کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ان افراد کا بیان ، جنہوں نے آپ ﷺ کی نبوت کے بارے میں اطلاع دی
حدیث نمبر: 13906
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : إِنَّ أَوَّلَ خَبَرٍ قَدِمَ عَلَيْنَا ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ امْرَأَةً كَانَ لَهَا تَابِعٌ ، قَالَ : فَأَتَاهَا فِي صُورَةِ طَيْرٍ فَوَقَعَ عَلَى جِذْعٍ لَهُمْ ، قَالَ : فَقَالَتْ : أَلَا تَنْزِلُ لِتُخْبِرَنَا وَنُخْبِرَكَ ؟ قَالَ : إِنَّهُ قَدْ خَرَجَ بِمَكَّةَ رَجُلٌ حَرَّمَ عَلَيْنَا الزِّنَا وَمَنَعَ مِنَّا الْقَرَارَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ہمارے پاس جو سب سے پہلی اطلاع آئی تھی ، اس کا پس منظر یہ ہے کہ ایک عورت جس کا ایک تابع ( یعنی جنّ یا مؤکل ) تھا ، وہ پرندے کی شکل میں اس کے پاس آیا ، اور ان کے کھجور کے درخت پر بیٹھ گیا ، اس عورت نے کہا: کیا تم نیچے نہیں آؤ گے ؟ تاکہ ہم تمہیں خبر دیں اور تم ہمیں خبر دو ، تو اس نے کہا: ” مکہ میں ایک صاحب کا ظہور ہوا ہے ، جنہوں نے ہم پر زنا کو حرام قرار دے دیا ہے ، اور انہوں نے ہمیں کسی ایک جگہ ٹھہرنے سے روک دیا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13906
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (356/3)»
حدیث نمبر: 13907
وَعَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : حَدَّثَنِي شَيْخٌ أَدْرَكَ الْجَاهِلِيَّةَ وَنَحْنُ فِي غَزْوَةِ رُودِسَ يُقَالُ لَهُ : ابْنُ عِيسَى قَالَ : كُنْتُ أَسُوقُ لِآلٍ لَنَا بَقَرَةً ، فَسَمِعْتُ مِنْ جَوْفِهَا : يَا آلَ ذَرِيحْ قَوْلٌ فَصِيحْ رَجُلٌ يَصِيحْ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ : فَقَدِمْنَا مَكَّةَ فَوَجَدْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ خَرَجَ بِمَكَّةَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
مجاہد بیان کرتے ہیں : ایک بزرگ ، جنہوں نے زمانہ جاہلیت پایا تھا ، انہوں نے ہمیں بتایا ، ہم اس وقت جنگ روڈس میں موجود تھے ، اُن صاحب کا نام سیدنا ابن عبس رضی اللہ عنہ تھا ، وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں اپنے گھر والوں کی گائے لے کر جا رہا تھا ، اسی دوران میں نے اس کے پیٹ سے آواز سنی : اے ذریع کی آل ! یہ فصیح قول ہے ، وہ شخص جو بلند آواز میں پکار کر یہ کہہ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، راوی کہتے ہیں : ہم لوگ مکہ آئے ، تو ہم نے وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا کہ آپ کا ظہور ہو چکا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13907
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (769) أخرجه الطبراني المعجم الصغير (420/3)»
حدیث نمبر: 13908
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ : كُنَّا حَوْلَ صَنَمٍ لَنَا قَبْلَ أَنْ يُبْعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَهْرٍ وَقَدْ نَحَرْنَا جَزُورًا ، إِذْ صَاحَ صَائِحٌ مِنْ جَوْفِهِ : اسْمَعُوا الْعَجَبَ ، ذَهَبَ الشِّرْكُ وَالرِّجْزُ ، وَرُمِيَ بِالشُّهُبِ ، لِنَبِيٍّ بِمَكَّةَ اسْمُهُ أَحْمَدُ ، وَمُهَاجَرُهُ إِلَى يَثْرِبَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے ایک ماہ پہلے ہم اپنے بت کے اردگرد موجود تھے ، ہم نے ایک اونٹ قربان کیا تھا ، اسی دوران بت کے پیٹ میں سے کسی پکارنے والے نے یہ کہا: حیران کن بات سن لو ، شرک اور بت ختم ہو گئے ، انہیں شہاب مارے جا رہے ہیں ، مکہ میں آنے والے ایک نبی کی وجہ سے ، جن کا نام أحمد ہے ، اور ان کی ہجرت کی جگہ یثرب ہو گی ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13908
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2430)»
حدیث نمبر: 13909
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ قَالَ : خَرَجْتُ حَاجًّا فِي جَمَاعَةٍ مِنْ قَوْمِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، فَرَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ وَأَنَا بِمَكَّةَ نُورًا سَاطِعًا مِنَ الْكَعْبَةِ حَتَّى وَصَلَ إِلَى جِبَالِ يَثْرِبَ أَشْعَرَ جُهَيْنَةَ ، فَسَمِعْتُ صَوْتًا فِي النُّورِ وَهُوَ يَقُولُ : ¤ انْقَشَعَتِ الظَّلْمَاءُ وَسَطَعَ الضِّيَاءُ وَبُعِثَ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ ¤ ثُمَّ أَضَاءَ إِضَاءَةً أُخْرَى حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى قُصُورِ الْحِيرَةِ وَأَبْيَضِ الْمَدَائِنِ فَسَمِعْتُ صَوْتًا فِي النُّورِ وَهُوَ يَقُولُ : ¤ ظَهَرَ الْإِسْلَامُ وَكُسِرَتِ الْأَصْنَامُ وَوُصِلَتِ الْأَرْحَامُ ¤ فَانْتَبَهْتُ فَزِعًا وَقُلْتُ لِقَوْمِي : وَاللَّهِ لَيَحْدُثَنَّ فِي هَذَا الْحَيِّ مِنْ قُرَيْشٍ حَدَثٌ . وَأَخْبَرْتُهُمْ بِمَا رَأَيْتُ ، فَقَالَ : " يَا عَمْرُو بْنَ مُرَّةَ ، أَنَا النَّبِيُّ الْمُرْسَلُ إِلَى الْعِبَادِ كَافَّةً ، أَدْعُوهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ ، وَآمُرُهُمْ بِحَقْنِ الدِّمَاءِ ، وَصِلَةِ الْأَرْحَامِ ، وَعِبَادَةِ اللَّهِ وَرَفْضِ الْأَصْنَامِ ، وَحَجِّ الْبَيْتِ ، وَصِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ مِنَ اثْنَيْ عَشَرَ شَهْرًا ، فَمَنْ أَجَابَ فَلَهُ الْجَنَّةُ ، وَمَنْ عَصَى فَلَهُ النَّارُ ، فَآمِنْ بِاللَّهِ يَا عَمْرُو يُؤَمِّنُكَ اللَّهُ مِنْ هَوْلِ جَهَنَّمَ " ، قُلْتُ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ ، وَآمَنْتُ بِكُلِّ مَا جِئْتَ بِهِ مِنْ حَلَالٍ وَحَرَامٍ ، وَأَنْ أُرْغِمَ ذَلِكَ كَثِيرًا مِنَ الْأَقْوَامِ ، ثُمَّ أَنْشَدْتُهُ أَبْيَاتًا ، قُلْتُ حِينَ سَمِعْتُ بِهِ وَكَانَ لَنَا صَنَمٌ ، وَكَانَ أَبِي سَادِنًا لَهُ ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَكَسَرْتُهُ ، ثُمَّ لَحِقْتُ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَقُولُ : ¤ شَهِدْتُ بِأَنَّ اللَّهَ حَقٌّ وَإِنَّنِي لِآلِهَةِ الْأَحْجَارِ أَوَّلُ تَارِكٍ وَشَمَّرْتُ عَنْ سَاقِي الْإِزَارَ مُهَاجِرًا ¤ إِلَيْكَ أَحُوزُ الْفَوْزَ بَعْدَ الدَّكَادِكِ لِأَصْحَبَ خَيْرَ النَّاسِ نَفْسًا وَوَالِدًا ¤ رَسُولَ مَلِيكِ النَّاسِ فَوْقَ الْحَبَائِكِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَرْحَبًا [ بِكَ ] يَا عَمْرُو بْنَ مُرَّةَ " ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي ، ابْعَثْنِي إِلَى قَوْمِي لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يُؤَمِّرَنِي عَلَيْهِمْ كَمَا مَنَّ بِكَ عَلَيَّ ، فَبَعَثَنِي عَلَيْهِمْ فَقَالَ : " عَلَيْكَ بِالرِّفْقِ وَالْقَوْلِ السَّدِيدِ ، وَلَا تَكُنْ فَظًّا وَلَا مُتَكَبِّرًا وَلَا حَسُودًا " ، فَأَتَيْتُ قَوْمِي فَقُلْتُ : يَا بَنِي رِفَاعَةَ ، يَا مَعَاشِرَ جُهَيْنَةَ ، إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْكُمْ أَدْعُوكُمْ إِلَى الْجَنَّةِ وَأُحَذِّرُكُمُ النَّارَ ، وَآمُرُكُمْ بِحَقْنِ الدِّمَاءِ وَصِلَةِ الْأَرْحَامِ ، وَعِبَادَةِ اللَّهِ وَرَفْضِ الْأَصْنَامِ ، وَحَجِّ الْبَيْتِ ، وَصِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرٌ مِنَ اثْنَيْ عَشَرَ شَهْرًا ، فَمَنْ أَجَابَ فَلَهُ الْجَنَّةُ وَمَنْ عَصَى فَلَهُ النَّارُ . يَا مَعْشَرَ جُهَيْنَةَ ، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَكُمْ خِيَارَ مَنْ أَنْتُمْ مِنْهُ ، وَبَغَّضَ إِلَيْكُمْ فِي جَاهِلِيَّتِكُمْ مَا حَبَّبَ إِلَى غَيْرِكُمْ ، مِنْ أَنَّهُمْ كَانُوا يَجْمَعُونَ بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ ، وَيَخْلُفُ الرَّجُلُ مِنْهُمْ عَلَى امْرَأَةِ أَبِيهِ ، وَالْغَزَاةِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ ، فَأَجِيبُوا هَذَا النَّبِيَّ الْمُرْسَلَ مِنْ بَنِي لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ ، تَنَالُوا شَرَفَ الدُّنْيَا وَكَرَامَةَ الْآخِرَةِ ، وَسَارِعُوا فِي ذَلِكَ يَكُنْ لَكُمْ فَضِيلَةٌ عِنْدَ اللَّهِ ، فَأَجَابُوهُ إِلَّا رَجُلًا وَاحِدًا قَالَ : يَا عَمْرُو بْنَ مُرَّةَ - أَمَرَّ اللَّهُ عَيْشَكَ - تَأْمُرُنَا أَنْ نَرْفُضَ آلِهَتَنَا ، وَنُفَرِّقَ جَمَاعَتَنَا ، وَنُخَالِفَ دِينَ آبَائِنَا إِلَى مَا يَدْعُو إِلَيْهِ هَذَا الْقُرَشِيُّ مِنْ أَهْلِ تِهَامَةَ ؟ لَا ، وَلَا حُبًّا وَلَا كَرَامَةَ ، ثُمَّ أَنْشَأَ الْخَبِيثُ يَقُولُ : ¤ إِنَّ ابْنَ مُرَّةَ قَدْ أَتَى بِمَقَالَةٍ لَيْسَتْ مَقَالَةَ مَنْ يُرِيدُ صَلَاحَا إِنِّي لَأَحْسَبُ قَوْلَهُ وَفِعَالَهُ يَوْمًا وَإِنْ طَالَ الزَّمَانُ رِيَاحَا أَيُسَفَّهُ الْأَشْيَاخُ مِمَّنْ قَدْ مَضَى ؟ مَنْ رَامَ ذَاكَ فَلَا أَصَابَ فَلَاحَا . ¤ فَقَالَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ : الْكَاذِبُ مِنِّي وَمِنْكَ أَمَرَّ اللَّهُ فَمَهُ ، وَأَبْكَمَ لِسَانَهُ ، وَأَكْمَهَ عَيْنَيْهِ ، وَأَسْقَطَ أَسْنَانَهُ ، قَالَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ : فَوَاللَّهِ مَا مَاتَ حَتَّى سَقَطَ فُوهُ ، وَكَانَ لَا يَجِدُ طَعْمَ الطَّعَامِ ، وَعُمِيَ وَخُرِسَ ، فَخَرَجَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ وَمَنْ تَبِعَهُ مِنْ قَوْمِهِ حَتَّى أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَحَّبَ بِهِمْ وَحَبَاهُمْ وَكَتَبَ لَهُمْ كِتَابًا هَذِهِ نُسْخَتُهُ : " بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ جَلَّ وَعَزَّ عَلَى لِسَانِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كِتَابٌ صَادِقٌ وَحَقٌّ نَاطِقٌ لِعَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُهَنِيِّ لِجُهَيْنَةَ بْنِ زَيْدَانَ ، لَكُمْ بُطُونُ الْأَرْضِ وَسُهُولُهَا وَتِلَاعُ الْأَوْدِيَةِ وَظُهُورُهَا ، تَرْعَوْنَ نَبَاتَهُ وَتَشْرَبُونَ صَافِيَهِ عَلَى أَنْ تُقِرُّوا بِالْخَمْسِ ، وَتُصَلُّوا صَلَاةَ الْخَمْسِ ، وَفِي السِّعَةِ وَالصُّرَيْمَةِ شَاتَانِ إِذَا اجْتَمَعَتَا ، وَإِنْ تَفَرَّقَتَا فَشَاةٌ شَاةٌ ، لَيْسَ عَلَى أَهْلِ الْمُثِيرَةِ صَدَقَةٌ " . وَشَهِدَ عَلَى نَبِيِّنَا وَمَنْ حَضَرَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ بِكِتَابِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ ، فَذَلِكَ حِينَ يَقُولُ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ الْجُهَنِيُّ : ¤ أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَظْهَرَ دِينَهُ وَبَيَّنَ بُرْهَانَ الْقُرْآنِ لِعَامِرِ كِتَابٌ مِنَ الرَّحْمَنِ يَجْعَلُنَا مَعًا وَأَخْلَافُنَا فِي كُلِّ بَادٍ وَحَاضِرِ إِلَى خَيْرِ مَنْ يَمْشِي عَلَى الْأَرْضِ كُلِّهَا وَأَفْضَلِهَا عِنْدَ اعْتِكَارِ الضَّرَائِرِ أَطَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ لَمَّا تَقَطَّعَتْ بُطُونُ الْأَعَادِي بِالظِّبَاءِ الْخَوَاطِرِ فَنَحْنُ قَبِيلٌ قَدْ بَنَى الْمَجْدُ حَوْلَنَا إِذَا اجْتُلِيَتْ فِي الْحَرْبِ هَامُ الْأَكَابِرِ بَنُو الْحَرْبِ نَفْرِيهَا بِأَيْدٍ طَوِيلَةٍ وَبِيضٍ تَلَأْلَأُ فِي أَكُفِّ الْمَغَاوِرِ وَمِنْ حَوْلِهِ الْأَنْصَارُ يَحْمُوا أَمِيرَهُمْ بِسُمْرِ الْعَوَالِي وَالسُّيُوفِ الْبَوَاتِرِ إِذَا الْحَرْبُ دَارَتْ عِنْدَ كُلِّ عَظِيمَةٍ وَدَارَتْ رَحَاهَا لِلُّيُوثِ الْهَوَاصِرِ تَبَلَّجَ مِنْهُ اللَّوْنُ وَازْدَانَ وَجْهُهُ كَمِثْلِ ضِيَاءِ الْبَدْرِ بَيْنَ الزَّوَاهِرِ . ¤ وَذَكَرَ يَاسِرُ بْنُ سُوَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَّهَهُ فِي خَيْلٍ أَوْ سَرِيَّةِ وَامْرَأَتُهُ حَامِلٌ ، فَوَلَدَتْ لَهُ مَوْلُودًا فَحَمَلَتْهُ أُمُّهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَدْ وُلِدَ هَذَا الْمَوْلُودُ وَأَبَوْهُ فِي الْخَيْلِ ، فَسَمِّهِ ، فَأَخَذَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَمَرَّ يَدَهُ عَلَيْهِ وَقَالَ : " اللَّهُمَّ أَكْثِرْ رِجَالَهُمْ ، وَأَقِلَّ أَيَّامَهُمْ ، وَلَا تُحْوِجَهُمْ ، وَلَا تُرِ أَحَدًا مِنْهُمْ خَصَاصَةً " ، فَقَالَ : " سَمِّيهِ مُسْرِعًا فَقَدْ أَسْرَعَ فِي الْإِسْلَامِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : زمانہ جاہلیت میں ، میں اپنی قوم کے کچھ افراد کے ہمراہ حج کرنے کے لئے نکلا ، میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مکہ میں موجود ہوں ، اور خانہ کعبہ میں سے ایک نور چمک رہا ہے ، یہاں تک کہ وہ یثرب کے پہاڑوں تک پہنچ گیا ، جو اشعر جہینہ نامی پہاڑ ہے ، پھر میں نے اس نور میں ایک آواز سنی جو یہ کہہ رہا تھا : ” تاریکیاں چھٹ گئی ہیں اور روشنی چمک رہی ہے ، اور انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے مبعوث ہو گئے ہیں ۔ “ پھر ایک اور روشنی ہوئی ، یہاں تک کہ میں نے ” حیرہ “ کے محلات اور ” مدائن “ کی سفیدی دیکھ لی اور میں نے اس نور میں ایک آواز سنی ، جو یہ کہہ رہا تھا : ” اسلام غالب آ گیا ، بت توڑ دیے گئے اور صلہ رحمی کر لی گئی ۔ “ میں پریشانی کے عالم میں بیدار ہوا ، میں نے اپنی قوم سے کہا: قریش کے قبیلے میں کوئی نئی صورت حال سامنے آئی ہے ، پھر میں نے انہیں اس خواب کے بارے میں بتایا جو میں نے دیکھا تھا ، جب ہم اپنے علاقے میں پہنچے تو ہمیں یہ اطلاع ملی کہ ایک صاحب جن کا نام أحمد ہے ، وہ مبعوث ہو گئے ہیں ، میں ان کے پاس آیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا ، جو میں نے خواب دیکھا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے عمرو بن مرہ ! میں وہ نبی ہوں ، جسے تمام بندوں کی طرف بھیجا گیا ہے ، میں ان لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دیتا ہوں انہیں قتل و غارت گری سے بچنے اور صلہ رحمی کرنے کا حکم دیتا ہوں ، اللہ کی عبادت کرنے اور بتوں کو پرے کرنے کا حکم دیتا ہوں اور بیت اللہ کا حج کرنے اور سال کے بارہ مہینوں میں سے ایک رمضان کے مہینے کے روزے رکھنے کا حکم دیتا ہوں ، جو شخص اس بات کو مان لے گا ، اُسے جنت ملے گی اور جو شخص نافرمانی کرے گا ، وہ جہنم میں جائے گا ، تو اے عمرو ! تم اللہ پر ایمان لے آؤ ، وہ تمہیں جہنم کی ہولناکیوں سے محفوظ رکھے گا ۔ “ راوی کہتے ہیں : تو میں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اور آپ اللہ کے رسول ہیں ، اور میں ہر اس چیز پر ایمان رکھتا ہوں ، جو آپ لے کر آئے ہیں ، جس کا تعلق حلال اور حرام سے ہے ، اگرچہ یہ بات لوگوں کو کتنی ہی بری کیوں نہ لگے ، پھر میں نے آپ کو وہ اشعار سنائے ، جو میں نے اُس وقت کہے تھے ، جب میں نے اس بارے میں سنا تھا ، ہمارا ایک بت ہوتا تھا ، میرے والد اس کے نگران تھے ، میں اُٹھا اور میں نے اسے توڑ دیا ، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے یہ اشعار پڑھے : ” میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ حق ہے ، اور میں بت معبودوں کو چھوڑنے والا پہلا فرد ہوں ، میں نے اپنی پنڈلی سے تہبند ہٹا کے تیاری شروع کر دی ہے ، تاکہ میں آپ کی طرف ہجرت کروں اور یہ ہجرت ویرانوں کو طے کر کے کروں ، تاکہ میں ان صاحب کا ساتھی بن جاؤں ، جو اپنے وجود اور اپنے والد کے حوالے سے ، سب لوگوں سے بہتر ہیں ، اور آسمانوں کے اوپر موجود لوگوں کے بادشاہ ( یعنی خدا ) کے رسول ہیں“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے عمرو بن مرہ ! تمہیں خوش آمدید ہے ۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، آپ مجھے میری قوم کی طرف بھیجئے ، تاکہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعے اُن لوگوں پر احسان کرے ، جس طرح اس نے آپ کے ذریعے مجھ پر احسان کیا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ان لوگوں کی طرف بھیجا ، آپ نے فرمایا : تم نے نرمی سے کام لینا ہے ، اور اچھی بات کہنی ہے ، تم نے سختی کا مظاہرہ نہیں کرنا ، تکبر نہیں کرنا ، حسد نہیں کرنا ، میں اپنی قوم کے پاس آیا ، میں نے کہا: ” اے بنو رفاعہ ! اے جہینہ قبیلے کے لوگو ! میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے قاصد کے طور پر تمہارے پاس آیا ہوں ، میں تمہیں جنت کی طرف دعوت دیتا ہوں اور تمہیں جہنم سے بچنے کی تلقین کرتا ہوں ، اور میں تمہیں یہ ہدایت کرتا ہوں کہ جانوں کی حفاظت کی جائے ، صلہ رحمی کی جائے ، اللہ کی بندگی کی جائے ، بتوں کو پرے کر دیا جائے ، بیت اللہ کا حج کیا جائے ، رمضان کے مہینے کے روزے رکھے جائیں ، جو بارہ مہینوں میں ایک مہینہ ہے ، جو شخص اس بات کو مان لے گا اسے جنت ملے گی اور جو شخص نافرمانی کرے گا ، اسے جہنم ملے گی ، اے جہنیہ قبیلے کے گروہ ! بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہیں بہتر صورت حال میں رکھا ہے ، اور زمانہ جاہلیت میں دوسرے لوگوں کے نزدیک جو چیز پسندیدہ ہوتی تھی ، وہ تم لوگوں کے نزدیک ناپسندیدہ رکھی ہے ، جیسے وہ لوگ دو بہنوں کو نکاح میں جمع کر لیتے تھے ، یا کوئی شخص اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کر لیتا تھا ، یا حرمت والے مہینے میں جنگ کر لیتا تھا ( تو تم لوگوں کے اندر یہ چیزیں نہیں پائی جاتی ہیں ) تو تم لوگ بنو لؤی بن غالب سے تعلق رکھنے والے اس ” مرسل ، نبی “ کی بات کو قبول کرو ، تاکہ تم دنیا کا شرف اور آخرت کی عزت کو حاصل کرو ، اور تم اس بارے میں جلدی کرو ، تمہیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں فضیلت حاصل ہو گی ۔ “ اُن لوگوں نے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کی بات مان لی ، صرف ایک شخص نے نہیں مانی ، اس نے کہا: اے عمرو بن مرہ ! اللہ تعالیٰ تمہاری زندگی کو ناگوار کر دے ، تم ہمیں یہ حکم دے رہے ہو کہ ہم اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں ؟ اور اپنے اجتماع کے اندر علیحدگی اختیار کر لیں اور اپنے آباؤ اجداد کے دین کی مخالفت کریں اور اس چیز کی طرف جائیں ، جس کی دعوت اہل تہامہ سے تعلق رکھنے والا وہ قریشی شخص دے رہا ہے ، جی نہیں ! ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا ، پھر اس خبیث نے یہ اشعار کہے : ” ابن مرہ ایک ایسی بات لے کر آیا ہے ، جو کسی ایسے شخص کی بات نہیں ہو سکتی جو بہتری کا ارادہ رکھتا ہو ، میں اس کے قول اور فعل کو بے حیثیت ہی سمجھتا ہوں اگرچہ کتنا ہی زمانہ گزر جائے ، کیا وہ گزرے ہوئے مشائخ کو بیوقوف قرار دیتا ہے ، جو اس بات کا قصد کرے تو وہ کبھی فلاح تک نہیں پہنچ سکتا ۔ “ تو سیدنا عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اور مجھ میں سے جو شخص جھوٹا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کے منہ کو کڑوا کر دے ، اُس کی زبان کو گونگا کر دے ، اُس کی آنکھوں کو نابینا کر دے اور اس کے دانت گرا دے ۔ سیدنا عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : اس شخص کے مرنے سے پہلے اس کا منہ گر گیا ( یعنی زبان کا ذائقہ خراب ہو گیا ) اسے کسی کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا تھا ، وہ نابینا بھی ہو گیا ، گونگا بھی ہو گیا ، پھر سیدنا عمرو بن مرہ رضی اللہ عنہ اور ان کی قوم سے تعلق رکھنے والے ان کے پیروکار لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خوش آمدید کہا: ، آپ نے انہیں تحائف دیئے ، اور آپ نے ان کے لئے ایک تحریر لکھوائی ، جس کے الفاظ یہ ہیں : ” اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ، یہ اللہ کی طرف سے ، اُس کے نبی کی زبانی ایک تحریر ہے ، جو سچی تحریر ہے ، اور سچی بات ہے ، یہ عمرو بن مرہ جہنی کے لئے ہے ، جو جہینہ بن زیدان سے تعلق رکھتے ہیں ، تم لوگوں کو زمین کا ہموار حصہ اور اس کے ٹیلے اور ان کی پشتیں ملتی ہیں ، تم وہاں نباتات اگاؤ گے اور صاف پانی پیو گے ، اس شرط پر کہ تم پانچ چیزیں برقرار رکھو گے ( یا تم خمس ادا کرو گے ) تم لوگ پانچ نمازیں پڑھنا اگر سعہ اور صریمہ اکٹھی ہو جائیں ، تو اس میں دو بکریوں کی ادائیگی لازم ہو گی ، اور اگر یہ الگ الگ ہوں ، تو ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی ، اور چادروں والوں پر زکوۃ لازم نہیں ہو گی ۔ “ تو سیدنا قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کی لکھی ہوئی اس تحریر پر ، ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور وہاں موجود مسلمان گواہ بنے تھے ، اسی لئے سیدنا عمرو بن مرہ جہنی رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار کہے ہیں : ” کیا تم نے دیکھا نہیں ؟ کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کو غالب کر دیا ہے ، اور آباد کرنے والے کے لیے قرآن کی ، اپنی برہان کو بیان کر دیا ہے ، جو رحمن کی طرف سے آنے والی کتاب ہے ، اس نے ہم سب کو اکٹھا کر دیا ہے ، جبکہ ہمارے اخلاف ( یہاں مراد حلیف ہیں ) ہر دیہاتی اور شہری میں ہیں ، اور ہم اس ہستی کی طرف آ گئے ہیں ، جو زمین پر چلنے والوں میں سب سے بہتر ہیں ، اور مختلف پریشان کن مسائل درپیش آنے کے وقت سب سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں ، ہم نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی ، اس وقت جب درندوں کے پیٹ ہرنوں کے ذریعے کاٹ دیے گئے ، تو ہم ایک ایسا قبیلہ ہیں کہ بزرگی ہمارے اردگرد تیار کی گی ہے ، جب جنگ کے دوران بڑوں بڑوں کے سر کاٹ دیے جاتے ہیں ، ہم جنگ آزما ہیں ، ہم لمبے ہاتھوں اور غارتگری کرنے والوں کے ہاتھوں میں موجود خودوں کے ذریعے اس کو بھڑکاتے ہیں ، اور ان کے اردگرد انصار ہیں ، جو تیز نیزوں اور کاٹ دینے والی تلواروں کے ذریعے اپنے امیر کی رکھوالی کرتے ہیں ، جب جنگ ہر بڑی چیز کے قریب گھومتی ہے ، تو اس کی چکی کو توڑ پھوڑ کرنے والے شیر گھماتے ہیں ، ان سے رنگ روشن ہوتا ہے ، اور ان کا چہرہ آراستہ ہوتا ہے ، جیسے ستاروں کے درمیان میں چودھویں کا چاند ہوتا ہے ۔ “ یاسر بن سوید نے یہ بات ذکر کی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کسی جنگی مہم پر روانہ کیا ، ان کی بیوی حاملہ تھی ، اس نے بچے کو جنم دیا ، اس بچے کی والدہ اُسے اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے ہاں یہ بچہ پیدا ہوا ہے ، اس کے والد جنگ میں گئے ہوئے ہیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نام رکھ دیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کو لیا ، آپ نے اس پر اپنا ہاتھ پھیرا اور پھر یہ فرمایا : ” اے اللہ ! ان کے افراد کو زیادہ کر دے ، ان کی تنگی کو کم کر دے اور تو انہیں محتاج نہ کرنا ، اور تو ان کی طرف سے کسی کو لالچ نہ دکھانا ۔ “ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اس کا نام ” مسرع “ رکھو ! کیونکہ یہ اسلام کی طرف تیزی سے آیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13909
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صرف
حدیث نمبر: 13910
وَعَنْ عَبَّاسِ بْنِ مِرْدَاسٍ السُّلَمِيِّ قَالَ : كَانَ إِسْلَامُ عَبَّاسِ بْنِ مِرْدَاسٍ أَنَّهُ كَانَ بِعُمْرَةٍ فِي لَقَاحٍ لَهُ نِصْفَ النَّهَارِ ، إِذْ طَلَعَتْ لَهُ نَعَامَةٌ بَيْضَاءُ مِثْلَ الْقُطْنِ عَلَيْهَا رَاكِبٌ عَلَيْهِ ثِيَابٌ بِيضٌ مِثْلَ الْقُطْنِ ، فَقَالَ : يَا عَبَّاسُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، أَلَمْ تَرَ أَنَّ السَّمَاءَ كَفَتْ أَحْرَاسَهَا ، وَأَنَّ الْحَرْبَ جُرِّعَتْ أَنْفَاسُهَا ، وَأَنَّ الْخَيْلَ وُضِعَتْ أَحْلَاسُهَا ، وَأَنَّ الَّذِي نَزَلَ بِالْبِرِّ وَالْهُدَى لَفِي يَوْمِ الِاثْنَيْنِ لَيْلَةِ الثُّلَاثَاءَ صَاحِبُ النَّاقَةِ ، قَالَ : فَخَرَجْتُ مَرْعُوبًا قَدْ رَاعَنِي مَا رَأَيْتُ وَسَمِعْتُ ، حَتَّى جِئْتُ وَثَنًا لَنَا كَانَ يُدْعَى : الضِّمَادَ ، وَكُنَّا نَعْبُدُهُ وَيُكَلِّمُ مِنْ جَوْفِهِ فَكَنَسْتُ مَا حَوْلَهُ وَتَمَسَّحْتُ بِهِ وَقَبَّلْتُهُ ، فَإِذَا صَائِحٌ يَصِيحُ مِنْ جَوْفِهِ : يَا عَبَّاسُ بْنُ مِرْدَاسٍ : ¤ قُلْ لِلْقَبَائِلِ مِنْ سُلَيْمٍ كُلِّهَا هَلَكَ الصِّمَادُ وَفَازَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ إِنَّ الَّذِي جَاءَ بِالنُّبُوَّةِ وَالْهُدَى بَعْدَ ابْنِ مَرْيَمَ مِنْ قُرَيْشٍ مُهْتَدِ هَلَكَ الصِّمَادُ وَكَانَ يُعْبَدُ مَرَّةً قَبْلَ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدِ ¤ قَالَ : فَخَرَجْتُ مَرْعُوبًا حَتَّى جِئْتُ قَوْمِي ، فَقَصَصْتُ عَلَيْهِمُ الْقِصَّةَ وَأَخْبَرْتُهُمُ الْخَبَرَ ، فَخَرَجْتُ فِي ثَلَاثِمِائَةِ رَاكِبٍ مِنْ قَوْمِي مِنْ بَنِي حَارِثَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلْنَا الْمَسْجِدَ ، فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبَسَّمَ ثُمَّ قَالَ : " يَا عَبَّاسُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، كَيْفَ كَانَ إِسْلَامُكُ ؟ " ، فَقَصَصْتُ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ فَقَالَ : " صَدَقْتَ " ، فَسُرَّ بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فَأَسْلَمْتُ أَنَا وَقَوْمِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ ، ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَقَالَ : كَانَ مَالِكٌ يَرْضَاهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عباس بن مرداس سلمی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان کے اسلام قبول کرنے کا واقعہ یہ ہے کہ وہ دوپہر کے وقت ” غمرہ “ کے مقام پر اپنی اونٹنیوں میں موجود تھے ، اسی دوران سفید رنگ کا ایک شتر مرغ ان کے سامنے آیا ، جو روئی کی طرح تھا ، اس پر ایک شخص سوار تھا ، جس پر روئی کی طرح کے سفید کپڑے تھے ، اس نے کہا: اے عباس بن مرداس ! کیا تم نے دیکھا نہیں ہے ؟ کہ آسمان نے اپنے محافظوں کو پیچھے کر دیا ہے ، اور جنگ نے سانسیں لینا شروع کر دی ہیں ، اور گھوڑوں پر زمینیں رکھ دی گئی ہیں ، اور وہ دین نازل ہو گیا ہے ، جو نیکی اور ہدایت کے ہمراہ ہے ، وہ پیر کے دن اور منگل کی رات میں ہوا ہے ، جو اونٹنی والے شخص ہیں ، راوی کہتے ہیں : میں پریشانی کے عالم میں وہاں سے نکلا ، میں نے جو چیز سنی تھی اور جو چیز دیکھی تھی اس نے مجھے خوف زدہ کر دیا تھا ، یہاں تک کہ میں اپنے بت کے پاس آیا ، جس کا نام ” ضماد “ تھا ، ہم اس کی عبادت کیا کرتے تھے اور اس کے پیٹ میں سے آواز آیا کرتی تھی ، میں نے اس کے اردگرد جھاڑو دیا ، اس پر ہاتھ پھیرا ، اس کو بوسہ دیا ، اسی دوران اس کے پیٹ میں سے کسی نے چیخ کر کہا: ” اے عباس بن مرداس ! تم سلیم ( بڑے قبیلے ) کے تمام ( چھوٹے ) قبیلوں سے کہہ دو ، ضماد ہلاکت کا شکار ہو گئے اور مسجد والے کامیاب ہو گئے ، قریش سے تعلق رکھنے والے وہ صاحب جو سیدنا عیسیٰ بن مریم کے بعد نبوت اور ہدایت لے کر آئے ہیں ، وہ ہی ہدایت یافتہ ہیں ، ضماد ہلاکت کا شکار ہو گئے ، نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے سے پہلے تک ، اس ( ضماد ) ایک عرصہ تک عبادت کی جاتی رہی ۔ “ راوی کہتے ہیں : میں وہاں سے پریشانی کے عالم میں نکلا ، یہاں تک کہ میں اپنی قوم کے پاس آیا اور میں نے انہیں سارا واقعہ سنایا ، انہیں پوری بات کے بارے میں بتایا ، پھر میں اپنی قوم بنو حارثہ سے تعلق رکھنے والے تین سو افراد کے ساتھ سوار ہو کر نکلا ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، ہم لوگ مسجد میں داخل ہوئے ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے عباس بن مرداس ! تمہارا اسلام کیسے ہوا ؟ میں نے آپ کو پورا واقعہ سنایا ، تو آپ نے فرمایا : تم نے ٹھیک کہا: ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس حوالے سے خوش ہوئے ، راوی کہتے ہیں : تو میں نے اور میری قوم نے اسلام قبول کر لیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز لیثی ہے ، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ، اور سعید بن منصور نے اسے ثقہ کہا: ہے ، وہ یہ کہتے ہیں : مالک اس سے راضی تھے ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13910
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13911
وَعَنْ مَازِنِ بْنِ الْغَضُوبَةِ قَالَ : كُنْتُ أَسْدُنُ صَنَمًا يُقَالُ لَهُ : بَاحِرٌ بِسَمَائِلَ قَرْيَةٍ بِعُمَانَ ، فَعَبَرْنَا ذَاتَ يَوْمٍ وَعِنْدَهُ عُنَيْزَةٌ - وَهِيَ الذَّبِيحَةُ - فَسَمِعْتُ صَوْتًا مِنَ الصَّنَمِ يَقُولُ : ¤ يَا مَازِنُ اسْمَعْ تُسَرْ ظَهَرَ خَيْرٌ وَبَطَنَ شَرْ بُعِثَ نَبِيٌّ مِنْ مُضَرْ بِدِينِ اللَّهِ الْأَكْبَرْ فَدَعْ نَحِيتًا مِنْ حَجَرْ تَسْلَمْ مِنْ حَرِّ سَقَرْ ¤ قَالَ : فَفَزِعْتُ مِنْ ذَلِكَ وَقُلْتُ : إِنَّ هَذَا لَعَجَبٌ ، ثُمَّ عَبَرْتُ بَعْدَ أَيَّامٍ فَسَمِعْتُ صَوْتًا مِنَ الصَّنَمِ يَقُولُ : ¤ أَقْبِلْ إِلَيَّ أَقْبِلْ تَسْمَعْ مَا لَا تَجْهَلْ هَذَا نَبِيٌّ مُرْسَلْ جَاءَ بِحَقٍّ مُنْزَلْ آمِنْ بِهِ كَيْ تَعْدِلْ عَنْ حَرِّ نَارٍ تُشْعَلْ وَقُودُهَا بِالْجَنْدَلْ ¤ فَقُلْتُ : إِنَّ هَذَا لَعَجَبٌ وَإِنَّهُ لَخَيْرٌ يُرَادُ بِي ، فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ قَدِمَ عَلَيْنَا رَجُلٌ مِنَ الْحِجَازِ فَقُلْنَا : مَا الْخَبَرُ وَرَاءَكَ ؟ قَالَ : ظَهَرَ رَجُلٌ [ يُقَالُ لَهُ أَحْمَدُ ] يَقُولُ لِمَنْ أَتَاهُ : " أَجِيبُوا دَاعِيَ اللَّهِ " ، فَقُلْتُ : هَذَا نَبَأُ مَا قَدْ سَمِعْتُ ، فَسِرْتُ إِلَى الصَّنَمِ فَكَسَرْتُهُ [ أَجْذَاذًا ] وَرَكِبْتُ رَاحِلَتِي فَقَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَرَحَ لِي الْإِسْلَامَ فَأَسْلَمْتُ وَقُلْتُ : ¤ كَسَرْتُ نَاجِزًا َجُذَاذًا وَكَانَ لَنَا رَبًّا نَطِيفُ بِهِ عُمْيًا بِضَلَالِ بِالْهَاشِمِيِّ هُدِينَا مِنْ ضَلَالَتِهِ ¤ وَلَمْ يَكُنْ دِينُهُ مِنِّي عَلَى بَالِ يَا رَاكِبًا بَلِّغَنْ عَمْرًا وَإِخْوَتَهُ ¤ أَنِّي لَمَنْ قَالَ : رَبِي نَاجِزٌ قَالِ يَعْنِي عَمْرَو بْنَ الصَّلْتِ وَإِخْوَتَهُ بَنِي خُطَامَةَ ، قَالَ مَازِنٌ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي امْرُؤٌ مُولَعٌ بِالطَّرَبِ وَشُرْبِ الْخَمْرِ وَالْهَلُوكِ - قَالَ ابْنُ الْكَلْبِي : وَالْهَلُوكُ الْفَاجِرَةُ مِنَ النِّسَاءِ - وَأَلَحَّتْ عَلَيْنَا السُّنُونَ ، فَأَذْهَبَتِ الْأَمْوَالَ وَأَهْزَلَتِ الذَّرَارِيَ ، وَلَيْسَ لِي وَلَدٌ فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَذْهَبَ عَنِّي مَا أَجِدُ ، وَيَأْتِيَنِي بِالْحَيَاءِ وَيَهَبُ لِي وَلَدًا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اللَّهُمَّ أَبْدِلْهُ بِالطَّرَبِ قِرَاءَةَ الْقُرْآنِ ، وَبِالْحَرَامِ الْحَلَالَ ، وَبِالْعُهْرِ عِفَّةَ الْفَرْجِ ، وَبِالْخَمْرِ رَيًّا لَا إِثْمَ فِيهِ ، وَآتِهِمْ بِالْحَيَا ، وَهَبَ لَهُ وَلَدًا " ، قَالَ مَازِنٌ : فَأَذْهَبَ اللَّهُ عَنِّي مَا كُنْتُ أَجِدُ وَوَهَبَ اللَّهُ لِي حَبَارَ بْنَ مَازِنٍ ، وَأَنْشَأَ يَقُولُ : ¤ إِلَيْكَ رَسُولَ اللَّهِ خَبَّتْ مَطِيَّتِي تَجُوبُ الْفَيَافِي مِنْ عُمَانَ إِلَى الْعَرْجِ ¤ لِتَشْفَعَ لِي يَا خَيْرَ مَنْ وَطِئَ الْحَصَى فَيَغْفِرَ لِي رَبِّي فَأَرْجِعَ بِالْفَلْجِ ¤ إِلَى مَعْشَرٍ خَالَفْتُ فِي اللَّهِ دِينَهُمْ فَلَا رَأْيُهُمْ رَأْيِي وَلَا شَرْحُهُمْ شَرْحِي ¤ وَكُنْتُ امْرَءًا بِالْعُهْرِ وَالْخَمْرِ مُولَعًا حَيَاتِيَ حَتَّى آذَنَ الْجِسْمُ بِالنَّهْجِ ¤ فَبَدَّلَنِي بِالْخَمْرِ خَوْفًا وَخَشْيَةً وَبِالْعُهْرِ إِحْصَانًا فَحَصَّنَ لِي فَرْجِي ¤ [ فَأَصْبَحْتُ هَمِّي مِنَ الْجِهَادِ وَنِيَّتِي فَلِلَّهِ مَا صَوْمِي وِلِلَّهِ مَا حَجِّي ] ¤ . ¤ فَلَمَّا أَتَيْتُ قَوْمِي أَنَّبُونِي وَشَتَمُونِي ، وَأَمَرُوا شَاعِرَهُمْ فَهَجَانِي ، فَقُلْتُ : إِنْ رَدَدْتُ عَلَيْهِمْ [ فَ ] إِنَّمَا أَهْجُو نَفْسِي فَاعْتَزَلْتُهُمْ إِلَى سَاحِلِ الْبَحْرِ وَقُلْتُ : ¤ بُغْضُكُمْ عِنْدَنَا مُرَمَّدًا فِيهِ وَبُغْضُنَا عِنْدَكُمْ يَا قَوْمَنَا لَبَنُ ¤ لَا نَفْطُنُ الدَّهْرَ إِنْ بَانَتْ مَعَايِبُكُمْ وَكُلُّكُمْ حِينَ يَبْدُو عَيْبُنَا فَطِنُ ¤ شَاعِرُنَا مُعْجَمٌ عَنْكُمْ وَشَاعِرُكُمْ فِي حَرْبِنَا مُولَعٌ فِي شَتْمِنَا لَسِنُ ¤ مَا فِي الْقُلُوبِ عَلَيْكُمْ فَاعْلَمُوا وَغَرٌ وَفِي صُدُورِكُمُ الْبَغْضَاءُ وَالْإِحَنُ ¤ . ¤ فَأَتَتْنِي مِنْهُمْ أَزْفَلَةٌ عَظِيمَةٌ ، فَقَالُوا : يَا ابْنَ عَمِّنَا عِبْنَا عَلَيْكَ أَمْرًا وَكَرِهْنَاهُ لَكَ ، فَإِنْ أَبَيْتَ فَشَأْنَكَ وَدِينَكَ ، فَارْجِعْ فَقُمْ بِأُمُورِنَا ، وَكُنْتُ الْقَيِّمَ بِأُمُورِهِمْ ، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِمْ ثُمَّ هَدَاهُمُ اللَّهُ بَعْدُ إِلَى الْإِسْلَامِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، مِنْ طَرِيقِ هِشَامِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ الْكَلْبِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ وَكِلَاهُمَا مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا مازن بن غضوبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں عمان کی ایک بستی سمائل میں ” باحر “ نامی بت کا نگران تھا ، ایک دن ہم وہاں آئے ، اس کے پاس ایک ذبیحہ موجود تھا ، اسی دوران میں نے بت میں سے آواز سنی جو کہہ رہا تھا : ” اے مازن تم سنو ! تمہیں خوشی ہو گی ، بھلائی ظاہر ہو گئی اور شر چھپ گیا ، مضر ( قبیلے ) سے تعلق رکھنے والے نبی مبعوث ہو گئے ہیں ( وہ ) سب سے بڑے اللہ کے دین کے ہمراہ ( مبعوث ہوئے ہیں ) تم پتھر کے بتوں کو چھوڑ دو ، تم جہنم کی گرمی سے بچ جاؤ گے ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں : میں پریشان ہو گیا ، میں نے کہا: یہ بڑی حیران کن بات ہے ، پھر اس کے کچھ دن بعد میں آیا ، تو میں نے بت میں سے آواز سنی جو یہ کہہ رہا تھا : ” آؤ میری طرف آؤ ، وہ سن لو ، جس سے تم ناواقف نہیں ہو ، یہ نبی مرسل ہیں ، جو نازل شدہ حق لے کر آئے ہیں ، ان پر ایمان لے آؤ تاکہ تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ کی تپش سے پھیر دیا جائے ، جس کا ایندھن جندل ( یعنی زمین ) میں ہے ۔ “ تو میں نے کہا: یہ تو بڑی حیران کن بات ہے ، اور یہ ایک بھلائی ہے ، جو میرے بارے میں مراد لی جا رہی ہے ، ابھی ہم وہاں اسی حالت میں تھے کہ ایک شخص حجاز سے ہمارے پاس آیا ، ہم نے کہا: تمہارے پیچھے کیا خیر خبر ہے ؟ اس نے کہا: ایک صاحب کا ظہور ہوا ہے ، جن کا نام ” أحمد “ ہے ، جو اُن کے پاس جاتا ہے ، وہ اس سے یہ کہتے ہیں : اللہ کی طرف دعوت دینے والے کی بات کو قبول کرو ، میں نے کہا: یہ تو وہ خبر ہے کہ جس کے بارے میں میں سن چکا ہوں ، پھر میں اپنے بت کی طرف گیا ، اور میں نے اسے ٹکڑوں میں توڑ دیا ، پھر میں اپنی سواری پر سوار ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اللہ تعالیٰ نے مجھے اسلام کے لئے شرح صدر عطا کیا ، اور میں نے اسلام قبول کیا ، پھر میں نے یہ اشعار کہے : ” میں نے بت کو توڑ کر ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا ، اس کو جو ہمارا معبود ہوا کرتا تھا ، گمراہی کے اندھے پن کی وجہ سے طواف کیا کرتے تھے ، اور اس گمراہی سے نجات ، ہمیں ایک ہاشمی کے ذریعے ملی جن کے دین کو میں پہلے کوئی توجہ نہیں دیتا تھا ، اے سوار ! تم عمرو اور اس کے بھائیوں تک یہ پیغام پہنچا دو کہ میں اس شخص کو ناپسند کرنے والا ہوں ، جو یہ کہے : کہ بت میرا معبود ہے ۔ ان کی مراد عمرو بن صلت اور بنو خطامہ سے تعلق رکھنے والے اس کے بھائی تھے ۔ سیدنا مازن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں ایک ایسا شخص ہوں ، جو موسیقی کا دلدادہ ہے ، شراب پیتا ہے ، زنا کرتا ہے اور ہم پر قحط سالی کے سال گزرے ہیں ، جس نے اموال ختم کر دیے ہیں ، غلاموں اور کنیزوں کو کمزور کر دیا ہے ، میری کوئی اولا دبھی نہیں ہے ، تو آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ مجھے جس صورت حال کا سامنا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کو ختم کر دے ، مجھے حیاء نصیب کر دے اور مجھے اولاد نصیب کر دے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! اس کی گائیگی کی جگہ اسے قرآن کی قرأت عطا کر دے ، حرام کی جگہ حلال عطا کر دے ، زنا کی جگہ شرمگاہ کی عفت عطا کر دے ، شراب کو چھڑوا کر اسے ایسی چیز کے ذریعے سیراب کر دے جس میں کوئی گناہ نہ ہو اور اسے حیاء نصیب کر دے اور اسے اولاد نصیب کر دے ۔ “ سیدنا مازن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : پہلے جو چیزیں مجھے محسوس ہوتی تھیں ، وہ سب اللہ تعالیٰ نے ختم کر دیں ، اس نے مجھے حیاء عطا کر دی ، میں نے قرآن کے ایک بڑے حصے کا علم حاصل کر لیا اور اسی دوران عمان میں قحط سالی ختم ہو گئی ، میں حج کرنے کے لئے گیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے حیان بن مازن ( یعنی بیٹا عطا کر دیا ) پھر انہوں نے یہ اشعار پڑھے : ” یا رسول اللہ ! میری سواری آپ کی طرف تیزی سے چلتی ہوئی گئی ہے ، اس نے عمان سے عرج تک بڑے بڑے صحراؤں کو عبور کیا ہے ، تاکہ آپ میری شفاعت کریں ، اے وہ فرد جو ان سب سے بہتر ہیں ، جو کنکریوں پر چلتے ہیں ، اور میرا پروردگار میری مغفرت کر دے ، اور میں کامیابی کے ہمراہ لوٹ جاؤں ، اس گروہ کی طرف کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں میرا عقیدہ ان کے دین سے مختلف ہے ، تو جو ان کی رائے ہے وہ میری نہیں ہے ، اور جو ان کا طبقہ ہے وہ میرا نہیں ہے ، میں ایک ایسا شخص تھا جو زنا اور شراب نوشی کا ، زندگی بھر دلدادہ رہا ، یہاں تک کہ جسم بوسیدہ ہو گیا ، تو اس ( اللہ تعالیٰ ) نے مجھے شراب کی جگہ خوف اور خشیت عطا کر دیے اور زناکاری کی جگہ پاکدامنی عطا کر کے میری شرمگاہ کو محفوظ کر دیا ، تو اب میری تمام تر توجہ کا مرکز اور میری نیت جہاد ہے ، اور میرا روزہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور میرا حج اللہ تعالیٰ کے لیے ہے ۔ “ جب میں اپنی قوم کے پاس آیا ، تو انہوں نے مجھے برا بھلا کہا: اور انہوں نے اپنے شاعر سے کہا: ، تو اس نے میری ہجو بیان کی ، میں نے سوچا : اگر میں نے ان لوگوں کو جواب دیا ، تو اس طرح تو میں اپنے آپ کی ہجو بیان کروں گا ، تو میں ان لوگوں سے الگ ہو کے سمندر کے ساحل کی طرف آ گیا اور میں نے کہا: ” ہمارے نزدیک تم سے بغض رکھنا ہلاکت ہے ، اور اے ہماری قوم ہم سے بغض رکھنا تمہارے نزدیک ، دودھ ہے ( یا کمزوری ہے ) تمہارے عیوب ظاہر ہوئے تو ایک عرصے تک ہمیں اس کا پتہ ہی نہیں چل سکا اور جب ہمارا عیب ظاہر ہوتا تو تم سب فوراً سمجھ جاتے تھے ، ہمارا شاعر گونگا تھا اور ہمارے ساتھ جنگ کے دوران تمہارا شاعر ہمیں برا کہنے میں بڑھ چڑھ کر زبان دراز تھا ، تم لوگ یہ بات جان لو کہ دلوں میں تمہارے خلاف اشتعال نہیں ہے ، لیکن تمہارے دلوں میں بغض اور دشمنی ہے ۔ “ اس کے بعد اُن لوگوں میں سے بہت سے لوگ میرے پاس آئے اور بولے : اے چچازاد ! ہم نے تم پر اعتراض کیا تھا اور تمہارے لئے اس چیز کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا ، اگر تم نہیں مانتے تو ٹھیک ہے ، تم اپنے دین پر گامزن رہو ، تم واپس آؤ اور ہمارے معاملات کی دیکھ بھال کرو ، تو میں ان کے معاملات کا نگران بن گیا ، پھر میں ان لوگوں کے پاس واپس آ گیا ، اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو بھی اسلام کی طرف ہدایت نصیب کر دی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ہشام بن محمد بن سائب کلبی کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے ، اور یہ دونوں متروک ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13911
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13912
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ قَالَ : بَيْنَمَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَاعِدٌ فِي الْمَسْجِدِ ، إِذْ مَرَّ بِهِ رَجُلٌ فِي مُؤَخِّرِ الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، أَتَعْرِفُ هَذَا الْجَائِي ؟ قَالَ : لَا ، فَمَنْ هُوَ ؟ قَالَ : هَذَا سَوَادُ بْنُ قَارِبٍ وَهُوَ [ رَجُلٌ ] مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ ، لَهُ فِيهِمْ شَرَفٌ وَمَوْضِعٌ ، قَدْ أَتَاهُ رَئِيُّهُ بِظُهُورِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ عُمَرُ : عَلَيَّ بِهِ ، فَدَعَا بِهِ فَقَالَ : أَنْتَ سَوَادُ بْنُ قَارِبٍ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : أَنْتَ الَّذِي أَتَاكَ رَئِيُّكَ بِظُهُورِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَأَنْتَ عَلَى مَا كُنْتَ عَلَيْهِ مِنْ كَهَانَتِكَ ؟ فَغَضِبَ غَضَبًا شَدِيدًا ، وَقَالَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، مَا اسْتَقْبَلَنِي بِهَذَا أَحَدٌ مُنْذُ أَسْلَمْتُ ، فَقَالَ عُمَرُ : يَا سُبْحَانَ اللَّهِ ، مَا كُنَّا عَلَيْهِ مِنَ الشِّرْكِ أَعْظَمُ مِمَّا كُنْتَ عَلَيْهِ مِنْ كَهَانَتِكَ ، أَخْبِرْنِي بِإِتْيَانِكَ رَئِيُّكَ بِظُهُورِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قَالَ : نَعَمْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، بَيْنَا أَنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ بَيْنَ النَّائِمِ وَالْيَقْظَانِ ، إِذْ أَتَانِي رَئِيِّي فَضَرَبَنِي بِرِجْلِهِ وَقَالَ : قُمْ يَا سَوَادُ بْنُ قَارِبٍ فَافْهَمْ وَاعْقِلْ إِنْ كُنْتَ تَعْقِلُ ، إِنَّهُ قَدْ بُعِثَ رَسُولٌ مِنْ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ يَدْعُو إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَإِلَى عِبَادَتِهِ ، ثُمَّ أَنْشَأَ يَقُولُ : ¤ عَجِبْتُ لِلْجِنِّ وَتَجْسَاسِهَا وَشَدِّهَا الْعِيسَ بِأَحْلَاسِهَا تَهْوِي إِلَى مَكَّةَ تَبْغِي الْهُدَى ¤ مَا خَيْرُ الْجِنِّ كَأَنْجَاسِهَا فَارْحَلْ إِلَى الصَّفْوَةِ مِنْ هَاشِمٍ ¤ وَاسْمُ بِعَيْنَيْكَ إِلَى رَاسِهَا ¤ قَالَ : فَلَمْ أَرْفَعْ بِقَوْلِهِ رَأْسًا وَقُلْتُ : دَعْنِي أَنَمْ فَإِنِّي أَمْسَيْتُ نَاعِسًا ، فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ التَّالِيَةُ ، أَتَانِي فَضَرَبَنِي بِرِجْلِهِ وَقَالَ : أَلَمْ أَقُلْ لَكَ يَا سَوَادُ بْنُ قَارِبٍ : قُمْ وَافْهَمْ وَاعْقِلْ إِنْ كُنْتَ تَعْقِلُ ؟ إِنَّهُ قَدْ بُعِثَ رَسُولٌ مِنْ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ يَدْعُو إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَإِلَى عِبَادَتِهِ ثُمَّ أَنْشَأَ الْجِنِّيُّ يَقُولُ : ¤ عَجِبْتُ لِلْجِنِّ وَتَطْلَابِهَا وَشَدِّهَا الْعِيسَ بِأَقْتَابِهَا ¤ تَهْوِي إِلَى مَكَّةَ تَبْغِي الْهُدَى مَا صَادِقُ الْجِنِّ كَكَذَّابِهَا ¤ فَارْحَلْ إِلَى الصَّفْوَةِ مِنْ هَاشِمٍ لَيْسَ قُدَّامُهَا كَأَذْنَابِهَا ¤ قَالَ : فَلَمْ أَرْفَعْ لِقَوْلِهِ رَأْسًا ، فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الثَّالِثَةُ أَتَانِي فَضَرَبَنِي بِرِجْلِهِ ، وَقَالَ : أَلَمْ أَقُلْ لَكَ يَا سَوَادُ بْنُ قَارِبٍ افْهَمْ وَاعْقِلْ إِنْ كُنْتَ تَعْقِلُ ؟ إِنَّهُ قَدْ بُعِثَ رَسُولٌ مِنْ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ يَدْعُو إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَإِلَى عِبَادَتِهِ ، ثُمَّ أَنْشَأَ الْجِنِّيُّ يَقُولُ : ¤ عَجِبْتُ لِلْجِنِّ وَأَخْبَارِهَا وَشَدِّهَا الْعِيسَ بَأَكْوَارِهَا ¤ تَهْوِي إِلَى مَكَّةَ تَبْغِي الْهُدَى مَا مُؤْمِنُو الْجِنِّ كَكُفَّارِهَا ¤ فَارْحَلْ إِلَى الصَّفْوَةِ مِنْ هَاشِمٍ بَيْنَ رَوَابِيهَا وَأَحْجَارِهَا ¤ فَوَقَعَ فِي نَفْسِي حُبُّ الْإِسْلَامِ وَرَغِبْتُ فِيهِ ، فَلَمَّا أَنْ أَصْبَحْتُ شَدَدْتُ عَلَى رَاحِلَتِي فَانْطَلَقْتُ مُتَوَجِّهًا إِلَى مَكَّةَ ، فَلَمَّا كُنْتُ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ أُخْبِرْتُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ هَاجَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ ، فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَسَأَلْتُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ لِي : فِي الْمَسْجِدِ ، فَانْتَهَيْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَعَقَلْتُ رَاحِلَتِي ، وَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّاسُ حَوْلَهُ قُلْتُ : اسْمَعْ مَقَالَتِي يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : ادْنُهْ ، ادْنُهْ ، فَلَمْ يَزَلْ بِي حَتَّى صِرْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ ، فَقَالَ : هَاتِ فَأَخْبِرْنِي بِإِتْيَانِكَ رَئِيُّكَ ، فَقُلْتُ : ¤ أَتَانِي نَجِيِّي بَيْنَ هَدْءٍ وَرَقْدَةٍ وَلَمْ يَكُ فِيمَا قَدْ بَلَوْتُ بِكَاذِبٍ ¤ ثَلَاثَ لَيَالٍ كُلُّهُنَّ يَقُولُ لِي أَتَاكَ رَسُولٌ مِنْ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ ¤ فَشَمَّرْتُ عَنْ ذَيْلِ الْإِزَارِ وَوَسَّطَتْ بِيَ الذِّعْلِبُ الْوَجْنَاءُ بَيْنَ السَّبَاسِبِ ¤ فَأَشْهَدُ أَنَّ اللَّهَ لَا رَبَّ غَيْرُهُ وَأَنَّكَ مَأْمُونٌ عَلَى كُلِّ غَائِبٍ ¤ وَأَنَّكَ أَوْلَى الْمُرْسَلِينَ وَسِيلَةً إِلَى اللَّهِ يَا ابْنَ الْأَكْرَمِينَ الْأَطَايِبِ ¤ فَمُرْنَا بِمَا يَأْتِيكَ يَا خَيْرَ مُرْسَلٍ وَإِنْ كَانَ فِيمَا جَاءَ شَيْبُ الذَّوَائِبِ ¤ وَكُنْ لِي شَفِيعًا يَوْمَ لَا ذُو شَفَاعَةٍ سِوَاكَ بِمُغْنٍ عَنْ سَوَادِ بْنِ قَارِبِ ¤ قَالَ : فَفَرِحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ بِإِسْلَامِي فَرَحًا شَدِيدًا حَتَّى رُؤِيَ ذَلِكَ فِي وُجُوهِهِمْ ، قَالَ : فَوَثَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - إِلَيْهِ وَالْتَزَمَهُ وَقَالَ : قَدْ كُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَ هَذَا مِنْكَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن کعب قرظی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ، اسی دوران مسجد کے پچھلے حصے میں سے ایک شخص ان کے پاس سے گزرا ، اس شخص نے کہا: اے امیر المؤمنین ! کیا آپ اس آنے والے شخص کو پہچانتے ہیں ؟ انہوں نے کہا: جی نہیں ! یہ کون ہے ؟ تو اس نے بتایا : یہ سواد بن قارب ہیں ، یہ اہل یمن سے تعلق رکھنے والے ایک فرد ہیں ، جنہیں یمن میں ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے ، اور ان کے مؤکل نے انہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے بارے میں بتایا تھا ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اسے میرے پاس لے کر آؤ ، وہ انہیں بلا کے لائے ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : تم سواد بن قارب ہو ؟ اس نے جواب دیا : جی ہاں ! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : تم وہ شخص ہو ، جس کے مؤکل نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے بارے میں بتایا تھا ، اس نے جواب دیا : جی ہاں ! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم پہلے جو کہانت کیا کرتے تھے ، کیا وہ اب بھی کر رہے ہو ؟ وہ شدید غصے میں آ گیا ، اس شخص نے کہا: اے امیر المؤمنین ! جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے ، میں نے کبھی اس طرح کا کوئی کام نہیں کیا ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : سبحان اللہ ! ہم جو شرک پر لوگ گامزن رہے ہیں ، یہ اس سے زیادہ بڑی چیز تھی ، جس پر تم اپنی کہانت کے حوالے سے گامزن رہے ہو ، پھر تم مجھے بتاؤ کہ تمہیں اس بارے میں پتہ چلا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور ہونے والا ہے ؟ اس نے کہا: جی ہاں ! اے امیر المؤمنین ! ایک رات میں سونے اور جاگنے کے درمیان کی کیفیت میں تھا ، اسی دوران میرا مؤکل میرے پاس آیا ، اس نے اپنا پاؤں مجھے مارا اور بولا: اے سواد بن قارب ! تم اُٹھ جاؤ ، بات سمجھ لو اور یاد ر کھو ، اگر تم سمجھ سکتے ہو ، لؤی بن غالب میں سے ، ایک رسول مبعوث ہو گئے ہیں ، جو اللہ تعالیٰ کی طرف اور اس کی عبادت کی طرف دعوت دیں گے ، پھر اس نے یہ اشعار پڑھے : ” مجھے جن اور اس کے جاسوسی کرنے پر حیرانگی ہوتی ہے کہ اس نے اونٹ پر کپڑے ڈال لیے ہیں ، اور وہ مکہ کی طرف جا کر ہدایت حاصل کرنا چاہتا ہے ، اور جنوں میں سے بہتر ، ان ( جنات ) کے نجس کی مانند نہیں ہیں ، تو تم بھی ہاشم سے تعلق رکھنے والے منتخب فرد کی طرف سفر کرو ، اور اپنی دونوں آنکھوں کے ذریعے ، اُن کے سر پر نشان لگاؤ ( یعنی ان کی زیارت کرو ) ۔ “ سواد بن قارب کہتے ہیں : میں نے اس کی بات کی طرف توجہ نہیں کی ، میں نے کہا: چھوڑو بھی ، ابھی شام کے وقت میں اونگھ رہا تھا ، جب اگلی رات آئی ، تو پھر وہ میرے پاس آیا اس نے پھر مجھے پاؤں مارا اور کہا: اے سواد بن قارب ! کیا میں نے تمہیں کہا: نہیں تھا کہ تم اُٹھو اور سمجھ لو اور یاد رکھو ، اگر تم یاد رکھ سکتے ہو کہ لؤی بن غالب میں سے ایک رسول مبعوث ہو گئے ہیں ، جو اللہ تعالیٰ کی طرف اور اس کی عبادت کی طرف دعوت دیتے ہیں ، پھر اس جنّ نے یہ اشعار پڑھے : ” مجھے جن اور اس کے تلاش کرنے پر حیرت ہوتی ہے کہ اس نے اونٹ پر پالان باندھ دیا ہے وہ مکہ کی طرف جا کر ہدایت حاصل کرنا چاہتا ہے ، اور سچا جن جھوٹے کی مانند نہیں ہوتا ہے ، تو تم ہاشم ( کے خاندان ) سے تعلق رکھنے والے برگزیدہ فرد کی طرف جاؤ اُس کا آگے والا حصہ ، اس کی دم ( یعنی پچھلے حصے ) کی مانند نہیں ہوتا ہے ۔ “ راوی کہتے ہیں : میں نے اس کی بات کی طرف توجہ نہیں دی ، جب تیسری رات آئی تو پھر وہ میرے پاس آیا اور اس نے اپنا پاؤں مجھے مارا اور اس نے کہا: اے سواد بن قارب ! کیا میں نے تمہیں کہا: نہیں تھا کہ تم سمجھ لو اور یاد رکھو ، اگر تم یاد رکھ سکتے ہو کہ لؤی بن غالب میں سے ایک رسول مبعوث ہو گئے ہیں ، جو اللہ تعالیٰ اور اس کی عبادت کی طرف دعوت دیتے ہیں ، پھر اس جنّ نے یہ اشعار پڑھے : ” مجھے جن اور اس کے خبر دینے پر حیرت ہوتی ہے کہ اس نے اونٹ پر متعلقہ چیزیں لاد دی ہیں ، اور وہ مکہ جا کر ہدایت حاصل کرنا چاہتا ہے ، مومن جن ، کافر جن کی مانند نہیں ہوتا ہے ، تو تم باشم ( کے خاندان ) سے تعلق رکھنے والے برگزیدہ فرد کی طرف جاؤ ، جو وہاں کے زمین کے بلند حصوں اور پتھروں کے درمیان ہیں ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں : تو میرے دل میں اسلام کی محبت اور اس میں رغبت پیدا ہو گئی ، جب صبح ہوئی تو میں نے اپنی سواری پر پالان باندھا اور مکہ کی طرف روانہ ہو گیا ، راستے میں مجھے کسی جگہ پر یہ بات پتہ چلی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ منورہ چلے گئے ہیں ، تو میں مدینہ منورہ آ گیا ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دریافت کیا ، تو بتایا گیا کہ وہ مسجد میں ہوں گے ، میں ، مسجد میں آیا ، میں نے اپنی سواری کو باندھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے ، آپ کے اردگرد لوگ موجود تھے ، میں نے کہا: یا رسول اللہ آپ میری بات سن لیجئے ! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اسے قریب آنے دو ! میں قریب ہو گیا ، میں قریب ہوتا رہا ، یہاں تک کہ بالکل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ گیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم بتاؤ ! تمہارے مؤکل نے آ کر کیا کہا: تھا ؟ تو میں نے یہ کہا: ” میرا مؤکل میرے پاس آیا ، جبکہ میں نیند اور بیداری کے درمیان کی حالت میں تھا ، اس سے پہلے میں نے اسے جب بھی آزمایا ، تو وہ جھوٹا ثابت نہیں ہوا ، وہ تین راتوں تک میرے پاس آتا رہا ، اور ہر مرتبہ وہ مجھ سے یہی کہتا رہا : لؤی بن غالب سے تعلق رکھنے والے رسول تمہارے پاس آ گئے ہیں ، تو میں نے سفر کی تیاری شروع کی اور ایک موٹی تازی اونٹنی ، جس کا منہ بڑا تھا ، وہ مجھے لے کر صحراؤں میں سے گزری ، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ وہ ہے کہ جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اور آپ ہر غیر موجود کے حوالے سے محفوظ ہیں ، رسولوں میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وسیلے کے طور پر ، ہونے کے اعتبار سے ، آپ سب سے زیادہ قریبی ( یا موزوں ) ہیں ، اے سب سے زیادہ معزز اور پاکیزہ لوگوں کے صاحبزادے ! جو ( دین ) آپ کے پاس آیا ہے ، آپ اُس کے حوالے سے ہمیں حکم دیں ، اسے سب رسولوں سے بہتر ! اگرچہ جو ( دین یا حکم ) آیا ہے ، اس میں بال سفید ہونے کا امکان کیوں نہ ہو ، اور آپ اس دن میری شفاعت کرنے والے بن جائیں ، جس دن آپ کے علاوہ اور کوئی شفاعت کرنے والا نہیں ہو گا ، جو سواد بن قارب کے کام آ سکے ۔ “ راوی کہتے ہیں : تو میرے اسلام قبول کرنے پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب بہت خوش ہوئے ، یہاں تک کہ ان کے چہروں سے یہ بات محسوس ہو رہی تھی ۔ ( جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں انہوں نے یہ واقعہ بیان کر دیا ، تو ) راوی کہتے ہیں : سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اُٹھ کر ان کی طرف بڑھے ، انہوں نے ان کو اپنے ساتھ لپٹا لیا اور بولے : میں یہ چاہتا تھا کہ میں تمہاری زبانی یہ بات سنوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13912
درجۂ حدیث محدثین: إسناد منقطع
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6475)»
حدیث نمبر: 13913
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدِهِ : عَنْ سَوَادِ بْنِ قَارِبٍ الْأَزْدِيِّ قَالَ : كُنْتُ نَائِمًا عَلَى جَبَلٍ مِنْ جِبَالِ السَّوَاةِ فَأَتَانِي آتٍ فَضَرَبَنِي بِرِجْلِهِ ، وَقَالَ فِيهِ : أَتَيْتُ مَكَّةَ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ ظَهَرَ فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ وَاتَّبَعْتُهُ . ¤ وَكِلَا الْإِسْنَادَيْنِ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
اُن کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدنا سواد بن قارب ازدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں ” سواۃ “ کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ پر سویا ہوا تھا ، اسی دوران کوئی میرے پاس آیا ، اس نے اپنا پاؤں مجھے مارا اور اُس نے مجھے کہا: تم مکہ جاؤ ! کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہو گئے ہیں ، پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کر لی ۔ ان دونوں روایات کی سند ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13913
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6476)»
حدیث نمبر: 13914
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ الزُّبَيْرِ الْأَسَدِيِّ قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - ذَاتَ يَوْمٍ لِابْنِ عَبَّاسٍ : حَدِّثْنِي بِحَدِيثٍ يُعْجِبُنِي . فَقَالَ : حَدَّثَنِي خُرَيْمُ بْنُ فَاتِكٍ الْأَسَدِيُّ قَالَ : خَرَجْتُ فِي بُغَاءَ إِبِلٍ لِي فَأَصَبْتُهَا بِالْأَبْرَقِ ، أَبْرَقِ الْعَزَّافِ ، فَعَقَلْتُهَا وَتَوَسَّدْتُ ذِرَاعَ بَعِيرٍ مِنْهَا ، وَذَلِكَ حَدَثَانِ خُرُوجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قُلْتُ : أَعُوذُ بِكَبِيرِ هَذَا الْوَادِي ، أَعُوذُ بِعَظِيمِ هَذَا الْوَادِي - قَالَ : وَكَذَلِكَ كَانُوا يَصْنَعُونَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ - فَإِذَا هَاتِفٌ يَهْتِفُ وَيَقُولُ : ¤ وَيْحَكَ عُذْ بِاللَّهِ ذِي الْجَلَالِ مُنَزِّلِ الْحَرَامِ وَالْحَلَالِ وَوَحِّدِ اللَّهَ وَلَا تُبَالِ ¤ مَا هَوْلُ ذِي الْجِنِّ مِنَ الْأَهْوَالِ إِذْ يُذْكَرُ اللَّهُ عَلَى الْأَمْيَالِ ¤ وَفِي سُهُولِ الْأَرْضِ وَالْجِبَالِ وَصَارَ كَيْدُ الْجِنِّ فِي سَفَالِ ¤ إِلَّا التُّقَى وَصَالِحَ الْأَعْمَالِ ¤ قَالَ : فَقُلْتُ : ¤ يَا أَيُّهَا الدَّاعِي أَلَا مَا تُحِيلُ أَرُشْدٌ عِنْدَكَ أَمْ تَضْلِيلُ ؟ ¤ قَالَ : ¤ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ ذُو الْخَيْرَاتِ جَاءَ بِيَاسِينَ وَحَامِيمَاتِ ¤ وَسُوَرٍ بَعْدُ مُفَصَّلَاتٍ مُحَرِّمَاتٍ وَمُحَلِّلَاتِ يَأْمُرُ بِالصَّوْمِ وَبِالصَّلَاةِ ¤ وَيَزْجُرُ النَّاسَ عَنِ الْهَنَاتِ قَدْ كُنَّ فِي الْأَيَّامِ مُنْكَرَاتِ ¤ قَالَ : قُلْتُ : مَنْ أَنْتَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ ؟ قَالَ : أَنَا مَالِكٌ ، بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى جِنِّ أَهْلِ نَجْدٍ ، قَالَ : قُلْتُ : لَوْ كَانَ لِي مَنْ يَكْفِينِي إِبِلِي هَذِهِ لَأَتَيْتُهُ حَتَّى أُؤْمِنَ بِهِ : قَالَ : أَنَا أَكْفِيكَهَا حَتَّى أُؤَدِّيَهَا إِلَى أَهْلِكَ سَالِمَةً إِنْ شَاءَ اللَّهُ ، فَاعْتَقَلْتُ بَعِيرًا مِنْهَا ثُمَّ أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ ، فَوَافَقْتُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَهُمْ فِي الصَّلَاةِ ، فَقُلْتُ : يَقْضُونَ صَلَاتَهُمْ ثُمَّ أَدْخُلُ ، قَالَ : فَإِنِّي أُنِيخُ رَاحِلَتِي إِذْ خَرَجَ إِلَيَّ أَبُو ذَرٍّ - رَحِمَهُ اللَّهُ - فَقَالَ لِي : يَقُولُ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ادْخُلْ " ، فَدَخَلْتُ ، فَلَمَّا رَآنِي قَالَ : " مَا فَعَلَ الشَّيْخُ الَّذِي ضَمِنَ لَكَ أَنْ يُؤَدِّيَ إِبِلَكَ ؟ أَمَا إِنَّهُ قَدْ أَدَّاهَا سَالِمَةً " ، قَالَ : فَقُلْتُ : يَرْحَمُهُ اللَّهُ ، قَالَ : فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَجَلْ رَحِمَهُ اللَّهُ " . فَقَالَ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
حسن بن زبیر اسدی بیان کرتے ہیں : سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک دن سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: تم مجھے کوئی ایسی بات بتاؤ ، جو مجھے پسند آئے ، تو انہوں نے بتایا : سیدنا خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے : ” میں اپنے گمشدہ اونٹ کی تلاش میں نکلا ، میں ” ابرق “ کے مقام پر اس تک پہنچ گیا ، میں نے اسے باندھا ، اس اونٹ نے وہاں پاؤں بچھایا ، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے زمانے کی بات ہے ، پھر میں نے بلند آواز میں کہا: میں اس وادی کے سب سے بڑے فرد کی پناہ لیتا ہوں ، میں اس وادی کے سب سے عظیم فرد کی پناہ لیتا ہوں ، راوی کہتے ہیں : وہ لوگ زمانہ جاہلیت میں اسی طرح کہا: کرتے تھے تو اسی دوران کسی ہاتف غیبی نے یہ اشعار کہے : ” تمہارا ستیاناس ہو ، تم اللہ کی پناہ مانگو ، جو جلال والا ہے ، جو حرام اور حلال کا حکم نازل کرنے والا ہے ، تم اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اعتراف کرو ، اور اس بات کی پروا نہ کرو کہ جنات کی کیا ہولناکیاں ہوتی ہیں ، جب کوئی میلوں کے فاصلے پر اللہ کا ذکر کرے اور ہموار زمین اور پہاڑوں میں ذکر کرے ، تو جن کا فریب نیچے چلا جاتا ہے ، اور پرہیزگار شخص اور نیک عمل کا حکم مختلف ہے ( یعنی وہ نیچے نہیں جاتے ہیں ) ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں تو میں نے کہا: ” اے پکارنے والے شخص ! تم کس چیز کی طرف جانے کا کہہ رہے ہو ؟ کیا تمہارے پاس ہدایت ہے یا گمراہی ہے ؟ “ ۔ اُس نے جواب دیا : ” یہ اللہ کے رسول ہیں ، جو بھلائی والے ہیں ، یہ سورہ ” یٰس “ اور ” حم “ سے شروع ہونے والی سورتیں لے کے آئے ہیں ، اور ان کے علاوہ مفصل سورتیں ہیں ، جو حرام قرار دینے والی ہیں ، اور حلال قرار دینے والی ہیں ، یہ رسول روزہ رکھنے اور نماز پڑھنے کا حکم دیتے ہیں ، اور لوگوں کو برائیوں سے روکتے ہیں ، جو پہلے زمانے میں بھی منکر سمجھی جاتی تھیں ۔ “ راوی کہتے ہیں : میں نے کہا: تم کون ہو ؟ اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے ، اس نے کہا: میں مالک بن مالک ہوں ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اہل مسجد کے جنات کی طرف بھیجا ہے ، میں نے کہا: اگر میرے لئے کوئی ایسا فرد ہوتا ، جو میرے اس اونٹ کے حوالے سے میری کفایت کرتا ، تو میں ان کے پاس چلا جاتا ، یہاں تک کہ ان پر ایمان لے آتا ، اس نے کہا: میں اس اونٹ کے حوالے سے تمہاری کفایت کروں گا ، یہاں تک کہ اسے تمہارے گھر والوں تک سالم پہنچا دوں گا ، اگر اللہ نے چاہا ، تو میں نے اس اونٹ کو کھولا اور پھر میں مدینہ منورہ آ گیا ، میں جمعہ کے دن لوگوں کے پاس پہنچا ، وہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے ، میں نے کہا: یہ لوگ نماز ادا کر لیں گے ، پھر میں اندر جاؤں گا ، ابھی میں وہیں تھا اور اپنی سواری کو باندھ رہا تھا ، اسی دوران سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نکل کر میرے پاس آئے اور بولے : اللہ کے رسول تم سے یہ فرما رہے ہیں کہ تم اندر آ جاؤ ! میں اندر گیا ، جب آپ نے مجھے ملاحظہ کیا ، تو آپ نے فرمایا : اس بزرگ کا کیا حال ہے ؟ جس نے تمہیں یہ ضمانت دی تھی کہ وہ تمہارا اونٹ پہنچا دے گا ، کیا اس نے صحیح پہنچا دیا ہے ؟ تو میں نے کہا: اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے ، راوی کہتے ہیں : پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے ، راوی کہتے ہیں : تو میں نے یہ کہا: کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13914
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4166)»
حدیث نمبر: 13915
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ خُرَيْمُ بْنُ فَاتِكٍ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، أَلَا أُخْبِرُكَ كَيْفَ كَانَ بَدْءُ إِسْلَامِي ؟ قَالَ : بَلَى ، قَالَ : بَيْنَمَا أَنَا أَطُوفُ فِي طَلَبِ نَعَمٍ لِي ، إِذَا أَنَا مِنْهَا عَلَى أَثَرٍ ، إِذِ اجْتَنَّ اللَّيْلُ بِأَبْرَقِ الْعِرَاقِ فَقُلْتُ بِأَعْلَى صَوْتِي : أَعُوذُ بِعَزِيزِ هَذَا الْوَادِي مِنْ سُفَهَاءِ قَوْمِهِ ، فَإِذَا هَاتِفٌ يَهْتِفُ : ¤ وَيْحَكَ عُذْ بِاللَّهِ ذِي الْجَلَالِ وَالْمَجْدِ وَالنَّعْمَاءِ وَالْإِفْضَالِ وَاقْتِرْ آيَاتٍ مِنَ الْأَنْفَالِ ¤ وَوَحِّدِ اللَّهَ وَلَا تُبَالِ ¤ قَالَ : فَذُعِرْتُ ذُعْرًا شَدِيدًا ، فَلَمَّا رَجَعْتُ إِلَى نَفْسِي قُلْتُ : ¤ يَا أَيُّهَا الْهَاتِفُ مَا تَقُولُ ؟ أَرُشْدٌ عِنْدَكَ أَمْ تَضْلِيلُ ¤ بَيِّنْ لَنَا هُدِيتَ مَا الْحَوِيلُ ¤ قَالَ : ¤ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ ذُو الْخَيْرَاتِ بِيَثْرِبَ يَدْعُو إِلَى النَّجَاةِ ¤ يَأْمُرُ بِالصَّوْمِ وَبِالصَّلَاةِ وَيَزَعُ النَّاسَ عَنِ الْهَنَاتِ ¤ قَالَ : فَانْبَعَثَتْ رَاحِلَتِي فَقُلْتُ : ¤ أَرْشِدْنِي رُشْدًا هُدِيتَ لَا جُعْتَ وَلَا عُرِّيتَ ¤ وَلَا بَرِحْتَ سَعِيدًا مَا بَقِيتَ وَلَا تُؤْثِرَنَّ عَلَيَّ الْخَيْرَ الَّذِي أُتِيتَ ¤ . ¤ قَالَ : فَاتَّبَعَنِي وَهُوَ يَقُولُ : . ¤ سَلَّمَكَ اللَّهُ وَسَلَّمَ نَفْسَكَا وَبَلَغَ الْأَهْلَ وَأَدَّى رَحْلَكَا ¤ آمِنْ بِهِ أَفْلَحَ رَبِّي حَقَّكَا وَانْصُرْهُ أَعَزَّ رَبِّي نَصْرَكَا ¤ . ¤ قَالَ : فَدَخَلْتُ الْمَدِينَةَ وَذَلِكَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَاطَّلَعْتُ فِي الْمَسْجِدِ فَخَرَجَ لِي أَبُو بَكْرٍ الصَّدِيقُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ : ادْخُلْ رَحِمَكَ اللَّهُ ، فَقَدْ بَلَغَنَا إِسْلَامُكَ ، فَقُلْتُ : لَا أُحْسِنُ الطَّهُورَ ، فَعَلَّمَنِي ، فَدَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ كَأَنَّهُ الْبَدْرُ وَهُوَ يَقُولُ : " مَا مِنْ مُسْلِمٍ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى صَلَاةً يُخَفِّفُهَا وَيَعْقِلُهَا إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ " ، فَقَالَ لِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : لَتَأْتِيَنَّ عَلَى هَذَا بِبَيِّنَةٍ أَوْ لَأُنَكِّلَنَّ بِكَ ، قَالَ : فَشَهِدَ شَيْخُ قُرَيْشٍ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَجَازَ شَهَادَتَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِي إِسْنَادِهِ . . . . قُلْتُ : وَيَأْتِي بَابُ أَخْبَارِ الذِّئْبِ وَالضَّبِّ وَالظَّبْيَةِ بِنُبُوَّتِهِ فِي الْمُعْجِزَاتِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں سیدنا خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: اے امیر المؤمنین ! کیا میں آپ کو یہ نہ بتاؤں کہ میں نے کیسے اسلام قبول کیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! انہوں نے بتایا : ایک مرتبہ میں اپنے جانوروں کی تلاش میں گھوم پھر رہا تھا ، اسی دوران تاریک رات میں مجھے ایک نشان نظر آیا ، تو میں نے بلند آواز میں پکار کر کہا: میں اس وادی کے معزز شخص کی پناہ مانگتا ہوں ، اس کی قوم کے بے وقوف لوگوں کے حوالے سے ، تو اسی دوران کسی ہاتف نے پکار کر کہا: ” تمہارا ستیاناس ہو ، تم اللہ کی پناہ لو ، جو جلال والا ہے ، بزرگی والا ، نعمتیں دینے والا ، کرم کرنے والا ہے ، اور اضافی چیزوں کی نشانیوں کو حاصل کرنے کی کوشش کرو ، اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اعتراف کرو ، اور اس بارے میں کوئی پرواہ نہ کرو “ راوی کہتے ہیں : میں بہت زیادہ ڈر گیا ، جب میری طبیعت سنبھلی تو میں نے کہا: اسے ہاتف ! تم کیا کہہ رہے ہو ؟ کیا تمہارے پاس ہدایت ہے ، یا گمراہی ہے ، تم ہمارے سامنے یہ بات بیان کرو کہ اگر تمہیں ہدایت نصیب ہوئی ہے ، تو اس کا ذریعہ کیا ہے ؟ “ ۔ اُس نے جواب دیا : یہ اللہ کے رسول ہیں ، جو بھلائی والے ہیں ، وہ یثرب میں ہیں ، اور نجات کی طرف دعوت دیتے ہیں ، وہ نماز اور روزے کا حکم دیتے ہیں ، اور لوگوں کو برائیوں سے روکتے ہیں ۔ “ راوی کہتے ہیں : میری اونٹنی کھڑی ہوئی ، تو میں نے کہا: ” تم اس ہدایت کے بارے میں میری رہنمائی کرو ، جو ہدایت تمہیں نصیب ہوئی ہے ، نہ تم بھوکے ہو ، نہ تمہیں لباس کی ضرورت ہے ، اور جب تک تم باقی رہو گے ، تم ہمیشہ سعادت مند رہو گے ، اور تم نے جو بھلائی کی ہے ، اس کے حوالے سے تم ترجیحی سلوک نہیں کرو گے “ راوی بیان کرتے ہیں : تو وہ یہ کہتا ہوا میرے پیچھے آ گیا : ” اللہ تعالیٰ تمہیں سلامت رکھے اور تمہارے نفس کو سلامت رکھے اور تمہیں گھر والوں تک پہنچا دے ، اور تمہاری سواری واپس کر دے ، تم اس پر ایمان لاؤ ، میرا پروردگار تمہارے حق کو کامیابی عطا کرے گا ، تم ان کی مدد کرو ، میرا پروردگار تمہیں مدد سے نوازے گا ۔ “ راوی کہتے ہیں : پھر میں مدینہ منورہ آیا ، یہ جمعہ کے دن کی بات ہے ، میں نے مسجد میں جھانک کر دیکھا تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ باہر نکل کر میرے پاس آئے اور بولے : تم اندر آ جاؤ ! اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے ، ہمیں تمہارے اسلام قبول کرنے کے بارے میں اطلاع مل چکی ہے ، تو میں نے کہا: مجھے وضو کرنا نہیں آتا ، آپ مجھے تعلیم دیجئے پھر میں مسجد میں داخل ہوا ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ منبر پر موجود تھے ، یوں لگ رہا تھا جیسے چودھویں کا چاند ہو ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے : ” جو بھی مسلمان وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر نماز ادا کرے ، یوں کہ وہ اسے مناسب طور پر سمجھ کر ادا کرے تو وہ شخص جنت میں داخل ہو جائے گا ۔ “ تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: یا تو تم اس بارے میں کوئی ثبوت پیش کرو ، ورنہ پھر میں تمہیں سزا دوں گا ، راوی کہتے ہیں : تو قریش سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں گواہی دی ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی گواہی کو تسلیم کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : بھیڑیے ، گوہ اور ہرنی جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی گواہی دی تھی ، ان کے بارے میں واقعات سے متعلق روایات ، معجزات کے بیان میں آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13915
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4165)»