فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
إِسْلَامُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 377
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ أَبُو عَلِيٍّ ، قَثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ الْحُنَيْنِيُّ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، يَعْنِي: ابْنَ أَسْلَمَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ لَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: أَتُحِبُّونَ أَنْ أُعْلِمَكُمْ أَوَّلَ إِسْلَامِي؟ قَالَ: قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: كُنْتُ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: بَيْنَا أَنَا فِي يَوْمٍ شَدِيدِ الْحَرِّ فِي الْهَاجِرَةِ فِي بَعْضِ طُرُقِ مَكَّةَ إِذَا أَنَا بِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، قَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ؟ قُلْتُ: أُرِيدُ هَذَا الرَّجُلَ الَّذِي الَّذِي، فَقَالَ: عَجَبٌ لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ إِلَى آخِرِهِ.ترجمہ
اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ہم سے فرمایا: ”کیا تم یہ پسند کرتے ہو کہ میں تمہیں اپنے اسلام لانے کے آغاز کے متعلق بتاؤں؟“
اسلم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“
انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے خلاف لوگوں میں سب سے زیادہ سخت تھا؛ ایک مرتبہ سخت تپتی دوپہر میں مکہ کے کسی راستے میں تھا کہ اچانک قریش کا ایک شخص ملا، اس نے پوچھا: ’اے ابن خطاب! کہاں کا ارادہ ہے؟‘ میں نے کہا: ’میں اس شخص کا ارادہ رکھتا ہوں جس نے یہ یہ کام کیے ہیں‘۔ اس نے کہا: ’اے ابن خطاب! آپ پر تعجب ہے‘۔“ پھر راوی نے پوری طویل حدیث آخر تک ذکر کی۔