناپاک ہیں، اور اسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں۔“ تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اٹھے اور غسل کیا، پھر ان کی بہن نے انہیں وہ صحیفہ دے دیا جس میں ﴿طہ﴾ تھی۔ انہوں نے اسے پڑھنا شروع کیا، اور جب اس کا ابتدائی حصہ پڑھا تو پکار اٹھے: ”یہ کلام کتنا اچھا اور معزز ہے!“ جب سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے یہ سنا تو وہ باہر نکل آئے اور کہا: ”اے عمر! اللہ کی قسم مجھے امید ہے کہ اللہ نے تمہیں اپنے نبی ﷺ کی دعا کے لیے خاص فرما لیا ہے، کیونکہ میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: «اللَّهُمَّ أَيِّدِ الْإِسْلَامَ بِأَبِي الْحَكَمِ بْنِ هِشَامٍ أَوْ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ» ”اے اللہ! اسلام کو ابوجہل بن ہشام یا عمر بن خطاب کے ذریعے قوت عطا فرما۔“ لہٰذا اے عمر! اللہ سے ڈرو، اللہ سے ڈرو۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”اے خباب! مجھے ان (ﷺ) کا پتا بتاؤ تاکہ میں ان کے پاس جا کر اسلام قبول کر لوں۔“
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ آپ ﷺ صفا کے قریب ایک گھر میں اپنے صحابہ کی ایک جماعت کے ساتھ موجود ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی تلوار لی اور رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ کی طرف چل دیے۔ وہاں پہنچ کر دروازہ کھٹکھٹایا، ایک شخص نے دروازے کی جھری سے انہیں تلوار لٹکائے ہوئے دیکھا تو گھبرا کر رسول اللہ ﷺ کے پاس واپس آیا اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! یہ عمر بن خطاب ہے جو تلوار لٹکائے ہوئے آیا ہے۔“ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”انہیں اندر آنے دیں، اگر وہ خیر کے ارادے سے آئے ہیں تو ہم انہیں خیر ہی عطا کریں گے، اور اگر وہ برے ارادے سے آئے ہیں تو ہم ان کی اپنی تلوار ہی سے انہیں قتل کر دیں گے۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «ائْذَنْ لَهُ» ”انہیں اندر آنے دو۔“ اس شخص نے انہیں اندر آنے کی اجازت دی تو رسول اللہ ﷺ خود اٹھ کر ان کی طرف بڑھے اور حجرے میں ان سے ملے، آپ ﷺ نے ان کے کرتے کا دامن پکڑ کر انہیں زور سے جھٹکا دیا اور فرمایا: «مَا جَاءَ بِكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟ وَاللَّهِ مَا أَرَى أَنْ تَنْتَهِيَ حَتَّى يُنْزِلَ اللَّهُ بِكَ قَارِعَةً» ”اے خطاب کے بیٹے! تم یہاں کس لیے آئے ہو؟ اللہ کی قسم! میرا خیال ہے کہ تم اس وقت تک باز نہیں آؤ گے جب تک اللہ تم پر کوئی آفت نہ نازل کر دے۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! میں آپ کے پاس اس لیے حاضر ہوا ہوں کہ میں اللہ پر، اس کے رسول پر اور اس وحی پر ایمان لاؤں جو آپ کے پاس اللہ کی طرف سے آئی ہے۔“ اس پر رسول اللہ ﷺ نے اتنی بلند آواز سے اللہ اکبر کہا کہ گھر میں موجود تمام صحابہ سمجھ گئے کہ عمر (رضی اللہ عنہ) اسلام لا چکے ہیں۔ پھر رسول اللہ ﷺ کے صحابہ وہاں سے اس حال میں رخصت ہوئے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے اور اس سے پہلے سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے مسلمان ہونے کی وجہ سے ان کے دلوں میں بڑی ہمت اور عزت پیدا ہو چکی تھی، اور وہ جان گئے تھے کہ یہ دونوں رسول اللہ ﷺ کا دفاع کریں گے اور ان دونوں کے ذریعے وہ اپنے دشمنوں سے انصاف (و بدلہ) لے سکیں گے۔
اہل مدینہ کے راویوں کی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کے حوالے سے یہ روایت ہے جب وہ رضی اللہ عنہ مسلمان ہوئے۔
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 371
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن, (۳۷۱) منقطع
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: (أ) اسناده حسن . وشيخ ابن اسحاق الذي لا يتهم هو عبدالرحمن بن عبدالحارث بن عبدالله بن عياش ( صدوق ) كما في سيرة ابن هشام ( ۱ : ٣٤٣ ) .
(۳۷۱) (ب) منقطع ، وهو بهذا السياق في سيرة ابن هشام ( ۱ : ٣٤٣ ) . وأخرج ابن سعد نحوه ( ٣ : ٢٦٧ ) عن القاسم ابن عثمان البصري عن أنس والقاسم ضعيف . . »
«دلائل النبوة لابي نعيم: 9/2
الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 267/3»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ يَعْنِي الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: "مَا زِلْنَا أَعِزَّةً مُذْ أَسْلَمَ عُمَرُ".
ترجمہ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا ہے، ہم برابر صاحبِ عزت و غلبہ رہے ہیں۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 372
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح, (۳۷۲) إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: (أ) اسناده صحيح . ومضى برقم ٣٦٨ .
(۳۷۲) (ب) اسناده حسن وهو في سيرة ابن اسحاق ١٨٤ وابن اسحاق مدلس لكنه صرح بالتحديث في سيرة وفي رواية ابن هشام (١ : ٣٤٨) . . »
«تقدم تخريجه في رقم: 368
المستدرك على الصحيحين للحاكم: 85/3؛ ذكره الهيثمي في مجمع الزوائد: 65/9»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، قَالَ: أَيُّ قُرَيْشٍ أَنْقَلُ لِلْحَدِيثِ؟ قِيلَ لَهُ: جَمِيلُ بْنُ مَعْمَرٍ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: فَغَدَا عَلَيْهِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : وَغَدَوْتُ أَتْبَعُ أَثَرَهُ أَنْظُرُ مَا يَفْعَلُ، وَأَنَا غُلَامٌ، وَجَمِيلُ بْنُ مَعْمَرٍ هُوَ جَدُّ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ بْنِ جَمِيلِ بْنِ مَعْمَرٍ الْجُمَحِيُّ - أَعْقِلُ كُلَّمَا رَأَيْتُ، حَتَّى جَاءَهُ فَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ يَا جَمِيلُ أَنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ وَدَخَلْتُ فِي دِينِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَوَاللَّهِ، مَا رَاجَعَهُ حَتَّى قَامَ يَجُرُّ رِجْلَيْهِ، وَاتَّبَعَهُ عُمَرُ ، وَاتَّبَعْتُ أَبِي، حَتَّى إِذَا قَامَ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ صَرَخَ بِأَعْلَى صَوْتِهِ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ - وَهُمْ فِي أَنْدِيَتِهِمْ حَوْلَ الْكَعْبَةِ - أَلَا إِنَّ عُمَرَ قَدْ صَبَا، قَالَ: يَقُولُ عُمَرُ مِنْ خَلْفِهِ: كَذَبَ، وَلَكِنْ قَدْ أَسْلَمْتُ وَشَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، قَالَ: وَثَارُوا إِلَيْهِ، قَالَ: فَمَا بَرِحَ يُقَاتِلُهُمْ وَيُقَاتِلُونَهُ حَتَّى قَامَتِ الشَّمْسُ عَلَى رُءُوسِهِمْ، قَالَ: وَطَلَحَ فَقَعَدَ، وَقَامُوا عَلَى رَأْسِهِ وَهُوَ يَقُولُ: افْعَلُوا مَا بَدَا لَكُمْ، فَأَحْلِفُ أَنْ لَوْ كُنَّا ثَلَاثَمِائَةِ رَجُلٍ لَقَدْ تَرَكْنَاهَا لَكُمْ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا لَنَا، قَالَ: فَبَيْنَاهُمْ عَلَى ذَلِكَ إِذْ أَقْبَلَ شَيْخٌ مِنْ قُرَيْشٍ عَلَيْهِ جُبَّةٌ حِبَرَةٌ وَقَمِيصٌ قُومِسُ حَتَّى وَقَفَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ: مَا شَأْنُكُمْ؟ قَالُوا: صَبَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، قَالَ: فَمَهْ، رَجُلٌ اخْتَارَ لِنَفْسِهِ أَمْرًا فَمَاذَا تُرِيدُونَ؟ أَتَرَوْنَ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ يُسْلِمُونَ لَكُمْ صَاحِبَهُمْ؟ هَكَذَا عَنِ الرَّجُلِ، قَالَ: فَوَاللَّهِ لَكَأَنَّمَا كَانُوا ثَوْبًا كُشِفَ عَنْهُ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : فَقُلْتُ لِأَبِي بَعْدَ أَنْ هَاجَرْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ: يَا أَبَتِ، مَنِ الرَّجُلُ الَّذِي زَجَرَ الْقَوْمَ بِمَكَّةَ يَوْمَ أَسْلَمْتَ وَهُمْ يُقَاتِلُونَكَ؟ قَالَ: ذَاكَ الْعَاصُ بْنُ وَائِلٍ السَّهْمِيُّ.
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو انہوں نے پوچھا: قریش کا کون سا شخص خبریں پھیلانے میں سب سے ماہر ہے؟ انہیں بتایا گیا: سیدنا جمیل بن معمر جمحی رضی اللہ عنہ؛ چنانچہ وہ صبح سویرے ان کے پاس گئے
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں بھی ان کے پیچھے پیچھے ہولیا تاکہ دیکھوں کہ وہ کیا کرتے ہیں، اس وقت میں لڑکا تھا—اور یہ جمیل بن معمر، نافع بن عمر بن جمیل بن معمر جمحی کے دادا ہیں—جو کچھ دیکھتا اسے سمجھ لیتا تھا، یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس پہنچے اور فرمایا: ”اے جمیل! کیا تمہیں معلوم ہے کہ میں اسلام لے آیا ہوں اور محمد ﷺ کے دین میں داخل ہو گیا ہوں؟“
فرمایا: تو اللہ کی قسم! انہوں نے کوئی جواب نہ دیا بلکہ فوراً اٹھ کھڑے ہوئے اور اپنے پاؤں گھسیٹتے ہوئے چل پڑے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پیچھے چلے اور میں اپنے والد کے پیچھے، یہاں تک کہ جب وہ مسجد (حرام) کے دروازے پر کھڑے ہوئے تو اپنی پوری قوت سے چیخ کر پکارا: ”اے گروہِ قریش! (اور وہ کعبہ کے گرد اپنی محفلوں میں موجود تھے) سن لو! عمر صابی (بے دین) ہو گیا ہے!“
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پیچھے سے فرما رہے تھے: ”اس نے جھوٹ بولا ہے، بلکہ میں اسلام لا چکا ہوں اور میں نے گواہی دی ہے کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور بے شک محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔“
فرماتے ہیں: تو وہ لوگ ان پر ٹوٹ پڑے، وہ ان سے لڑتے رہے اور وہ ان سے لڑتے رہے یہاں تک کہ سورج ان کے سروں پر آگیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھک کر بیٹھ گئے اور وہ ان کے سر پر کھڑے ہو گئے، جبکہ وہ فرما رہے تھے: ”جو تمہارے جی میں آئے کرو، میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ اگر ہم تین سو آدمی ہوتے تو ہم اس (مکہ) کو تمہارے لیے چھوڑ دیتے یا تم اسے ہمارے لیے چھوڑ دیتے۔“
فرماتے ہیں: ابھی وہ اسی حال میں تھے کہ قریش کا ایک معمر شخص سامنے سے آیا جس نے یمنی منقش چادر «حِبَرَةٌ» اور ایک قمیص «قُومِسُ» پہن رکھی تھی، یہاں تک کہ وہ ان کے پاس آ کر کھڑا ہوا اور پوچھا: ”تمہارا کیا معاملہ ہے؟“ انہوں نے کہا: ”عمر بن خطاب صابی ہو گیا ہے۔“
اس نے کہا: ”تو کیا ہوا؟ ایک شخص نے اپنے لیے ایک راستہ اختیار کر لیا ہے، تو اب تم کیا چاہتے ہو؟ کیا تمہارا خیال ہے کہ بنو عدی بن کعب اپنے آدمی کو تمہارے حوالے کر دیں گے؟ اس شخص سے دور ہو جاؤ۔“
فرمایا: تو اللہ کی قسم! وہ لوگ ان سے اس طرح ہٹ گئے گویا وہ کوئی کپڑا تھا جسے اوپر سے ہٹا دیا گیا ہو
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب ہم مدینہ ہجرت کر گئے تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: ”اے اباجان! وہ کون شخص تھا جس نے مکہ میں اس دن لوگوں کو آپ سے دور کیا تھا جب آپ اسلام لائے تھے اور وہ آپ سے لڑ رہے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ عاص بن وائل سہمی تھا۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 372
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح, (۳۷۲) إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: (أ) اسناده صحيح . ومضى برقم ٣٦٨ .
(۳۷۲) (ب) اسناده حسن وهو في سيرة ابن اسحاق ١٨٤ وابن اسحاق مدلس لكنه صرح بالتحديث في سيرة وفي رواية ابن هشام (١ : ٣٤٨) . . »
«تقدم تخريجه في رقم: 368
المستدرك على الصحيحين للحاكم: 85/3؛ ذكره الهيثمي في مجمع الزوائد: 65/9»
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ بِمَكَّةَ قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَيْهِ فَقَالُوا: صَبَا عُمَرُ ، مَرَّتَيْنِ، وَكُنْتُ عَلَى ظَهْرِ بَيْتٍ، فَأَتَى الْعَاصُ بْنُ وَائِلٍ السَّهْمِيُّ وَعَلَيْهِ قُبَاءٌ دِيبَاجٌ مَكْفُوفٌ بِحَرِيرٍ، فَقَالَ: صَبَا عُمَرُ ، صَبَا عُمَرُ ، أَنَا لَهُ جَارٌ، فَتَفَرَّقَ النَّاسُ عَنْهُ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَتَعَجَّبْتُ مِنْ عِزِّهِ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو لوگ ان کے گرد اکٹھے ہو گئے اور کہنے لگے: «صَبَا عُمَرُ» (عمر بے دین ہو گیا ہے)، یہ بات انہوں نے دو مرتبہ کہی؛ میں اس وقت ایک گھر کی چھت پر تھا کہ اتنے میں عاص بن وائل سہمی آیا، جس نے ریشم کی مغزی (سنجاف) والا دیباج کا قبا پہن رکھا تھا، اس نے آکر کہا: «صَبَا عُمَرُ ، صَبَا عُمَرُ» (عمر بے دین ہو گیا ہے تو کیا ہوا؟) میں اس کا پناہ دینے والا ہوں، چنانچہ لوگ ان کے پاس سے منتشر ہو گئے۔“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”میں اس (عاص) کے جاہ و جلال اور اثر و رسوخ پر حیران ہوا۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 373
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده حسن . ومحمد بن أبي عمر العدني هو محمد بن يحيى بن أبي عمر العدني أبو عبدالله صدوق ذكره ابن حبان في الثقات وقال أبو حاتم كان رجلا صالحا صدوقا به غفلة ، وقال مسلمة لا بأس به ، مات ٢٤٣ . . »
«السنن الكبرى للبيهقي: 205/6»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَجِيحٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ أَصْحَابِهِ عَطَاءٍ ، وَمُجَاهِدٍ ، أَوْ عَمَّنْ رَوَى ذَلِكَ عَنْهُ، أَنَّ إِسْلَامَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ كَانَ فِيمَا تُحِدِّثُوا بِهِ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: كُنْتُ لِلْإِسْلَامِ مُبَاعِدًا، وَكُنْتُ صَاحِبَ خَمْرٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، أُحِبُّهَا وَأَشْرَبُهَا، وَكَانَ لَنَا مَجْلِسٌ يَجْتَمِعُ فِيهِ رِجَالٌ مِنْ قُرَيْشٍ بِالْحَزْوَرَةِ عِنْدَ دَارِ عَمْرِو بْنِ عَائِذِ بْنِ عِمْرَانَ بْنِ مَخْزُومٍ ، قَالَ: فَخَرَجْتُ لَيْلَةً أُرِيدُ جُلَسَائِي أُولَئِكَ فِي مَجْلِسِنَا ذَاكَ، فَلَمْ أَجِدْ مِنْهُمْ أَحَدًا، قَالَ: فَقُلْتُ: لَوْ أَنِّي جِئْتُ فُلَانًا، خَمَّارًا كَانَ بِمَكَّةَ، رَجُلٌ يَبِيعُ الْخَمْرَ، لَعَلِّي أَجِدُ عِنْدَهُ خَمْرًا فَأَشْرَبُ مِنْهَا، قَالَ: فَجِئْتُهُ فَلَمْ أَجِدْهُ، قَالَ: فَقُلْتُ: لَوْ جِئْتُ الْكَعْبَةَ فَطُفْتُ بِهَا سَبْعًا أَوْ سَبْعِينَ، قَالَ: فَجِئْتُ الْمَسْجِدَ أُرِيدُ أَنْ أَطُوفَ بِالْكَعْبَةِ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ يُصَلِّي، وَكَانَ إِذَا صَلَّى اسْتَقْبَلَ الشَّامَ وَجَعَلَ الْكَعْبَةَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الشَّامِ، كَانَ مُصَلَّاهُ بَيْنَ الرُّكْنَيْنِ: الرُّكْنِ الْأَسْوَدِ وَالرُّكْنِ الْيَمَانِيِّ، قَالَ: فَقُلْتُ حِينَ رَأَيْتُهُ: وَاللَّهِ، لَوْ أَنِّي اسْتَمَعْتُ بِمُحَمَّدٍ اللَّيْلَةَ حَتَّى أَسْمَعَ مَا يَقُولُ، قَالَ: فَقُلْتُ: لَئِنْ دَنَوْتُ مِنْهُ أَسْمَعُ مِنْهُ لَأُرْوِعَنَّهُ، قَالَ: فَجِئْتُ الْكَعْبَةَ مِنْ قِبَلِ الْحِجْرِ فَدَخَلْتُ تَحْتَ ثِيَابِهَا فَجَعَلْتُ أَمْشِي رُوَيْدًا، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ يُصَلِّي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ، حَتَّى قُمْتُ فِي قِبْلَتِهِ مَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ إِلَّا ثِيَابُ الْكَعْبَةِ، قَالَ: فَلَمَّا سَمِعْتُ الْقُرْآنَ رَقَّ لَهُ قَلْبِي، فَبَكَيْتُ وَدَخَلَنِي الْإِسْلَامُ، فَلَمْ أَزَلْ قَائِمًا فِي مَكَانِي ذَلِكَ حَتَّى قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ ثُمَّ انْصَرَفَ، وَكَانَ إِذَا انْصَرَفَ خَرَجَ عَلَى دَارِ بَنِي أَبِي حُسَيْنٍ، وَكَانَتْ طَرِيقَهُ حَتَّى خَرَجَ إِلَى الْمَسْعَى، ثُمَّ يَشْتَدُّ بَيْنَ دَارِ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَبَيْنَ دَارِ ابْنِ أَزْهَرَ بْنِ عَبْدِ عَوْفٍ الزُّهْرِيِّ ، ثُمَّ عَلَى دَارِ الْأَخْنَسِ بْنِ شَرِيقٍ ، حَتَّى يَدْخُلَ بَيْتَهُ، وَكَانَ مَسْكَنُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الدَّارِ الرَّقْطَاءِ الَّتِي كَانَتْ بِيَدِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ عُمَرُ: فَتَبِعْتُهُ، حَتَّى إِذَا دَخَلَ بَيْنَ دَارِ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَبَيْنَ دَارِ ابْنِ أَزْهَرَ أَدْرَكْتُهُ، فَلَمَّا سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَسِّي قَامَ، وَعَرَفَنِي، فَظَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي إِنَّمَا اتَّبَعْتُهُ لِأُوذِيهِ فَنَهَمَنِي ثُمَّ قَالَ: "مَا جَاءَ بِكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ هَذِهِ السَّاعَةَ؟" قَالَ: قُلْتُ: أَنْ أُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ وَبِمَا جَاءَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: فَحَمِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهَ وَقَالَ: "قَدْ هَدَاكَ اللَّهُ يَا عُمَرُ" ، ثُمَّ مَسَحَ صَدْرِي وَدَعَا لِي بِالثَّبَاتِ، ثُمَّ انْصَرَفْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَيُّ ذَلِكَ كَانَ.
ترجمہ
عطا رحمہ اللہ اور مجاہد رحمہ اللہ (یا جن سے یہ روایت نقل کی گئی) سے مروی ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے قبولِ اسلام کے بارے میں جو تذکرہ کیا جاتا ہے، اس میں وہ خود فرماتے تھے کہ: ”میں اسلام سے بہت دور تھا اور جاہلیت کے دور میں شراب کا رسیا تھا، میں اسے پسند کرتا اور پیتا تھا۔ حزورہ کے مقام پر عمرو بن عائذ بن عمران بن مخزوم کے گھر کے پاس ہماری ایک مجلس جما کرتی تھی جہاں قریش کے کچھ لوگ جمع ہوا کرتے تھے۔ ایک رات میں اپنے ان ساتھیوں کی تلاش میں نکلا تاکہ اپنی اس مجلس میں بیٹھوں، مگر مجھے وہاں کوئی نہ ملا۔ میں نے (دل میں) کہا: کاش میں مکہ کے ایک فلاں شراب فروش کے پاس چلا جاؤں، شاید اس کے پاس شراب مل جائے اور میں پی لوں۔ میں اس کے پاس گیا تو اسے بھی نہ پایا۔ تب میں نے سوچا کہ کیوں نہ کعبہ چلا جاؤں اور وہاں سات یا ستر مرتبہ طواف کر لوں۔
چنانچہ میں مسجد (حرام) میں آیا تاکہ کعبہ کا طواف کروں، تو دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ کھڑے نماز پڑھ رہے ہیں۔ آپ ﷺ جب نماز پڑھتے تو ملکِ شام کی طرف رخ فرماتے اور کعبہ کو اپنے اور شام کے درمیان رکھتے؛ آپ ﷺ کے نماز پڑھنے کی جگہ حجرِ اسود اور رکنِ یمانی کے درمیان تھی۔ جب میں نے آپ ﷺ کو دیکھا تو (دل میں) کہا: اللہ کی قسم! اگر آج رات میں محمد (ﷺ) کی بات کان لگا کر سنوں کہ وہ کیا کہتے ہیں (تو کتنا اچھا ہو)۔ پھر میں نے سوچا کہ اگر میں ان کے قریب گیا تو کہیں انہیں ڈرا نہ دوں۔ میں حطیم کی جانب سے کعبہ کے قریب آیا اور اس کے پردوں کے نیچے چھپ گیا اور آہستہ آہستہ چلنے لگا، جبکہ رسول اللہ ﷺ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے اور قرآن کی تلاوت فرما رہے تھے، یہاں تک کہ میں بالکل آپ ﷺ کے سامنے آ کھڑا ہوا اور میرے اور آپ ﷺ کے درمیان کعبہ کے غلاف کے سوا کوئی چیز حائل نہ تھی۔ جب میں نے قرآن سنا تو میرا دل اس کے لیے پگھل گیا، میں رونے لگا اور میرے اندر اسلام (کی محبت) سما گئی۔
میں اپنی اسی جگہ کھڑا رہا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ اپنی نماز مکمل کر کے فارغ ہوئے اور واپس روانہ ہوئے۔ آپ ﷺ کی واپسی کا راستہ بنی ابی حسین کے گھر کی طرف سے تھا یہاں تک کہ آپ ﷺ سعی کی جگہ (مسعیٰ) پہنچتے، پھر سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ اور ابن ازہر بن عبد عوف زہری کے گھروں کے درمیان سے گزرتے، پھر اخنس بن شریق کے گھر کے پاس سے گزر کر اپنے گھر تشریف لے جاتے۔ آپ ﷺ کی رہائش گاہ اس چتکبرے گھر «الدار الرقطاء» میں تھی جو سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے قبضے میں رہا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں آپ ﷺ کے پیچھے پیچھے چل پڑا، یہاں تک کہ جب آپ ﷺ سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ اور ابن ازہر کے گھروں کے درمیان پہنچے تو میں نے آپ ﷺ کو جالیا۔ جب رسول اللہ ﷺ نے میری آہٹ سنی تو رک گئے اور مجھے پہچان لیا۔ رسول اللہ ﷺ نے گمان کیا کہ شاید میں آپ ﷺ کو اذیت دینے کی غرض سے پیچھے آیا ہوں، چنانچہ آپ ﷺ نے مجھے ڈانٹا اور فرمایا: «مَا جَاءَ بِكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ هَذِهِ السَّاعَةَ؟» ”اے ابنِ خطاب! اس وقت تمہارا آنا کیسے ہوا؟“ میں نے عرض کیا: (میں اس لیے آیا ہوں) تاکہ اللہ، اس کے رسول اور جو کچھ اللہ عزوجل کی طرف سے آیا ہے اس پر ایمان لے آؤں۔ رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی حمد بیان کی اور فرمایا: «قَدْ هَدَاكَ اللَّهُ يَا عُمَرُ» ”اے عمر! اللہ نے تمہیں ہدایت دے دی ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے میرے سینے پر اپنا دستِ مبارک پھیرا اور میرے لیے ثابت قدمی کی دعا فرمائی۔ اس کے بعد میں رسول اللہ ﷺ سے رخصت ہوا اور رسول اللہ ﷺ اپنے گھر تشریف لے گئے۔“ اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ (ان دونوں روایتوں میں سے) کون سی بات (درست) تھی۔
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 374
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لانقطاعه وفيه أيضاً علة تدليس ابن أبي نجيح وأما ابن اسحاق فقد صرح بالتحديث عن ابن أبي نجيح في رواية ابن هشام (١ : ٣٤٦) . . »
«حلية الاولياء وطبقات الاصفياء لابي نعيم: 39/1»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ بَعْضِ آلِ عُمَرَ، أَوْ عَنْ بَعْضِ أَهْلِهِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: لَمَّا أَسْلَمْتُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، تَذَكَّرْتُ أَيُّ أَهْلِ مَكَّةَ أَشَدُّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَدَاوَةً؟ حَتَّى آتِيَهُ فَأُخْبِرَهُ أَنِّي قَدْ أَسْلَمْتُ، قَالَ: قُلْتُ: أَبُو جَهْلِ بْنُ هِشَامٍ ، وَكَانَ مِنْ أَخْوَالِ أُمِّ عُمَرَ حَنْتَمَةَ بِنْتِ هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، فَأَقْبَلْتُ حِينَ أَصْبَحْتُ حَتَّى ضَرَبْتُ عَلَيْهِ بَابَهُ، فَخَرَجَ إِلَيَّ فَقَالَ: مَرْحَبًا وَأَهْلًا يَا ابْنَ أُخْتِي، مَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: جِئْتُ أُخْبِرُكَ أَنِّي قَدْ آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَصَدَّقْتُهُ بِمَا جَاءَ بِهِ، قَالَ: فَضَرَبَ بِالْبَابِ فِي وَجْهِي وَقَالَ: قَبَّحَكَ اللَّهُ وَقَبَّحَ مَا جِئْتَ بِهِ. فَزَعَمُوا أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ فِي إِسْلَامِهِ حِينَ أَسْلَمَ يَذْكُرُ بَدْءَ إِسْلَامِهِ وَمَا كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أُخْتِهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْخَطَّابِ حِينَ كَانَ أَمْرُهُ وَأَمْرُهَا مَا كَانَ:
الْحَمْدُ لِلَّهِ ذِي الْفَضْلِ الَّذِي وَجَبَتْ مِنْهُ عَلَيْنَا أَيَادٍ مَا لَهَا غِيَرُ وَقَدْ بَدَأْنَا فَكَذَّبْنَا فَقَالَ لَنَا
صِدْقَ الْحَدِيثِ نَبِيٌّ عِنْدَهُ الْخَبَرُ وَقَدْ ظَلَمْتُ ابْنَةَ الْخَطَّابِ ثُمَّ هَدَى
رَبِّي عَشِيَّةَ قَالُوا: قَدْ صَبَا عُمَرُ وَقَدْ نَدِمْتُ عَلَى مَا كَانَ مِنْ زَلَلِي
وَظُلْمِهَا حِينَ تُتْلَى عِنْدَهَا السُّوَرُ لَمَّا دَعَتْ رَبَّهَا ذَا الْعَرْشِ جَاهِدَةً
وَالدَّمْعُ مِنْ عَيْنِهَا عَجْلَانُ يَنْحَدِرُ أَيْقَنْتُ أَنَّ الَّذِي تَدْعُو لَخَالِقُهَا
وَكَادَ يَسْبِقُنِي مِنْ عَبْرَةٍ دَرَرُ فَقُلْتُ أَشْهَدُ أَنَّ اللَّهَ خَالِقُنَا
وَأَنَّ أَحْمَدَ فِينَا الْيَوْمَ مُشْتَهِرُ نَبِيُّ صِدْقٍ أَتَى بِالصِّدْقِ مِنْ ثِقَةٍ
وَافَى الْأَمَانَةَ مَا فِي عُودِهِ خَوَرُ مِنْ هَاشِمٍ فِي الذُّرَى وَالْأَنْفِ حَيْثُ رَبَتْ
مِنْهَا الذَّوَائِبُ وَالْأَسْمَاعُ وَالْبَصَرُ وَحَيْثُ يَلْجَأُ ذُو خَوْفٍ وَمُفْتَقِرُ
وَحَيْثُ يَسْمُو إِذَا مَا فَاخَرَتْ مُضَرُ يَتْلُو مِنَ اللَّهِ آيَاتٍ مُنَزَّلَةً
يَظَلُّ يَسْجُدُ مِنْهَا النَّجْمُ وَالشَّجَرُ بِهِ هَدَى اللَّهُ قَوْمًا مِنْ ضَلَالَتِهِمْ
وَقَدْ أُعِدَّتْ لَهُمْ إِذْ أُبْلِسُوا سَقَرُ.
ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعض اہل خانہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس رات میں اسلام لایا، میں نے سوچا کہ اہل مکہ میں کون رسول اللہ ﷺ کا سب سے شدید دشمن ہے؟ تاکہ میں اس کے پاس جا کر اسے اپنے اسلام لانے کی خبر دوں۔“ وہ فرماتے ہیں: ”میں نے سوچا کہ وہ ابوجہل بن ہشام ہے، اور وہ سیدنا عمر (رضی اللہ عنہ) کے ماموؤں میں سے تھا، (کیونکہ) ان کی والدہ حنتمہ بنت ہشام بن مغیرہ تھیں۔ پس جب صبح ہوئی تو میں اس کے پاس پہنچا اور اس کا دروازہ کھٹکھٹایا، وہ باہر نکلا اور کہنے لگا: 'اے میرے بھانجے! خوش آمدید، کیسے آنا ہوا؟' میں نے کہا: 'میں تمہیں یہ بتانے آیا ہوں کہ میں اللہ اور اس کے رسول محمد ﷺ پر ایمان لے آیا ہوں اور جو کچھ وہ لے کر آئے ہیں میں نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔' وہ فرماتے ہیں: پس اس نے میرے منہ پر دروازہ دے مارا اور کہا: 'اللہ تجھے غارت کرے اور اس چیز کو بھی غارت کرے جو تو لے کر آیا ہے۔'“
راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے اسلام لانے کے وقت، اپنے قبولِ اسلام کے آغاز اور اپنی بہن سیدہ فاطمہ بنت خطاب رضی اللہ عنہا کے ساتھ پیش آنے والے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے یہ اشعار کہے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ ذِي الْفَضْلِ الَّذِي وَجَبَتْ مِنْهُ عَلَيْنَا أَيَادٍ مَا لَهَا غِيَرُ» ”تمام تعریفیں اس فضل والے اللہ کے لیے ہیں جس کی جانب سے ہم پر ایسے احسانات واجب ہیں جن کا کوئی بدل نہیں۔“
«وَقَدْ بَدَأْنَا فَكَذَّبْنَا فَقَالَ لَنَا
صِدْقَ الْحَدِيثِ نَبِيٌّ عِنْدَهُ الْخَبَرُ
» ”اور ہم نے آغاز میں (حق کو) جھٹلایا، پھر ہم سے اس نبی نے سچی بات کہی جن کے پاس (آسمانی) خبر آتی ہے۔“
«وَقَدْ ظَلَمْتُ ابْنَةَ الْخَطَّابِ ثُمَّ هَدَى
رَبِّي عَشِيَّةَ قَالُوا: قَدْ صَبَا عُمَرُ
» ”اور میں نے خطاب کی بیٹی (اپنی بہن) پر ظلم کیا تھا، پھر میرے رب نے اس شام ہدایت دے دی جب لوگ کہہ رہے تھے کہ عمر بے دین ہو گیا ہے۔“
«وَقَدْ نَدِمْتُ عَلَى مَا كَانَ مِنْ زَلَلِي
وَظُلْمِهَا حِينَ تُتْلَى عِنْدَهَا السُّوَرُ
» ”اور میں اپنی اس لغزش اور ان پر کیے گئے اس ظلم پر نادم ہوا جب ان کے پاس (قرآن کی) سورتیں تلاوت کی جا رہی تھیں۔“
«لَمَّا دَعَتْ رَبَّهَا ذَا الْعَرْشِ جَاهِدَةً
وَالدَّمْعُ مِنْ عَيْنِهَا عَجْلَانُ يَنْحَدِرُ
» ”جب انہوں نے گریہ و زاری کے ساتھ اپنے رب، جو عرش کا مالک ہے، کو پکارا اور ان کی آنکھ سے تیزی کے ساتھ آنسو بہہ رہے تھے۔“
«أَيْقَنْتُ أَنَّ الَّذِي تَدْعُو لَخَالِقُهَا
وَكَادَ يَسْبِقُنِي مِنْ عَبْرَةٍ دَرَرُ
» ”مجھے یقین ہو گیا کہ وہ جس کو پکار رہی ہیں وہی ان کا خالق ہے، اور کثرتِ گریہ سے میری آنکھوں سے بھی آنسو ٹپکنے ہی والے تھے۔“
«فَقُلْتُ أَشْهَدُ أَنَّ اللَّهَ خَالِقُنَا
وَأَنَّ أَحْمَدَ فِينَا الْيَوْمَ مُشْتَهِرُ
» ”پس میں نے کہہ دیا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ہی ہمارا خالق ہے، اور بے شک احمد (ﷺ) آج ہمارے درمیان (حق کے ساتھ) نمایاں ہیں۔“
«نَبِيُّ صِدْقٍ أَتَى بِالصِّدْقِ مِنْ ثِقَةٍ
وَافَى الْأَمَانَةَ مَا فِي عُودِهِ خَوَرُ
» ”وہ سچائی والے نبی ہیں جو معتبر ہستی کی طرف سے سچائی لے کر آئے، انہوں نے امانت کو پورا کیا اور ان کی ذات میں کوئی کمزوری نہیں ہے۔“
«مِنْ هَاشِمٍ فِي الذُّرَى وَالْأَنْفِ حَيْثُ رَبَتْ
مِنْهَا الذَّوَائِبُ وَالْأَسْمَاعُ وَالْبَصَرُ
» ”وہ خاندانِ ہاشم سے ہیں جو نسب کی بلندیوں اور عزت و وجاہت کے اس مقام پر فائز ہے جہاں سے ان کی قدر و منزلت، سماعت اور بصارت پروان چڑھی۔“
«وَحَيْثُ يَلْجَأُ ذُو خَوْفٍ وَمُفْتَقِرُ
وَحَيْثُ يَسْمُو إِذَا مَا فَاخَرَتْ مُضَرُ
» ”وہ ایسا خاندان ہے جہاں خوفزدہ اور محتاج پناہ لیتے ہیں، اور جب قبیلہ مضر فخر کرے تو وہ (ہاشمی مقام) سب سے بلند ہوتا ہے۔“
«يَتْلُو مِنَ اللَّهِ آيَاتٍ مُنَزَّلَةً
يَظَلُّ يَسْجُدُ مِنْهَا النَّجْمُ وَالشَّجَرُ
» ”وہ اللہ کی نازل کردہ ایسی آیات کی تلاوت کرتے ہیں جن کے سامنے ستارے اور درخت سجدہ ریز رہتے ہیں۔“
«بِهِ هَدَى اللَّهُ قَوْمًا مِنْ ضَلَالَتِهِمْ
وَقَدْ أُعِدَّتْ لَهُمْ إِذْ أُبْلِسُوا سَقَرُ
» ”انہی کے ذریعے اللہ نے ایک قوم کو ان کی گمراہی سے نکال کر ہدایت دی، جبکہ ان کے لیے دوزخ تیار کر دی گئی تھی جب وہ (حق سے) مایوس ہو چکے تھے۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 375
درجۂ حدیث محدثین: منقطع
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: منقطع رجاله ثقات. . »
«المعجم الكبير للطبراني: 64/1»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفِ بْنِ سُفْيَانَ الطَّائِيُّ الْحِمْصِيُّ قَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ ، قَالَ: ذَكَرَهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، يَعْنِي ابْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَسْلَمَ ، قَالَ: قَالَ لَنَا عُمَرُ: أَتُحِبُّونَ أَنْ أُعْلِمَكُمْ بُدُوَّ إِسْلَامِي؟ قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: كُنْتُ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَيْنَا أَنَا فِي يَوْمٍ حَارٍّ فِي بَعْضِ طُرُقِ مَكَّةَ إِذْ لَقِيَنِي رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَالَ: أَيْنَ تَذْهَبُ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟ ، قَالَ: قُلْتُ: أُرِيدُ هَذَا الَّذِي الَّذِي الَّذِي، قَالَ: عَجَبًا لَكَ تَزْعُمُ أَنَّكَ هَكَذَا، وَقَدْ دَخَلَ عَلَيْكَ هَذَا الْأَمْرُ بَيْتَكَ، قُلْتُ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: أُخْتُكَ قَدْ صَبَتْ، قَالَ: فَرَجَعْتُ مُغْضَبًا، وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ الرَّجُلَ وَالرِّجْلَيْنِ إِذَا أَسْلَمَا عِنْدَ الرَّجُلِ بِهِ قُوَّةٌ يُصِيبَانِ مِنْ طَعَامِهِ، قَالَ: وَقَدْ كَانَ ضَمَّ إِلَى زَوْجِ أُخْتِي رَجُلَيْنِ، فَجِئْتُ حَتَّى قَرَعْتُ الْبَابَ، قَالَ: مَنْ هَذَا؟ قُلْتُ: ابْنُ الْخَطَّابِ ، قَالَ: وَكَانُوا يَقْرَؤُونَ صَحِيفَةً مَعَهُمْ، فَلَمَّا سَمِعُوا صَوْتِي اخْتَفَوْا وَنَسُوا الصَّحِيفَةَ، فَقَامَتِ الْمَرْأَةُ فَفَتَحَتْ لِي، فَقُلْتُ: يَا عَدُوَّةَ نَفْسِهَا، قَدْ بَلَغَنِي أَنَّكِ صَبَوْتِ، وَأَرْفَعُ شَيْئًا فِي يَدِي فَأَضْرِبَهَا، فَسَالَ الدَّمُ، فَلَمَّا رَأَتِ الدَّمَ بَكَتْ وَقَالَتْ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، مَا كُنْتَ فَاعِلًا فَافْعَلْ، فَقَدْ أَسْلَمْتُ، قَالَ: فَجَلَسْتُ عَلَى السَّرِيرِ فَنَظَرْتُ، فَإِذَا بِكِتَابٍ فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ أَعْطِيَنِيهِ، قَالَتْ: لَسْتَ مِنْ أَهْلِهِ، إِنَّكَ لَا تَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَلَا تَطْهُرُ، وَهَذَا لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ، فَلَمْ أَزَلْ بِهَا حَتَّى أَعْطَتَنِيهِ، فَإِذَا فِيهِ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، فَلَمَّا مَرَرْتُ بِالرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ذُعِرْتُ وَرَمَيْتُ بِالصَّحِيفَةِ، ثُمَّ رَجَعْتُ فَإِذَا فِيهِ: سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ، كُلَّمَا مَرَرْتُ بِاسْمٍ مِنْ أَسْمَاءِ اللَّهِ ذُعِرْتُ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى نَفْسِي، حَتَّى بَلَغْتُ آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَأَنْفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُسْتَخْلَفِينَ فِيهِ إِلَى قَوْلِهِ: إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ ، فَقُلْتُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَخَرَجَ الْقَوْمُ يَتَنَادَوْنَ بِالتَّكْبِيرِ اسْتِبْشَارًا بِمَا سَمِعُوا مِنِّي، وَحَمِدُوا اللَّهَ، وَقَالُوا: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، أَبْشِرْ، فَلَمَّا أَنْ عَرَفُوا مِنِّي الصِّدْقَ قُلْتُ لَهُمْ: أَخْبِرُونِي بِمَكَانِ رَسُولِ اللَّهِ، قَالُوا: هُوَ فِي بَيْتٍ فِي أَسْفَلِ الصَّفَا، فَخَرَجْتُ حَتَّى قَرَعْتُ الْبَابَ، قِيلَ: مَنْ هَذَا؟ قُلْتُ: ابْنُ الْخَطَّابِ ، وَقَدْ عَرَفُوا شِدَّتِي عَلَى رَسُولِ اللَّهِ، وَلَمْ يَعْلَمُوا إِسْلَامِي، قَالَ: فَمَا اجْتَرَأَ أَحَدٌ مِنْهُمْ بِفَتْحِ الْبَابِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "افْتَحُوا لَهُ، فَإِنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يَهْدِهِ" ، قَالَ: فَفَتَحُوا لِي، وَأَخَذَ رَجُلٌ بِعَضُدِي، حَتَّى دَنَوْتُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "أَرْسِلُوهُ" ، فَأَرْسَلُونِي فَجَلَسْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَخَذَ بِمَجْمَعِ قَمِيصِي فَجَبَذَنِي إِلَيْهِ وَقَالَ: "أَسْلِمْ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، اللَّهُمَّ اهْدِهِ" ، قَالَ: قُلْتُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، فَكَبَّرَ الْمُسْلِمُونَ تَكْبِيرَةً سُمِعَتْ بِطُرُقِ مَكَّةَ، وَقَدْ كَانَ اسْتَخْفَى، وَكُنْتُ لَا أَشَاءُ أَنْ أَرَى رَجُلًا إِذَا أَسْلَمَ يُضْرَبُ إِلَّا رَأَيْتُهُ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ قُلْتُ: مَا أُحِبُّ إِلَّا أَنْ يُصِيبَنِي مِمَّا يُصِيبُ الْمُسْلِمِينَ، فَذَهَبْتُ إِلَى خَالِي، وَكَانَ شَرِيفًا فِيهِمْ، فَقَرَعْتُ عَلَيْهِ الْبَابَ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ قُلْتُ: ابْنُ الْخَطَّابِ ، فَخَرَجَ، فَقُلْتُ: أَشَعَرْتَ أَنِّي قَدْ صَبَوْتُ؟ قَالَ: لَا تَفْعَلْ، قُلْتُ: قَدْ فَعَلْتُ، قَالَ: لَا تَفْعَلْ، وَأَجَافَ الْبَابَ دُونِي، قُلْتُ: مَا هَذَا بِشَيْءٍ، فَخَرَجْتُ حَتَّى جِئْتُ رَجُلًا مِنْ عُظَمَاءِ قُرَيْشٍ، فَقَرَعْتُ الْبَابَ، فَخَرَجَ، فَقُلْتُ: أَشَعَرْتَ أَنِّي قَدْ صَبَوْتُ؟ قَالَ: لَا تَفْعَلْ، قُلْتُ: قَدْ فَعَلْتُ، فَدَخَلَ فَأَجَابَ الْبَابَ، قَالَ: فَانْصَرَفْتُ، فَقَالَ لِي رَجُلٌ: أَتُحِبُّ أَنْ يُعْلَمَ بِإِسْلَامِكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِذَا جَلَسَ النَّاسُ فِي الْحِجْرِ فَائْتِ فُلَانًا، رَجُلًا لَمْ يَكُنْ يَكْتُمُ السِّرَّ، فَأَصْغِ إِلَيْهِ وَقُلْ لَهُ فِيمَا بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ: إِنِّي قَدْ صَبَوْتُ، فَإِنَّهُ سَوْفَ يَظْهَرُ عَلَيْكَ وَيَصِيحُ وَيُعْلِنُهُ، قَالَ: فَلَمَّا اجْتَمَعَ النَّاسُ فِي الْحِجْرِ جِئْتُ إِلَى الرَّجُلِ فَدَنَوْتُ فَأَصْغَيْتُ إِلَيْهِ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ: إِنِّي قَدْ صَبَوْتُ، فَقَالَ: قَدْ صَبَوْتَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَرَفَعَ بِأَعْلَى صَوْتِهِ وَقَالَ: أَلَا إِنَّ ابْنَ الْخَطَّابِ قَدْ صَبَا، فَثَابَ إِلَيَّ النَّاسُ فَضَرَبُونِي وَضَرَبْتُهُمْ، قَالَ: فَقَالَ خَالِي: مَا هَذَا؟ فَقِيلَ: ابْنُ الْخَطَّابِ ، فَقَامَ عَلَى الْحِجْرِ فَأَشَارَ بِكُمِّهِ: أَلَا إِنِّي قَدْ أَجَرْتُ ابْنَ أُخْتِي، فَانْكَشَفَ النَّاسُ عَنِّي، وَكُنْتُ لَا أَشَاءُ أَنْ أَرَى أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ يُضْرَبُ إِلَّا رَأَيْتُهُ، وَأَنَا لَا أُضْرَبُ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا بِشَيْءٍ حَتَّى يُصِيبَنِي مَا يُصِيبُ الْمُسْلِمِينَ، وَأَمْهَلْتُ حَتَّى إِذَا جُلِسَ فِي الْحِجْرِ، دَخَلْتُ إِلَى خَالِي قُلْتُ: اسْمَعْ، قَالَ: مَا أَسْمَعُ؟ قُلْتُ: جِوَارُكَ عَلَيْكَ رَدٌّ، فَقَالَ: لَا تَفْعَلْ يَا ابْنَ أُخْتِي، قُلْتُ: بَلَى هُوَ ذَاكَ، قَالَ: مَا شِئْتَ، قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَضْرِبُ وَأُضْرَبُ حَتَّى أَعَزَّ اللَّهُ الْإِسْلَامَ.
ترجمہ
اسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا: ”کیا تم پسند کرتے ہو کہ میں تمہیں اپنے اسلام لانے کے آغاز کا قصہ سناؤں؟“ ہم نے عرض کیا: جی ہاں۔ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے خلاف لوگوں میں سب سے زیادہ سخت تھا۔ ایک روز مکہ کی کسی گلی میں سخت گرمی کے عالم میں میری ملاقات قریش کے ایک شخص سے ہوئی، اس نے پوچھا: اے ابن خطاب! تم کہاں جا رہے ہو؟ میں نے کہا: میں اس شخص کا ارادہ رکھتا ہوں جو... جو... جو...۔ اس نے کہا: تعجب ہے کہ تم خود کو ایسا (غیرت مند) گمان کرتے ہو حالانکہ یہ معاملہ تمہارے اپنے گھر میں داخل ہو چکا ہے۔ میں نے پوچھا: وہ کیا بات ہے؟ اس نے کہا: تمہاری بہن اپنا دین بدل چکی ہے۔“
”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں غصے میں بھرا ہوا واپس مڑا۔ رسول اللہ ﷺ کا دستور یہ تھا کہ جب کوئی ایک یا دو آدمی اسلام لاتے تو آپ ﷺ انہیں کسی صاحبِ قوت مسلمان کے پاس ٹھہرا دیتے تاکہ وہ ان کے کھانے پینے کا انتظام کر سکے، اور آپ ﷺ نے میرے بہنوئی کے پاس بھی دو آدمیوں کو ٹھہرایا ہوا تھا۔ میں (بہن کے گھر) پہنچا اور دروازہ کھٹکھٹایا، پوچھا گیا: کون ہے؟ میں نے کہا: ابن خطاب۔ وہ لوگ اپنے پاس موجود ایک صحیفہ پڑھ رہے تھے، جب انہوں نے میری آواز سنی تو وہ چھپ گئے اور صحیفہ وہیں بھول گئے۔ میری بہن نے اٹھ کر میرے لیے دروازہ کھولا۔ میں نے کہا: اے اپنی جان کی دشمن! مجھے معلوم ہوا ہے کہ تو بے دین ہو گئی ہے، اور میں نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی کوئی چیز اٹھا کر اسے ماری جس سے اس کا خون بہنے لگا۔ جب اس نے خون دیکھا تو وہ رونے لگی اور کہا: اے ابن خطاب! جو تم کرنا چاہتے ہو کر لو، میں یقیناً اسلام لا چکی ہوں۔“
”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں تخت پر بیٹھ گیا اور دیکھا تو گھر کے ایک کونے میں ایک تحریر پڑی تھی۔ میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ اسے مجھے دو۔ بہن نے کہا: تم اس کے اہل نہیں ہو، کیونکہ تم غسلِ جنابت نہیں کرتے اور نہ ہی پاک ہوتے ہو، جبکہ اسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں۔ میں اصرار کرتا رہا یہاں تک کہ اس نے وہ مجھے دے دی۔ اس میں لکھا تھا: «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ”اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان بہت رحم کرنے والا ہے“۔ جب میرا گزر «الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» پر ہوا تو مجھ پر ہیبت طاری ہوگئی اور میں نے وہ ورق پھینک دیا۔ پھر میں نے رجوع کیا تو اس میں لکھا تھا: ﴿سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ ”اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور وہی غالب اور حکمت والا ہے“۔ میں جب بھی اللہ کے ناموں میں سے کسی نام پر سے گزرتا تو مجھ پر لرزہ طاری ہو جاتا، پھر میرا جی سنبھلتا یہاں تک کہ میں اس آیت پر پہنچا: ﴿آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَأَنْفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُمْ مُسْتَخْلَفِينَ فِيهِ﴾ ”اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس مال میں سے خرچ کرو جس میں اس نے تمہیں جانشین بنایا ہے“ سے لے کر قولِ باری تعالیٰ ﴿إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾ ”اگر تم مومن ہو“ تک۔ تب میں نے پکار کر کہا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں“۔“
”تب وہ لوگ خوشی کے عالم میں تکبیریں بلند کرتے ہوئے باہر نکل آئے جو انہوں نے مجھ سے سنا تھا، انہوں نے اللہ کی حمد بیان کی اور کہا: اے ابن خطاب! تمہیں خوشخبری ہو۔ جب انہوں نے مجھ میں سچائی دیکھ لی تو میں نے ان سے کہا: مجھے رسول اللہ ﷺ کا پتہ بتاؤ۔ انہوں نے بتایا کہ آپ ﷺ صفا کے دامن میں ایک گھر میں تشریف فرما ہیں۔ میں وہاں گیا اور دروازہ کھٹکھٹایا، پوچھا گیا: کون ہے؟ میں نے کہا: ابن خطاب۔ وہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے خلاف میری سختی سے واقف تھے اور انہیں میرے اسلام لانے کا علم نہ تھا، اس لیے کسی نے دروازہ کھولنے کی جرات نہ کی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے لیے دروازہ کھول دو، اگر اللہ نے اس کے حق میں بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے تو اسے ہدایت دے دے گا۔“ انہوں نے میرے لیے دروازہ کھولا اور ایک شخص نے میرا بازو تھام لیا یہاں تک کہ میں نبی ﷺ کے قریب پہنچ گیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو۔“ انہوں نے مجھے چھوڑ دیا اور میں آپ ﷺ کے سامنے بیٹھ گیا۔ آپ ﷺ نے میرا گریبان پکڑ کر مجھے اپنی طرف کھینچا اور فرمایا: ”اے ابن خطاب! اسلام لے آؤ، اے اللہ! اسے ہدایت دے۔“ میں نے عرض کیا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے رسول ہیں“۔ تب مسلمانوں نے اتنے زور سے نعرہ تکبیر بلند کیا کہ اس کی آواز مکہ کی گلیوں میں سنی گئی، حالانکہ اس سے پہلے وہ روپوش تھے۔“
”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میرا حال یہ تھا کہ جب بھی میں کسی مسلمان کو اسلام لانے کی وجہ سے پٹتے ہوئے دیکھتا تو میرا جی چاہتا کہ مجھے بھی وہی کچھ پہنچے جو مسلمانوں کو پہنچ رہا ہے۔ میں اپنے ماموں کے پاس گیا جو قریش کا ایک معزز شخص تھا، میں نے دروازہ کھٹکھٹایا، اس نے پوچھا: کون ہے؟ میں نے کہا: ابن خطاب۔ وہ باہر نکلا تو میں نے کہا: کیا تمہیں خبر ہوئی کہ میں نے اپنا دین بدل لیا ہے؟ اس نے کہا: ایسا نہ کرو، میں نے کہا: میں تو کر چکا ہوں۔ اس نے پھر کہا: ایسا نہ کرو، اور میرے سامنے دروازہ بند کر دیا۔ میں نے سوچا یہ تو کچھ بھی نہیں، پھر میں قریش کے ایک بڑے سردار کے پاس گیا، اس کا دروازہ کھٹکھٹایا، اس نے پوچھا: کون ہے؟ میں نے کہا: ابن خطاب۔ وہ نکلا تو میں نے کہا: کیا تمہیں علم ہوا کہ میں نے اپنا دین بدل لیا ہے؟ اس نے بھی کہا: ایسا نہ کرو، میں نے کہا: میں کر چکا ہوں، وہ اندر گیا اور دروازہ بند کر لیا۔ میں واپس مڑنے لگا تو ایک شخص نے مجھ سے کہا: کیا تم چاہتے ہو کہ تمہارے اسلام لانے کا علم سب کو ہو جائے؟ میں نے کہا: ہاں۔ اس نے کہا: جب لوگ حطیم میں بیٹھے ہوں تو تم فلاں شخص کے پاس جانا جو راز نہیں چھپا پاتا، اس کے قریب جا کر کان میں آہستہ سے کہنا کہ میں نے اپنا دین بدل لیا ہے، وہ ضرور تمہاری بات ظاہر کر دے گا اور چیخ کر اس کا اعلان کر دے گا۔“
”جب لوگ حطیم میں جمع ہوئے تو میں اس شخص کے پاس گیا اور اس کے کان میں کہا: میں نے اپنا دین بدل لیا ہے۔ اس نے پوچھا: کیا تم واقعی اپنا دین بدل چکے ہو؟ میں نے کہا: ہاں۔ تو اس نے اپنی بلند ترین آواز میں پکارا: آگاہ رہو! ابن خطاب بے دین ہو گیا ہے۔ یہ سن کر لوگ مجھ پر پل پڑے، وہ مجھے مار رہے تھے اور میں انہیں مار رہا تھا۔ تب میرے ماموں نے پوچھا: یہ کیا ہو رہا ہے؟ اسے بتایا گیا کہ یہ ابن خطاب ہے۔ وہ حطیم پر کھڑا ہوا اور اپنی آستین سے اشارہ کر کے کہا: سنو! میں نے اپنے بھانجے کو پناہ دی ہے۔ تب لوگ مجھ سے ہٹ گئے۔ میں دیکھتا تھا کہ جب کسی مسلمان کو مارا جاتا تو میں محفوظ رہتا، میں نے سوچا کہ یہ تو کوئی بات نہ ہوئی کہ مجھے وہ تکلیف نہ پہنچے جو مسلمانوں کو پہنچتی ہے۔ میں نے انتظار کیا یہاں تک کہ جب لوگ دوبارہ حطیم میں بیٹھے تو میں اپنے ماموں کے پاس گیا اور کہا: سنو! اس نے پوچھا: کیا بات ہے؟ میں نے کہا: تمہاری پناہ تمہیں واپس لوٹاتا ہوں۔ اس نے کہا: اے بھانجے! ایسا نہ کرو۔ میں نے کہا: نہیں، بس یہی فیصلہ ہے۔ اس نے کہا: پھر جو تمہاری مرضی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس کے بعد میں کفار کو مارتا رہا اور وہ مجھے مارتے رہے یہاں تک کہ اللہ نے اسلام کو عزت و غلبہ عطا فرمایا۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 376
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لأجل اسحاق بن ابراهيم الحنيني أبي يعقوب المدني فإنه ضعيف متفق على ضعفه، كان مالك يعظمه ويكرمه وقال ابن أبي حاتم عن أبي زرعة صالح قال ابن حجر يعني في دينه لا في حديثه، مات سنة ٢١٦ . . »
«دلائل النبوة للبيهقي 54/2؛ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد للهيثمي 63/9»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ أَبُو عَلِيٍّ ، قَثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ الْحُنَيْنِيُّ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، يَعْنِي: ابْنَ أَسْلَمَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ لَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: أَتُحِبُّونَ أَنْ أُعْلِمَكُمْ أَوَّلَ إِسْلَامِي؟ قَالَ: قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: كُنْتُ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: بَيْنَا أَنَا فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْحَرِّ فِي الْهَاجِرَةِ فِي بَعْضِ طُرُقِ مَكَّةَ إِذَا أَنَا بِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، قَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟ قُلْتُ: أُرِيدُ هَذَا الرَّجُلَ الَّذِي الَّذِي، فَقَالَ: عَجَبٌ لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ إِلَى آخِرِهِ.
ترجمہ
اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا: ”کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ میں تمہیں اپنے اسلام لانے کے آغاز کے متعلق بتاؤں؟“
اسلم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“
انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے خلاف لوگوں میں سب سے زیادہ سخت تھا؛ ایک مرتبہ سخت تپتی دوپہر میں مکہ کے کسی راستے میں تھا کہ اچانک قریش کا ایک شخص ملا، اس نے پوچھا: ’اے ابن خطاب! کہاں کا ارادہ ہے؟‘ میں نے کہا: ’میں اس شخص کا ارادہ رکھتا ہوں جس نے یہ یہ کام کیے ہیں‘۔ اس نے کہا: ’اے ابن خطاب! آپ پر تعجب ہے‘۔“ پھر راوی نے پوری طویل حدیث آخر تک ذکر کی۔
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 377
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: أسناده ضعيف كسابقه. . »
«ذكره ابن الجوزي في مناقب عمر ص 24»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا
عَتَّابُ بْنُ زِيَادٍ قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، يَعْنِي: ابْنَ الْمُبَارَكِ ، قَثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ نَافِعًا مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ يَقُولُ: أَصَابَ النَّاسُ فَتْحًا بِالشَّامِ، فِيهِمْ بِلَالٌ ، وَأَظُنُّهُ ذَكَرَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، فَكَتَبُوا إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: إِنَّ هَذَا الْفَيْءَ الَّذِي أَصَبْنَا لَكَ خُمُسُهُ، وَلَنَا مَا بَقِيَ لَيْسَ لِأَحَدٍ فِيهِ شَيْءٌ، كَمَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحُنَيْنٍ، فَكَتَبَ عُمَرُ: إِنَّهُ لَيْسَ عَلَى مَا قُلْتُمْ، وَلَكِنِّي أَقِفُهَا لِلْمُسْلِمِينَ، فَرَاجَعُوهُ الْكِتَابَ، وَرَاجَعَهُمْ، يَأْبَوْنَ وَيَأْبَى، فَلَمَّا أَبَوْا قَامَ عُمَرُ فَدَعَا عَلَيْهِمْ فَقَالَ: اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِلَالًا وَأَصْحَابَ بِلَالٍ ، فَمَا حَالَ الْحَوْلُ عَلَيْهِمْ حَتَّى مَاتُوا جَمِيعًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ.
ترجمہ
نافع (مولیٰ عبد اللہ بن عمر) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے ملکِ شام میں ایک فتح حاصل کی، ان میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے اور میرا گمان ہے کہ (راوی نے) سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف لکھا: ”یہ مالِ فئے جو ہمیں حاصل ہوا ہے، اس کا پانچواں حصہ آپ کا ہے اور باقی ہمارے لیے ہے، اس میں کسی اور کا کوئی حصہ نہیں، بالکل ویسے ہی جیسے رسول اللہ ﷺ نے حنین کے موقع پر کیا تھا۔“
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواباً لکھا: ”یہ معاملہ ویسا نہیں ہے جیسا تم نے کہا ہے، بلکہ میں اسے مسلمانوں (کے عمومی مفاد) کے لیے روک رہا ہوں۔“ انہوں نے دوبارہ خط لکھا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی انہیں جوابی مراسلہ بھیجا؛ وہ اپنی بات پر اڑے رہے اور آپ اپنی بات پر۔
جب وہ اپنی بات سے نہ مٹے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور ان کے متعلق (اللہ کے حضور) دعا کی، آپ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِلَالًا وَأَصْحَابَ بِلَالٍ» ”اے اللہ! بلال اور بلال کے ساتھیوں کے معاملے میں تو میرے لیے کافی ہو جا۔“ ابھی سال بھی مکمل نہیں ہوا تھا کہ وہ سب کے سب وفات پا گئے، رضی اللہ عنہم۔
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 378
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: ضعيف لانقطاعه لان نافعا لم يدرك عمر ولا بلالا ومعاذا . . »
«السنن الكبري للبيهقي 318/6، 138/9»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، قَثَنَا الْوَلِيدُ، يَعْنِي: ابْنَ مُسْلِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ، يَعْنِي: ابْنَ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي مُحَمَّدُ بْنُ زَيْدٍ ، أَنَّ عُمَرَ جَعَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ فِي الشُّورَى، فَأَتَاهُ آتٍ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، اسْتَخْلِفْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ، وَمِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ، وَابْنَ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ عُمَرُ: قَدْ قُلْتُ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتُمْحَيَنَّ مِنْهَا، حَسْبُنَا آلَ عُمَرَ الْكَفَافُ، لَا لَنَا وَلَا عَلَيْنَا.
ترجمہ
محمد بن زید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ امیر المؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو شوریٰ (مشاورتی کمیٹی) میں شامل کیا، تو ایک شخص نے ان کے پاس آ کر عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! آپ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنا جانشین مقرر کر دیں؛ وہ رسول اللہ ﷺ کے صحابی ہیں، اولین مہاجرین میں سے ہیں اور امیر المؤمنین کے صاحبزادے ہیں۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں (پہلے ہی) کہہ چکا ہوں، اور «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ» (اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!) تم اس (خلافت کی امیدواری) سے ضرور نکال دیے جاؤ گے۔ آلِ عمر کے لیے تو بس کفاف (برابری) ہی کافی ہے؛ نہ ہمارے حق میں (کچھ) ہو اور نہ ہی ہمارے خلاف (وبال) ہو۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 379
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لتدليس الوليد بن مسلم . . »
«لم اقف عليه»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، قَثَنَا الْوَلِيدُ، يَعْنِي: ابْنَ مُسْلِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَثَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: رَاثَ عَلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ خَبَرُ عُمَرَ وَهُوَ أَمِيرُ الْبَصْرَةِ، وَكَانَ بِهَا امْرَأَةٌ فِي جُبَّتِهَا شَيْطَانٌ يَتَكَلَّمُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا رَسُولًا فَقَالَ لَهَا: مُرِي صَاحِبَكِ فَلْيَذْهَبْ فَلْيُخْبِرْنِي عَنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: هُوَ بِالْيَمَنِ يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ، فَمَكَثُوا غَيْرَ طَوِيلٍ، قَالُوا: اذْهَبْ فَأَخْبِرْنَا عَنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، فَإِنَّهُ قَدْ رَاثَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: إِنَّ ذَاكَ لَرَجُلٌ مَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَدْنُوَ مِنْهُ، إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ رُوحُ الْقُدُسِ، وَمَا خَلَقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ شَيْطَانًا يَسْمَعُ صَوْتَهُ إِلَّا خَرَّ لِوَجْهِهِ.
ترجمہ
سالم بن عبد اللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خبر ملنے میں تاخیر ہو گئی، اس وقت وہ بصرہ کے گورنر تھے
وہاں ایک عورت تھی جس کے ساتھ ایک شیطان (جن) وابستہ تھا جو کلام کرتا تھا، تو انہوں نے اس کی طرف ایک قاصد بھیجا اور اسے کہلوایا: ”اپنے اس ساتھی کو حکم دو کہ وہ جائے اور مجھے امیر المومنین کے بارے میں خبر دے۔“
اس نے بتایا: ”وہ یمن میں ہیں اور عنقریب آنے والے ہیں۔“
کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ انہوں نے پھر کہا: ”جاؤ اور ہمیں امیر المومنین کی خبر لا کر دو کیونکہ ان کی اطلاع ملنے میں ہمیں کافی تاخیر ہو گئی ہے۔“
تو اس نے جواب دیا: ”وہ ایسے رعب والے شخص ہیں کہ ہم ان کے قریب جانے کی طاقت نہیں رکھتے، ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان « رُوحُ الْقُدُسِ » ”روح القدس“ ہے، اور اللہ عزوجل نے ایسا کوئی شیطان پیدا نہیں کیا جو ان کی آواز سن لے مگر وہ اپنے منہ کے بل گر پڑتا ہے۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 380
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف كسابقه ويمكن سماع سالم من ابي موسى وان كان حديثه عن عمر مرسلا لان ابا موسى عاش حتى سنة ٦٣ . . »
«ذكره ابن الجوزي في مناقب عمر ؓ، ص: 62»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ الثَّقَفِيُّ بِالْكُوفَةِ سَنَةَ ثَلَاثِينَ وَمِائَتَيْنِ قَالَ: نَا. . . . . . قَالَ: نَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ أَبُو مُوسَى الْأَشْعَرِيُّ ذَاتَ يَوْمٍ أَوْ لَيْلَةٍ: إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ إِسْلَامُهُ عِزًّا، وَكَانَتْ إِمَارَتُهُ فَتْحًا، وَكَانَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَلَكٌ يُسَدِّدُهُ، وَكَانَ الْفَارُوقُ فَرَّقَ بَيْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ، وَنَزَلَ الْقُرْآنُ بِتَصْدِيقِ رَأْيِهِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، يُقَالُ لَهُ حَرَمِيٌّ: كَانَ أَبُو بَكْرٍ خَيْرًا مِنْهُ، فَأَعَادَ أَبُو مُوسَى الْقَوْلَ، فَقَالَ السُّلَمِيُّ مِثْلَ مَقَالَتِهِ ثَلَاثًا، فَلَمَّا قَفَلُوا صَارَ إِلَى عُمَرَ فَقَصَّ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ عُمَرُ: لَيْلَةٌ مِنْ أَبِي بَكْرٍ خَيْرٌ مِنْ عُمَرَ الدَّهْرَ كُلَّهُ، وَلَيَوْمٌ مِنْ أَبِي بَكْرٍ خَيْرٌ مِنْ عُمَرَ الدَّهْرَ كُلَّهُ، أَمَّا يَوْمُهُ فَيَوْمُ ارْتَدَّتِ الْعَرَبُ، وَأَمَّا لَيْلَتُهُ فَلَيْلَةُ الْغَارِ، حِينَ وَقَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَفْسِهِ.
ترجمہ
الحسن رحمہ اللہ، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک دن یا ایک رات فرمایا: ”بے شک سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا اسلام لانا باعثِ عزت تھا، ان کی امارت سراسر فتح تھی، ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایک فرشتہ تھا جو ان کی رہنمائی فرماتا تھا، وہ فاروق تھے جنہوں نے حق اور باطل کے درمیان فرق واضح کر دیا، اور قرآن ان کی رائے کی موافقت میں نازل ہوا۔“
بنو سلیم کے ایک شخص نے، جنہیں حرمی کہا جاتا تھا، کہا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان سے بہتر تھے۔“ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے اپنی بات دہرائی تو اس سلمی شخص نے بھی تین مرتبہ اپنی بات کا اعادہ کیا۔
جب وہ لوگ واپس لوٹے تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہیں سارا ماجرا سنایا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ایک رات، عمر کی پوری زندگی سے بہتر ہے، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ایک دن، عمر کی پوری زندگی سے بہتر ہے۔ رہا ان کا وہ دن، تو وہ ارتدادِ عرب کا دن تھا، اور رہی ان کی وہ رات، تو وہ غار کی رات تھی جب انہوں نے اپنی جان کے ذریعے نبی ﷺ کی حفاظت کی تھی۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 381
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لتدليس الحسن البصري . ويوسف بن ابي امية لم اجده . وله شاهد صحيح . »
«اخرجه البيهقي في الدلائل: 209/2»
ذَكَرَ مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُصْعَبٍ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عُثْمَانَ الْهُدَيْرِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ إِلَى حَرَّةَ وَاقِمٍ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِصِرَارٍ إِذَا نَارٌ، فَقَالَ: يَا أَسْلَمُ ، إِنِّي لَأَرَى هَا هُنَا رَكْبًا قَصَّرَ بِهِمُ اللَّيْلُ وَالْبَرْدُ، انْطَلِقْ بِنَا، فَخَرَجْنَا نُهَرْوِلُ حَتَّى دَنَوْنَا مِنْهُمْ، فَإِذَا بِامْرَأَةٍ مَعَهَا صِبْيَانٌ صِغَارٌ وَقِدْرٌ مَنْصُوبَةٌ عَلَى نَارٍ وَصِبْيَانُهَا يَتَضَاغَوْنَ، فَقَالَ عُمَرُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَصْحَابَ الضَّوْءِ، وَكَرِهَ أَنْ يَقُولَ: يَا أَصْحَابَ النَّارِ، فَقَالَتْ: وَعَلَيْكَ السَّلَامُ، فَقَالَ: أَدْنُو؟، فَقَالَتِ: ادْنُ بِخَيْرٍ أَوْ دَعْ، فَدَنَا فَقَالَ: مَا بَالُكُمْ؟ قَالَتْ: قَصَّرَ بِنَا اللَّيْلُ وَالْبَرْدُ، قَالَ: فَمَا بَالُ هَؤُلَاءِ الصِّبْيَةِ يَتَضَاغَوْنَ؟ قَالَتِ: الْجُوعُ، قَالَ: فَأَيُّ شَيْءٍ فِي هَذِهِ الْقِدْرِ؟ قَالَتْ: مَا أُسْكِتُهُمْ بِهِ حَتَّى يَنَامُوا، وَاللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ عُمَرَ ، فَقَالَ: أَيْ رَحِمَكِ اللَّهُ، وَمَا يُدْرِي عُمَرَ بِكُمْ؟ قَالَتْ: يَتَوَلَّى عُمَرُ أَمْرَنَا ثُمَّ يَغْفُلُ عَنَّا. قَالَ: فَأَقْبَلَ عَلَيَّ فَقَالَ: انْطَلِقْ بِنَا، فَخَرَجْنَا نُهَرْوِلُ حَتَّى أَتَيْنَا دَارَ الدَّقِيقِ، فَأَخْرَجَ عِدْلًا مِنْ دَقِيقٍ وَكَبَّةً مِنْ شَحْمٍ، فَقَالَ: احْمِلْهُ عَلَيَّ، فَقُلْتُ: أَنَا أَحْمِلُهُ عَنْكَ، قَالَ: أَنْتَ تَحْمِلُ عَنِّي وِزْرِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا أُمَّ لَكَ؟ فَحَمَلْتُهُ عَلَيْهِ فَانْطَلَقَ، وَانْطَلَقْتُ مَعَهُ إِلَيْهَا، نُهَرْوِلُ، فَأَلْقَى ذَلِكَ عِنْدَهَا وَأَخْرَجَ مِنَ الدَّقِيقِ شَيْئًا، فَجَعَلَ يَقُولُ لَهَا: ذُرِّي عَلَيَّ، وَأَنَا أُحَرِّكُ لَكِ، وَجَعَلَ يَنْفُخُ تَحْتَ الْقِدْرِ ثُمَّ أَنْزَلَهَا، فَقَالَ: أَبْغِينِي شَيْئًا، فَأَتَتْهُ بِصَحْفَةٍ فَأَفْرَغَهَا فِيهَا ثُمَّ جَعَلَ يَقُولُ لَهَا: أَطْعِمِيهُمْ وَأَنَا أُسَطِّحُ لَهُمْ، فَلَمْ يَزَلْ حَتَّى شَبِعُوا، وَتَرَكَ عِنْدَهَا فَضْلَ ذَلِكَ، وَقَامَ وَقُمْتُ مَعَهُ، فَجَعَلَتْ تَقُولُ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا، كُنْتَ أَوْلَى بِهَذَا الْأَمْرِ مِنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، فَيَقُولُ: قُولِي خَيْرًا إِذَا جِئْتِ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، وَحَدَّثِينِي هُنَاكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ تَنَحَّى نَاحِيَةً عَنْهَا ثُمَّ اسْتَقْبَلَهَا فَرَبَضَ مَرْبَضًا، فَقُلْنَا لَهُ: إِنَّ لَنَا شَأْنًا غَيْرَ هَذَا، وَلَا يُكَلِّمُنِي حَتَّى رَأَيْتُ الصِّبْيَةَ يَصْطَرِعُونَ ثُمَّ نَامُوا وَهَدَأُوا، فَقَالَ: يَا أَسْلَمُ ، إِنَّ الْجُوعَ أَسْهَرَهُمْ وَأَبْكَاهُمْ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ لَا أَنْصَرِفَ حَتَّى أَرَى مَا رَأَيْتُ.
ترجمہ
اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ حرہ واقم کی طرف نکلے، یہاں تک کہ جب ہم مقامِ صرار پہنچے تو وہاں ایک آگ دکھائی دی، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے اسلم! میرا خیال ہے کہ یہاں کچھ مسافر ہیں جنہیں رات اور سردی نے روک لیا ہے، چلو ہمارے ساتھ۔“ چنانچہ ہم دوڑتے ہوئے چلے یہاں تک کہ ان کے قریب پہنچ گئے، تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک عورت ہے جس کے ساتھ چھوٹے بچے ہیں اور آگ پر ایک ہانڈی چڑھی ہوئی ہے جبکہ اس کے بچے رو رہے ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَصْحَابَ الضَّوْءِ» ”تم پر سلامتی ہو اے روشنی والو!“ اور آپ رضی اللہ عنہ نے «يَا أَصْحَابَ النَّارِ» ”اے آگ والو“ کہنا ناپسند فرمایا۔ اس عورت نے جواب دیا: ”اور تم پر بھی سلامتی ہو۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کیا میں قریب آ سکتا ہوں؟“ اس نے کہا: ”بھلائی کے لیے آنا ہو تو آ جاؤ ورنہ رہنے دو۔“ پس آپ رضی اللہ عنہ قریب ہوئے اور پوچھا: ”تمہارا کیا حال ہے؟“ اس نے کہا: ”ہمیں رات اور سردی نے (سفر سے) روک لیا ہے۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”یہ بچے کیوں رو رہے ہیں؟“ اس نے کہا: ”بھوک کی وجہ سے۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”اس ہانڈی میں کیا ہے؟“ اس نے کہا: ”(اس میں) وہ چیز ہے جس سے میں انہیں بہلاتی ہوں یہاں تک کہ وہ سو جائیں، اور اللہ ہی ہمارے اور عمر کے درمیان (فیصلہ کرنے والا) ہے۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے اللہ کی بندی! تم پر اللہ رحم کرے، عمر کو تمہارے بارے میں کیا پتا؟“ اس نے کہا: ”عمر ہمارے حاکم بنتے ہیں اور پھر ہم سے غافل رہتے ہیں۔“
اسلم رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر آپ رضی اللہ عنہ میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”ہمارے ساتھ چلو۔“ پس ہم دوڑتے ہوئے نکلے یہاں تک کہ دار الدقیق (آٹے کے گودام) پہنچے، وہاں سے آپ رضی اللہ عنہ نے آٹے کا ایک تھیلا اور چربی کی ایک بڑی گٹھلی نکالی اور فرمایا: ”اسے مجھ پر لاد دو۔“ میں نے عرض کیا: ”میں اسے آپ کی جگہ اٹھا لیتا ہوں۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا قیامت کے دن تم میرا بوجھ اٹھاؤ گے؟ تمہاری ماں نہ رہے (یعنی کلمۂ تعجب)۔“ چنانچہ میں نے وہ بوجھ آپ رضی اللہ عنہ پر لاد دیا اور آپ رضی اللہ عنہ روانہ ہوئے، میں بھی آپ کے ساتھ دوڑتا ہوا اس عورت کے پاس پہنچا، آپ رضی اللہ عنہ نے وہ سامان اس کے پاس رکھ دیا اور کچھ آٹا نکالا اور اس عورت سے فرمانے لگے: ”تم مجھ پر آٹا ڈالتی جاؤ اور میں تمہارے لیے ہانڈی ہلاتا ہوں۔“ اور آپ رضی اللہ عنہ ہانڈی کے نیچے پھونکیں مارنے لگے پھر جب ہانڈی اتار لی تو فرمایا: ”مجھے کوئی برتن لا کر دو۔“ وہ ایک پیالہ لائی تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس میں کھانا انڈیل دیا اور فرمانے لگے: ”تم انہیں کھلاؤ اور میں اسے ان کے لیے پھیلا کر ٹھنڈا کرتا ہوں۔“ آپ رضی اللہ عنہ برابر لگے رہے یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے اور باقی بچا ہوا کھانا اس کے پاس ہی چھوڑ دیا۔
پھر آپ رضی اللہ عنہ اٹھے اور میں بھی آپ کے ساتھ اٹھا، تو وہ عورت کہنے لگی: ”اللہ آپ کو جزائے خیر دے، آپ اس منصبِ خلافت کے امیر المومنین سے زیادہ حقدار تھے۔“ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم بھلی بات کہو، جب تم امیر المومنین کے پاس آؤ گی تو ان شاء اللہ وہاں مجھ سے بات کرنا۔“ پھر آپ رضی اللہ عنہ اس سے ایک طرف ہو کر اس کے سامنے اس طرح بیٹھ گئے جیسے کوئی جانور سینے کے بل بیٹھتا ہے (یعنی ہمہ تن متوجہ ہو کر انتظار کرنے لگے)۔ ہم نے آپ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ہمیں اور بھی کام ہے، مگر آپ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کوئی بات نہ کی یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ وہ بچے ایک دوسرے کے ساتھ کھیل کود رہے تھے، پھر وہ سو گئے اور پرسکون ہو گئے۔ تب آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے اسلم! بھوک نے انہیں بیدار کر رکھا تھا اور رلا دیا تھا، اس لیے میں نے یہ پسند نہیں کیا کہ یہاں سے اس وقت تک جاؤں جب تک وہ منظر نہ دیکھ لوں جو میں نے اب دیکھ لیا ہے۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 382
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده حسن . . »
«تاريخ الامم والملوك للطبري: 20/5»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَالَ أَنَا أَبِي، عَنْ يَعْلَى، يَعْنِي: ابْنَ حَكِيمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ نَافِعٍ ، ثُمَّ تَرَكَ يَعْلَى ، أَنَّ الزِّبْرِقَانَ بْنَ بَدْرٍ ، وَالْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ طَلَبَا إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنْ يُقْطِعَهُمَا، فَأَقْطَعَهُمَا وَكَتَبَ لَهُمَا كِتَابًا، فَقَالَ لَهُمَا عُثْمَانُ: أَشْهِدَا عُمَرَ فَإِنَّهُ الْخَلِيفَةُ بَعْدَهُ، وَهُوَ أَجْوَزُ لِأَمْرِكُمَا، فَأَتَيَا عُمَرَ بِالْكِتَابِ، فَلَمَّا نَظَرَ فِيهِ بَزَقَ فِيهِ ثُمَّ ضَرَبَ بِهِ وُجُوهَهُمَا ثُمَّ قَالَ: لَا، وَلَا نَعْمَةَ عَيْنٍ، آللَّهَ لَتَفْلَقُنَّ وُجُوهَ الْمُسْلِمِينَ بِالسُّيُوفِ وَالْحِجَارَةِ ثُمَّ لَنَكْتُبَنَّ لَكُمْ لِفَيْئِهِمْ، فَرَجَعَا إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَا: وَاللَّهِ مَا نَدْرِي أَنْتَ الْخَلِيفَةُ أَمْ عُمَرُ؟ ، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ فَأَخْبَرَاهُ بِالَّذِي صَنَعَ، فَقَالَ: وَإِنَّا لَا نُجِيزُ إِلَّا مَا أَجَازَهُ عُمَرُ.
ترجمہ
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا زبرقان بن بدر رضی اللہ عنہ اور سیدنا اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے درخواست کی کہ وہ انہیں (زمین کا) کوئی ٹکڑا بطور جاگیر عطا فرمائیں، چنانچہ آپ نے انہیں وہ زمین الاٹ کر دی اور ان کے لیے ایک تحریر لکھ دی۔
اس پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سے فرمایا: ”تم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس پر گواہ بنا لو کیونکہ ان کے بعد خلیفہ وہی ہوں گے، اور یہ تمہارے معاملے کو زیادہ نافذ العمل بنا دے گا۔“
پس وہ دونوں وہ تحریر لے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو جب انہوں نے اسے دیکھا تو اس پر تھوک دیا اور اسے ان دونوں کے چہروں پر دے مارا، پھر فرمایا: ”نہ تو یہ (درخواست منظور) ہے اور نہ ہی کوئی خاطر تواضع ہے۔ کیا اللہ کی قسم! تم مسلمانوں کے چہروں کو تلواروں اور پتھروں سے چاک کرو گے اور پھر ہم تمہارے لیے ان کے مالِ فئے میں سے (جاگیریں) لکھیں گے؟“
وہ دونوں واپس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اللہ کی قسم! ہمیں نہیں معلوم کہ خلیفہ آپ ہیں یا سیدنا عمر؟“ آپ نے دریافت فرمایا: ”وہ کیا بات ہے؟“ تو انہوں نے آپ کو اس سب کی خبر دی جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کیا تھا۔ اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور ہم بھی وہی نافذ کریں گے جسے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نافذ کیا۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 383
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: رجاله ثقات لكن الظاهر انه منقطع لان نافعا لم يدرك ابا بكر ولا عمر ونص ابن ابي حاتم في المراسيل ان روايته عن عائشة وحفصة مرسلة فالاولى ان تكون عن الشيخين مرسلة. . »
«كتاب المعرفة والتاريخ للفسوي: 294/3»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَثَنَا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْ نَافِعٍ ، قَالَ وَهْبٌ: وَكَانَ يُحَدِّثُنَا بِهِ عَنْ يَعْلَى ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ: كَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ ، وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ إِلَى أَبِي بَكْرٍ: أَنْ زِدْنَا فِي أَرْزَاقِنَا وَإِلَّا فَابْعَثْ إِلَى عَمَلِكَ مَنْ يَكْفِيكَهُ، فَاسْتَشَارَ أَبُو بَكْرٍ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ عُمَرُ: لَا تَزِدْهُمْ دِرْهَمًا وَاحِدًا، قَالَ: فَمَنْ لِعَمَلِهِمْ؟ قَالَ: أَنَا أَكْفِيهِ وَلَا أُرِيدُ أَنْ تَرْزُقَنِي شَيْئًا، قَالَ: فَتَجَهَّزَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ، إِنَّ قُرْبَ عُمَرَ مِنْكَ وَمُشَاوَرَتَهُ أَنْفَعُ لِلْمُسْلِمِينَ مِنْ شَيْءٍ يَسِيرٍ، فَزِدْ هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ، وَهُوَ الْخَلِيفَةُ بَعْدَكَ، فَعَزَمَ عَلَى عُمَرَ أَنْ يُقِيمَ، قَالَ: وَزَادَهُمْ مَا سَأَلُوا، قَالَ: فَلَمَّا وَلِيَ عُمَرُ كَتَبَ إِلَيْهِمْ: إِنْ رَضِيتُمْ بِالرِّزْقِ الْأَوَّلِ وَإِلَّا فَاعْتَزِلُوا عَمَلَنَا، وَقَالَ: وَقَدْ كَانَ مُعَاوِيَةُ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي سُفْيَانَ ، اسْتُعْمِلَ مَكَانَ يَزِيدَ ، قَالَ: فَأَمَّا مُعَاوِيَةُ ، وَعَمْرٌو فَرَضِيَا، وَأَمَّا خَالِدٌ فَاعْتَزَلَ، قَالَ: فَكَتَبَ إِلَيْهِمَا عُمَرُ: أَنِ اكْتُبَا لِي كُلَّ مَالٍ هُوَ لَكُمَا، فَفَعَلَا، قَالَ: فَجَعَلَ لَا يَقْدِرُ لَهُمَا بَعْدُ عَلَى مَالٍ إِلَّا أَخَذَهُ فَجَعَلَهُ فِي بَيْتِ الْمَالِ.
ترجمہ
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا خالد بن ولید، سیدنا یزید بن ابی سفیان اور سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف خط لکھا کہ: ”ہمارے وظائف میں اضافہ فرما دیں، ورنہ اپنی ذمہ داری (گورنری) پر کسی ایسے شخص کو بھیج دیں جو آپ کی طرف سے کفایت کرے۔“ پس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں مشورہ کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ان کے لیے ایک درہم کا بھی اضافہ نہ کریں۔“ انہوں نے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے) پوچھا: ”تو پھر ان کے کام کی ذمہ داری کون سنبھالے گا؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”ان کی جگہ میں کفایت کروں گا اور میں یہ نہیں چاہتا کہ آپ مجھے اس پر کوئی وظیفہ عطا کریں۔“ راوی کہتے ہیں: پس انہوں نے (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سفر کی) تیاری کر لی، جب یہ بات سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”اے خلیفہ رسول اللہ ﷺ! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا آپ کے قریب رہنا اور آپ سے ان کی مشاورت مسلمانوں کے لیے اس معمولی مال سے کہیں زیادہ نفع بخش ہے، لہٰذا آپ ان لوگوں کے وظائف میں اضافہ فرما دیں، اور وہ (عمر) آپ کے بعد خلیفہ ہوں گے۔“ چنانچہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو (مدینہ میں) ٹھہرنے کا پابند کیا اور ان لوگوں کے وظائف میں ان کے مطالبے کے مطابق اضافہ کر دیا۔
راوی کہتے ہیں: پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تو انہوں نے ان کی طرف خط لکھا: ”اگر تم پہلے والے (مقررہ) وظیفے پر راضی ہو تو ٹھیک، ورنہ ہماری ذمہ داری سے الگ ہو جاؤ۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس وقت سیدنا یزید رضی اللہ عنہ کی جگہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ (یعنی ابن ابی سفیان) عامل مقرر ہو چکے تھے۔ راوی کا بیان ہے کہ سیدنا معاویہ اور سیدنا عمرو رضی اللہ عنہما تو (پرانے وظیفے پر) راضی ہو گئے، البتہ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ (عہدے سے) الگ ہو گئے۔ راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں (معاویہ اور عمرو) کو لکھا کہ: ”تمہارے پاس جتنا بھی مال ہے وہ سب میرے لیے لکھ بھیجو۔“ پس انہوں نے ایسا ہی کیا۔ راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ان کے پاس موجود جس مال کا بھی پتہ چلتا، وہ اسے لے لیتے اور بیت المال میں جمع کرا دیتے۔
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 384
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: لم يرد حكم . »
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حُمَيْدٍ الْحِمْصِيُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ حَفْصٍ ، قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، وَعَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ ، قَالَا: سَمِعْنَا أَبَا إِسْحَاقَ يَقُولُ: بُغْضُ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ مِنَ الْكَبَائِرِ.
ترجمہ
ابو اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے بغض رکھنا گناہِ کبیرہ میں سے ہے۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 385
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده حسن. . »
«كتاب السنة للخلال: 290/1»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حُمَيْدٍ ، قَثَنَا مُعَاوِيَةُ، يَعْنِي: ابْنَ حَفْصٍ ، قَالَ: نَا عَبَّادٌ، يَعْنِي: ابْنَ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ طَلْحَةَ الْيَامِيِّ ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ: بُغْضُ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ نِفَاقٌ، وَبُغْضُ قُرَيْشٍ نِفَاقٌ، وَبُغْضُ الْأَنْصَارِ وَبُغْضُ الْمَوْلَى الْعَرَبِيِّ نِفَاقٌ.
ترجمہ
طلحہ یامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ کہا جاتا تھا کہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے بغض رکھنا نفاق ہے، قریش سے بغض رکھنا نفاق ہے، اور انصار سے بغض رکھنا نیز عرب کے آزاد کردہ غلام سے بغض رکھنا نفاق ہے۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 386
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لتدليس الحجاج بن ارطاة صدوق كثير الخطأ والتدليس ضعفه غير واحد وقال ابن حبان تركه ابن المبارك وابن مهدي ويحيى القطان ويحيى بن معين واحمد بن حنبل وقال الذهبي بعد ذكره هذا القول فيه مجازفة واكثر ما نقم عليه التدليس وكان فيه تيه لا يليق باهل العلم ، وكذا وصفه ابن عدي وغيره ايضا بالتدليس ، مات سنة ١٤٥ . . »
«ذكره الهيثمي في مجمع الزوائد: 27/10»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حُمَيْدٍ ، قَثَنَا مُعَاوِيَةُ، يَعْنِي: ابْنَ حَفْصٍ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ الْيَامِيُّ ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ: وَحَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ جَحْلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: بَلَغَنِي أَنَّ أُنَاسًا يُفَضِّلُونِي عَلَى أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، لَا يُفَضِّلُنِي أَحَدٌ عَلَى أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ إِلَّا جَلَدْتُهُ حَدَّ الْمُفْتَرِي.
ترجمہ
حکم بن جحل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ کچھ لوگ مجھے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما پر فضیلت دیتے ہیں۔ اب جو شخص بھی مجھے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما پر فضیلت دے گا، میں اسے یقیناً بہتان تراش کی حد (کے مطابق کوڑے) لگاؤں گا۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 387
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لضعف ابي عبيدة بن الحكم بن جحل . ومضى في ٤٩ . . »
«كتاب السنة لعبد الله بن احمد: 562/2»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حُمَيْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحِمْصِيُّ ، قَالَ: نَا مُعَاوِيَةُ، يَعْنِي: ابْنَ حَفْصٍ الشَّعْبِيُّ ، قَالَ نَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ عَوْنٍ ، قَالَ: قَالَ: عَبْدُ اللَّهِ ، يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ: لَمَجْلِسٌ وَاحِدٌ مِنْ عُمَرَ أَوْثَقُ عِنْدِي مِنْ عَمَلِ سَنَةٍ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی ایک ہی مجلس میرے نزدیک ایک سال کے عمل سے زیادہ قابلِ وثوق ہے۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 388
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . . »
«لم اقف عليه»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقُرَشِيُّ ، قَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ أَبُو بَكْرٍ ، نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ عُمَرُ ، نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ ، نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ" ، فَذَكَرَ سِتَّةً مِنَ الْأَنْصَارِ، وَثَلَاثَةً مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، فَحَفِظْتُ الثَّلَاثَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ وَذَهَبَ مِنِّي ثَلَاثَةٌ.
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے کیا ہی بہترین بندے ہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، اللہ کے کیا ہی بہترین بندے ہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، اللہ کے کیا ہی بہترین بندے ہیں سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ، اللہ کے کیا ہی بہترین بندے ہیں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، اللہ کے کیا ہی بہترین بندے ہیں سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ، اور اللہ کے کیا ہی بہترین بندے ہیں سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ۔“
پھر آپ ﷺ نے انصار میں سے چھ اور مہاجرین میں سے تین (صحابہ) کا ذکر فرمایا؛ (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے انصار کے تین (نام) یاد رکھے جبکہ تین میرے ذہن سے نکل گئے۔
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 389
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: ضعيف لضعف اسماعيل بن مسلم ابي اسحاق المكي البصري تركه يحيى القطان وابن مهدي وابن المبارك والنسائي وقال احمد منكر الحديث وقال ابن معين ليس بشيء وقال ابن المديني لا يكتب حديثه . وضعفه كذلك الفلاس والعقيلي والدولابي والساجي وابن الجارود بذكره في الضعفاء ، وقال ابن عدي احاديثه غير محفوظة الا انه ممن يكتب حديثه . . »
«لم اقف عليه»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، قَثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، يَعْنِي: الْعَنْقَزِيُّ ، قَثَنَا يُونُسُ، يَعْنِي: ابْنَ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، قَالَ: إِنِّي لَأَرَى هَلَاكَ عُمَرَ هَدَمَ ثُلُثَ الْإِسْلَامِ.
ترجمہ
عمرو بن میمون رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”بے شک میں یہ سمجھتا ہوں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات نے اسلام کے ایک تہائی حصے کو منہدم کر دیا ہے۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 390
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . . »
«لم اقف عليه»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَهُوَ الْقُرَشِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، قَثَنَا عَاصِمٌ ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، قَالَ: سَارَ إِلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ سَبْعًا مِنَ الْمَدِينَةِ، فَصَعَدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ غُلَامَ الْمُغِيرَةِ ، أَبَا لُؤْلُؤَةَ ، قَتَلَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ ، قَالَ: فَضَجَّ النَّاسُ وَصَاحُوا وَاشْتَدَّ بُكَاؤُهُمْ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ: إِنَّا اجْتَمَعْنَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَّرْنَا عَلَيْنَا عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، وَلَمْ نَأْلُ خَيْرَنَا ذَا فُوقٍ.
ترجمہ
مسیب بن رافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ سے سات دن کی مسافت طے کر کے ہمارے پاس تشریف لائے، وہ منبر پر رونق افروز ہوئے، اللہ عزوجل کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”مغیرہ کے غلام ابو لؤلؤہ نے امیر المؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا ہے“
راوی بیان کرتے ہیں کہ یہ سن کر لوگ تڑپ اٹھے، وہ چیخنے لگے اور ان کی گریہ و زاری شدت اختیار کر گئی۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم اصحابِ محمد ﷺ نے باہمی مشورہ کیا اور اپنے اوپر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر کر لیا ہے، اور ہم نے اپنے میں سے بہترین صاحبِ کمال شخصیت کے انتخاب میں کوئی کوتاہی نہیں کی“۔
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 391
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: رجال الأسناد ثقات. . »
«التاريخ لابن شبة: 277/2؛ المعجم الكبير للطبراني: 187/8»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبُو هِشَامٍ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الرِّفَاعِيُّ ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي نَهِيكٍ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : أَبُو نَهِيكٍ اسْمُهُ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ حِينَ حُصِرَ عُثْمَانُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُبِضَ فَنَظَرَ الْمُسْلِمُونَ خَيْرَهُمْ فَاسْتَخْلَفُوهُ، وَهُوَ أَبُو بَكْرٍ ، فَلَمَّا قُبِضَ أَبُو بَكْرٍ نَظَرَ الْمُسْلِمُونَ خَيْرَهُمْ فَاسْتَخْلَفُوهُ، وَهُوَ عُمَرُ ، فَلَمَّا قُبِضَ عُمَرُ نَظَرَ الْمُسْلِمُونَ خَيْرَهُمْ فَاسْتَخْلَفُوهُ، وَهُوَ عُثْمَانُ ، فَإِنْ قَتَلْتُمُوهُ فَهَاتُوا خَيْرًا مِنْهُ.
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اس وقت، جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا گیا تھا، فرمایا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو مسلمانوں نے اپنے میں سے سب سے بہتر شخص پر نظرِ انتخاب ڈالی اور انہیں اپنا خلیفہ بنا لیا، اور وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔ پھر جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو مسلمانوں نے اپنے میں سے بہترین شخص کو دیکھا اور انہیں اپنا خلیفہ مقرر کیا، اور وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے۔ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو مسلمانوں نے اپنے میں سے بہترین فرد کو منتخب کیا اور انہیں اپنا خلیفہ بنایا، اور وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ پس اگر تم نے انہیں قتل کر دیا تو پھر ان سے بہتر کوئی شخص لے آنا۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 392
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لضعف محمد بن يزيد الرفاعي وهو محمد بن يزيد بن محمد بن كثير بن رفاعة الرفاعي أبو هشام الكوفي قاضي بغداد، قال ابن معين ما أرى به بأسا وقال العجلي كوفي لا بأس به ، وقال البرقاني ثقة أمرني الدارقطني أن أخرج حديثه في الصحيح وقال الدارقطني بنفسه تكلم فيه أهل بلده وقال مسلمة لا بأس به . . »
«المعجم الكبير للطبراني: 246/12؛ فضائل الخلفاء لابي نعيم: 213»
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَخِيهِ الْمُثَنَّى بْنِ مُعَاذٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حَيَّانُ النَّحْوِيُّ ، قَالَ: كَانَ لِي جَلِيسٌ يَذْكُرُ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَأَنْهَاهُ فَيُغْرِي، فَأَقُومُ عَنْهُ، فَذَكَرَهُمَا يَوْمًا فَقُمْتُ عَنْهُ مُغْضَبًا، وَاغْتَمَمْتُ بِمَا سَمِعْتُ إِذْ لَمْ أَرُدَّ عَلَيْهِ الَّذِي يَنْبَغِي، فَنِمْتُ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنَامِي كَأَنَّهُ أَقْبَلَ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي جَلِيسًا يُؤْذِينِي فِي هَذَيْنِ، فَأَنْهَاهُ فَيُغْرِي يَزْدَادُ، فَالْتَفَتَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ قَرِيبٍ مِنْهُ فَقَالَ: "اذْهَبْ إِلَيْهِ فَاذْبَحْهُ" ، قَالَ: فَذَهَبَ الرَّجُلُ، وَأَصْبَحْتُ فَقُلْتُ: إِنَّهَا لَرُؤْيَا، لَوْ أَتَيْتُهُ فَأَخْبَرْتُهُ لَعَلَّهُ يَنْتَهِي، فَمَضَيْتُ أُرِيدُهُ، فَلَمَّا صِرْتُ قَرِيبًا مِنْ بَابِهِ إِذَا الصُّرَاخُ وَإِذَا بَوَارِيُّ مُلْقَاةٌ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: فُلَانٌ طَرَقَتْهُ الذَّبْحَةُ فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ.
ترجمہ
حیان نحوی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرا ایک ہم نشین تھا جو سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کا (برائی کے ساتھ) ذکر کرتا تھا، میں اسے منع کرتا تو وہ اور زیادہ دلیر ہو جاتا، چنانچہ میں اس کے پاس سے اٹھ کھڑا ہوتا۔ ایک دن اس نے پھر ان دونوں کا تذکرہ کیا تو میں غصے کی حالت میں وہاں سے اٹھ آیا اور جو کچھ سنا تھا اس پر مجھے سخت رنج ہوا کہ میں اسے ویسا جواب نہ دے سکا جیسا دینا چاہیے تھا۔ پھر میں سو گیا تو میں نے خواب میں نبی اکرم ﷺ کو دیکھا، گویا آپ ﷺ تشریف لائے ہیں اور آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی ہیں۔ میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میرا ایک ہم نشین ہے جو ان دونوں کے بارے میں مجھے اذیت دیتا ہے، میں اسے منع کرتا ہوں تو وہ سرکشی میں اور بڑھ جاتا ہے۔“ تو آپ ﷺ نے اپنے قریب موجود ایک شخص کی طرف التفات فرمایا اور حکم دیا: «اذْهَبْ إِلَيْهِ فَاذْبَحْهُ» ”اس کے پاس جاؤ اور اسے ذبح کر دو۔“ راوی کہتے ہیں کہ وہ شخص چلا گیا، اور جب صبح ہوئی تو میں نے (اپنے جی میں) کہا کہ یہ ایک خواب ہے، اگر میں اس کے پاس جا کر اسے یہ بتا دوں تو شاید وہ باز آ جائے۔ چنانچہ میں اس کے ارادے سے نکلا، جب میں اس کے دروازے کے قریب پہنچا تو وہاں چیخ و پکار کی آوازیں آ رہی تھیں اور بوریا (گھر سے باہر) پڑا ہوا تھا، میں نے پوچھا: ”یہ کیا معاملہ ہے؟“ لوگوں نے بتایا: ”فلاں شخص کو آج رات «الذَّبْحَةُ» (حلق کی ایک مہلک بیماری) نے آ لیا (اور وہ مر گیا)۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 393
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح إلى حيان
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح إلى حيان. . »
«لم اقف عليه»
نَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْأَسْوَدِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ السَّمَّانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ رِضْوَانَ السَّمَّانَ ، قَالَ: كَانَ لِي جَارٌ فِي مَنْزِلِي وَسُوقِي وَكَانَ يَشْتِمُ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، قَالَ: حَتَّى كَثُرَ الْكَلَامُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ، حَتَّى إِذَا كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ شَتَمَهُمَا وَأَنَا حَاضِرٌ، فَوَقَعَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ كَلَامٌ كَثِيرٌ حَتَّى تَنَاوَلَنِي وَتَنَاوَلْتُهُ، قَالَ: فَانْصَرَفْتُ إِلَى مَنْزِلِي وَأَنَا مَغْمُومٌ حَزِينٌ أَلُومُ نَفْسِي، قَالَ: فَنِمْتُ وَتَرَكْتُ الْعِشَاءَ مِنَ الْغَمِّ، قَالَ: فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنَامِي مِنْ لَيْلَتِي، فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فُلَانٌ جَارِي فِي مَنْزِلِي وَفِي سُوقِي وَهُوَ يَسُبُّ أَصْحَابَكَ، فَقَالَ: "مَنْ أَصْحَابِي؟" فَقُلْتُ: أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "خُذْ هَذِهِ الْمُدْيَةَ فَاذْبَحْهُ بِهَا" ، قَالَ: فَأَخَذْتُهُ فَأَضْجَعْتُهُ فَذَبَحْتُهُ، قَالَ: فَرَأَيْتُ كَأَنَّ يَدَيَّ قَدْ أَصَابَهَا مِنْ دَمِهِ، فَأَلْقَيْتُ الْمُدْيَةَ وَضَرَبْتُ بِيَدِيَّ إِلَى الْأَرْضِ فَمَسَحْتُهَا بِالْأَرْضِ، فَانْتَبَهْتُ وَأَنَا أَسْمَعُ الصُّرَاخَ مِنْ نَحْوِ الدَّارِ، فَقُلْتُ لِلْخَادِمِ: انْظُرْ مَا هَذَا الصُّرَاخُ؟ فَقَالَ: فُلَانٌ مَاتَ فَجْأَةً، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا نَظَرْنَا إِلَى حَلْقِهِ فَإِذَا فِيهِ خَطُّ مَوْضِعِ الذَّبْحِ.
ترجمہ
رضوان السمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ گھر اور بازار میں میرا ایک پڑوسی تھا جو سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو گالیاں دیا کرتا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ یہاں تک کہ میرے اور اس کے درمیان (اس معاملے میں) بہت زیادہ تکرار رہنے لگی؛ حتیٰ کہ ایک دن اس نے میری موجودگی ہی میں ان دونوں کو برا بھلا کہا، جس پر میرے اور اس کے مابین سخت کلامی ہوئی یہاں تک کہ نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
وہ کہتے ہیں کہ میں رنج و غم کی حالت میں اپنے نفس کو ملامت کرتا ہوا گھر لوٹ آیا اور اسی غم کی وجہ سے رات کا کھانا چھوڑ کر سو گیا۔ میں نے اسی رات خواب میں رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی، میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! فلاں شخص جو گھر اور بازار میں میرا پڑوسی ہے، آپ کے صحابہ کو گالیاں دیتا ہے۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”میرے کون سے صحابہ؟“ میں نے عرض کیا: ”سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ «المُدْيَة» (چھری) پکڑو اور اسے اس کے ساتھ ذبح کر دو۔“
وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اسے پکڑا، لٹایا اور ذبح کر دیا؛ پھر میں نے دیکھا کہ گویا اس کا خون میرے دونوں ہاتھوں کو لگ گیا ہے، چنانچہ میں نے وہ چھری پھینک دی اور اپنے ہاتھ زمین پر مار کر انہیں مٹی سے صاف کیا۔ اسی دوران میں بیدار ہوا تو اس کے گھر کی جانب سے چیخ و پکار سنائی دے رہی تھی۔ میں نے خادم سے کہا: ”دیکھو یہ کیسا شور ہے؟“ اس نے بتایا کہ فلاں شخص اچانک وفات پا گیا ہے۔ جب صبح ہوئی تو ہم نے اس کے گلے کو دیکھا تو وہاں ذبح کیے جانے کی جگہ پر باقاعدہ ایک نشان موجود تھا۔
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 394
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف جدا
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ...؟ محمد بن علي السمان ورضوان السمان لم أجدهما . . »
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُصْعَبٍ الزُّبَيْرِيُّ ، قَثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ".
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے حق کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی زبان اور ان کے دل پر جاری کر دیا ہے۔“
حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 395
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . . »
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3682، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5123، 5664، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4557، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 291، 3354، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14423، 14424»
«تقدم تخريجه في رقم: 315»