فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
إِسْلَامُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 369
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ يَقُولُ: وَاللَّهِ، لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنَّ عُمَرَ لَمُوثِقِي، وَأُخْتُهُ عَلَى الْإِسْلَامِ قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ عُمَرُ ، وَلَوْ أَنَّ أُحُدًا ارْفَضَّ لِلَّذِي صَنَعْتُمْ بِابْنِ عَفَّانَ لَكَانَ قَدْ.ترجمہ
سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں نے خود کو اس حال میں دیکھا ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے اور اپنی بہن کو اسلام قبول کرنے کی وجہ سے جکڑ رکھا تھا، اور یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے سے پہلے کی بات ہے۔ اور اگر احد پہاڑ اس سلوک کی وجہ سے پاش پاش ہو کر گر جاتا جو تم نے سیدنا ابن عفان رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا ہے، تو یقیناً وہ اسی کے لائق تھا۔“