حدیث نمبر: 13913
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدِهِ : عَنْ سَوَادِ بْنِ قَارِبٍ الْأَزْدِيِّ قَالَ : كُنْتُ نَائِمًا عَلَى جَبَلٍ مِنْ جِبَالِ السَّوَاةِ فَأَتَانِي آتٍ فَضَرَبَنِي بِرِجْلِهِ ، وَقَالَ فِيهِ : أَتَيْتُ مَكَّةَ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ ظَهَرَ فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ وَاتَّبَعْتُهُ . ¤ وَكِلَا الْإِسْنَادَيْنِ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

اُن کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدنا سواد بن قارب ازدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں ” سواۃ “ کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ پر سویا ہوا تھا ، اسی دوران کوئی میرے پاس آیا ، اس نے اپنا پاؤں مجھے مارا اور اُس نے مجھے کہا: تم مکہ جاؤ ! کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہو گئے ہیں ، پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کر لی ۔ ان دونوں روایات کی سند ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 13913
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6476)»