حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ مَعَ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ ، فَأَتَى عَلَيْهِنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَسُوقُ بِهِنَّ سَوَّاقٌ ، فَقَالَ : يَا أَنْجَشَةُ ، رُوَيْدَكَ ، سَوْقَكَ بِالْقَوَارِيرِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کسی سفر میں نبی کریم ﷺ کی ازواجِ مطہرات کے ہمراہ تھیں، پس نبی کریم ﷺ ان کے پاس تشریف لائے جبکہ ایک حدی خوان (اونٹ ہانکنے والا) انہیں لے کر جا رہا تھا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے انجشہ! ذرا آہستہ، ان آبگینوں (نازک مزاج خواتین) کو لے کر نرمی سے چلو۔“
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا التَّيْمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ»،
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے مجھ پر جھوٹ منسوب کیا، وہ اپنا ٹھکانا جہنم کی آگ میں بنا لے۔“
قَالَ: فَحَدَّثَنَا بِهِ هَكَذَا مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ حَدَّثَنَا بِهِ مَرَّةً أُخْرَى
قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ»
قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ»
ترجمہ
راوی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ حدیث اسی طرح دو مرتبہ بیان کی، پھر ایک مرتبہ اور (ان الفاظ کے ساتھ) بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يُجْمَعَ بَيْنَ الْبُسْرِ وَالرُّطَبِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ”بُسر (گدری کھجوروں) اور رُطب (تازہ پکی ہوئی کھجوروں) کو ایک ساتھ ملانے سے منع فرمایا ہے۔“
حَدَّثَنَا شَبَابٌ خَلِيفَةُ بْنُ خَيَّاطٍ الْعُصْفُرِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كَانَ الرَّجُلُ يَجْعَلُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ نَخْلِهِ الصَّدَقَاتِ ، حَتَّى فُتِحَتْ قُرَيْظَةُ وَالنَّضِيرُ ، فَجَعَلَ يَرُدُّ رَسُولُ اللهِ بَعْدَ ذَلِكَ ، وَإِنَّ أَهْلِي أَمَرُونِي أَنْ آتِيَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْأَلَهُ الَّذِي كَانُوا أَعْطَوْهُ ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَعْطَاهُنَّ أُمَّ أَيْمَنَ ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطَانِيهِنَّ ، فَجَاءَتْ أُمُّ أَيْمَنَ فَلَوَتِ الثَّوْبَ فِي عُنُقِي ، وَهِيَ تَقُولُ : كَلَّا ، وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ لَا يُعْطِيكَهُنَّ وَقَدْ أَعْطَانِيهِنَّ ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : لَكِ كَذَا ، وَلَكِ كَذَا ، حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ : وَهِيَ تَقُولُ : كَلَّا وَاللهِ ، حَتَّى أَعْطَاهَا عَشَرَةَ أَمْثَالِهِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”صحابہ کرام نبی کریم ﷺ کو اپنے کھجور کے باغات میں سے کچھ درخت بطور عطیہ و صدقہ پیش کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ جب بنو قریظہ اور بنو نضیر کے علاقے فتح ہو گئے تو اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے وہ عطیات واپس کرنا شروع کر دیے۔ میرے گھر والوں نے مجھے حکم دیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر ان درختوں کی واپسی کا مطالبہ کروں جو انہوں نے آپ ﷺ کی نذر کیے تھے، جبکہ رسول اللہ ﷺ وہ درخت پہلے ہی سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کو عطا فرما چکے تھے۔ جب میں نے نبی کریم ﷺ سے ان کے متعلق عرض کیا تو آپ ﷺ نے وہ مجھے عطا فرما دیے، اتنے میں سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا تشریف لے آئیں اور انہوں نے میرے گلے میں کپڑا لپیٹ کر مجھے پکڑ لیا اور کہنے لگیں: «كَلَّا وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ» ”ہرگز نہیں! اس ذاتِ اقدس کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، آپ ﷺ یہ درخت تمہیں نہیں دیں گے جبکہ وہ مجھے عطا کر چکے ہیں۔“ اس پر نبی کریم ﷺ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا سے فرمانے لگے: ”تمہیں ان کے بدلے اتنا ملے گا، اور اتنا ملے گا“ راوی کا بیان ہے کہ میرا گمان ہے کہ آپ ﷺ فرماتے رہے لیکن وہ یہی کہتی رہیں: ”ہرگز نہیں، اللہ کی قسم!“ یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں ان درختوں کے بدلے میں ان کی مثل دس گنا زیادہ عطا فرما دیا۔“
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ الرَّجُلَ كَانَ يَجْعَلُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّخَلَاتِ مِنْ أَرْضِهِ حَتَّى فُتِحَتْ عَلَيْهِ قُرَيْظَةُ ، وَالنَّضِيرُ ، فَجَعَلَ بَعْدَ ذَلِكَ يَرُدُّ مَا كَانَ أَعْطَاهُ . قَالَ أَنَسٌ : وَإِنَّ أَهْلِي أَمَرُونِي أَنْ آتِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْأَلَهُ مَا كَانَ أَعْطَاهُ أَوْ بَعْضَهُ ، وَكَانَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَعْطَاهُ أُمَّ أَيْمَنَ ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطَانِيهِنَّ ، فَجَاءَتْ أُمُّ أَيْمَنَ فَجَعَلَتِ الثَّوْبَ فِي عُنُقِي ، وَقَالَتْ : وَاللهِ لَا يُعْطِيكَهُنَّ وَقَدْ أَعْطَانِيهِنَّ ، قَالَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا أُمَّ أَيْمَنَ ، اتْرُكِيهِ وَلَكِ كَذَا وَكَذَا ، تَقُولُ : كَلَّا ، وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ، فَجَعَلَ يَقُولُ : كَذَا ، حَتَّى أَعْطَاهَا عَشَرَةَ أَمْثَالِهِ ، أَوْ قَرِيبًا مِنْ عَشَرَةِ أَمْثَالِهِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ اپنی زمین سے کھجور کے کچھ درخت نبی کریم ﷺ کے لیے (بطورِ ہبہ) مختص کر دیا کرتے تھے یہاں تک کہ جب بنو قریظہ اور بنو نضیر کے علاقے فتح ہو گئے تو اس کے بعد آپ ﷺ نے وہ عطیات واپس کرنا شروع کر دیے جو آپ ﷺ کو دیے گئے تھے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے گھر والوں نے مجھے کہا کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر وہ کھجور کے درخت یا ان کا کچھ حصہ مانگ لوں جو انہوں نے آپ ﷺ کو دیے تھے، جبکہ نبی اللہ ﷺ وہ درخت سیدہ امِ ایمن رضی اللہ عنہا کو عطا فرما چکے تھے، چنانچہ جب میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے وہ درخت مجھے عطا فرما دیے، تب سیدہ امِ ایمن رضی اللہ عنہا تشریف لائیں اور انہوں نے میری گردن میں کپڑا ڈال کر کہا: ”اللہ کی قسم! آپ ﷺ یہ درخت تمہیں ہرگز نہیں دیں گے جبکہ وہ یہ مجھے دے چکے ہیں“، تو نبی اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے امِ ایمن! اسے چھوڑ دو، تمہیں اس کے بدلے اتنا اور اتنا ملے گا“، وہ کہنے لگیں: ”ہرگز نہیں، «وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ» ”اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں!““، پس آپ ﷺ مسلسل فرماتے رہے کہ ”تمہیں اتنا ملے گا“ یہاں تک کہ آپ ﷺ نے انہیں ان درختوں کے بدلے ان سے دس گنا یا دس گنا کے قریب عطا فرما دیے۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : رَأَيْتُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ فِي هَذَا الْحَائِطِ ، فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جنت اور دوزخ کا مشاہدہ اسی دیوار کے سامنے کیا ہے، پس میں نے خیر اور شر کے معاملے میں آج کے دن جیسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي ، أَنَّ رَجُلًا حَدَّثَهُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ قَالَ : إِنْ كَانَ أَحَدُنَا لَيُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الصَّلَاةِ خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى يَتَمَكَّنَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ السُّجُودِ ، أَوْ قَالَ : مِنَ الْأَرْضِ ، ثُمَّ يَسْجُدُ عِنْدَ ذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم میں سے ہر شخص رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز کے دوران اپنی کمر کو اس وقت تک بالکل سیدھا رکھتا تھا جب تک کہ نبی کریم ﷺ مکمل طور پر سجدے کی حالت میں نہ پہنچ جاتے“، یا (راوی کو شک ہے کہ) آپ رضی اللہ عنہ نے یہ الفاظ کہے: ”جب تک آپ ﷺ (کی پیشانی) زمین پر قرار نہ پکڑ لیتی، تب ہی وہ شخص سجدہ کرتا تھا۔“ اس حدیث کی سند میں سلیمان بن طرخان رحمہ اللہ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے مابین ایک راوی مبہم (نامعلوم) ہے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، لَوْ أَتَيْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ؟ فَانْطَلَقَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَرَكِبَ حِمَارًا، وَانْطَلَقَ الْمُسْلِمُونَ يَمْشُونَ وَهِيَ أَرْضٌ سَبْخَةٌ، فَلَمَّا أَتَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: إِلَيْكَ عَنِّي، فَوَاللَّهِ لَقَدْ آذَانِي نَتْنُ حِمَارِكَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَاللَّهِ لَحِمَارُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَطْيَبُ رِيحًا مِنْكَ، فَغَضِبَ لِعَبْدِ اللَّهِ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ، وَغَضِبَ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَصْحَابُهُ، فَكَانَ بَيْنَهُمْ ضَرْبٌ بِالْجَرِيدِ وَالْأَيْدِي وَالنِّعَالِ، فَبَلَغَنَا أَنَّهَا نَزَلَتْ فِيهِمْ " {وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا} [الحجرات: 9] "
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے نبی! کاش آپ عبداللہ بن ابی کے پاس تشریف لے جاتے؟“ چنانچہ نبی اکرم ﷺ ایک گدھے پر سوار ہو کر روانہ ہوئے اور مسلمان بھی آپ کے ہمراہ پیدل چل پڑے، وہ ایک شوریدہ (کلراٹھی) زمین تھی، پس جب نبی اکرم ﷺ اس کے پاس پہنچے تو اس نے کہا: ”مجھ سے دور رہیے، اللہ کی قسم! آپ کے گدھے کی بو نے مجھے اذیت دی ہے۔“ اس پر انصار کے ایک شخص نے کہا: ”اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ کا گدھا تجھ سے کہیں زیادہ خوشبو والا اور پاکیزہ ہے۔“ پھر عبداللہ کی خاطر اس کی قوم کا ایک شخص غصے میں آ گیا اور ان دونوں میں سے ہر ایک کی حمایت میں ان کے ساتھی بپھر گئے، چنانچہ ان کے درمیان کھجور کی ٹہنیوں، ہاتھوں اور جوتوں سے لڑائی ہوئی، پھر ہمیں یہ خبر پہنچی کہ انہی کے بارے میں یہ آیت ﴿وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا﴾ ”اور اگر مومنوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرا دیا کرو“ نازل ہوئی۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ مَرَّ بِمُوسَى وَهُوَ يُصَلِّي فِي قَبْرِهِ ، قَالَ أَنَسٌ : ذَكَرَ أَنَّهُ حُمِلَ عَلَى الْبُرَاقِ فَأَوْثَقَ الدَّابَّةَ ، أَوْ قَالَ : الْفَرَسَ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : صِفْهَا لِي ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : .... وَذَكَرَ كَلِمَةً ، فَقَالَ : أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ قَدْ رَآهَا .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ معراج کی رات نبی کریم ﷺ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے۔ نیز ذکر کیا گیا کہ آپ ﷺ کو براق پر سوار کیا گیا اور آپ ﷺ نے اسے باندھ دیا۔ پھر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اس سواری کی صفت میرے سامنے بیان فرمائیے۔“ رسول اللہ ﷺ نے اس کی ایک خاص صفت بیان فرمائی تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک آپ اللہ کے رسول ہیں۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس سواری کو پہلے دیکھ چکے تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَرَرْتُ عَلَى مُوسَى وَهُوَ يُصَلِّي فِي قَبْرِهِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرا گزر (سیدنا) موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے ہوا اور وہ اپنی قبر میں نماز ادا فرما رہے تھے۔“
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «مَنْ تَوَضَّأَ فَبِهَا وَنِعْمَتْ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ»، يَعْنِي: يَوْمَ الْجُمُعَةِ
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے (جمعہ کے دن) وضو کیا تو اس نے (سنت و رخصت پر) عمل کیا اور یہ بہت اچھا ہے، اور جس نے غسل کیا تو غسل کرنا زیادہ فضیلت والا ہے“، یعنی اس سے مراد جمعہ کا دن ہے۔
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْهِقْلِ بْنِ زِيَادٍ ، وَعَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : وَمِنَ الْعَصْرِ إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ ثَمَانِيَةً مِنْ بَنِي إِسْمَاعِيلَ ، كُلُّهُمْ مُسْلِمٌ ، يَعْنِي لِأَنْ أَذْكُرَ اللهَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اور عصر (کی نماز) سے لے کر سورج غروب ہونے تک (کا وقت اور اس میں اللہ کا ذکر کرنا) مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں اولادِ اسماعیل میں سے آٹھ ایسے غلاموں کو آزاد کروں جو سب کے سب مسلمان ہوں،“ یعنی (آپ رضی اللہ عنہ کی مراد یہ تھی کہ) اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا (ان کے نزدیک اس عظیم عمل سے بھی زیادہ فضیلت رکھتا ہے)۔
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا الرَّقَاشِيُّ قَالَ : كَانَ أَنَسٌ مِمَّا يَقُولُ لَنَا إِذَا حَدَّثَنَا هَذَا الْحَدِيثَ : إِنَّهُ وَاللهِ مَا هُوَ بِالَّذِي تَصْنَعُ أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ ، يَعْنِي يَقْعُدُ أَحَدُكُمْ فَتَجْتَمِعُونَ حَوْلَهُ فَيَخْطُبُ ، إِنَّمَا كَانُوا إِذَا صَلَّوُا الْغَدَاةَ قَعَدُوا حِلَقًا حِلَقًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ ، وَيَتَعَلَّمُونَ الْفَرَائِضَ وَالسُّنَنَ .
ترجمہ
یزید الرقاشی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ جب ہمیں یہ حدیث سناتے تو اکثر ہم سے فرمایا کرتے تھے کہ ”اللہ کی قسم! یہ وہ طریقہ نہیں ہے جو تم اور تمہارے ساتھیوں نے اپنا رکھا ہے“، آپ کی مراد یہ تھی کہ تم میں سے کوئی ایک شخص بیٹھ جاتا ہے اور تم سب اس کے گرد جمع ہو جاتے ہو تو وہ خطبہ دینے لگتا ہے، (آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا معمول تو یہ تھا کہ جب وہ صبح کی نماز ادا کر لیتے تو حلقوں کی صورت میں بیٹھ جاتے، وہ قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے اور فرائض و سنن کی تعلیم حاصل کیا کرتے تھے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : جَاءَنِي جِبْرِيلُ بِمِرْآةٍ بَيْضَاءَ فِيهَا نُكْتَةٌ سَوْدَاءُ ، قَالَ : مَا هَذِهِ ؟ قَالَ : هَذِهِ الْجُمُعَةُ وَفِيهَا سَاعَةٌ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس جبریلِ امین ایک سفید آئینہ لے کر آئے جس میں ایک سیاہ نکتہ تھا، میں نے دریافت کیا کہ یہ کیا ہے؟ تو انہوں نے عرض کیا کہ یہ جمعہ کا دن ہے اور اس میں ایک (مبارک) گھڑی ہے“۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : الْأَطْفَالُ خَدَمُ أَهْلِ الْجَنَّةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بچے اہلِ جنت کے خادم ہوں گے“۔
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كُنَّا قُعُودًا مَعَ نَبِيِّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَسَى أَنْ يَكُونَ قَالَ : سِتِّينَ رَجُلًا ، فَيُحَدِّثُنَا الْحَدِيثَ ثُمَّ يَدْخُلُ لِحَاجَتِهِ فَنَتَرَاجَعُهُ بَيْنَنَا ، هَذَا ثُمَّ هَذَا ، فَنَقُومُ كَأَنَّمَا زُرِعَ فِي قُلُوبِنَا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”ہم اللہ کے نبی ﷺ کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے، غالباً آپ رضی اللہ عنہ نے (ہماری تعداد) ساٹھ افراد بتائی، چنانچہ آپ ﷺ ہمیں کوئی حدیث ارشاد فرماتے اور پھر اپنی کسی ضرورت کے لیے (گھر) تشریف لے جاتے، تو ہم اس (ارشادِ نبوی) کا آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تکرار اور مراجعہ کرتے، پہلے ایک پھر دوسرا (اسے بیان کرتا)، چنانچہ جب ہم مجلس سے اٹھتے تو وہ علم ایسا پختہ ہو چکا ہوتا تھا گویا ہمارے دلوں میں بو دیا گیا ہو۔“
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : كَانَ فِيمَنْ خَلَا مِنْ إِخْوَانِي مِنَ الْأَنْبِيَاءِ ثَمَانِيَةُ آلَافِ نَبِيٍّ ، ثُمَّ كَانَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ ، ثُمَّ كُنْتُ أَنَا .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”مجھ سے پہلے گزر جانے والے میرے بھائی انبیاء کی تعداد آٹھ ہزار تھی، پھر ان کے بعد عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام تشریف لائے اور پھر ان کے بعد میں (مبعوث ہوا) ہوں۔“
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الصَّلْتُ يَعْنِي ابْنَ حَجَّاجٍ ، وَحَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الْخَصَّافُ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ أَعَانَ أَخَاهُ فِي حَاجَتِهِ وَأَلْطَفَهُ ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ أَنْ يُخْدِمَهُ مِنْ خَدَمِ الْجَنَّةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اپنے کسی بھائی کی اس کی ضرورت میں مدد کی اور اس کے ساتھ لطف و مہربانی کا معاملہ کیا، تو اللہ تعالیٰ کے ذمۂ کرم پر یہ حق ثابت ہو گیا کہ وہ اسے جنت کے خدمت گاروں میں سے خادم عطا فرمائے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فُلِقَ الْبَحْرُ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عاشورہ کے دن بنی اسرائیل کے لیے سمندر کو شق کیا گیا تھا۔“
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ ، عَنْ مُحْتَسِبٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ جِنَازَةَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا كَانَ لَهُ قِيرَاطٌ مِنَ الْأَجْرِ ، فَإِنْ قَعَدَ حَتَّى يُسَوَّى عَلَيْهَا كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ مِنَ الْأَجْرِ ، كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان کسی مسلمان کے جنازے میں شریک ہوتا ہے تو اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے، پھر اگر وہ (نمازِ جنازہ کے بعد) وہاں اس وقت تک ٹھہرا رہے جب تک قبر (مٹی سے) برابر نہ کر دی جائے تو اس کے لیے دو قیراط اجر ہے، اور ہر قیراط احد پہاڑ کی مانند (عظیم) ہے“۔
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ ، عَنْ مُحْتَسِبٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَعَدَ أَبُو مُوسَى فِي بَيْتِهِ ، وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ نَاسٌ ، وَأَنْشَأَ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ ، قَالَ : فَأَتَى رَسُولَ اللهِ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَلَا أُعَجِّبُكَ مِنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ قَعَدَ فِي بَيْتٍ وَاجْتَمَعَ إِلَيْهِ نَاسٌ فَأَنْشَأَ يَقْرَأُ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ ؟ قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَتَسْتَطِيعُ أَنْ تُقْعِدَنِي مِنْ حَيْثُ لَا يَرَانِي أَحَدٌ مِنْهُمْ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فَأَقْعَدَهُ الرَّجُلُ حَيْثُ لَا يَرَاهُ مِنْهُمْ أَحَدٌ ، فَسَمِعَ قِرَاءَةَ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : فَقَالَ : إِنَّهُ يَقْرَأُ عَلَى مِزْمَارٍ مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں تشریف فرما تھے اور ان کے پاس کچھ لوگ جمع ہو گئے، چنانچہ انہوں نے ان کے سامنے قرآنِ کریم کی تلاوت شروع کر دی، راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے اس عمل پر تعجب نہیں کہ وہ گھر میں تشریف فرما ہیں، لوگ ان کے گرد اکٹھے ہیں اور وہ ان کے سامنے قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں؟“ راوی کہتے ہیں کہ اس پر رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم مجھے کسی ایسی جگہ بٹھا سکتے ہو جہاں سے ان میں سے کوئی مجھے دیکھ نہ سکے؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں“، چنانچہ رسول اللہ ﷺ تشریف لے گئے اور اس شخص نے آپ ﷺ کو ایسی جگہ بٹھا دیا جہاں سے ان میں سے کوئی آپ ﷺ کو دیکھ نہیں سکتا تھا، پھر آپ ﷺ نے سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی قرات سماعت فرمائی اور ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ آلِ داؤد کی خوش الحانی کے اسلوب (مزامیر) میں سے ایک اسلوب پر قرات کر رہے ہیں۔“
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ سَرَّهُ النَّسَاءُ فِي أَجَلِهِ ، وَالْمَدُّ فِي رِزْقِهِ ، فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ اس کی عمر دراز کی جائے اور اس کے رزق میں وسعت و فراخی پیدا کی جائے، تو اسے چاہیے کہ وہ صلہ رحمی (رشتہ داروں سے حسنِ سلوک) کرے“۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَهُوَ مُنَافِقٌ وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى وَحَجَّ وَاعْتَمَرَ ، وَقَالَ : إِنِّي مُسْلِمٌ : إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ ، وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں وہ پائی جائیں وہ منافق ہے، اگرچہ وہ روزہ رکھتا ہو، نماز پڑھتا ہو، حج و عمرہ ادا کرتا ہو اور (زبان سے) یہ کہتا ہو کہ ’میں مسلمان ہوں‘: جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو وہ خیانت کرے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا أَبَا حَمْزَةَ ، إِنَّ قَوْمًا يَشْهَدُونَ عَلَيْنَا بِالْكُفْرِ وَالشِّرْكِ ، قَالَ أَنَسٌ : أُولَئِكَ شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِيقَةِ ، قَالَ : وَيُكَذِّبُونَ بِالْحَوْضِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ لِي حَوْضًا عَرْضُهُ كَمَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى الْكَعْبَةِ ، أَوْ قَالَ : صَنْعَاءَ ، أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ ، فِيهِ آنِيَةٌ عَدَدُ نُجُومِ السَّمَاءِ ، يَمُدُّهُ مِيزَابَانِ مِنَ الْجَنَّةِ ، مَنْ كَذَّبَ بِهِ لَمْ يُصِبْ بِهِ الشُّرْبَ .
ترجمہ
یزید الرقاشی (رحمہ اللہ) سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا انس بن مالک (رضی اللہ عنہ) سے عرض کیا کہ اے ابوحمزہ! بیشک کچھ لوگ ہم پر کفر اور شرک کی گواہی دیتے ہیں، تو سیدنا انس (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا: ”وہ لوگ بدترین مخلوق اور بدترین فطرت والے ہیں،“ پھر (یزید نے) عرض کیا کہ وہ لوگ حوضِ کوثر کی بھی تکذیب کرتے ہیں، اس پر سیدنا انس (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بیشک میرا ایک حوض ہے جس کی چوڑائی ایلہ سے کعبہ کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے،“ یا آپ ﷺ نے فرمایا: ”صنعاء تک (فاصلہ) ہے، وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس میں موجود برتنوں کی تعداد آسمان کے ستاروں کے برابر ہے، جنت کے دو پرنالے اسے سیراب کرتے ہیں، جس نے بھی اس (حوض) کی تکذیب کی اسے اس سے پینا نصیب نہیں ہو گا۔“
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ ، قَالَ : سَمِعْتُ يَزِيدَ الرَّقَاشِيَّ ، يَقُولُ : حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : بَيْنَ الْعَبْدِ وَالْكُفْرِ وَالشِّرْكِ تَرْكُ الصَّلَاةِ ، فَإِذَا تَرَكَ الصَّلَاةَ فَقَدْ كَفَرَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بندے اور کفر و شرک کے درمیان (بنیادی حدِ فاصل) نماز کا ترک کرنا ہے، پس جب اس نے نماز چھوڑ دی تو یقیناً اس نے کفر کیا۔“
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الْمَاجِشُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : سَأَلْتُ رَبِّي اللَّاهِينَ مِنْ ذُرِّيَّةِ الْبَشَرِ أَلَّا يُعَذِّبَهُمْ ، فَأَعْطَانِيهِمْ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے اولادِ آدم کے ان ناسمجھ اور کھیل کود میں مگن رہنے والے بچوں کے متعلق التجا کی کہ وہ انہیں عذاب نہ دے، تو اللہ تعالیٰ نے میری یہ دعا ان کے حق میں قبول فرما لی۔“
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمَاجِشُونِ ، بِمِثْلِهِ .
ترجمہ
صالح بن مالک رحمہ اللہ نے ہمیں حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں عبد العزیز بن الماجشون رحمہ اللہ نے اسی کے مثل (یعنی سابقہ متن کی طرح) روایت بیان کی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَوْ أَنَّ حَجَرًا كَسَبْعِ خَلِفَاتٍ شُحُومِهِنَّ وَأَوْلَادِهِنَّ ، أُلْقِيَ فِي جَهَنَّمَ لَهَوَى سَبْعِينَ عَامًا لَا يَبْلُغُ قَعْرَهَا .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر سات ایسی گبھن اونٹنیوں کے برابر وزنی اور ضخیم پتھر، جو اپنی چربی اور اپنے بچوں سمیت ہوں، جہنم میں پھینکا جائے تو وہ ستر سال تک اس میں گرتا رہے گا مگر پھر بھی اس کی تھاہ تک نہیں پہنچ سکے گا۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النِّيلِيُّ ، حَدَّثَنَا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَهُ يَقُولُ : إِنَّ الصَّدَقَةَ وَصِلَةَ الرَّحِمِ يَزِيدُ اللهُ بِهَا فِي الْعُمُرِ ، وَيَدْفَعُ بِهَا مِيتَةَ السُّوءِ ، وَيَدْفَعُ اللهُ بِهَا الْمَكْرُوهَ وَالْمَحْذُورَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”یقیناً صدقہ اور صلہ رحمی (رشتہ داروں سے حسنِ سلوک) ایسے اعمال ہیں جن کی بدولت اللہ تعالیٰ عمر میں اضافہ فرماتا ہے، ان کے ذریعے بری موت کو ٹال دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے ناپسندیدہ امور اور ہر قسم کے خدشات و حوادث کو دور فرما دیتا ہے۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النِّيلِيُّ ، حَدَّثَنَا صَالِحٌ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ قَالَ : شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری شفاعت میری امت کے ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کیا ہو گا۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النِّيلِيُّ ، حَدَّثَنَا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ اللهَ تَطَوَّلَ عَلَى أَهْلِ عَرَفَاتٍ ، يُبَاهِي بِهِمُ الْمَلَائِكَةَ ، يَقُولُ : يَا مَلَائِكَتِي ، انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي شُعْثًا غُبْرًا ، أَقْبَلُوا يَضْرِبُونَ إِلَيَّ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ، فَأُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَجَبْتُ دُعَاءَهُمْ ، وَشَفَعْتُ رَغْبَتَهُمْ ، وَوَهَبْتُ مُسِيئَهُمْ لِمُحْسِنِهِمْ ، وَأَعْطَيْتُ مُحْسِنِيهِمْ جَمِيعَ مَا سَأَلُونِي غَيْرَ التَّبِعَاتِ الَّتِي بَيْنَهُمْ ، فَإِذَا أَفَاضَ الْقَوْمُ إِلَى جَمْعٍ وَوَقَفُوا وَعَادُوا فِي الرَّغْبَةِ وَالطَّلَبِ إِلَى اللهِ ، يَقُولُ : يَا مَلَائِكَتِي ، عِبَادِي وَقَفُوا فَعَادُوا فِي الرَّغْبَةِ وَالطَّلَبِ ، فَأُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَجَبْتُ دُعَاءَهُمْ ، وَشَفَعْتُ رَغْبَتَهُمْ ، وَوَهَبْتُ مُسِيئَهُمْ لِمُحْسِنِهِمْ ، وَأَعْطَيْتُ مُحْسِنَهُمْ جَمِيعَ مَا سَأَلَنِي ، وَكَفَلْتُ عَنْهُمُ التَّبِعَاتِ الَّتِي بَيْنَهُمْ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ میدانِ عرفات والوں پر خاص فضل فرماتا ہے اور فرشتوں کے سامنے ان پر فخر کرتے ہوئے فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! میرے ان بندوں کو دیکھو جو پراگندہ حال اور گرد و غبار میں اٹے ہوئے دور دراز کے دشوار گزار راستوں سے کوچ کر کے میری طرف آئے ہیں، میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان کی دعا قبول کر لی، ان کی آرزوؤں کے حق میں سفارش منظور کر لی، ان کے بدکاروں کو ان کے نیکوکاروں کی خاطر بخش دیا اور ان کے نیکوکاروں کو وہ سب کچھ عطا کر دیا جو انہوں نے مجھ سے مانگا، سوائے ان باہمی حقوق کے جو ان کے آپس میں تصفیہ طلب ہیں۔ پھر جب یہ لوگ مزدلفہ کی طرف روانہ ہوتے ہیں اور وہاں قیام کر کے دوبارہ اللہ کے حضور رغبت اور دعا کے ساتھ رجوع کرتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! میرے بندوں نے یہاں وقوف کیا اور دوبارہ مجھ سے رغبت اور طلب کا اظہار کیا ہے، پس میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے ان کی دعا قبول کر لی، ان کی التجاؤں کو شرفِ قبولیت بخشا، ان کے خطاکاروں کو ان کے نیک لوگوں کے صدقے معاف کر دیا، ان کے نیکوکاروں کو ان کا مانگا ہوا سب کچھ عطا کر دیا اور ان کے وہ باہمی حقوق و مظالم بھی میں نے اپنے ذمے لے لیے جو ان کے درمیان باقی رہ گئے تھے۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النِّيلِيُّ ، حَدَّثَنَا صَالِحٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، وَجَعْفَرِ بْنِ زَيْدٍ ، وَيَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، وَمَيْمُونِ بْنِ سِيَاهٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللهِ ، فَإِيَّاكُمْ أَنْ يَطْلُبَكُمُ اللهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «مَنْ صَلَّى الْغَدَاةَ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللَّهِ، فَإِيَّاكُمْ أَنْ يَطْلُبَكُمُ اللَّهُ بِشَيْءٍ مِنْ ذِمَّتِهِ» ”جس شخص نے صبح کی نماز (فجر) ادا کی وہ اللہ کی حفاظت اور اس کے ذمہ میں ہے، پس تم اس بات سے بچو کہ کہیں اللہ تعالیٰ تم سے اپنی دی ہوئی پناہ و ذمہ داری کے حوالے سے کسی چیز کا مطالبہ نہ کرے (یعنی اس کے ذمہ میں آنے والے کسی شخص کو ایذا پہنچا کر تم اللہ کی بازپرس اور اس کی گرفت کی زد میں نہ آ جاؤ)۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ النِّيلِيُّ ، حَدَّثَنَا صَالِحٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، وَيَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، وَمَيْمُونِ بْنِ سِيَاهٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ رَبَّكُمْ حَيِيٌّ كَرِيمٌ يَسْتَحِي أَنْ يَمُدَّ أَحَدُكُمْ يَدَيْهِ إِلَيْهِ فَيَرُدَّهُمَا خَائِبَتَيْنِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! یقیناً تمہارا رب نہایت حیا والا اور کرم فرمانے والا ہے، وہ اس بات سے حیا فرماتا ہے کہ تم میں سے کوئی شخص اپنے دونوں ہاتھ اس کی بارگاہ میں پھیلائے اور وہ انہیں خالی اور نامراد واپس لوٹا دے۔“
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ فَلَا يُرَدُّ الدُّعَاءُ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب مؤذن اذان دیتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، چنانچہ اذان اور اقامت کے درمیانی وقفے میں کی جانے والی دعا رد نہیں کی جاتی۔“
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا مِنْ بُقْعَةٍ يُذْكَرُ اللهُ عَلَيْهَا بِصَلَاةٍ أَوْ بِذِكْرٍ إِلَّا اسْتَبْشَرَتْ بِذَلِكَ إِلَى مُنْتَهَاهَا مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ ، وَفَخَرَتْ عَلَى مَا حَوْلَهَا مِنَ الْبِقَاعِ ، وَمَا مِنْ عَبْدٍ يَقُومُ بِفَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ يُرِيدُ الصَّلَاةَ إِلَّا تَزَخْرَفَتْ لَهُ الْأَرْضُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زمین کا کوئی بھی ایسا قطعہ نہیں ہے جس پر نماز یا ذکرِ الٰہی کے ذریعے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو یاد کیا جائے مگر یہ کہ وہ زمین کا ٹکڑا ساتوں زمینوں کی گہرائی تک اس ذکر کی وجہ سے خوشی و مسرت محسوس کرتا ہے، اور اپنے ارد گرد کے دیگر مقامات پر فخر کرتا ہے، اور جو بھی بندہ زمین کے کسی چٹیل میدان میں نماز کی غرض سے کھڑا ہوتا ہے تو زمین اس کے لیے خود کو مزین و آراستہ کر لیتی ہے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ، وَمَسْرُوقٌ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ السَّامِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ صَوْمِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ الثَّلَاثَةِ بَعْدَ يَوْمِ النَّحْرِ»
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے یومِ نحر (قربانی کے دن) کے بعد ایامِ تشریق کے تینوں دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَرَادَ أَنْ يُصَلِّي عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ، فَأَخَذَ جِبْرِيلُ بِثَوْبِهِ فَقَالَ: {وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ} [التوبة: 84] "
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے عبداللہ بن ابی کی نمازِ جنازہ پڑھانے کا ارادہ فرمایا، تو حضرت جبریل علیہ السلام نے آپ ﷺ کا لباسِ مبارک تھام لیا اور (اللہ تعالیٰ کا یہ حکم سنایا): ﴿وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَاتَ أَبَدًا وَلَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ﴾ یعنی ”اور ان (منافقین) میں سے جو کوئی مر جائے آپ اس پر کبھی بھی نماز نہ پڑھیں اور نہ ہی اس کی قبر پر کھڑے ہوں“۔“
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ سَلَامَةَ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ مَاتَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وُقِيَ عَذَابَ الْقَبْرِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «مَنْ مَاتَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وُقِيَ عَذَابَ الْقَبْرِ» ”جو شخص جمعہ کے دن وفات پا جائے، اسے قبر کے عذاب سے محفوظ کر لیا جاتا ہے“۔
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنِ اسْتَعَاذَ بِاللهِ فِي الْيَوْمِ عَشْرَ مَرَّاتٍ مِنَ الشَّيْطَانِ وَكَّلَ اللهُ بِهِ مَلَكًا يَرُدُّ عَنْهُ الشَّيَاطِينَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دن میں دس مرتبہ شیطان کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی نگرانی پر ایک فرشتہ مامور فرما دیتا ہے جو شیاطین کو اس سے دور رکھتا ہے۔“
…