❮
❯
حدیث نمبر: 380
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، قَثَنَا الْوَلِيدُ، يَعْنِي: ابْنَ مُسْلِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَثَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: رَاثَ عَلَى أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ خَبَرُ عُمَرَ وَهُوَ أَمِيرُ الْبَصْرَةِ، وَكَانَ بِهَا امْرَأَةٌ فِي جُبَّتِهَا شَيْطَانٌ يَتَكَلَّمُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا رَسُولًا فَقَالَ لَهَا: مُرِي صَاحِبَكِ فَلْيَذْهَبْ فَلْيُخْبِرْنِي عَنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: هُوَ بِالْيَمَنِ يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ، فَمَكَثُوا غَيْرَ طَوِيلٍ، قَالُوا: اذْهَبْ فَأَخْبِرْنَا عَنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، فَإِنَّهُ قَدْ رَاثَ عَلَيْنَا، فَقَالَ: إِنَّ ذَاكَ لَرَجُلٌ مَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَدْنُوَ مِنْهُ، إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ رُوحُ الْقُدُسِ، وَمَا خَلَقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ شَيْطَانًا يَسْمَعُ صَوْتَهُ إِلَّا خَرَّ لِوَجْهِهِ.
ترجمہ

سالم بن عبد اللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خبر ملنے میں تاخیر ہو گئی، اس وقت وہ بصرہ کے گورنر تھے
وہاں ایک عورت تھی جس کے ساتھ ایک شیطان (جن) وابستہ تھا جو کلام کرتا تھا، تو انہوں نے اس کی طرف ایک قاصد بھیجا اور اسے کہلوایا: ”اپنے اس ساتھی کو حکم دو کہ وہ جائے اور مجھے امیر المومنین کے بارے میں خبر دے۔“
اس نے بتایا: ”وہ یمن میں ہیں اور عنقریب آنے والے ہیں۔“
کچھ ہی عرصہ گزرا تھا کہ انہوں نے پھر کہا: ”جاؤ اور ہمیں امیر المومنین کی خبر لا کر دو کیونکہ ان کی اطلاع ملنے میں ہمیں کافی تاخیر ہو گئی ہے۔“
تو اس نے جواب دیا: ”وہ ایسے رعب والے شخص ہیں کہ ہم ان کے قریب جانے کی طاقت نہیں رکھتے، ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان « رُوحُ الْقُدُسِ » ”روح القدس“ ہے، اور اللہ عزوجل نے ایسا کوئی شیطان پیدا نہیں کیا جو ان کی آواز سن لے مگر وہ اپنے منہ کے بل گر پڑتا ہے۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 380
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف كسابقه ويمكن سماع سالم من ابي موسى وان كان حديثه عن عمر مرسلا لان ابا موسى عاش حتى سنة ٦٣ . . »
«ذكره ابن الجوزي في مناقب عمر ؓ، ص: 62»