فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
إِسْلَامُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اسلام قبول کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقُرَشِيُّ ، قَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ أَبُو بَكْرٍ ، نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ عُمَرُ ، نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ ، نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ" ، فَذَكَرَ سِتَّةً مِنَ الْأَنْصَارِ، وَثَلَاثَةً مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، فَحَفِظْتُ الثَّلَاثَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ وَذَهَبَ مِنِّي ثَلَاثَةٌ.سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے کیا ہی بہترین بندے ہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، اللہ کے کیا ہی بہترین بندے ہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، اللہ کے کیا ہی بہترین بندے ہیں سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ، اللہ کے کیا ہی بہترین بندے ہیں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، اللہ کے کیا ہی بہترین بندے ہیں سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ، اور اللہ کے کیا ہی بہترین بندے ہیں سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ۔“
پھر آپ ﷺ نے انصار میں سے چھ اور مہاجرین میں سے تین (صحابہ) کا ذکر فرمایا؛ (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے انصار کے تین (نام) یاد رکھے جبکہ تین میرے ذہن سے نکل گئے۔