فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
إِسْلَامُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا
عَتَّابُ بْنُ زِيَادٍ قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، يَعْنِي: ابْنَ الْمُبَارَكِ ، قَثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ نَافِعًا مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ يَقُولُ: أَصَابَ النَّاسُ فَتْحًا بِالشَّامِ، فِيهِمْ بِلَالٌ ، وَأَظُنُّهُ ذَكَرَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، فَكَتَبُوا إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: إِنَّ هَذَا الْفَيْءَ الَّذِي أَصَبْنَا لَكَ خُمُسُهُ، وَلَنَا مَا بَقِيَ لَيْسَ لِأَحَدٍ فِيهِ شَيْءٌ، كَمَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحُنَيْنٍ، فَكَتَبَ عُمَرُ: إِنَّهُ لَيْسَ عَلَى مَا قُلْتُمْ، وَلَكِنِّي أَقِفُهَا لِلْمُسْلِمِينَ، فَرَاجَعُوهُ الْكِتَابَ، وَرَاجَعَهُمْ، يَأْبَوْنَ وَيَأْبَى، فَلَمَّا أَبَوْا قَامَ عُمَرُ فَدَعَا عَلَيْهِمْ فَقَالَ: اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِلَالًا وَأَصْحَابَ بِلَالٍ ، فَمَا حَالَ الْحَوْلُ عَلَيْهِمْ حَتَّى مَاتُوا جَمِيعًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ.نافع (مولیٰ عبد اللہ بن عمر) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے ملکِ شام میں ایک فتح حاصل کی، ان میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے اور میرا گمان ہے کہ (راوی نے) سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف لکھا: ”یہ مالِ فئے جو ہمیں حاصل ہوا ہے، اس کا پانچواں حصہ آپ کا ہے اور باقی ہمارے لیے ہے، اس میں کسی اور کا کوئی حصہ نہیں، بالکل ویسے ہی جیسے رسول اللہ ﷺ نے حنین کے موقع پر کیا تھا۔“
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواباً لکھا: ”یہ معاملہ ویسا نہیں ہے جیسا تم نے کہا ہے، بلکہ میں اسے مسلمانوں (کے عمومی مفاد) کے لیے روک رہا ہوں۔“ انہوں نے دوبارہ خط لکھا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی انہیں جوابی مراسلہ بھیجا؛ وہ اپنی بات پر اڑے رہے اور آپ اپنی بات پر۔
جب وہ اپنی بات سے نہ مٹے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور ان کے متعلق (اللہ کے حضور) دعا کی، آپ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِلَالًا وَأَصْحَابَ بِلَالٍ» ”اے اللہ! بلال اور بلال کے ساتھیوں کے معاملے میں تو میرے لیے کافی ہو جا۔“ ابھی سال بھی مکمل نہیں ہوا تھا کہ وہ سب کے سب وفات پا گئے، رضی اللہ عنہم۔