فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
إِسْلَامُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کا بیان۔
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ بِمَكَّةَ قَثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لَمَّا أَسْلَمَ عُمَرُ اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَيْهِ فَقَالُوا: صَبَا عُمَرُ ، مَرَّتَيْنِ، وَكُنْتُ عَلَى ظَهْرِ بَيْتٍ، فَأَتَى الْعَاصُ بْنُ وَائِلٍ السَّهْمِيُّ وَعَلَيْهِ قُبَاءٌ دِيبَاجٌ مَكْفُوفٌ بِحَرِيرٍ، فَقَالَ: صَبَا عُمَرُ ، صَبَا عُمَرُ ، أَنَا لَهُ جَارٌ، فَتَفَرَّقَ النَّاسُ عَنْهُ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَتَعَجَّبْتُ مِنْ عِزِّهِ.سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو لوگ ان کے گرد اکٹھے ہو گئے اور کہنے لگے: «صَبَا عُمَرُ» (عمر بے دین ہو گیا ہے)، یہ بات انہوں نے دو مرتبہ کہی؛ میں اس وقت ایک گھر کی چھت پر تھا کہ اتنے میں عاص بن وائل سہمی آیا، جس نے ریشم کی مغزی (سنجاف) والا دیباج کا قبا پہن رکھا تھا، اس نے آکر کہا: «صَبَا عُمَرُ ، صَبَا عُمَرُ» (عمر بے دین ہو گیا ہے تو کیا ہوا؟) میں اس کا پناہ دینے والا ہوں، چنانچہ لوگ ان کے پاس سے منتشر ہو گئے۔“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”میں اس (عاص) کے جاہ و جلال اور اثر و رسوخ پر حیران ہوا۔“