مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، لَوْ أَتَيْتَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ؟ فَانْطَلَقَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَرَكِبَ حِمَارًا، وَانْطَلَقَ الْمُسْلِمُونَ يَمْشُونَ وَهِيَ أَرْضٌ سَبْخَةٌ، فَلَمَّا أَتَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: إِلَيْكَ عَنِّي، فَوَاللَّهِ لَقَدْ آذَانِي نَتْنُ حِمَارِكَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَاللَّهِ لَحِمَارُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَطْيَبُ رِيحًا مِنْكَ، فَغَضِبَ لِعَبْدِ اللَّهِ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ، وَغَضِبَ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَصْحَابُهُ، فَكَانَ بَيْنَهُمْ ضَرْبٌ بِالْجَرِيدِ وَالْأَيْدِي وَالنِّعَالِ، فَبَلَغَنَا أَنَّهَا نَزَلَتْ فِيهِمْ " {وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا} [الحجرات: 9] "سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے نبی! کاش آپ عبداللہ بن ابی کے پاس تشریف لے جاتے؟“ چنانچہ نبی اکرم ﷺ ایک گدھے پر سوار ہو کر روانہ ہوئے اور مسلمان بھی آپ کے ہمراہ پیدل چل پڑے، وہ ایک شوریدہ (کلراٹھی) زمین تھی، پس جب نبی اکرم ﷺ اس کے پاس پہنچے تو اس نے کہا: ”مجھ سے دور رہیے، اللہ کی قسم! آپ کے گدھے کی بو نے مجھے اذیت دی ہے۔“ اس پر انصار کے ایک شخص نے کہا: ”اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ کا گدھا تجھ سے کہیں زیادہ خوشبو والا اور پاکیزہ ہے۔“ پھر عبداللہ کی خاطر اس کی قوم کا ایک شخص غصے میں آ گیا اور ان دونوں میں سے ہر ایک کی حمایت میں ان کے ساتھی بپھر گئے، چنانچہ ان کے درمیان کھجور کی ٹہنیوں، ہاتھوں اور جوتوں سے لڑائی ہوئی، پھر ہمیں یہ خبر پہنچی کہ انہی کے بارے میں یہ آیت ﴿وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا﴾ ”اور اگر مومنوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان کے درمیان صلح کرا دیا کرو“ نازل ہوئی۔