فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
إِسْلَامُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَهُوَ الْقُرَشِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، قَثَنَا عَاصِمٌ ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، قَالَ: سَارَ إِلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ سَبْعًا مِنَ الْمَدِينَةِ، فَصَعَدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ غُلَامَ الْمُغِيرَةِ ، أَبَا لُؤْلُؤَةَ ، قَتَلَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ ، قَالَ: فَضَجَّ النَّاسُ وَصَاحُوا وَاشْتَدَّ بُكَاؤُهُمْ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ: إِنَّا اجْتَمَعْنَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَّرْنَا عَلَيْنَا عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، وَلَمْ نَأْلُ خَيْرَنَا ذَا فُوقٍ.مسیب بن رافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ سے سات دن کی مسافت طے کر کے ہمارے پاس تشریف لائے، وہ منبر پر رونق افروز ہوئے، اللہ عزوجل کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”مغیرہ کے غلام ابو لؤلؤہ نے امیر المؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا ہے“
راوی بیان کرتے ہیں کہ یہ سن کر لوگ تڑپ اٹھے، وہ چیخنے لگے اور ان کی گریہ و زاری شدت اختیار کر گئی۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہم اصحابِ محمد ﷺ نے باہمی مشورہ کیا اور اپنے اوپر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر کر لیا ہے، اور ہم نے اپنے میں سے بہترین صاحبِ کمال شخصیت کے انتخاب میں کوئی کوتاہی نہیں کی“۔