فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
إِسْلَامُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الدُّولَابِيُّ ، قَثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَغْضَبُ إِذَا قِيلَ: إِنَّهُ هَاجَرَ قَبْلَ عُمَرَ ، قَالَ: قَدِمْتُ أَنَا وَعُمَرُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، فَوَجَدْنَاهُ قَائِلًا، فَرَجَعْنَا إِلَى الْمَنْزِلِ، فَبَعَثَنِي عُمَرُ فَقَالَ: اذْهَبْ فَانْظُرْ هَلِ اسْتَيْقَظَ؟ فَأَتَيْتُهُ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَبَايَعْتُهُ، ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَى عُمَرَ فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّهُ قَدِ اسْتَيْقَظَ، فَانْطَلَقْنَا إِلَيْهِ، فَهَرْوَلَ هَرْوَلَةً حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهِ عُمَرُ ، فَبَايَعَهُ ثُمَّ بَايَعْتُهُ، فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَغْضَبُ إِذَا قِيلَ إِنَّهُ هَاجَرَ قَبْلَ أَبِيهِ.ابوعثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو اس بات پر غصہ ہوتے ہوئے سنا جب یہ کہا جاتا کہ انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پہلے ہجرت کی ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”میں اور (سیدنا) عمر (رضی اللہ عنہ) مدینہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ہم نے آپ ﷺ کو «قائلا» (دوپہر کے وقت آرام کرتے ہوئے) پایا، چنانچہ ہم اپنی قیام گاہ کی طرف لوٹ آئے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے بھیجا اور فرمایا: ”جاؤ دیکھو، کیا آپ ﷺ بیدار ہو گئے ہیں؟“ پس میں آپ ﷺ کے پاس آیا، آپ کی خدمت میں داخل ہوا اور آپ کی بیعت کی۔ پھر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور انہیں بتایا کہ آپ ﷺ بیدار ہو چکے ہیں۔ چنانچہ ہم آپ ﷺ کی طرف چل پڑے تو وہ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) اس قدر تیزی سے دوڑے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے پاس پہنچ کر آپ کی بیعت کی، پھر میں نے (دوبارہ) بیعت کی۔“
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اس بات پر غصہ ہوتے تھے جب یہ کہا جاتا کہ انہوں نے اپنے والد سے پہلے ہجرت کی ہے۔